Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 3015

مہر کا بیان۔

دف کے ذریعے نکاح کا اعلان کرنا اور گناہ والی بات نہ کہنا

15 hadiths in this chapter

14692

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14692

Sahih

(۱۴۶۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الأَسْوَدِ الْقُرَشِیُّ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : أَعْلِنُوا النِّکَاحَ ۔ تَفَرَّدَ بِہِ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الأَسْوَدِ عَنْ عَامِرٍ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٨٦) حضرت عبداللہ بن زبیر (رض) اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نکاح کے اعلان کیا کرو۔

14693

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14693

Sahih

(۱۴۶۸۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مِہْرَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابَقٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : نَقَلْنَا امْرَأَۃً مِنَ الأَنْصَارِ إِلَی زَوْجِہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ کَانَ مَعَکُمْ لَہْوٌ فَإِنَّ الأَنْصَارَ یُحِبُّونَ اللَّہْوَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْفَضْلِ بْنِ یَعْقُوبَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَابِقٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : زُفَّتِ امْرَأَۃٌ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۱۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٨٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم نے ایک انصاری عورت کو اس کے خاوند کے پاس منتقل کیا تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تمہارے پاس کوئی کھیل ہے؛ کیونکہ انصاری کھیل کو پسند کرتے ہیں۔ (ب) محمد بن سابق بیان کرتے ہیں کہ ایک عورت کی رخصتی کی گئی۔

14694

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14694

Sahih

(۱۴۶۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ عَنْ خَالِدِ بْنِ ذَکْوَانَ عَنِ الرُّبَیِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَائَ قَالَتْ: جَائَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَدَخَلَ عَلَیَّ صَبِیحَۃَ بُنِیَ بِی فَجَلَسَ عَلَی فِرَاشِی کَمَجْلِسِکَ مِنِّی فَجَعَلَتْ جُوَیْرِیَاتٌ یَضْرِبْنَ بِدُفٍّ لَہُنَّ وَیَنْدُبْنَ مَنْ قُتِلَ مِنْ آبَائِی یَوْمَ بَدْرٍ إِلَی أَنْ قَالَتْ إِحْدَاہُنَّ : وَفِینَا نَبِیٌّ یَعْلَمُ مَا فِی غَدِ۔ فَقَالَ: دَعِی ہَذَا وَقُولِی الَّذِی کُنْتِ تَقُولِینَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۱۴۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٨٨) ربیع بنت معوذ بن عفراء کہتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے پاس آئے، جس صبح میری رخصتی کی گئی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میرے بستر پر اس طرح بیٹھ گئے جیسے آپ بیٹھے ہیں اور بچیاں دف بچانے لگیں، وہ میرے ابا جو بدر میں مقتول ہوئے تھے ان کا مرثیہ پڑ رہی تھی۔ ان میں سے ایک بچی نے کہا کہ ہمارے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کل کی بات جانتے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو چھوڑو وہی بات کہو جو پہلے کہہ رہی تھیں۔

