Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 51 · Chapter 3143

عدت کا بیان

اس عمر کا بیان جس میں عورت کو حیض آنا ممکن ہے امام شافعی فرماتے ہیں : سب سے زیادہ جلد میں نے جس کے بارے میں سنا ہے وہ تہامہ علاقے کی عورتیں ہیں وہ نو سال کی عمر میں حائضہ ہوجاتی ہیں۔

3 hadiths in this chapter

15423

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15423

Zaeef

(۱۵۴۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مَحْمُودٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنِی عُمَیْرُ بْنُ الْمُتَوَکِّلِ حَدَّثَنِی أَحْمَدُ بْنُ مُوسَی الضَّبِّیُّ حَدَّثَنِی عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ الْمُہَلَّبِیُّ قَالَ : أَدْرَکْتُ فِینَا یَعْنِی الْمَہَالِبَۃَ امْرَأَۃً صَارَتْ جَدَّۃً وَہِیَ ابْنَۃُ ثَمَانَ عَشْرَۃَ وَلَدَتْ لِتِسْعِ سِنِینَ ابْنَۃً فَوَلَدَتِ ابْنَتُہَا لِتِسْعِ سِنِینَ فَصَارَتْ جَدَّۃً وَہِیَ ابْنَۃُ ثَمَانَ عَشْرَۃَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤١٧) عباد بن عباد مھلّبی سے روایت ہے کہ میں نے اپنے علاقے یعنی مہالبہ میں ایک عورت کو پایا وہ اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی۔ اس نے نو سال کی عمر میں لڑکی کو جنم دیا اور اس کی بیٹی نے بھی نو سال کی عمر میں بچے کو جنم دیا، پس وہ اٹھارہ سال کی عمر میں نانی بن گئی۔

15424

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15424

Sahih

(۱۵۴۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ شُعَیْبِ بْنِ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا اللَّیْثُ أَنَّ أَبَا صَالِحٍ حَدَّثَہُ عَنْ رَجُلٍ أَخْبَرَہُ: أَنَّ ابْنَۃً لَہُ حَمَلَتْ وَہِیَ ابْنَۃُ عَشْرِ سِنِینَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤١٨) لیث سے روایت ہے ابو صالح نے اس کو ایک آدمی سے حدیث بیان کی اور کہا کہ اس کو اس نے خبر دی کہ اس کی بیٹی حاملہ ہوگئی اور اس کی عمر دس سال تھی۔

15425

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15425

Sahih

(۱۵۴۱۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِیٍّ الْمَدَائِنِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا بَکْرُ بْنُ سَعْدٍ أَبُو سَعِیدٍ الأَحْدَبُ الْخَوْلاَنِیُّ حَدَّثَنِی ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ حَدَّثَنِی کَاتِبِی عَبْدُاللَّہِ بْنُ صَالِحٍ: أَنَّ امْرَأَۃً فِی جِوَارِہِمْ حَمَلَتْ وَہِیَ بِنْتُ تِسْعِ سِنِینَ۔ وَقَدْ ذَکَرْنَا سَائِرَ الْحِکَایَاتِ فِیہِ فِی کِتَابِ الْحَیْضِ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٤١٩) ابو سعید خولانی فرماتے ہیں : مجھے ابن وہب نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں : مجھے لیث نے حدیث بیان کی لیث فرماتے ہیں : مجھے میرے کاتب عبداللہ بن صالح نے حدیث بیان کی کہ ان کے پڑوس میں ایک عورت حاملہ ہوگئی اور اس کی عمر نو سال تھی اور ہم نے ان ساری حکایات کو کتاب الحیض میں ذکر کردیا ہے۔