Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 49 · Chapter 3109

ظہار کا بیان

ظہار کا کفارہ ادا کرنے سے پہلے بیوی کے قریب نہ جائے اللہ کا قول : { مِنْ قَبْلِ أَنْ یَتَمَاسَّا } [المجادلہ ٣] امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : جب کفارہ ادا کرنے سے پہلے مجامعت کرلی تو وقت ختم لیکن کفارہ باطل نہ ہوگا اور مزید بھی ادا نہ کرنا پڑے گا۔ جیسے کہا

9 hadiths in this chapter

15263

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15263

Zaeef

(۱۵۲۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ صَخْرٍ الْبَیَاضِیِّ قَالَ : کُنْتُ امْرَأً أَسْتَکْثِرُ مِنَ النِّسَائِ لاَ أَرَی رَجُلاً کَانَ یُصِیبُ مِنْ ذَلِکَ مَا أُصِیبُہُ فَلَمَّا دَخَلَ رَمَضَانُ ظَاہَرْتُ مِنِ امْرَأَتِی حَتَّی یَنْسَلِخَ رَمَضَانُ فَبَیْنَمَا ہِیَ تُحَدِّثُنِی ذَاتَ لَیْلَۃٍ فَکُشِفَ لِی مِنْہَا شَیْء ٌ فَوَثَبْتُ عَلَیْہَا فَوَاقَعْتُہَا فَلَمَّا أَصْبَحْتُ غَدَوْتُ عَلَی قَوْمِی فَأَخْبَرْتُہُمْ خَبَرِی فَقُلْتُ لَہُمْ : سَلُوا لِی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالُوا : مَا کُنَّا لِنَفْعَلَ إِذًا یَنْزِلَ فِینَا مِنَ اللَّہِ کِتَابٌ أَوْ یَکُونُ فِینَا مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَوْلٌ فَیَبْقَی عَارُہُ عَلَیْنَا وَلَکِنْ سَوْفَ نُسَلِّمُکَ بِجَرِیرَتِکَ فَاذْہَبْ أَنْتَ فَاذْکُرْ شَأْنَکَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَخَرَجْتُ حَتَّی جِئْتُہُ فَأَخْبَرْتُہُ الْخَبَرَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنْتَ بِذَلِکَ؟ قَالَ قُلْتُ : أَنَا بِذَلِکَ وَہَذَا أَنَا یَا رَسُولَ اللَّہِ صَابِرٌ لِحُکْمِ اللَّہِ عَلَیَّ قَالَ : فَأَعْتِقْ رَقَبَۃً ۔ قَالَ قُلْتُ : وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ مَا أَصْبَحْتُ أَمْلِکُ إِلاَّ رَقَبَتِی ہَذِہِ قَالَ: فَصُمْ شَہْرَیْنِ مُتَتَابِعَیْنِ۔ قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ وَہَلْ دَخَلَ عَلَیَّ مَا دَخَلَ مِنَ الْبَلاَئِ إِلاَّ بِالصَّوْمِ قَالَ : فَتَصَدَّقْ أَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا۔ قَالَ قُلْتُ: وَالَّذِی بَعَثَکَ بِالْحَقِّ لَقَدْ بِتْنَا لَیْلَتَنَا ہَذِہِ مَا لَنَا مِنْ عَشَائٍ قَالَ : فَاذْہَبْ إِلَی صَاحِبِ صَدَقَۃِ بَنِی زُرَیْقٍ فَقُلْ لَہُ فَلْیَدْفَعْہَا إِلَیْکَ فَأَطْعِمْ سِتِّینَ مِسْکِینًا وَانْتَفِعْ بِبَقِیَّتِہَا ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٥٧) سلمہ بن صخر بیاضی فرماتے ہیں : میں ایسا آدمی تھا جو عورتوں کی بہت زیادہ خواہش رکھتا تھا، میں نے کوئی شخص نہیں دیکھا جو کام میں کرتا ہوں اس میں کوئی دوسرا مبتلا ہوتا ہو (یعنی شہوت میں) جب رمضان شروع ہوا تو میں نے اپنی بیوی سے ظہار کرلیا یہاں تک کہ رمضان گزر جائے۔ ایک رات وہ بیٹھی میرے ساتھ باتیں کر رہی تھیں، اس کے جسم سے کپڑا ہٹ گیا تو میں اس پر واقع ہوگیا۔ جب میں نے صبح کی تو اپنی قوم کو بتایا۔ میں نے ان سے کہا : تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے میرے لیے سوال کرو۔ انھوں نے کہا : ہم یہ کام نہیں کریں گے کیونکہ یا تو قرآن ہمارے بارے میں نازل ہوجائے گا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کوئی ایسی بات کہہ دیں جو ہمارے لیے باعث عار رہے لیکن ہم تجھے تیرے ہمسائے کے سپرد کرتے ہیں، آپ خود جا کر اپنی حالت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بیان کرو۔ کہتے ہیں : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آکر بتایا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : آپ ہیں، میں نے کہا : میں ہی ہوں اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے اوپر حد لگائیے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک غلام آزاد کر، کہتے ہیں : میں نے کہا : اللہ کی قسم ! جس نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے میں تو اپنی اس گردن کا مالک ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلسل دو مہینے کے روزے رکھ، میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ مصیبت میرے اوپر روزوں کی وجہ سے ہی تو آئی ہے۔ آپ نے فرمایا : ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلا۔ کہتے ہیں : میں نے کہا : اللہ کی قسم ! جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث کیا ہے گزشتہ رات ہمارے پاس کھانے کے لیے کچھ نہ تھا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : آپ بنو زریق سے صدقہ لینے والے کے پاس جائیں اور اس سے کہنا، وہ آپ کو دے دے گا تو ساٹھ مسکینوں کو کھلا کر باقی سے خود فائدہ اٹھانا۔

