Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 47 · Chapter 3096

طلاق سے رجوع کرنے کا بیان

مطلقہ ثلثہ کے نکاح کا بیان اللہ کا فرمان : { فإِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ } [البقرۃ ٢٣٠] ” اگر اس نے طلاق دے دی تو یہ عورت اس مرد کے لیے حلال نہیں ہے جب تک کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے۔ “ اور آیت میں

13 hadiths in this chapter

15196

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15196

Sahih

(۱۵۱۹۰) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِیَادٍ الْبَصْرِیُّ بِمَکَّۃَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عُرْوَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- سَمِعَہَا تَقُولُ : جَائَ تِ امْرَأَۃُ رِفَاعَۃَ الْقُرَظِیِّ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَتْ : إِنِّی کُنْتُ عِنْدَ رِفَاعَۃَ فَطَلَّقَنِی فَبَتَّ طَلاَقِی فَتَزَوَّجْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِیرِ وَإِنَّمَا مَعَہُ مِثْلُ ہُدْبَۃِ الثَّوْبِ فَتَبَسَّمَ النَّبِیُّ -ﷺ- وَقَالَ : أَتُرِیدِینَ أَنْ تَرْجِعِی إِلَی رِفَاعَۃَ لاَ حَتَّی تَذُوقِی عُسَیْلَتَہُ وَیَذُوقَ عُسَیْلَتَکِ ۔ قَالَتْ : وَأَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَخَالِدُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِی رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالْبَابِ یَنْتَظِرُ أَنْ یُؤْذَنَ لَہُ فَنَادَی : یَا أَبَا بَکْرٍ أَلاَ تَسْمَعُ مَا تَجْہَرُ بِہِ ہَذِہِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ لَفْظُ حَدِیثِ الشَّافِعِیِّ وَفِی رِوَایَۃِ الزَّعْفَرَانِیِّ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ امْرَأَۃَ رِفَاعَۃَ الْقُرَظِیِّ جَائَ تْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ ذَکَرَ الْحَدِیثَ بِمِثْلِہِ إِلَی قَوْلِہِ : لاَ حَتَّی یَذُوقَ عُسَیْلَتَکِ وَتَذُوقِی عُسَیْلَتَہُ ۔ لَمْ یَذْکُرْ مَا بَعْدَہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ کُلُّہُمْ عَنِ ابْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٠) عروہ حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رفاعہ قرظی کی بیوی نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہا : میں رفاعہ قرظی کے نکاح میں تھی تو اس نے مجھے تین طلاقیں دے دیں۔ میں نے عبدالرحمن بن زبیر سے نکاح کرلیا، اس کے پاس کپڑے کا پھندا ہے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسکرائے اور فرمایا : کیا تو رفاعہ کے پاس واپس جانے کا ارادہ رکھتی ہے، یہ نہیں ہوسکتا جب تک تو اس سے جماع نہ کرے اور وہ تجھ سے لطف اندوز نہ ہو۔ ابوبکر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھے اور خالد بن سعید دروازے پر کھڑے اجازت کے منتظر تھے، انھوں نے ابوبکر (رض) کو آواز دی : اے ابوبکر (رض) ! کیا سن رہے ہو ؟ یہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کس بات کا اظہار کر رہی ہے۔ (ب) زعفرانی کی روایت میں حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ رفاعہ قرظی کی عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، پھر اس نے حدیث کو اس کی مثل ذکر کیا ہے، اس قول تک ” یہاں تک کہ وہ تجھ سے لطف اندوز ہو اور تو اس سے جماع کرلے۔ “

