Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 48 · Chapter 3103

ایلاء کا بیان

غصہ میں ایلا کرنا

2 hadiths in this chapter

15246

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15246

Zaeef

(۱۵۲۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ : ہِلاَلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْحَفَّارُ أَخْبَرَنَا الْحُسَیْنُ بْنُ یَحْیَی بْنِ عَیَّاشٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَشْعَثِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ ہُوَ الثَّقَفِیُّ عَنْ دَاوُدَ ہُوَ ابْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ بَنِی عِجْلٍ عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ أَنَّہُ تُوُفِّیَ أَخُوہُ وَتَرَکَ بُنَیًّا لَہُ رَضِیعًا قَالَ أَبُو عَطِیَّۃَ لاِمْرَأَتِہِ : أَرْضِعِیہِ فَقَالَتْ : إِنِّی أَخْشَی أَنْ تَغْتَالَہُ فَحَلَفَ لاَ یَقْرَبُہَا حَتَّی تَفْطِمَہُ فَفَعَلَ حَتَّی فَطَمَتْہُ قَالَ فَذَکَرْتُ ذَلِکَ لِعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنَّکَ إِنَّمَا أَرَدْتَ الْخَیْرَ وَإِنَّمَا الإِیلاَئُ فِی الْغَضَبِ۔ وَحَکَاہُ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ عَنْ ہُشَیْمٍ عَنْ دَاوُدَ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ أَبِی عَطِیَّۃَ الأَسَدِیِّ : أَنَّہُ تَزَوَّجَ امْرَأَۃَ أَخِیہِ وَہِیَ تُرْضِعُ بِابْنِ أَخِیہِ فَذَکَرَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٤٠) ابو عطیہ فرماتے ہیں کہ اس کا بھائی فوت ہوگیا اور اس کا دودھ پیتا بچہ بھی موجود تھا، ابو عطیہ نے اس کی بیوی سے کہا : اس کو دودھ پلاؤ۔ اس نے کہا : مجھے ڈر ہے کہ آپ مجھے حاملہ کردیں تو ابو عطیہ نے قسم اٹھالی کہ جب تک تو اسے دودھ پلائے گی وہ تیرے قریب نہ آئے گا۔ اس نے ایسا ہی کیا یہاں تک کہ اس نے دودھ چھڑوا دیا، کہتے ہیں : میں نے حضرت علی (رض) کے سامنے تذکرہ کیا تو فرمانے لگے : آپ نے بھلائی کا ارادہ کیا ہے اور ایلا تو غصہ کی حالت میں ہوتا ہے۔ (ب) ابو عطیہ فرماتے ہیں کہ اس نے اپنے بھائی کی بیوی سے نکاح کیا، اور یہ اس کے بھتیجے کو دودھ پلائی تھی۔

15247

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15247

Zaeef

(۱۵۲۴۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ مَطَرٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِی حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَطِیَّۃَ بْنِ جُبَیْرٍ قَالَ : کَانَتْ أُمِّی تُرْضِعُ صَبِیًّا وَقَدْ تُوُفِّیَ صَبِیٌّ لَنَا فَحَلَفَ أَبِی أَنْ لاَ یَقْرَبَہَا حَتَّی تَفْطِمَ الصَّبِیَّ فَلَمَّا مَضَتْ أَرْبَعَۃُ أَشْہُرٍ قِیلَ لَہُ : إِنَّہُ قَدْ بَانَتْ مِنْکَ فَأَتَی عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَخْبَرَہُ فَقَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : إِنْ کُنْتَ حَلَفْتَ عَلَی تَضِرَّۃٍ فَہِیَ امْرَأَتُکَ وَإِلاَّ فَقَدْ بَانَتْ مِنْکَ۔ کَذَا قَالَ شُعْبَۃُ عَنْ سِمَاکِ بْنِ حَرْبٍ۔ وَقَدْ قَالَ الشَّافِعِیُّ فِی الْقَدِیمِ : وَمَنْ قَالَ ہَذَا الْقَوْلَ فَیَنْبَغِی أَنْ یَقُولَ وَکَذَلِکَ إِنْ کَانَتْ بِہَا عِلَّۃٌ یَضُرُّہَا الْجِمَاعُ بِہَا أَوْ بَدَأَ الیَمِینَ وَلَیْسَ ہَیْئَتَہَا الضِّرَارُ فَلَیْسَتْ بِإِیلاَئٍ وَلِہَذَا الْقَوْلِ وَجْہٌ حَسَنٌ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَقَالَ غَیْرُہُ ہُوَ مُؤْلِی وَکُلُّ یَمِینٍ مَنَعَتِ الْجِمَاعَ فَہِیَ إِیلاَء ٌ وَعَلَی ہَذَا الْقَوْلِ نَصَّ فِی الْجَدِیدِ وَاحْتَجَّ بِأَنَّ اللَّہَ تَعَالَی أَنْزَلَ الإِیلاَئَ مُطْلَقًا لَمْ یَذْکُرْ فِیہِ غَضَبًا وَلاَ رِضًا وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٤١) سماک حضرت عطیہ بن جبیر سے نقل فرماتے ہیں کہ میری والدہ ایک بچے کو دودھ پلائی تھی اور ہمارا بچہ فوت ہوگیا۔ میرے والد نے قسم کھائی کہ جب تک بچے کا دودھ نہ چھڑوا لے گی، وہ اس کے قریب نہ جائے گا۔ جب چار ماہ گزر گئے تو اس سے کہا گیا : وہ تجھ سے جدا ہوگئی تو اس نے حضرت علی (رض) کو بتایا۔ انھوں نے فرمایا : اگر تو نے قسم اس کے نقصان پر اٹھائی تھی تو یہ تیری بیوی ہے وگرنہ وہ تجھ سے جدا ہوگئی۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اگر اس کی علت جماع یا نقصان کی حالت میں اس نے قسم اٹھائی تو یہ ایلاء نہیں ہے۔ دوسرے کہتے ہیں : ہر وہ قسم جو جماع سے روکے وہ ایلا ہے کیونکہ اللہ کی نازل کردہ آیت میں غصے یا رضا کا دخل نہیں ہے۔