Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 51 · Chapter 3170

عدت کا بیان

ام ولد کے استبرائے رحم کا بیان

11 hadiths in this chapter

15582

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15582

Sahih

(۱۵۵۷۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ قَالَ فِی أُمِّ الْوَلَدِ یُتَوَفَّی عَنْہَا سَیِّدُہَا : تَعْتَدُّ بِحَیْضَۃٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٧٦) ابن عمر (رض) نے ام ولد کے بارے میں فرمایا : اس کا مالک فوت ہوگیا ہے وہ ایک حیض عدت گزارے۔

15583

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15583

Sahih

(۱۵۵۷۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ بِحَیْضَۃٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٧٧) ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ ام ولد (وہ لونڈی جو بچے کی ماں ہو) کی عدت ایک حیض ہے۔

15584

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15584

Sahih

(۱۵۵۷۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّہُ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَقُولُ : إِنَّ یَزِیدَ بْنَ عَبْدِ الْمَلِکِ فَرَّقَ بَیْنَ رِجَالٍ وَنِسَائِہِمْ کُنَّ أُمَّہَاتِ أَوْلاَدِ رِجَالٍ ہَلَکُوا فَتَزَوَّجُوہُنَّ بَعْدَ حَیْضَۃٍ وَحَیْضَتَیْنِ فَفَرَّقَ بَیْنَہُمْ حَتَّی یَعْتَدِدْنَ أَرْبَعَۃَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا۔ قَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ سُبْحَانَ اللَّہِ یَقُولُ اللَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی فِی کِتَابِہِ { وَالَّذِینَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَیَذَرُونَ أَزْوَاجًا} مَا ہُنَّ لَہُمْ بِأَزْوَاجٍ۔ وَبِہِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّیَ عَنْہَا سَیِّدُہَا حَیْضَۃٌ۔ قَالَ مَالِکٌ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَذَلِکَ الأَمْرُ عِنْدَنَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٧٨) یحییٰ بن سعید سے روایت ہے کہ میں نے قاسم بن محمد سے سنا کہ یزید بن عبدالملک نے مردوں اور ان کی بیویوں کے درمیان فرق کیا ہے۔ آدمیوں کی اولاد کی مائیں تھیں وہ ہلاک ہوگئے تو انھوں نے ایک حیض یا دو حیض کے یعد شادی کرلی۔ ان کے درمیانتفریق کردی یہاں تک کہ وہ چار ماہ اور دس دن عدت گزاریں۔ قاسم بن محمد کہتے ہیں سبحان اللہ، اللہ پاک ہے۔ اللہ اپنی کتاب میں فرماتا ہے : { وَ الَّذِیْنَ یُتَوَفَّوْنَ مِنْکُمْ وَ یَذَرُوْنَ اَزْوَاجًا } [البقرۃ ٢٣٤] ” اور وہ لوگ جو تم میں سے فوت ہوجائیں اور بیویاں چھوڑ جائیں۔ “ ان کے لیے شوہر نہیں ہیں۔ قاسم بن محمد سے روایت ہے کہ ام ولد کی عدت جب اس کا مالک فوت ہوجائے ایک حیض ہے۔ امام مالک فرماتے ہیں : ہمارے نزدیک بھی یہی مسئلہ ہے۔

15585

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15585

Zaeef

(۱۵۵۷۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْبَغْدَادِیُّ الرَّفَّاء ُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الْفُقَہَائِ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ کَانُوا یَقُولُونَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ یُعْتِقُہَا سَیِّدُہَا أَوْ یُتَوَفَّی عَنْہَا حَیْضَۃٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٧٩) اہل مدینہ کے فقہا فرماتے ہیں : ام ولد کی عدت ایک حیض ہے اس کا مالک فوت ہوجائے یا وہ اسے آزاد کر دے۔