15197

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15197

Sahih

(۱۵۱۹۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ حَدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَتْہُ : أَنَّ رِفَاعَۃَ الْقُرَظِیَّ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَبَتَّ طَلاَقَہَا فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَہُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِیرِ فَجَائَ تْ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَتْ إِنَّہَا کَانَتْ تَحْتَ رِفَاعَۃَ فَطَلَّقَہَا آخِرَ ثَلاَثِ تَطْلِیقَاتٍ فَتَزَوَّجَتْ بَعْدَہُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الزَّبِیرِ وَإِنَّہُ وَاللَّہِ مَا مَعَہُ إِلاَّ مِثْلُ ہَذِہِ الْہُدْبَۃِ وَأَخَذَتْ بِہُدْبَۃٍ مِنْ جِلْبَابِہَا قَالَ فَتَبَسَّمَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ضَاحِکًا وَقَالَ : لَعَلَّکِ تُرِیدِینَ أَنْ تَرْجِعِی إِلَی رِفَاعَۃَ لاَ حَتَّی تَذُوقِی عُسَیْلَتَہُ وَیَذُوقَ عُسَیْلَتَکِ ۔ قَالَتْ : وَأَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ جَالِسٌ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَخَالِدُ بْنُ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ جَالِسٌ بِبَابِ الْحُجْرَۃِ لَمْ یُؤْذَنْ لَہُ فَطَفِقَ خَالِدٌ یُنَادِی أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: أَلاَ تَزْجُرُ ہَذِہِ عَمَّا تَجْہَرُ بِہِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ وَحَرْمَلَۃَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩١) عروہ بن زبیر حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رفاعہ قرظی نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں تو اس عورت نے بعد میں عبدالرحمن بن زبیر سے شادی کرلی، پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر کہنے لگی کہ وہ رفاعہ کے نکاح میں تھی، اس نے تین طلاقیں دے دی ہیں۔ اس کے بعد اس نے عبدالرحمن بن زبیر سے شادی کی۔ اس کے پاس کپڑے کی جھالر ہے اور اس نے اپنی چادر کی جھالر کو پکڑا۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہنس پڑے اور فرمایا : شاید کہ تو رفاعہ کے پاس واپس جانا چاہتی ہے، یہ ممکن نہیں جب تک تو اس سے جماع نہ کرے اور وہ تجھ سے لطف اندوز نہ ہو لے۔ کہتی ہیں کہ ابوبکر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اور خالد بن سعید بن عاص حجرہ کے دروازہ پر بیٹھے تھے، ان کو اجازت نہ ملی تھی تو خالد نے ابوبکر (رض) کو آواز دی آپ اس عورت کو ڈانٹتے نہیں ہیں یہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس کس چیز کا اظہار کر رہی ہے۔

15198

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15198

Sahih

(۱۵۱۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ امْرَأَۃً مِنْ بَنِی قُرَیْظَۃَ تَزَوَّجَہَا رَجُلٌ مِنْہُمْ فَطَلَّقَہَا فَتَزَوَّجَہَا آخَرُ فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا مَعَہُ إِلاَّ مِثْلُ ہَذِہِ الْہُدْبَۃِ فَقَالَ : لاَ حَتَّی یَذُوقَ عُسَیْلَتَکِ وَتَذُوقِی عُسَیْلَتَہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَلِیٍّ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٢) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : بنو قریظہ کی عورت نے ان کے کسی مرد سے شادی کی، اس نے طلاق دے دی تو دوسرے نے اس سے شادی کرلی۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آکر کہنے لگی : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس کے ساتھ تو کپڑے کا جھالر ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ ممکن نہیں، یہاں تک کہ تو اس کا اور وہ تیرا مزہ چکھ لے۔

15199

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15199

Sahih

(۱۵۱۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْوَلِیدِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا سُئِلَتْ عَنِ الرَّجُلِ یَتَزَوَّجُ الْمَرْأَۃَ فَیُطَلِّقُہَا ثَلاَثًا فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ تَحِلُّ لِلأَوَّلِ حَتَّی یَذُوقَ الآخَرُ عُسَیْلَتَہَا وَتَذُوقَ عُسَیْلَتَہُ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٣) ہشام بن عروہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) سے ایک شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں۔ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ عورت پہلے خاوند کے لیے جائز نہیں یہاں تک دوسرا شوہر اس کا مزہ چکھے اور یہ عورت اس کا مزہ چکھے۔