15264

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15264

Zaeef

(۱۵۲۵۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُہْلُولٍ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ الأَشَجُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِدْرِیسَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ سَلَمَۃَ بْنِ صَخْرٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الْمُظَاہِرِ یُوَاقِعُ قَبْلَ أَنْ یُکَفِّرَ قَالَ : کَفَّارَۃٌ وَاحِدَۃٌ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٥٨) سلمہ بن صخر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ ظہار کرنے والا کفارہ ادا کرنے سے پہلے بیوی پر واقع ہوجائے تو اسے ایک ہی کفارہ دینا پڑے گا۔

15265

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15265

Sahih

(۱۵۲۵۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ الْبَلْخِیُّ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الْعَدَنِیُّ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَجُلاً أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- وَقَدْ ظَاہَرَ مِنِ امْرَأَتِہِ فَوَقَعَ عَلَیْہَا فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی ظَاہَرْتُ مِنِ امْرَأَتِی فَوَقَعْتُ عَلَیْہَا مِنْ قَبْلِ أَنْ أُکَفِّرَ قَالَ : وَمَا حَمَلَکَ عَلَی ذَلِکَ یَرْحَمُکَ اللَّہُ ۔ قَالَ : رَأَیْتُ خُلْخَالَہَا فِی ضَوْئِ الْقَمَرِ قَالَ : فَلاَ تَقْرَبْہَا حَتَّی تَفْعَلَ مَا أَمَرَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٥٩) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا جو بیوی سے ظہار کرنے کے بعد اس پر واقع ہوگیا، اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے اپنی بیوی سے ظہار کیا تھا لیکن کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس پر واقع ہوگیا ہوں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ آپ پر رحم فرمائے، کس چیز نے آپ کو ابھارا۔ اس نے کہا : میں نے چاندنی رات میں اس کی پازیب کو دیکھ لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کے قریب نہ جانا، جب تک اللہ کا حکم پورا نہ کر دو ۔

15266

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15266

Zaeef

(۱۵۲۶۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ کَتَبَ إِلَیَّ الْحُسَیْنُ بْنُ الْحُرَیْثِ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِمَعْنَی ہَذَا۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ کُلَیْبٍ قَاضِی عَدَنَ عَنِ الْحَکَمِ مَوْصُولاً۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦٠) خالی۔

15267

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15267

Sahih

(۱۵۲۶۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الطَّالَقَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الْحَکَمِ بْنِ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ : أَنَّ رَجُلاً ظَاہَرَ مِنِ امْرَأَتِہِ ثُمَّ وَاقَعَہَا قَبْلَ أَنْ یُکَفِّرَ فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَأَخْبَرَہُ قَالَ : مَا حَمَلَکَ عَلَی مَا صَنَعْتَ۔ قَالَ : رَأَیْتُ بَیَاضَ سَاقِہَا فِی الْقَمَرِ قَالَ : فَاعْتَزِلْہَا حَتَّی تُکَفِّرَ عَنْکَ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦١) حکم بن ابان حضرت عکرمہ سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص اپنی بیوی سے ظہار کرلینے کے بعد کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس پر واقع ہوگیا۔ پھر اس نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو آکر بتایا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تجھے کس چیز نے ابھارا ؟ اس نے کہا : میں نے چاندنی رات میں اس کی سفید پنڈلی کو دیکھ لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کفارہ ادا کرنے تک اس سے جدا رہنا۔

