Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 51 · Chapter 3171

عدت کا بیان

جو لونڈی کا مالک بنے وہ رحم صاف کروائے

9 hadiths in this chapter

15593

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15593

Zaeef

(۱۵۵۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا شَرِیکٌ عَنْ قَیْسِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ أَبِی الْوَدَّاکِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ رَفَعَہُ أَنَّہُ قَالَ فِی سَبَایَا أَوْطَاسٍ : لاَ تُوطَأُ حَامِلٌ حَتَّی تَضَعَ وَلاَ غَیْرُ ذَاتِ حَمْلٍ حَتَّی تَحِیضَ حَیْضَۃً ۔ وَرَوَاہُ الشَّعْبِیُّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٧) ابو سعید خدری (رض) سے مرفوع حدیث منقول ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اوطاس کی قیدی عورتوں کے بارے میں فرمایا : حاملہ عورت سے جماع نہ کیا جائے حتیٰ کہ وہ وضع حمل کر دے اور غیر حمل والی سے بھی صحبت نہ کی جائے، حتیٰ کہ وہ ایک حیض گزار لے اور اس کو شعبی نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسل بیان کیا ہے۔

15594

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15594

Sahih

(۱۵۵۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ بُکَیْرٍ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا النُّفَیْلِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی یَزِیدُ بْنُ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ أَبِی مَرْزُوقٍ عنِ حَنَشٍ الصَّنْعَانِیِّ عَنْ رُوَیْفِعِ بْنِ ثَابِتٍ الأَنْصَارِیِّ قَالَ : قَامَ فِینَا خَطِیبًا قَالَ : أَمَا إِنِّی لاَ أَقُولُ لَکُمْ إِلاَّ مَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ یَوْمَ حُنَیْنٍ قَالَ قَالَ : لاَ یَحِلُّ لاِمْرِئٍ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ أَنْ یَسْقِیَ مَائَ ہُ زَرْعَ غَیْرِہِ ۔ یَعْنِی إِتْیَانَ الْحَبَالَی : وَلاَ یَحِلُّ لاِمْرِئٍ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ أَنْ یَقَعَ عَلَی امْرَأَۃٍ مِنَ السَّبْیِ حَتَّی یَسْتَبْرِئَہَا وَلاَ یَحِلُّ لاِمْرِئٍ یُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ أَنْ یَبِیعَ مَغْنَمًا حَتَّی یُقْسَمَ ۔ لَفْظُ حَدِیثِ ابْنِ سَلَمَۃَ وَفِی رِوَایَۃِ ابْنِ بُکَیْرٍ قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ أَبِی رُوَیْفِعٍ الأَنْصَارِیِّ فَذَکَرَہُ وَقَالَ یَوْمَ خَیْبَرَ وَزَادَ : أَنْ یُصِیبَ امْرَأَۃً مِنَ السَّبْیِ ثَیِّبَۃً۔ وَالصَّحِیحُ رِوَایَۃُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَۃَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٨) رویفع بن ثابت انصاری فرماتے ہیں : ہمارے درمیان (رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) خطبہ دینے کے لیے کھڑے ہوئے پھر فرماتے ہیں : میں تمہارے لیے وہ بیان کروں گا جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یوم حنین میں فرماتے ہوئے سنا کہ اور کسی شخص کے جائز نہیں، جو اللہ پر اور یوم آخرت پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ غنیمت کے مال کو تقسیم کیے جانے سے پہلے فروخت کرے۔ یہ ابو سلمہ کی حدیث کے الفاظ ہیں اور ابن بکیر کی روایت میں فرمایا : ہم نے ابو رویفع انصاری کے ساتھ غزوہ کیا۔ انھوں نے اس کا ذکر کیا اور فرمایا : خیبر کے دن اور فرمایا : خیبر کے دن اور زیادہ کیا کہ وہ پہنچا قیدی عورت میں سے ثیبہ کو۔ اور صحیح محمد بن سلمہ کی روایت ہے۔