15200

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15200

Sahih

(۱۵۱۹۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَطِیعِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ حَدَّثَنِی أَبِی حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : طَلَّقَ رَجُلٌ امْرَأَتَہُ فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا غَیْرَہُ وَدَخَلَ بِہَا وَمَعَہُ مِثْلُ الْہُدْبَۃِ فَلَمْ یَصِلْ مِنْہَا إِلَی شَیْئٍ تُرِیدُہُ فَلَمْ یَلْبَثْ أَنْ طَلَّقَہَا فَأَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَسَأَلَتْہُ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ زَوْجِی طَلَّقَنِی وَإِنِّی تَزَوَّجْتُ زَوْجًا غَیْرَہُ فَدَخَلَ بِی وَلَمْ یَکُنْ مَعَہُ إِلاَّ مِثْلُ الْہُدْبَۃِ فَلَمْ یَقْرَبْنِی إِلاَّ ہَنَۃً وَاحِدَۃً لَمْ یَصِلْ مِنِّی إِلَی شَیْئٍ أَفَأَحِلُّ لِزَوْجِی الأَوَّلِ؟ فَقَالَ : لاَ تَحِلِّینَ لِزَوْجِکِ الأَوَّلِ حَتَّی یَذُوقَ الآخَرُ عُسَیْلَتَکِ وَتَذُوقِینَ عُسَیْلَتَہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ عَنْ أَبِی مُعَاوِیَۃَ۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٤) ہشام اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : ایک شخص نے اپنی عورت کو طلاق دے دی اس نے کسی دوسرے خاوند سے شادی کرلی اس نے دخول کیا تو اس کے ساتھ کپڑے کا جھالر تھا اس نے عورت کی خواہش کو پورا نہ کیا تو اس نے طلاق دینے میں دیر نہ کی۔ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی، اس کے بارے میں سوال کیا، کہنے لگی : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے خاوند نے مجھے طلاق دے دی، میں نے دوسرے خاوند سے نکاح کیا۔ جب اس نے دخول کیا تو اس کے ساتھ کپڑے کے جھالر کی مانند ہے۔ وہ صرف ایک ہی مرتبہ میرے قریب آسکا، اس نے میری حاجت کو پورا نہ کیا، کیا میں پہلے خاوند کے لیے حلال ہوں، فرمایا : تو پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں یہاں تک کہ دوسرا تیرے مزے کو چکھے اور تو اس کے مزے کو چکھے۔

15201

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15201

Sahih

(۱۵۱۹۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالاَ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ رَجُلاً طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا فَتَزَوَّجَتْ زَوْجًا فَطَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا فَسُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- أَتَحِلُّ لِلأَوَّلِ؟ قَالَ : لاَ حَتَّی یَذُوقَ عُسَیْلَتَہَا کَمَا ذَاقَ الأَوَّلُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَشَّارٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُثَنَّی۔ وَرَوَاہُ أَیْضًا الأَسْوَدُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا مَرْفُوعًا وَمَوْقُوفًا۔ [صحیح۔ متفق علیہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٥) قاسم حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دیں، اس عورت نے دوسرے سے نکاح کرلیا تو اس نے مجامعت سے پہلے ہی طلاق دے دی۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا گیا : کیا یہ پہلے کے لیے حلال ہے فرمایا : نہیں یہاں تک کہ یہ اس کے مزے کو چکھے جیسا کہ پہلے نے چکھا تھا۔

15202

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15202

Sahih

(۱۵۱۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُوزَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُوبَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ رِفَاعَۃَ الْقُرَظِیِّ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزَّبِیرِ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رِفَاعَۃَ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَمِیمَۃَ بِنْتَ وَہْبٍ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- ثَلاَثًا فَنَکَحَہَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الزَّبِیرِ فَاعْتُرِضَ عَنْہَا فَلَمْ یَسْتَطِعْ أَنْ یَمَسَّہَا فَطَلَّقَہَا وَلَمْ یَمَسَّہَا فَأَرَادَ رِفَاعَۃُ أَنْ یَنْکِحَہَا وَہُوَ زَوْجُہَا الَّذِی کَانَ طَلَّقَہَا قَبْلَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ فَذَکَرَ ذَلِکَ لَرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَنَہَاہُ عَنْ تَزْوِیجِہَا وَقَالَ : لاَ تَحِلُّ لَکَ حَتَّی تَذُوقَ الْعُسَیْلَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٦) زبیر بن عبدالرحمن بن زبیر اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رفاعہ نے اپنی بیوی تمیمہ بنت وہب کو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور میں تین طلاقیں دے دیں۔ عبدالرحمن بن زبیر نے اس سے نکاح کرلیا تو ان پر اعتراض کیا گیا کہ وہ جماع کی طاقت نہیں رکھتے تو اس نے مجامعت سے پہلے ہی طلاق دے دی۔ رفاعہ نے اس سے نکاح کا ارادہ کیا جس نے عبدالرحمن کے نکاح کرنے سے پہلے طلاق دی تھی، اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ذکر کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نکاح سے منع کردیا اور فرمایا : وہ تیرے لیے حلال نہیں یہاں تک کہ وہ مزہ چکھ لے۔