15268

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15268

Sahih

(۱۵۲۶۲) قَالَ وَحَدَّثَنَا زِیَادُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ بْنُ أَبَانَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- نَحْوَہُ لَمْ یَذْکُرِ السَّاقَ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مَعْمَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنِ الْحَکَمِ مُرْسَلاً۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦٢) حکم بن ابان حضرت عکرمہ سے نقل فرماتے ہیں اور عکرمہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے، لیکن انھوں نے پنڈلی کا تذکرہ نہیں فرمایا۔

15269

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15269

Sahih

(۱۵۲۶۳) وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ مُرْسَلاً أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَاصِمٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ : أَتَی رَجُلٌ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ إِنِّی ظَاہَرْتُ مِنِ امْرَأَتِی فَوَقَعْتُ بِہَا قَبْلَ أَنْ أُکَفِّرَ قَالَ : وَمَا حَمَلَکَ عَلَی ذَلِکَ ۔ قَالَ : أَبْدَی لِیَ الْقَمَرُ خُلْخَالَیْہَا فَوَقَعْتُ بِہَا قَبْلَ أَنْ أُکَفِّرَ قَالَ : کُفَّ عَنْہَا حَتَّی تُکَفِّرَ ۔ [صحیح تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦٣) ابن جریج حضرت عکرمہ سے فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : میں نے بیوی سے ظہار کے بعد کفارہ ادا کرنے سے پہلے مجامعت کرلی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تجھے کس چیز نے ابھارا ؟ اس نے کہا : چاندنی رات میں اس کے پازیب ظاہر ہوئے تو میں کفارہ ادا کرنے سے پہلے اس پر واقع ہوگیا۔ فرمایا : کفارہ ادا کرنے تک بیوی سے رک جاؤ۔

15270

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15270

Sahih

(۱۵۲۶۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ ہِشَامٍ الوَرَّاقُ الأَحْمَرِیُّ الْکُوفِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الصِّینِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ ہَاشِمٍ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ : أَتَی رَجُلٌ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی ظَاہَرْتُ مِنِ امْرَأَتِی فَرَأَیْتُ بَیَاضَ خُلْخَالِہَا فِی الْقَمَرِ فَأَعْجَبَنِی فَوَقَعْتُ عَلَیْہَا قَالَ : أَوَمَا قَالَ اللَّہُ {مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَاسَّا}۔ قَالَ : قَدْ فَعَلْتُ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : أَمْسِکْ عَنْہَا حَتَّی تُکَفِّرَ ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦٤) طاؤس حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے بیوی سے ظہار کیا تو چاندنی رات میں میں نے اس کے پازیب دیکھے اور مجھے اچھی لگی تو میں بیوی پر واقع ہوگیا۔ فرمایا : کیا اللہ نے نہ فرمایا تھا : { مِنْ قَبْلِ اَنْ یَّتَمَاسَّا } [المجادلہ ٣] اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے تو ایسا کرلیا ہے، فرمایا : کفارہ ادا کرنے تک اس سے رک جا۔

15271

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15271

Zaeef

(۱۵۲۶۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنْ أَبِیہِ عَنِ الْفُقَہَائِ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ کَانُوا یَقُولُونَ : مَنْ ظَاہَرَ مِنِ امْرَأَتِہِ ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یُکَفِّرَ ثُمَّ تَزَوَّجَہَا بَعْدَ ذَلِکَ لَمْ یَمَسَّہَا حَتَّی یُکَفِّرَ کَفَّارَۃَ الظِّہَارِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٦٥) ابن ابی زناد اپنے والد سے اور وہ مدینہ کے فقہاء سے نقل فرماتے ہیں کہ جس نے بیوی سے ظہار کر کے کفارہ ادا کرنے سے پہلے طلاق دے دی، اس کے بعد پھر شادی کرلی تو کفارہ ادا کرنے سے پہلے بیوی کے قریب نہ جائے۔