Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 50 · Chapter 3124

لعان کا بیان

جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کی جانب نسبت کردی

3 hadiths in this chapter

15341

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15341

Sahih

(۱۵۳۳۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عَمْرٍو أَبُو مَعْمَرٍ النَّضْرَوِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُرَیْدَۃَ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمُرَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ الدِّیلِیِّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنِ ادَّعَی إِلَی غَیْرِ أَبِیہِ وَہُوَ یَعْلَمُہُ فَقَدْ کَفَرَ وَمَنِ ادَّعَی مَا لَیْسَ لَہُ فَلَیْسَ مِنَّا وَلْیَتَبَوَّأْ مَقْعَدَہُ مِنَ النَّارِ وَمَنِ ادَّعَی رَجُلاً بِالْکُفْرِ أَوْ قَالَ عَدُوَّ اللَّہِ وَلَیْسَ کَذَلِکَ فَقَدْ حَارَ أَوْ جَارَ عَلَیْہِ إِنْ لَمْ یَکُنْ کَذَلِکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عَبْدِ الْوَارِثِ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٣٥) حضرت ابو ذر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے اپنے باپ کے علاوہ کسی دوسرے کی طرف جان بوجھ کر نسبت کی اس نے کفر کیا، جس نے دعویٰ کردیا کہ وہ اس کا نہیں وہ ہم سے نہیں اور وہ اپنا ٹھکانا جہنم بنا لے اور جس نے کسی شخص کے متعلق کفر یا اللہ کے دشمن ہونے کا دعویٰ کردیا، حالانکہ وہ اس طرح کا نہیں ہے تو یہ دعویٰ کرنے والے پر بات لوٹ آئے گی اگرچہ وہ بھی اس طرح کا نہیں ہے۔

15342

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15342

Sahih

(۱۵۳۳۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْحَمَّامِیِّ الْمُقْرِئُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ عَلِیٍّ الْخُطَبِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِیُّ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ حَدَّثَنَا خَالِدٌ الْحَذَّائُ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ عَنْ سَعْدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنِ ادَّعَی إِلَی غَیْرِ أَبِیہِ وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہُ غَیْرُ أَبِیہِ فَالْجَنَّۃُ عَلَیْہِ حَرَامٌ ۔ قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لأَبِی بَکْرَۃَ فَقَالَ : سَمِعَتْہُ أُذُنَایَ وَوَعَاہُ قَلْبِی۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٣٦) ابو عثمان حضرت سعد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے اپنے باپ کے علاوہ کا دعویٰ کیا اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ بات ابوبکرہ سے بیان کی تو انھوں نے فرمایا : میرے کانوں نے سنا اور میرے دل نے یاد رکھا۔

15343

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15343

Sahih

(۱۵۳۳۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُؤَمَّلِ بْنِ حَسَنِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُسَیَّبٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ خَالِدٍ عَنْ أَبِی عُثْمَانَ قَالَ : لَمَّا ادَّعَی مُعَاوِیَۃُ زِیَادًا لَقِیتُ أَبَا بَکْرَۃَ فَقُلْتُ : مَا ہَذَا الَّذِی صَنَعْتُمْ فَإِنِّی سَمِعْتُ سَعْدًا یَقُولُ سَمِعَتْہُ أُذُنَایَ وَوَعَاہُ قَلْبِی مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَنِ ادَّعَی أَبًا فِی الإِسْلاَمِ وَہُوَ یَعْلَمُ أَنَّہُ غَیْرُ أَبِیہِ فَالْجَنَّۃُ عَلَیْہِ حَرَامٌ ۔ قَالَ أَبُو بَکْرَۃَ وَأَنَا سَمِعْتُہُ مِنْہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرٍو النَّاقِدِ عَنْ ہُشَیْمٍ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٣٧) ابو خالد ابو عثمان سے نقل فرماتے ہیں کہ جب معاویہ نے زیاد کا دعویٰ کردیا تو میں ابوبکرہ سے ملا، میں نے کہا : تم نے یہ کیا کیا ؟ میں نے سعد سے سنا تھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کو اپنے کانوں سے سنا اور میرے دل نے اس کو یاد رکھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا تھا : جس نے اسلام میں کسی کا دعویٰ کردیا اور وہ جانتا ہے کہ وہ اس کا باپ نہیں ہے تو اس پر جنت حرام ہے۔