Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 49 · Chapter 3111

ظہار کا بیان

گونگے غلام کو آزاد کرنا جب وہ ایمان کا اشارہ کرے اور نماز پڑھے

2 hadiths in this chapter

15274

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15274

Sahih

(۱۵۲۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ یَعْقُوبَ الْجَوْزَجَانِیُّ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِیُّ عَنْ عَوْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- بِجَارِیَۃٍ سَوْدَائَ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ عَلَیَّ عِتْقَ رَقَبَۃٍ مُؤْمِنَۃٍ فَقَالَ لَہَا : أَیْنَ اللَّہُ؟ ۔ فَأَشَارَتْ إِلَی السَّمَائِ بِإِصْبَعِہَا فَقَالَ لَہَا : فَمَنْ أَنَا؟ ۔ فَأَشَارَتْ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَإِلَی السَّمَائِ تَعْنِی : أَنْتَ رَسُولُ اللَّہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَعْتِقْہَا فَإِنَّہَا مُؤْمِنَۃٌ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦٨) عبداللہ بن عتبہ حضرت ابوہریرہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص سیاہ رنگ کی لونڈی لے کر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے ذمہ مومن غلام کا آزاد کرنا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : اللہ کہاں ہے ؟ اس نے اپنی انگلی سے آسمان کی طرف اشارہ کیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : میں کون ہوں ؟ اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آسمان کی طرف اشارہ کیا، یعنی آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ مومنہ ہے اس کو آزاد کر دے۔

15275

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15275

Zaeef

(۱۵۲۶۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ زُہَیْرٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْحَارِثِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْدَانَ الْمِنْقَرِیُّ یَعْنِی عَامِرَ بْنَ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُتْبَۃَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ جَدِّی قَالَ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- بِأَمَۃٍ سَوْدَائَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ عَلَیَّ رَقَبَۃً مُؤْمِنَۃً أَفَتُجْزِئُ عَنِّی ہَذِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : مَنْ رَبُّکِ؟ ۔ قَالَتِ : اللَّہُ رَبِّی قَالَ : فَمَا دِینُکِ؟ ۔ قَالَتِ الإِسْلاَمُ قَالَ : فَمَنْ أَنَا؟ ۔ قَالَتْ : أَنْتَ رَسُولُ اللَّہِ قَالَ : فَتُصَلِّینَ الْخَمْسَ وَتُقِرِّینَ بِمَا جِئْتُ بِہِ مِنْ عِنْدِ اللَّہِ؟ ۔ قَالَتْ : نَعَمْ فَضَرَبَ -ﷺ- عَلَی ظَہْرِہَا وَقَالَ : أَعْتِقِیہَا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦٩) عون بن عبداللہ بن عتبہ اپنے والد سے دادا کے واسطہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سیاہ لونڈی لے کر آئی، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے ذمے مومنہ گردن کا آزاد کرنا ہے، کیا یہ میری جانب سے کفایت کر جائے گی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے پوچھا : تیرا رب کون ہے ؟ کہنے لگی : میرا رب اللہ ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تیرا دین کیا ہے ؟ اس نے کہا : اسلام۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں کون ہوں ؟ اس نے کہا : آپ اللہ کے رسول ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو پانچ نمازیں پڑھتی ہے اور تو اقرار کرتی ہے جو میں اللہ کی جانب سے لے کر آیا ہوں، اس نے کہا : ہاں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی کمر پر مارا اور فرمایا : اس کو آزاد کر دو ۔