Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 3013

مہر کا بیان۔

کھانے کے مالک کے لیے دعا کرنے کا بیان حضرت عبداللہ بن بسر سے روایت ہے کہ جب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان کے والد کے پاس آئے تو انھوں نے کہا : ہمارے لیے دعا کیجیے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے اللہ ! ان کے رزق میں برکت دے اور ان کو معاف کر دے اور ان پر رحم فرما۔

2 hadiths in this chapter

14679

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14679

Sahih

(۱۴۶۷۳) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَنَسٍ أَوْ غَیْرِہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- اسْتَأْذَنَ عَلَی سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : السَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ ۔ قَالَ سَعْدٌ : وَعَلَیْکَ السَّلاَمُ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَلَمْ یُسْمِعِ النَّبِیَّ -ﷺ- حَتَّی سَلَّمَ ثَلاَثًا وَرَدَّ عَلَیْہِ سَعْدٌ ثَلاَثًا وَلَمْ یُسْمِعْہُ فَرَجَعَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَاتَّبَعَہُ سَعْدٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ بِأَبِی أَنْتَ مَا سَلَّمْتَ تَسْلِیمَۃً إِلاَّ وَہِیَ بِأُذُنِی وَلَقَدْ رَدَدْتُ عَلَیْکَ وَلَمْ أُسْمِعْکَ أَحْبَبْتُ أَنْ أَسْتَکْثِرَ مِنْ سَلاَمِکَ وَمِنَ الْبَرَکَۃِ ثُمَّ دَخَلُوا الْبَیْتَ فَقَرَّبَ لَہُ زَبِیبًا فَأَکَلَ نَبِیُّ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ : أَکَلَ طَعَامَکُمُ الأَبْرَارُ وَصَلَّتْ عَلَیْکُمُ الْمَلاَئِکَۃُ وَأَفْطَرَ عِنْدَکُمُ الصَّائِمُونَ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٧٣) حضرت انس (رض) یا کوئی دوسرے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سعد بن عبادہ (رض) کے پاس آنے کی اجازت طلب کی تو فرمایا : السلام علیکم ورحمۃ برکاتہ ! تو سعد نے کہا : وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنایا نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین مرتبہ سلام کہا اور سعد نے تین مرتبہ ہی جواب دیا، لیکن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سنا نہیں۔ نبی واپس چلے گئے تو سعد بھی پیچھے چلے اور کہا : میرے والد آپ پر قربان ! آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب بھی سلام کیا، میرے ان کانوں نے سنا اور میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو جواب بھی دیا۔ لیکن آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو سنوایا نہیں؛ کیونکہ میں پسند کرتا تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سلامتی اور برکت کی دعا کی کثرت چاہتا تھا۔ پھر وہ گھر میں داخل ہوئے اور سعد (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے منقہ رکھا۔ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب کھا کر فارغ ہوئے تو فرمایا : نیک لوگوں نے تمہارا کھانا کھایا اور فرشتوں نے تمہارے لیے دعا کی اور روزے داروں نے تمہارے پاس افطار کیا۔

14680

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14680

Sahih

(۱۴۶۷۴) وَرَوَاہُ جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ الضُّبَعِیُّ حَدَّثَنَا ثَابِتٌ عَنْ أَنَسٍ قَالَ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَزُورُ الأَنْصَارَ فَذَکَرَ قِصَّۃً فِی دُخُولِہِ عَلَی سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ بِمَعْنَی ہَذَا وَلَمْ یَشُکَّ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِی الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَیْمَانَ فَذَکَرَہُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٦٧٤) حضرت انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) انصاری کی زیارت کو جاتے تھے۔۔۔ اس نے سعد بن عبادہ کے گھر میں داخل ہونے کا قصہ بھی بیان کیا ہے۔