14695

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14695

Zaeef

(۱۴۶۸۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّ عَمْرَۃَ بِنْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَتْ : کَانَ النِّسَائُ إِذَا تَزَوَّجَتِ الْمَرْأَۃُ أَوِ الرَّجُلُ خَرَجَ جَوَارٍ مِنْ جَوَارِی الأَنْصَارِ یُغَنِّینَ وَیَلْعَبْنَ قَالَتْ فَمَرُّوا فِی مَجْلِسٍ فِیہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَہُنَّ یُغَنِّینَ وَہُنَّ یَقُلْنَ أَہْدَی لَہَا زَوْجُہَا أَکْبُشَ تُبَحْبِحْنَ فِی الْمِرْبَدِ وَزَوْجُہَا فِی النَّادِی یَعْلَمُ مَا فِی غَدِ وَإِنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَامَ إِلَیْہِنَّ فَقَالَ : سُبْحَانَ اللَّہِ لاَ یَعْلَمُ مَا فِی غَدٍ أَحَدٌ إِلاَّ اللَّہُ لاَ تَقُولُوا ہَکَذَا وَقُولُوا۔ أَتَیْنَاکُمْ أَتَیْنَاکُمْ فَحَیَّانَا وَحَیَّاکُمْ ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ جَیِّدٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٨٩) عمرہ بنت عبدالرحمن (رض) فرماتی ہیں کہ جب کسی مرد یا عورت کی شادی ہوتی تو انصاری بچیاں گاتیں اور کھیلتیں۔ عمرہ (رض) کہتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا اس مجلس سے گزر ہوا تو وہ بچیاں گاتے ہوئے کہہ رہی تھیں : اس کے خاوند نے تحفہ میں مینڈھے دیے جنہیں باڑے میں ٹھہرایا گیا ہے اور اس کا خاوند لوگوں میں ایسا انسان ہے جو کل کی بات بھی جانتا ہے۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کی طرف گئے اور فرمایا : اللہ پاک ہے، اللہ کے علاوہ کل کی بات کوئی نہیں جانتا تم اس طرح کہو۔ ہم تمہارے پاس آئے ہم تمہارے پاس آئے ہمیں خوش آمدید ہو اور تمہیں مبارک ہو۔

14696

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14696

Zaeef

(۱۴۶۹۰) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ عُمَرَ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو حَاتِمِ بْنُ أَبِی الْفَضْلِ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِیُّ قَالاَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی أَبُو أُوَیْسِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- سَمِعَ نَاسًا یُغَنُّونَ فِی عُرْسٍ وَہُمْ یَقُولُونَ وَأَہْدَی لَہَا أَکْبُشَ تُبَحْبِحْنَ فِی الْمِرْبَدِ وَحِبُّکِ فِی النَّادِی وَیَعْلَمُ مَا فِی غَدِ أَوْ قَالَ یَحْیَی : وَزَوْجُکِ فِی النَّادِ وَیَعْلَمُ مَا فِی غَدِ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَعْلَمُ مَا فِی غَدٍ إِلاَّ اللَّہُ سُبْحَانَہُ ۔ وَلَیْسَ فِی حَدِیثِ أَبِی عَبْدِ اللَّہِ : أَوْ قَالَ یَحْیَی وَزَوْجُکِ فِی النَّادِی۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٠) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شادی کے موقع پر لوگوں کو گاتے ہوئے سنا کہ اس عورت کو خاوند نے مینڈھے تحفہ میں دیے ہیں جنہیں باڑے میں ٹھہرایا گیا ہے اور تیری محبت لوگوں میں سے ایسے انسان کے ساتھ ہے جو کل کی بات کو جانتا ہے۔ یحییٰ کہتے ہیں : تیرا خاوند ایسا انسان ہے جو کل کی بات جانتا ہے۔ حضرت عائشہ (رض) کہتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کل کی بات اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

14697

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14697

Zaeef

(۱۴۶۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ : عَبْدُ الْقَاہِرِ بْنُ طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَجَائٍ الْبُزَارِیُّ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ : الْفُضَیْلُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنِ الأَجْلَحِ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّہَا أَنْکَحَتْ ذَا قَرَابَۃٍ لَہَا مِنَ الأَنْصَارِ فَجَائَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَقَالَ : أَہْدَیْتُمُ الْفَتَاۃَ؟ ۔ قَالَتْ : نَعَمْ۔ قَالَ : فَأَرْسَلْتُمْ مَنْ یُغَنِّی؟ ۔ قَالَتْ : لاَ۔ قَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : إِنَّ الأَنْصَارَ قَوْمٌ فِیہِمْ غَزَلٌ فَلَوْ أَرْسَلْتُمْ مَنْ یَقُولُ أَتَیْنَاکُمْ أَتَیْنَاکُمْ فَحَیَّانَا وَحَیَّاکُمْ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩١) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ اس نے اپنی قریبی رشتہ دار عورت کا نکاح کروایا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے تو پوچھا : کیا تم نے بچی کو کچھ تحفہ دیا ہے، حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں : ہاں۔ پوچھا : اس کے ساتھ تم نے کسی گانے والی کو بھیجا ہے۔ فرمایا : نہیں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : انصاری لوگ گانے کو پسند کرتے ہیں۔ اگر تم بھیج دیتے جو یہ کہتا : ہم تمہارے پاس آئے ہمیں بھی خوش آمدید اور تمہیں بھی۔