15586

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15586

Sahih

(۱۵۵۸۰) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْہَالِ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا یُوسُفُ قَالَ وَحَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ حَدَّثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَکْرَاوِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ ح قَالَ وَحَدَّثَنَا مَطَرٌ عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : لاَ تَلْبِسُوا عَلَیْنَا سُنَّۃَ نَبِیِّنَا -ﷺ- عِدَّتُہَا عِدَّۃُ الْمُتَوَفَّی عَنْہَا زَوْجُہَا أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا وَفِی رِوَایَۃِ یَزِیدَ عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالَ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ الدَّارَقُطْنِیُّ الْحَافِظُ : قَبِیصَۃُ لَمْ یَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو وَالصَّوَابُ لاَ تَلْبِسُوا عَلَیْنَا دِینَنَا مَوْقُوفٌ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٠) عمرو بن عاص (رض) سے روایت ہے کہ تم ہمارے اوپر ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی سنت کو خلط ملط نہ کرو۔ ام ولد کی عدت اس عورت کی عدت کی طرح چار ماہ اور دس دن ہے جس کا خاوند فوت ہوجائے اور یزید کی روایت میں ہے۔ ام ولد کی عدت چار ماہ اور دس دن ہے۔ ابوبکر بن حارث فقیہ فرماتے ہیں کہ ابو الحسن دارقطنی حافظ نے کہا : قبیصہ نے عمرو سے نہیں سنا اور درست یہ ہے کہ تم ہمارے اوپر ہمارے دین کو خلط ملط نہ کرو۔ (یہ موقوف ہے)

15587

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15587

Sahih

(۱۵۵۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنِی الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی عَنْ رَجَائَ بْنِ حَیْوَۃَ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّۃُ الْحُرَّۃِ۔ قَالَ أَبِی : ہَذَا حَدِیثٌ مُنْکَرٌ۔ [حسن لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨١) عمرو بن عاص (رض) سے روایت ہے کہ ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت کی طرح ہے میرے والدنے کہا : یہ حدیث منکر ہے۔

15588

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15588

Sahih

(۱۵۵۸۲) قَالَ وَحَدَّثَنَا الْوَلِیدُ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ وَسَعِیدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ عِدَّۃُ الْحُرَّۃِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٢) عمرو بن عاص (رض) سے روایت ہے کہ ام ولد کی عدت آزاد عورت کی عدت ہے، یعنی چار ماہ اور دس دن۔

15589

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15589

Sahih

(۱۵۵۸۳) قَالَ الشَّیْخُ وَرَوَاہُ أَبُو مَعْبَدٍ حَفْصُ بْنُ غَیْلاَنَ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ مُوسَی بِإِسْنَادِہِ إِلَی عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ إِذَا تُوُفِّیَ عَنْہَا سَیِّدُہَا أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا وَإِذَا أُعْتِقَتْ فَعِدَّتُہَا ثَلاَثُ حِیَضٍ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ قَالاَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْیَقْطِینِیُّ حَدَّثَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یَزِیدَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ الْخَلاَّلُ الدِّمَشْقِیُّ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْبَدٍ فَذَکَرَہُ۔ قَالَ عَلِیّْ: مَوْقُوفٌ وَہُوَ الصَّوَابُ وَہُوَ مُرْسَلٌ لأَنَّ قَبِیصَۃَ لَمْ یَسْمَعْ مِنْ عَمْرٍو۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٣) شیخ امام بیہقی فرماتے ہیں : اس کو ابو معبد بن حفص بن غیلان نے سلیمان بن موسیٰ سے اپنی اسناد کے ساتھ عمرو بن عاص کی طرف روایت کیا ہے کہ ام ولد کی عدت جب اس کا مالک فوت ہوجائے چار ماہ اور دس دن ہے اور جب اس کو ازاد کردیا جائے پھر اس کی عدت تین حیض ہے۔ ہم کو ابو عبدالرحمن سلمی اور ابوبکر بن حارث نے بتلایا کہ ہم کو علی بن عمر الحافظ نے خبر دی محمد بن حسین بن علی الیقطینی نے اور فرمایا کہ ہمیں فرماتے ہیں : ہم کو حسین بن عبداللہ بن یزید القطان نے حدیث بیان کی ان کو عباس بن ولید الخلال دمشقی نے حدیث بیان کی ان کو زید بن یحییٰ بن عبید نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں : ہمیں ابو معبد نے حدیث بیان کی اس نے ذکر کیا کہ علی کہتے ہیں : موقوف حدیث ہے اور یہی درست ہے اور وہ مرسل ہے؛ کیونکہ قبیصہ نے عمرو سے نہیں سنا۔

