Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 50 · Chapter 3129

لعان کا بیان

خاوند کے لعان کے بعد جدائی، بچے کی نفی اور عورت کی حد کا بیان اگر وہ لعان کرے

9 hadiths in this chapter

15358

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15358

Sahih

(۱۵۳۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْمِہْرَجَانِیُّ وَاللَّفْظُ لَہُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ رَجُلاً لاَعَنَ امْرَأَتَہُ فِی زَمَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَانْتَفَی مِنْ وَلَدِہَا فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَہُمَا وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِالْمَرْأَۃِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٢) نافع سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں لعان کیا اور اپنے بچے کی نفی کردی تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کے درمیان تفریق کردی اور بچے کو ماں کے ساتھ ملا دیا۔

15359

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15359

Sahih

(۱۵۳۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْفَقِیہُ الشِّیرَازِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قُلْتُ لِمَالِکٍ حَدَّثَکَ نَافِعٌ عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّ رَجُلاً لاَعَنَ امْرَأَتَہُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَہُمَا وَأَلْحَقَ الْوَلَدَ بِأُمِّہِ؟ قَالَ : نَعَمْ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٣) نافع سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں اپنی بیوی سے لعان کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کے درمیان تفریق ڈال دی اور بچہ ماں کو دے دیا ؟ فرماتے ہیں : ہاں۔

15360

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15360

Sahih

(۱۵۳۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- لِلْمُتَلاَعِنَیْنِ : حِسَابُکُمَا عَلَی اللَّہِ أَحَدُکُمَا کَاذِبٌ لاَ سَبِیلَ لَکَ عَلَیْہَا ۔ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَالِی مَالِی۔ قَالَ : إِنْ کُنْتَ صَدَقْتَ عَلَیْہَا فَہُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِہَا وَإِنْ کُنْتَ کَذَبْتَ عَلَیْہَا فَہُوَ أَبْعَدُ لَکَ مِنْہُ ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ کَمَا مَضَی۔ وَرُوِّینَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : الْمُتَلاَعِنَانِ إِذَا تَفَرَّقَا لاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٤) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دو لعان کرنے والوں کے متعلق فرمایا : تمہارا حساب اللہ کے سپرد، تم میں سے ایک جھوٹا ہے۔ تجھے بیوی پر کوئی اختیار نہیں۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا مال میرا مال۔ فرمایا : اگر تو سچا ہے تو مال شرمگاہ کو حلال کرنے کے عوض گیا۔ اگر تو نے جھوٹ بولا ہے تو یہ اس سے بھی دور کی بات ہے۔ (ب) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : دو لعان کرنے والے تفریق کے بعد کبھی جمع نہ ہو سکیں گے۔

15361

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15361

Sahih

(۱۵۳۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی قِصَّۃِ ہِلاَلِ بْنِ أُمَیَّۃَ وَامْرَأَتِہِ وَأَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- لاَعَنَ بَیْنَہُمَا وَأَنَّہَا شَہِدَتْ بَعْدَ الْتِعَانِ الزَّوْجِ أَرْبَعَ شَہَادَاتٍ بِاللَّہِ إِنَّہُ لَمِنَ الْکَاذِبِینَ فَلَمَّا کَانَتِ الْخَامِسَۃُ قِیلَ لَہَا اتَّقِی اللَّہَ فَإِنَّ عَذَابَ الدُّنْیَا أَہْوَنُ مِنْ عَذَابَ الآخِرَۃِ وَإِنَّ ہَذِہِ الْمُوجِبَۃُ الَّتِی تُوجِبُ عَلَیْکِ الْعَذَابَ فَسَکَتَتْ سَاعَۃً ثُمَّ قَالَتْ : وَاللَّہِ لاَ أَفْضَحُ قَوْمِی فَشَہِدَتْ فِی الْخَامِسَۃِ أَنَّ غَضَبَ اللَّہِ عَلَیْہَا إِنْ کَانَ مِنَ الصَّادِقِینَ فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَہُمَا وَقَضَی أَنْ لاَ یُدْعَی وَلَدُہَا لأَبٍ وَلاَ تُرْمَی وَلاَ یُرْمَی وَلَدُہَا وَمَنْ رَمَاہَا أَوْ رَمَی وَلَدَہَا فَعَلَیْہِ الْحَدُّ وَقَضَی أَنْ لاَ بَیْتَ لَہَا عَلَیْہِ وَلاَ قُوتَ مِنْ أَجْلِ أَنَّہُمَا یَتَفَرَّقَانِ مِنْ غَیْرِ طَلاَقٍ وَلاَ مُتَوَفَّی عَنْہَا۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٥) عکرمہ سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) سے ہلال بن امیہ اور اس کی بیوی کے قصہ کے بارے میں نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے درمیان لعان کروایا۔ اس عورت نے خاوند کے لعان کے بعد چار گواہیاں اللہ کی قسم اٹھا کردیں کہ وہ جھوٹا ہے، جب پانچویں گواہی کی باری آئی تو اس سے کہا گیا : اللہ سے ڈر۔ دنیا کا عذاب آخرت کے عذاب سے ہلکا ترین ہے اور یہ اللہ کے عذاب کو واجب کردینے والی ہے۔ وہ تھوڑی دیر خاموش رہی۔ اس کے بعد کہنے لگی : میں اپنی قوم کو رسوا نہ کروں گی۔ اس نے پانچویں گواہی بھی دے دی کہ اس پر اللہ کا غضب ہو اگر وہ سچا ہے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں میں تفریق کروا دی۔ اور فرمایا : بچے کو باپ کی طرف منسوب نہ کیا جائے گا۔ لیکن بچے اور والدہ پر تہمت بھی نہ لگائی جائے۔ جس نے والدہ یا بچے پر تہمت لگائی اسے حد لگائی جائے گی اور آپ نے فیصلہ فرمایا کہ خاوند کے ذمہ نہ رہائش اور نہ ہی خوراک ہے کیونکہ دونوں میں تفریق بغیر طلاق و وفات کے ہوئی ہے۔