14698

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14698

Sahih

(۱۴۶۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ قَالَ سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ الْبَجَلِیَّ یَقُولُ : شَہِدْتُ ثَابِتَ بْنَ وَدِیعَۃَ وَقَرَظَۃَ بْنَ کَعْبٍ الأَنْصَارِیَّ فِی عُرْسٍ وَإِذَا غِنَاء ٌ فَقُلْتُ لَہُمَا فِی ذَلِکَ فَقَالاَ : إِنَّہُ قَدْ رُخِّصَ فِی الْغِنَائِ فِی الْعُرْسِ وَالْبُکَائِ عَلَی الْمَیِّتِ فِی غَیْرِ نِیَاحَۃٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطیالسی ۱۲۲۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٢) عامر بن سعد بجلی فرماتے ہیں کہ میں ثابت بن ودیعہ اور قرظہ بن کعب انصاری کے ساتھ ایک شادی ہیں موجود تھا جس میں گانا گایا جا رہا تھا تو میں نے ان دونوں سے کہا تو وہ فرمانے لگے : شادی کے موقع پر گانے میں رخصت دی گئی ہے اور میت پر بغیر نوحہ کے رونے کی اجازت ہے۔

14699

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14699

Sahih

(۱۴۶۹۳) وَرَوَاہُ إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ الْمُقْرِئُ ابْنُ الْحَمَّامِیِّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ الْبَجَلِیِّ قَالَ : دَخَلْتُ عَلَی قَرَظَۃَ بْنِ کَعْبٍ وَأَبِی مَسْعُودٍ وَذَکَرَ ثَالِثًا قَالَ عَبْدُ الْمَلِکِ : ذَہَبَ عَلِیٌّ وَجَوَارِی یَضْرِبْنَ بِالدُّفِّ وَیُغَنِّینَ فَقُلْتُ : تُقِرُّونَ عَلَی ہَذَا وَأَنْتُمْ أَصْحَابُ مُحَمَّدٍ -ﷺ- قَالُوا : إِنَّہُ قَدْ رُخِّصَ لَنَا فِی الْعُرُسَاتِ وَالنِّیَاحَۃِ عِنْدَ الْمُصِیبَۃِ۔ وَرَوَاہُ شَرِیکٌ بِمَعْنَاہُ وَذَکَرَ قَرَظَۃَ وَأَبَا مَسْعُودٍ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : وَفِی الْبُکَائِ عِنْدَ الْمُصِیبَۃِ قَالَ شَرِیکٌ : أُرَاہُ قَالَ فِی غَیْرِ نَوْحٍ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٣) عامر بن سعد بجلی (رض) فرماتے ہیں میں قرظہ بن کعب اور ابو مسعود (رض) کے پاس آیا، اس نے تیسرے کا بھی ذکر کیا ہے۔ عبدالملک کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) گئے اور بچیاں دف بجا کر گا رہی تھیں انھوں نے کہا کہ تم یہاں ٹھہرے ہوئے ہو اور تم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ ہو ؟ انھوں نے کہا : شادی کے موقع پر ہمیں رخصت دی گئی اور مصیبت کے وقت نوحہ کرنے کی۔ (ب) شریک فرماتے ہیں کہ قرظہ اور ابو مسعود نے بیان کیا کہ مصیبت کے وقت رونے کی اجازت ہے شریک کہتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ بغیر نوحہ کے رونے کی۔

