Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 47 · Chapter 3095

طلاق سے رجوع کرنے کا بیان

مرد رجوع پر گواہ بنا لے اور وہ نہ جانتی ہو یہاں تک کہ وہ کسی دوسرے خاوند سے نکاح کرلے امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ پہلے کی بیوی ہے۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب دو ولی نکاح کردیں تو پہلے کا زیادہ حق ہے۔ یہ حدیث مختلف سندوں سے گزر چکی ہے۔

3 hadiths in this chapter

15193

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15193

Sahih

(۱۵۱۸۷) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ حَسَّانَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ عَبْدِ الْکَرِیمِ بْنِ مَالِکٍ الْجَزَرِیِّ عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : فِی الرَّجُلِ یُطَلِّقُ امْرَأَتَہُ ثُمَّ یُشْہِدُ عَلَی رَجْعَتِہَا وَلَمْ تَعْلَمْ بِذَلِکَ قَالَ: ہِیَ امْرَأَۃُ الأَوَّلِ دَخَلَ بِہَا الآخَرُ أَمْ لَمْ یَدْخُلْ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٨٧) سعید بن جبیر حضرت علی (رض) سے ایک شخص کے بارے میں نقل فرماتے ہیں جس نے اپنی بیوی کو طلاق دی۔ پھر اس نے رجوع پر گواہ بنا لیے۔ لیکن عورت کو علم نہ تھا، فرماتے ہیں : یہ پہلے کی بیوی ہے دوسرے نے دخول کیا یا نہ کیا ہو۔ (٦) باب مَا جَائَ فِی الإِشْہَادِ عَلَی الرَّجْعَۃِ رجوع پر گواہ بنانے کا بیان قَالَ اللَّہُ تَعَالَی { فَاَمْسِکُوہُنَّ بِمَعْرُوفٍ اَوْ فَارِقُوہُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَّاَشْہِدُوْا ذَوَی عَدْلٍ وَّاَشْہِدُوْا ذَوَی عَدْلٍ مِّنْکُمْ } اللہ کا فرمان : { فَاَمْسِکُوہُنَّ بِمَعْرُوفٍ اَوْ فَارِقُوہُنَّ بِمَعْرُوفٍ وَّاَشْہِدُوْا ذَوَی عَدْلٍ وَّاَشْہِدُوْا ذَوَی عَدْلٍ مِّنْکُمْ } [الطلاق : ٢] ” ان کو اچھائی سے روک لو یا بھلائی سے جدا کر دو اور دو عدل والے گواہ بنا لو۔ “

15194

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15194

Sahih

(۱۵۱۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نُمَیْرٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ قَالَ : طَلَّقَ ابْنُ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ امْرَأَتَہُ صَفِیَّۃَ بِنْتَ أَبِی عُبَیْدٍ تَطْلِیقَۃً أَوْ تَطْلِیقَتَیْنِ فَکَانَ لاَ یَدْخُلُ عَلَیْہَا إِلاَّ بِإِذْنٍ فَلَمَّا رَاجَعَہَا أَشْہَدَ عَلَی رَجْعَتِہَا وَدَخَلَ عَلَیْہَا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٨٨) عبیداللہ نافع سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے اپنی بیوی صفیہ بنت ابی عبید کو ایک یا دو طلاقیں دے دیں تو ان کے پاس اجازت لے کر جاتے تھے اور جب رجوع کر کے اس پر گواہ بنا لیے تو پھر ان کے پاس بغیر اجازت کے چلے جاتے۔

15195

Sunan Al Kubra Bayhaqi #15195

Sahih

(۱۵۱۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا الأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَۃَ وَیُونُسَ عَنِ الْحَسَنِ وَأَیُّوبَ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ سُئِلَ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ وَلَمْ یُشْہِدْ وَرَاجَعَ وَلَمْ یُشْہِدْ؟ قَالَ عِمْرَانُ : طَلَّقَ فِی غَیْرِ عِدَّۃٍ وَرَاجَعَ فِی غَیْرِ سُنَّۃٍ فَلْیُشْہِدِ الآنَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٥١٨٩) ابن سیرین فرماتے ہیں کہ عمران بن حصین سے ایک شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس نے اپنی بیوی کو طلاق دے کر گواہ نہیں بنایا تھا اور رجوع کیا تب بھی گواہ نہیں بنایا تو عمران بن حصین فرماتے ہیں : اس نے بغیر عدت کے طلاق دی اور سنت طریقے کے علاوہ رجوع کیا وہ اب گواہ بنا لے۔