Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 49 · Chapter 3112

ظہار کا بیان

اسلام کی پہچان کا بیان

3 hadiths in this chapter

15276

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15276

Sahih

(۱۵۲۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَۃَ الضَّبِّیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ ہُوَ ابْنُ مُحَمَّدٍ عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : أُقَاتِلُ النَّاسَ حَتَّی یَقُولُوا لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ فَإِذَا شَہِدُوا أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَآمَنُوا بِی وَبِمَا جِئْتُ بِہِ فَقَدْ عَصَمُوا مِنِّی دِمَائَ ہُمْ إِلاَّ بِحَقِّہَا وَحِسَابُہُمْ عَلَی اللَّہِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۹۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٧٠) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں کے خلاف اس وقت تک جنگ جاری رکھوں جب تک وہ اس بات کی گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جب وہ گواہی دے دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور میری لائی ہوئی شریعت پر ایمان لے آئیں تو انھوں نے اپنی جانیں مجھ سے بچا لیں مگر اسلام کے حق کی وجہ سے اور ان کا حساب اللہ کے سپرد ہے۔

15277

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15277

Zaeef

(۱۵۲۷۱) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُبَیْدِاللَّہِ بْنِ عَبْدِاللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ بْنِ مَسْعُودٍ: أَنَّ رَجُلاً مِنَ الأَنْصَارِ أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- بِجَارِیَۃٍ لَہُ سَوْدَائَ فَقَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ عَلَیَّ رَقَبَۃً مُؤْمِنَۃً أَفَأُعْتِقُ ہَذِہِ فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَتَشْہَدِینَ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ؟ قَالَتْ نَعَمْ قَالَ: أَتَشْہَدِینَ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّہِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ: أَتُوقِنِینَ بِالْبَعْثِ مِنْ بَعْدِ الْمَوْتِ؟ قَالَتْ: نَعَمْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: فَأَعْتِقْہَا۔ ہَذَا مُرْسَلٌ وَقَدْ مَضَی مَوْصُولاً بِبَعْضِ مَعْنَاہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٧١) عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ ایک انصاری اپنی سیاہ لونڈی لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے ذمہ ایک مومنہ گردن آزاد کرنا ہے، کیا میں اس کو آزاد کر دوں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لونڈی سے پوچھا : کیا تو شہادت دیتی ہے کہ اللہ کے بغیر کوئی معبود نہیں ؟ اس لونڈی نے کہا : ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تو شہادت دیتی ہے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں ؟ اس لونڈی نے اثبات میں جواب دیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا تیرا مرنے کے بعد اٹھنے پر یقین ہے ؟ اس نے کہا : ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو آزاد کر دو ۔

15278

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15278

Zaeef

(۱۵۲۷۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا حَمْزَۃُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ الضُّبَعِیُّ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنِ الشَّرِیدِ بْنِ سُوَیْدٍ الثَّقَفِیِّ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أُمِّی أَوْصَتْ إِلَیَّ أَنْ أُعْتِقَ عَنْہَا رَقَبَۃً وَإِنَّ عِنْدِی جَارِیَۃً سَوْدَائَ نُوبِیَّۃً فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ادْعُ بِہَا ۔ فَقَالَ : مَنْ رَبُّکِ؟ ۔ قَالَتِ اللَّہُ قَالَ : فَمَنْ أَنَا؟ ۔ قَالَتْ رَسُولُ اللَّہِ قَالَ : أَعْتِقْہَا فَإِنَّہَا مُؤْمِنَۃٌ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٧٢) شرید بن سوید ثقفی فرماتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری والدہ نے اپنی جانب سے ایک گردن آزاد کرنے کی نصیحت فرمائی تھی۔ میرے پاس ایک سیاہ لونڈی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو بلاؤ۔ آپ نے پوچھا : تیرا رب کون ہے ؟ اس لونڈی نے کہا : اللہ۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : میں کون ہوں ؟ اس نے کہا : اللہ کے رسول۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آزاد کر دو یہ مومنہ ہے۔