14700

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14700

Sahih

(۱۴۶۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ حَدَّثَنَا أَبُو بَلْجٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاطِبٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : فَصْلٌ بَیْنَ الْحَلاَلِ وَالْحَرَامِ الصَّوْتُ وَضَرْبُ الدُّفِّ فِی النِّکَاحِ ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٤) محمد بن حاطب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حلال و حرام کے درمیان فاصلہ کرنے والی چیز آواز ہے اور نکاح کے موقع پر دف بجانا۔

14701

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14701

Sahih

(۱۴۶۹۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ أَبِی عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ عَنْ عَنْ فَذَکَرَہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ : وَالدُّفُّ فِی النِّکَاحِ ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ : قَدْ زَعَمَ بَعْضُ النَّاسِ أَنَّ الدُّفَّ لُغَۃٌ وَالْخَبَرُ بِالْفَتْحِ ، أَمَّا قَوْلُہُ الصَّوْتُ فَبَعْضُ النَّاسِ یَذْہَبُ بِہِ إِلَی السَّمَاعِ وَہَذَا خَطَأٌ وَإِنَّمَا مَعْنَاہُ عِنْدَنَا إِعْلاَنُ النِّکَاحِ وَاضْطِرَابُ الصَّوْتِ بِہِ وَالذِّکْرُ فِی النَّاسِ وَکَذَلِکَ قَالَ عُمَرُ۔ [حسن۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٥) ہشیم (رض) فرماتے ہیں کہ دف بجانا نکاح کے موقع پر۔ ابوعبید (رض) کہتے ہیں کہ بعض لوگوں کا گمان ہے کہ دف لغوی اعتبار سے اور الخبر فتح کے ساتھ لیکن صوت، یعنی لوگوں کے نزدیک سماع مراد ہے۔ یہ غلطی ہے، ہمارے نزدیک اس کا معنی نکاح کا اعلان، آواز پیدا کرنا اور لوگوں میں شہرت کرنا ہے۔

14702

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14702

Zaeef

(۱۴۶۹۶) یَعْنِی مَا أَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ حَمْزَۃَ الْہَرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا یُونُسُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ : أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ امْرَأَۃً سِرًّا فَکَانَ یَخْتَلِفُ إِلَیْہَا فَرَآہُ جَارٌ لَہَا فَقَذَفَہُ بِہَا فَاسْتَعْدَی عَلَیْہِ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : بَیِّنَتُکَ عَلَی تَزْوِیجِہَا فَقَالَ : یَا أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ کَانَ أَمْرٌ دُونٌ فَأَشْہَدْتُ عَلَیْہِ أَہْلَہَا فَدَرَأَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ الْحَدَّ عَنْ قَاذِفِہِ وَقَالَ : حَصِّنُوا فُرُوجَ ہَذِہِ النِّسَائِ وَأَعْلِنُوا ہَذَا النِّکَاحَ وَنَہَی عَنِ الْمُتْعَۃِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٦) حضرت حسن (رض) فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے پوشیدہ طور پر ایک عورت سے شادی کرلی، وہ اپنی عورت سے اختلاف کررہا تھا تو اس کے ہمسائے نے عورت کو دیکھ لیا تو اس نے ہمت لگا دی اور اس کو حضرت عمر (رض) کے پاس لے گئے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اس کی شادی پر تیرا کون گواہ ہے ؟ تو اس نے کہا : اے امیرالمومنین ! یہ کم معاملہ تھا یا چھوٹا ساکام تھا۔ میں نے اس کے گھر والوں کو گواہ بنا لیا تو حضرت عمر (رض) نے تہمت لگانے والے پر حد نہ لگائی اور فرمایا : تم ان عورتوں کی شرمگاہوں کو حلال کرو اور نکاح کا اعلان کیا کرو اور متعہ سے منع فرمایا۔