15595

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15595

Sahih

(۱۵۵۸۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ ہَذَا الْحَدِیثَ قَالَ حَتَّی یَسْتَبْرِئَہَا بِحَیْضَۃٍ قَالَ أَبُو دَاوُدَ وَالْحَیْضَۃُ لَیْسَتْ بِمَحْفُوظَۃٍ قَالَ الشَّیْخُ یَعْنِی فِی حَدِیثِ رُوَیْفِعٍ۔ [حسن دون قول (بحیضہ)]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٩) ابن اسحاق فرماتے ہیں حتی کہ وہ ایک حیض کے ساتھ استبرائے رحم کرلے۔ ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں : ایک حیض کے الفاظ محفوظ نہیں ہیں۔ امام بیہقی فرماتے ہیں : رویفع کی حدیث میں۔

15596

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15596

Sahih

(۱۵۵۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ رَحِمَہُ اللَّہُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ خُمَیْرٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ جُبَیْرٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَأَی امْرَأَۃً مُجِحًّا عَلَی بَابِ فُسْطَاطٍ أَوْ قَالَ خِبَائٍ فَقَالَ : لَعَلَّ صَاحِبَ ہَذِہِ یُلِمُّ بِہَا لَقَدْ ہَمَمْتُ أَنْ أَلْعَنَہُ لَعْنَۃً تَدْخُلُ مَعَہُ قَبْرَہُ کَیْفَ یُوَرِّثُہُ وَہُوَ لاَ یَحِلُّ لَہُ وَکَیْفَ یَسْتَرِقُّہُ وَہُوَ لاَ یَحِلُّ لَہُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ عَنْ أَبِی دَاوُدَ۔ وَالْمُجِحُّ الْحَامِلُ الْمُقْرِبُ وَہَذَا لأَنَّہُ قَدْ یَرَی أَنَّ بِہَا حَمْلاً وَلَیْسَ بِحَمْلٍ فَیَأْتِیہَا فَتَحْمِلُ مِنْہُ فَیَرَاہُ مَمْلُوکًا وَلَیْسَ بِمَمْلُوکٍ وَإِنَّمَا یُرَادُ مِنْہُ أَنَّہُ نَہَی عَنْ وَطْئِ السَّبَایَا قَبْلَ الاِسْتِبْرَائِ ۔ [صحیح ۱۴۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٩٠) ابو درداء سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک عورت کو باب بسطاط پر حالتِ حمل میں دیکھا یا باب خباء پر۔ آپ نے فرمایا : شاید اس کا صاحب اس کے ساتھ صحبت کرتا ہے۔ میں نے ارادہ کیا کہ میں اسے ایسی لعنت کروں جو اس کے ساتھ اس کی قبر میں داخل ہو کیسے وہ اس کا وارث بنے کا اور وہ اس کے لیے حلال نہیں ہے اور کیسے وہ اس کو چراتا ہے، حالانکہ وہ اس کے لیے حلال نہیں اور اس کو مسلم نے صحیح میں محمد بن بشار سے ابوداؤد سے روایت کیا ہے اور المجح کا معنی قریبی چیز کو اٹھانا اور یہ اسے لیے ہے کہ وہ دیکھتا ہے کہ وہ حاملہ ہے اور وہ حاملہ نہیں ہوتی۔ وہ اس کے پاس آتا ہے (یعنی صحبت کرتا ہے) وہ اس سے حاملہ ہوجاتی ہے وہ اس کو غلام سمجھتا ہے اور وہ غلام نہیں ہوتی اور اس سے مراد لیا گیا ہے کہ آپ نے استبراء رحم سے پہلے قیدی عورتوں سے وطی کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ اس کو مسلم نے نکالا ہے۔