15203

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15203

Sahih

(۱۵۱۹۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ رِفَاعَۃَ الْقُرَظِیِّ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الزَّبِیرِ : أَنَّ رِفَاعَۃَ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ تَمِیمَۃَ بِنْتَ وَہْبٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِمَعْنَاہُ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ عَنْ مَالِکٍ وَلَمْ یَقُلْ عَنْ أَبِیہِ وَقَالَ تَمِیمَۃَ بِنْتَ وَہْبٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِمَعْنَاہُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٧) زبیر بن عبدالرحمن بن زبیر فرماتے ہیں کہ رفاعہ نے اپنی بیوی تمیمہ بنت وہب کو طلاق دے دی، اس نے اس کے ہم معنیٰ حدیث ذکر کی ہے۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ ]

15204

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15204

Zaeef

(۱۵۱۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ رَزِینٍ الأَحْمَرِیِّ عَنِ ابْنِ عُمَرَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ کَثِیرٍ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ رَزِینٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- سُئِلَ وَہُوَ عَلَی الْمِنْبَرِ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ ثَلاَثًا فَتَزَوَّجَہَا غَیْرُہُ وَأَغْلَقَ الْبَابَ وَأَرْخَی السِّتْرَ وَکَشَفَ الْخِمَارَ ثُمَّ فَارَقَہَا قَالَ: لاَ تَحِلُّ لِلأَوَّلِ حَتَّی یَذُوقَ عُسَیْلَتَہَا الآخَرُ لَفْظُ حَدِیثِ الْعَبْدِیِّ وَکَمَا قَالَ الْعَبْدِیُّ فِی إِسْنَادِہِ قَالَہُ أَیْضًا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَیْرِیُّ وَالصَّحِیحُ رِوَایَۃُ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ مَہْدِیٍّ فَقَدْ رَوَاہُ وَکِیعٌ مَرَّۃً عَنْ سُفْیَانَ فَقَالَ عَنْ عَلْقَمَۃَ عَنْ رَزِینِ بْنِ سُلَیْمَانَ الأَحْمَرِیِّ۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٨) سلمان بن رزین حضرت عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) منبر پر تھے ایسے شخص کے متعلق جس نے اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دی تھیں تو کسی دوسرے نے اس سے شادی کرلی تھی اور اس نے دروازہ بند کردیا پردہ لٹکا دیا دوپٹہ اٹھا لیا۔ پھر اس کو جدا کردیا، فرمایا : پہلے کے لیے حلال نہیں ہے یہاں تک کہ دوسرا اس کے مزے کو چکھے۔

15205

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15205

Zaeef

(۱۵۱۹۹) وَخَالَفَہُ شُعْبَۃُ فِی إِسْنَادِہِ فَرَوَاہُ عَنْ عَلْقَمَۃَ بْنِ مَرْثَدٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ رَزِینٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا خَلَفٌ وَیَحْیَی بْنُ مَعِینٍ قَالاَ حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ فَذَکَرَہُ۔ وَبَلَغَنِی عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِیلَ الْبُخَارِیِّ أَنَّہُ وَہَّنَ حَدِیثَ شُعْبَۃَ وَسُفْیَانَ جَمِیعًا وَعَنْ أَبِی زُرْعَۃَ أَنَّہُ قَالَ: حَدِیثُ سُفْیَانَ أَصَحُّ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٩٩) خالی۔