15362

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15362

Sahih

(۱۵۳۵۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عِیَاضُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ وَغَیْرُہُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ فِی حَدِیثِ الْمُتَلاَعِنَیْنِ قَالَ : فَمَضَتِ السُّنَّۃُ بَعْدُ فِی الْمُتَلاَعِنَیْنِ یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا ثُمَّ لاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٦) سہل بن سعد کی حدیث لعان کرنے والوں کے بارے میں ہے کہ لعان کرنے والوں کے درمیان تفریق کردی جائے گی اور بعد میں کبھی جمع نہ ہوں گے۔

15363

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15363

Sahih

(۱۵۳۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی حَسَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ وَعَمْرٌو قَالاَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ عَنِ الزُّبَیْدِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ فِی قِصَّۃِ الْمُتَلاَعِنَیْنِ قَالَ : فَتَلاَعَنَا عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَفَرَّقَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- بَیْنَہُمَا وَقَالَ : لاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٧) زہری سہل بن سعد سے لعان کرنے والوں کے قصہ کے بارے میں نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لعان کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان کے درمیان تفریق پیدا کردی اور فرمایا : یہ کبھی جمع نہ ہو سکیں گے۔

15364

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15364

Sahih

(۱۵۳۵۸) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ مُسَلَّمٍ حَدَّثَنَا الْہَیْثَمُ بْنُ جَمِیلٍ حَدَّثَنَا قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ وَقَیْسٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ قَالاَ : مَضَتِ السُّنَّۃُ فِی الْمُتَلاَعِنَیْنِ أَنْ لاَ یَجْتَمِعَا أَبَدًا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٨) زر اور سیدنا علی (رض) فرماتے ہیں کہ لعان کرنے والوں میں سنت طریقہ یہی ہے کہ وہ کبھی جمع نہ ہو سکیں گے۔

15365

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15365

Sahih

(۱۵۳۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الأَرْدَسْتَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِیمَ أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فِی الْمُتَلاَعِنَیْنِ إِذَا تَلاَعَنَا قَالَ : یُفَرَّقُ بَیْنَہُمَا وَلاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٥٩) ابراہیم سیدنا عمر بن خطاب (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جب دو لعان کرنے والے لعان کرتے ہیں تو ان کے درمیان ابدی تفریق ہوجاتی ہے۔ یہ کبھی جمع نہ ہو سکیں گے۔

15366

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15366

Sahih

(۱۵۳۶۰) قَالَ وَحَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی ہَاشِمٍ الْوَاسِطِیِّ عَنْ جَہْمِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ قَالَ : إِذَا أَکْذَبَ نَفْسَہُ بَعْدَ اللِّعَانِ ضُرِبَ الْحَدَّ وَأُلْزِقَ بِہِ الْوَلَدُ وَلاَ یَجْتَمِعَانِ أَبَدًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٦٠) جہم بن دینار ابراہیم سے نقل فرماتے ہیں کہ جب لعان کے بعد انسان اپنی تکذیب کرلے تو اسے حد لگائی جائے گی۔ بچے کی نسبت اس کی جانب ہوگی اور یہ دونوں کبھی اکٹھے نہ ہوں گے۔