15597

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15597

Zaeef

(۱۵۵۹۱) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَزِیرِ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَتِیقٍ الْعَبْسِیُّ بِدِمَشْقَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَیَّاشٍ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- اسْتَبْرَأَ صَفِیَّۃَ بِحَیْضَۃٍ۔ فِی إِسْنَادِہِ ضَعْفٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٩١) انس (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک حیض کے ساتھ صفیہ (رض) سے استبراء رحم کروایا۔ اس کی اسناد میں ضعف ہے۔

15598

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15598

Sahih

(۱۵۵۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أَحْمَدَ الْفَارِسِیُّ الْمَشَّاطُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مَعِینٍ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا مَاتَ سَیِّدُہَا وَالأَمَۃِ إِذَا عُتِقَتْ أَوْ وُہِبَتْ حَیْضَۃٌ۔ وَرُوِّینَا عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّہُ قَالَ : تُسْتَبْرَأُ الأَمَۃُ بِحَیْضَۃٍ۔ وَرُوِّینَا عَنِ الْحَسَنِ وَعَطَائٍ وَابْنِ سِیرِینَ وَعِکْرِمَۃَ أَنَّہُمْ قَالُوا : یَسْتَبْرِئُہَا وَإِنْ کَانَتْ بِکْرًا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٩٢) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ ام ولد کی عدت جب اس کا سردار فوت ہوجائے یا جب لونڈی کو آزاد کردیا جائے یا اس کو ہبہ کردیا جائے، اسے کسی کو تحفہ میں دیا جائے اس کی عدت ایک حیض ہے۔ عبداللہ بن مسعود (رض) سے ہمیں حدیث بیان کی گئی کہ لونڈی ایک حیض کے ساتھ استبراء رحم کرے۔ حسن عطاء اور ابن سیرین اور عکرمہ سے ہمیں حدیث بیان کی گئی ، وہ سب کہتے ہیں کہ وہ استبراء رحم کرے اگرچہ کنواری ہو۔

15599

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15599

Sahih

(۱۵۵۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ وَابْنِ سِیرِینَ فِی الرَّجُلِ یَسْتَبْرِئُ الأَمَۃَ الَّتِی لاَ تَحِیضُ قَالَ : کَانَا لاَ یَرَیَانِ أَنَّ ذَلِکَ یَتَبَیَّنُ إِلاَّ بِثَلاَثَۃِ أَشْہُرٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٩٣) ابو قلابہ اور ابن سیرین سے روایت ہے کہ ایک آدمی لونڈی سے استبراء رحم کرواتا، اس کا جس کو حیض نہیں آتا تھا۔ فرماتے ہیں : وہ دونوں تین ماہ کے ساتھ واضح ہوگی۔

15600

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15600

Zaeef

(۱۵۵۹۴) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنِ ابْنِ عُلَیَّۃَ عَنْ لَیْثٍ عَنْ طَاوُسٍ وَعَطَائٍ قَالاَ : وَإِنْ کَانَتْ لاَ تَحِیضُ فَثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٩٤) امام بیہقی فرماتے ہیں : ہمیں ابوبکر نے ابن علیہ سے حدیث بیان کی وہ لیث سے روایت کرتے ہیں اور وہ طاؤس اور عطاء سے روایت کرتے ہیں کہ اگر (لونڈی) کو حیض نہ آتا ہوتوتین ماہ اس کی عدت ہے۔

15601

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15601

Sahih

(۱۵۵۹۵) قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ عَنْ مُعْتَمِرٍ عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِیزِ قَالَ : ثَلاَثَۃُ أَشْہُرٍ۔ وَرُوِّینَا أَیْضًا عَنْ مُجَاہِدٍ وَإِبْرَاہِیمَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٩٥) امام بیہقی فرماتے ہیں : ہمیں ابوبکر نے معتمر سے حدیث بیان کی وہ صدقہ بن یسار سے روایت کرتے ہیں اور وہ عمر بن عبدالعزیز سے روایت کرتے ہیں کہ تین ماہ ہے اور اسی طرح ہمیں مجاہد اور ابراہیم سے بھی روایت نقل کی گئی ہے۔