15206

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15206

Zaeef

(۱۵۲۰۰) قَالَ الشَّیْخُ رِوَایَۃُ وَکِیعٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُفْیَانَ أَصَحُّ فَقَدْ رَوَاہُ قَیْسُ بْنُ الرَّبِیعِ فَقَالَ حَدَّثَنَا عَلْقَمَۃُ بْنُ مَرْثَدٍ عَنْ رَزِینٍ الأَحْمَرِیِّ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا یَقُولُ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَلَی الْمِنْبَرِ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ فَبَانَتْ مِنْہُ فَذَکَرَہُ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو مُحَمَّدٍ جَنَاحُ بْنُ نَذِیرٍ الْمُحَارِبِیُّ بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا مَالِکُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا قَیْسٌ فَذَکَرَہُ۔ وَکَانَ شُعْبَۃُ یَقُولُ سُفْیَانُ أَحْفَظُ مِنِّی وَقَالَ یَحْیَی الْقَطَّانُ إِذَا اخْتَلَفَا أَخَذْتُ بِقَوْلِ سُفْیَانَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٠٠) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منبر پر ایسے شخص کے متعلق سوال کیا گیا جس نے اپنی عورت کو طلاق دے دی تھی اور وہ اس سے الگ ہوگئی۔

15207

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15207

Zaeef

(۱۵۲۰۱) وَرُوِیَ فِی ذَلِکَ أَیْضًا عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِینَارٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَزِیدَ الْہُنَائِیِّ قَالَ : سُئِلَ أَنَسُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً وَقَدْ کَانَ طَلَّقَہَا زَوْجُہَا أَحْسَبُہُ قَالَ ثَلاَثًا فَلَمْ یَدْخُلْ بِہَا الثَّانِی فَقَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : لاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی یَذُوقَ عُسَیْلَتَہَا وَتَذُوقَ عُسَیْلَتَہُ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٠١) یحییٰ بن یزید ہنائی فرماتے ہیں کہ انس بن مالک سے ایسے شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے ایسی عورت سے شادی کی تھی جس کو اس کے خاوند نے تین طلاقیں دے دی تھیں، لیکن دوسرے نے ابھی دخول نہ کیا تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یہ اس کے لیے حلال نہیں یہاں تک کہ وہ مرد اس کا مزہ چکھے اور عورت اس کے مزے کو چکھے۔

15208

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15208

Zaeef

(۱۵۲۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الطَّرَائِفِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ صَالِحٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا فِی قَوْلِہِ تَعَالَی {فإِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہُ مِنْ بَعْدُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ} یَقُولُ : إِنْ طَلَّقَہَا ثَلاَثًا فَلاَ تَحِلُّ لَہُ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہُ ثُمَّ قَالَ {فإِنْ طَلَّقَہَا فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْہِمَا أَنْ یَتَرَاجَعَا} یَقُولُ : إِذَا تَزَوَّجَتْ بَعْدَ الأَوَّلِ فَدَخَلَ بِہَا الآخَرُ فَلاَ حَرَجَ عَلَی الأَوَّلِ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا إِذَا طَلَّقَہَا الآخَرُ أَوْ مَاتَ عَنْہَا۔ وَرُوِّینَا عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ فِی مَوْتِ الثَّانِی عَنْہَا قَبْلَ أَنْ یَمَسَّہَا لاَ یَحِلُّ لِزَوْجِہَا الأَوَّلِ أَنْ یَتَزَوَّجَہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥٢٠٢) علی بن ابی طلحہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے اللہ کے اس قول : { فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا تَحِلُّ لَہٗ مِنْ بَعْدُ حَتّٰی تَنْکِحَ زَوْجًا غَیْرَہٗ } [البقرۃ ٢٣٠]” اگر خاوند نے بیوی کو تیسری طلاق بھی دے دی تو یہ بیوی خاوند کے لیے حلال نہیں ہے۔ یہاں تک کہ کسی دوسرے خاوند سے نکاح کرلے۔ “ فرمایا : { فَاِنْ طَلَّقَہَا فَلَا جُنَاحَ عَلَیْہِمَآ اَنْ یَّتَرَاجَعَآ } [البقرۃ ٢٣٠] جب پہلے کے بعد دوسرے سے شادی کرلی، اس نے دخول بھی کرلیا تب پہلے پر کوئی گناہ ہے کہ وہ اس سے نکاح کرے جب دوسرا طلاق دے دے یا فوت ہوجائے۔ (ب) قاسم بن محمد دوسرے کی موت کے بارے میں فرماتے ہیں : اگر وہ دخول سے پہلے فوت ہوجائے تو پھر پہلے کے لیے اس عورت سے نکاح کرنا حلال نہیں ہے۔