14703

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14703

Zaeef

(۱۴۶۹۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ : أَنَّ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ إِذَا سَمِعَ صَوْتًا أَوْ دُفًّا قَالَ : مَا ہَذَا فَإِنْ قَالُوا عُرْسٌ أَوْ خِتَانٌ صَمَتَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٧) ابن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) جب کوئی آواز یا دف بجتا سنتے تو پوچھتے : یہ کیا ہے ؟ اگر وہ کہتے کہ شادی یا ختنہ کی محفل ہے تو وہ خاموش ہوجاتے۔

14704

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14704

Zaeef

(۱۴۶۹۸) وَأَمَّا الْحَدِیثُ الَّذِی أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَصْبَغُ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ إِیَاسٍ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَظْہِرُوا النِّکَاحَ وَاضْرِبُوا عَلَیْہِ بِالْغِرْبَالِ۔ کَذَا قَالَ وَإِنَّمَا ہُوَ خَالِدُ بْنُ إِلْیَاسَ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٨) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نکاح کو ظاہر کرو اور اس پر دف بجایا کرو۔

14705

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14705

Zaeef

(۱۴۶۹۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ مَیْمُونٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَعْلِنُوا ہَذَا النِّکَاحَ وَاجْعَلُوہُ فِی الْمَسَاجِدِ وَاضْرِبُوا عَلَیْہِ بِالدُّفُوفِ وَلْیُولِمْ أَحَدُکُمْ وَلَوْ بِشَاۃٍ فَإِذَا خَطَبَ أَحَدُکُمُ امْرَأَۃً وَقَدْ خَضَبَ بِالسَّوَادِ فَلْیُعْلِمْہَا لاَ یَغُرَّنَّہَا ۔ عِیسَی بْنُ مَیْمُونٍ ضَعِیفٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٩٩) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم نکاح کا اعلان کیا کرو اور نکاح مسجدوں میں کیا کرو اور اس پر دف بجایا کرو اور ولیمہ کیا کرو، چاہے ایک بکری ہی کیوں نہ ہو۔ جب تم میں سے کوئی کسی عورت کو نکاح کا پیغام دے اور وہ سیاہ رنگ والا ہو تو اس عورت کو بتادے دھوکا نہ دے۔

14706

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14706

Zaeef

(۱۴۷۰۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ حَدَّثَنِی شِمْرُ بْنُ نُمَیْرٍ الأَمَوِیُّ عَنْ حُسَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- مَرَّ ہُوَ وَأَصْحَابُہُ بِبَنِی زُرَیْقٍ فَسَمِعُوا غَنَائً وَلَعِبًا فَقَالَ : مَا ہَذَا؟ ۔ قَالُوا : نِکَاحُ فُلاَنٍ یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ : کَمُلَ دِینُہُ ہَذَا النِّکَاحُ لاَ السِّفَاحُ وَلاَ نِکَاحُ السِّرِّ حَتَّی یُسْمَعَ دُفٌّ أَوْ یُرَی دُخَانٌ ۔ قَالَ حُسَیْنٌ وَحَدَّثَنِی عَمْرُو بْنُ یَحْیَی الْمَازِنِیُّ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَکْرَہُ نِکَاحَ السِّرِّ حَتَّی یُضْرَبَ بِالدُّفِّ۔ حُسَیْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ ضَعِیفٌ۔ [موضوع]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٧٠٠) حضرت علی بن ابی طالب (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور آپ کے صحابہ بنو زریق کے پاس سے گزرے تو انھوں نے گانے اور کھیل کی آواز کو سنا تو آپ نے پوچھا : یہ کیا ہے تو انھوں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ فلاں کا نکاح ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نکاح دین کو مکمل کرنے والا ہے نہ کہ زنا اور نکاح پوشیدہ نہیں ہوتا یہاں تک کہ دف کی آواز سنی جائے یا دھواں دیکھا جائے۔ (ب) عمرو بن یحییٰ مازنی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پوشیدہ نکاح کرنا ناپسند کرتے تھے حتیٰ کہ اس پر دف بجایا جائے۔