Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 50 · Chapter 3122

لعان کا بیان

بچہ صاحب فراش کا ہی ہے جب تک وہ لعان کے ذریعے بچے کی نفی نہ کر دے

4 hadiths in this chapter

15335

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15335

Sahih

(۱۵۳۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَوْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الشَّکُّ مِنْ سُفْیَانَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاہِرِ الْحَجَرُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ الأَعْلَی بْنِ حَمَّادٍ عَنْ سُفْیَانَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٢٩) ابوہریرہ (رض) سے یا سفیان سے منقول ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بچہ بستر والے کا ہے اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔

15336

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15336

Sahih

(۱۵۳۳۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی یَزِیدَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : أَرْسَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ إِلَی شَیْخٍ مِنْ بَنِی زُہْرَۃَ کَانَ یَسْکُنُ دَارَنَا فَذَہَبْتُ مَعَہُ إِلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَسَأَلَ عَنْ وِلاَدٍ مِنْ وِلاَدِ الْجَاہِلِیَّۃِ فَقَالَ : أَمَّا الْفِرَاشُ فَلِفُلاَنٍ وَأَمَّا النُّطْفَۃُ فَلِفُلاَنٍ فَقَالَ عُمَرُ: صَدَقْتَ وَلَکِنْ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَضَی بِالْفِرَاشِ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٣٠) عبیداللہ بن ابی یزید اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب (رض) نے بنو زہرہ کے ایک بزرگ کی جانب پیغام بھیجا، وہ ہمارے گھر میں رہتے تھے تو میں انھیں لے کر حضرت عمر (رض) کے پاس گیا۔ اس نے جاہلیت کی اولاد کے بارے میں پوچھا اور کہا : بستر کسی کا اور نطفہ کسی کا ؟ تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فیصلہ بستر والے کے لیے کیا ہے۔

15337

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15337

Zaeef

(۱۵۳۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ أَبُو یَحْیَی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی یَعْقُوبَ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ رَبَاحٍ أَنَّہُ قَالَ : زَوَّجَنِی أَہْلِی أَمَۃً لَہُمْ رُومِیَّۃً فَوَقَعْتُ عَلَیْہَا فَوَلَدَتْ لِی غُلاَمًا أَسْوَدَ مِثْلِی فَسَمَّیْتُہُ عَبْدَ اللَّہِ ثُمَّ وَقَعْتُ عَلَیْہَا فَوَلَدَتْ لِی غُلاَمًا أَسْوَدَ مِثْلِی فَسَمَّیْتُہُ عُبَیْدَ اللَّہِ قَالَ فَطَبِنَ لَہَا غُلاَمٌ لأَہْلِی یُقَالُ لَہُ یُوحَنَّسُ فَرَاطَنَہَا بِلِسَانِہِ فَوَلَدَتْ غُلاَمًا کَأَنَّہُ وَزَغَۃٌ فَقُلْتُ لَہَا : مَا ہَذَا فَقَالَتْ : ہُوَ ابْنُ یُوحَنَّسَ فَرُفِعَتْ إِلَی أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ تَعَالَی عَنْہُ قَالَ أَحْسِبُہُ قَالَ فَسَأَلَہَا فَاعْتَرَفَتْ فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ تَرْضَیَانِ أَنْ أَقْضِیَ بَیْنَکُمَا بِقَضَائِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَضَی أَنَّ الْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ۔ قَالَ مَہْدِیٌّ وَأَحْسِبُہُ قَالَ وَجَلَدَہَا وَجَلَدَہُ وَکَانَا مَمْلُوکَیْنِ لَفْظُ حَدِیثِ الْمُقْرِئِ وَفِی رِوَایَۃِ الرُّوذْبَارِیِّ یُوحَنَّہْ قَالَ أَحْسِبُہُ قَالَ مَہْدِیٌّ فَسَأَلَہُمَا فَاعْتَرَفَا وَقَالَ فِی آخِرِہِ قَالَ فَجَلَدَہَا وَجَلَدَہُ وَأَحْسِبُہُ قَالَ وَکَانَا مَمْلُوکَیْنِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٣١) حسن بن سعد رباح سے نقل فرماتے ہیں کہ میرے گھر والوں نے اپنی رومی لونڈی سے میری شای کردی، میں اس پر داخل ہوا تو اس نے سیاہ بچہ جنم دیا میں نے اس کا نام عبداللہ رکھ دیا۔ پھر میں اس پر واقع ہوا، پھر اس نے میرے جیسا سیاہ بچہ جنم دیا تو میں نے اس کا نام عبیداللہ رکھ دیا۔ کہتے ہیں کہ ہمارے ایک غلام کا اس سے تعلق قائم ہوگیا، جس کا نام یوحنس تھا، اس نے فارسی زبان میں بات کی تو اس نے چھپکلی جیسا بچہ جنم دیا، میں نے اس سے کہا : یہ کیا ہے اس نے کہا : یہ یوحنس کا بیٹا ہے تو معاملہ حضرت عثمان بن عفان (رض) کے پاس پہنچا، جب لونڈی سے سوال ہوا تو اس نے اعتراف کرلیا۔ حضرت عثمان بن عفان (رض) فرمانے لگے : کیا تم دونوں راضی ہو کہ میں تمہارے درمیان رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے فیصلے کی مانند فیصلہ کروں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بچے کا فیصلہ صاحب فراش کے لیے کیا ہے۔ مہدی کہتے ہیں : میرا خیال ہے کہ غلام اور لونڈی کو کوڑے مارے گئے۔ (ب) روذ باری کی روایت میں یوحنہ ہے فرماتے ہیں : میرے گمان میں مہدی نے کہا کہ جب ان دونوں (غلام اور لونڈی) سے سوال ہوا تو انھوں نے اعتراف کیا۔ اس کے آخر میں ہے کہ ان دونوں کو کوڑے لگائے گئے اور وہ دونوں غلام تھے۔

15338

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15338

Zaeef

(۱۵۳۳۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ وَمَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی یَعْقُوبَ عَنْ رَبَاحٍ فَذَکَرَہُ بِمَعْنَاہُ وَقَالَ فِی آخِرِہِ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَضَی أَن َّالْوَلَدَ لِلْفِرَاشِ وَلِلْعَاہِرِ الْحَجَرَ ہُوَ ابْنُکَ تَرِثُہُ وَیَرِثُکَ قُلْتُ سُبْحَانَ اللَّہِ قَالَ ہُوَ ذَاکَ فَکُنْتُ أُنِیمُہُ بَیْنَہُمَا ہَذَانِ أَسْوَدَانِ وَہَذَا أَبْیَضُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٣٣٢) محمد بن عبداللہ بن ابی یعقوب رباح سے اس کے ہم معنیٰ نقل فرماتے ہیں اور اس کے آخر میں ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بچے کا فیصلہ بستر والے کے لیے دیا اور زانی کے لیے پتھر ہیں۔ وہ تیرا بیٹا ہے تو اس کا وارث ہے وہ تیرا وارث ہے۔ میں نے کہا : سبحان اللہ ! میں اس کی نسبت ان دونوں کے درمیان کرتا ہوں، یہ دونوں سیاہ ہیں اور یہ سفید۔