15590

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15590

Zaeef

(۱۵۵۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْکَرِیمِ بْنُ الْہَیْثَمِ حَدَّثَنَا أَبُو تَوْبَۃَ عَنْ سُوَیْدِ بْنِ عَبْدِالْعَزِیزِ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ: أَنَّ مَارِیَۃَ اعْتَدَّتْ بِثَلاَثِ حِیَضٍ بَعْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- یَعْنِی أُمَّ إِبْرَاہِیمَ۔ وَہَذَا مُنْقَطِعٌ۔ وَسُوَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ ضَعِیفٌ وَرِوَایَۃُ الْجَمَاعَۃِ عَنْ عَطَائٍ مَذْہَبُہُ دُونَ الرِّوَایَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٤) عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ ماریہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد تین حیض عدت گزاری ، یعنی ابراہیم کی والدہ نے خبر دی اور یہ منقطع ہے۔ سوید بن عبدالعزیز ضعیف راوی ہے اور جماعت کی روایت عطاء سے ہے۔ اس کا اپنا مذہب ہے۔

15591

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15591

Sahih

(۱۵۵۸۵) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ جَابِرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ زُرَارَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ صَالِحٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا الْعُمَرِیُّ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنْ عِدَّۃِ أُمِّ الْوَلَدِ فَقَالَ : حَیْضَۃٌ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : إِنَّ عُثْمَانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ یَقُولُ ثَلاَثَۃُ قُرُوئٍ فَقَالَ : عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ خَیْرُنَا وَأَعْلَمُنَا۔ وَفِی ہَذَا الإِسْنَادِ ضَعْفٌ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٥) نافع سے روایت ہے کہ ابن عمر (رض) سے ام ولد کی عدت کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا : ایک حیض عدت ہے۔ ایک آدمی نے کہا کہ عثمان (رض) فرماتے ہیں : تین حیض اس کی عدت ہے۔ ابن عمر نے فرمایا : عثمان ہم میں سے بہتر ہیں اور وہ ہم سے زیادہ جاننے والے ہیں۔ اس کی اسناد میں ضعف ہے۔ (عثمان کے قصہ کے علاوہ)

15592

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15592

Zaeef

(۱۵۵۸۶) وَأَنْبَأَنِی أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ زُہَیْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنِ ابْنِ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ خِلاَسِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : عِدَّۃُ أُمِّ الْوَلَدِ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا۔ قَالَ وَکِیعٌ : مَعْنَاہُ إِذَا مَاتَ عَنْہَا زَوْجُہَا بَعْدَ سَیِّدِہَا۔ قَالَ الشَّیْخُ رِوَایَاتُ خِلاَسٍ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ بِالْحَدِیثِ غَیْرُ قَوِیَّۃٍ یَقُولُون ہِیَ مُحَیْفَۃٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٥٨٦) خلاس بن عمروعلی (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ام ولد کی عدت چار ماہ اور دس دن ہے۔ امام وکیع (رح) فرماتے ہیں : اس کا معنی یہ ہے کہ جب اس کا خاوند بھی اس کے مالک کی وفات کے بعد مرجائے۔ امام بیہقی فرماتے ہیں : خلاس کی روایات علی (رض) سے محدثین کے نزدیک غیر قوی ہیں، وہ فرماتے ہیں : یہ نہایت کمزور ہے۔