Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2974

مہر کا بیان۔

اگر فرضی روزہ نہ ہو تو چھوڑ دینا مستحب ہے

2 hadiths in this chapter

14543

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14543

Zaeef

(۱۴۵۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی حُمَیْدٍ عَنْ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عُبَیْدِ بْنِ رِفَاعَۃَ الزُّرَقِیِّ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ : صَنَعَ رَجُلٌ طَعَامًا وَدَعَا رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- وَأَصْحَابَہُ فَقَالَ رَجُلٌ : إِنِّی صَائِمٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَخُوکَ صَنَعَ طَعَامًا وَدَعَاکَ أَفْطِرْ وَاقْضِ یَوْمًا مَکَانَہُ ۔ وَرَوَاہُ ابْنُ أَبِی فُدَیْکٍ عَنِ ابْنِ أَبِی حُمَیْدٍ وَزَادَ فِیہِ : إِنْ أَحْبَبْتَ یَعْنِی الْقَضَائَ ۔ وَابْنُ أَبِی حُمَیْدٍ یُقَالُ لَہُ مُحَمَّدٌ وَیُقَالُ حَمَّادٌ وَہُوَ ضَعِیفٌ۔ وَقَدْ رُوِّینَاہُ بِمَعْنَاہُ عَنْ أَبِی أُوَیْسٍ الْمَدَنِیِّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ : أَنَّہُ صَنَعَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- طَعَامًا۔ قَدْ مَضَی فِی کِتَابِ الصِّیَامِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٣٧) حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے کھانا پکایا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور صحابہ (رض) کو دعوت دی تو ایک شخص نے کہا : میں روزہ سے ہوں، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے بھائی نے کھانا پکایا ہے، روزہ چھوڑ اور اس کی جگہ کسی دوسرے دن روزہ رکھ لینا۔ (ب) ابن ابی فدیک حضرت ابن ابی حمید سے نقل فرماتے ہیں اگر آپ قضاء کو پسند کریں۔ (ج) محمد بن منکدر حضرت ابو سعید سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے کھانا پکایا تھا۔

14544

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14544

Zaeef

(۱۴۵۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَیْرٍ حَدَّثَنَا ضَمْرَۃُ عَنْ بِلاَلِ بْنِ کَعْبٍ الْعَکِّیِّ قَالَ زُرْنَا یَحْیَی بْنَ حَسَّان الْبَکْرِیَّ مِنْ عَسْقَلاَنَ إِلَی سَنَّاجِیَۃَ أَنَا وَابْنُ قُرَیْرٍ وَابْنُ أَدْہَمَ وَمُوسَی بْنُ یَسَارٍ فَأَتَانَا بِطَعَامٍ فَأَمْسَکَ مُوسَی یَدَہُ فَقَالَ لَہُ یَحْیَی کُلْ فَقَدْ أَمَّنَا رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْمَسْجِدِ عِشْرِینَ سَنَۃً یُکْنَی بِأَبِی قِرْصَافَۃَ فَکَانَ یَصُومُ یَوْمًا وَیُفْطِرُ یَوْمًا فَوُلِدَ لِی غُلاَمٌ فَأَوْلَمْتُ عَلَیْہِ فَدَعَوْتُہُ فِی الْیَوْمِ الَّذِی کَانَ یَصُومُ فِیہِ فَأَفْطَرَ قَالَ فَمَدَّ مُوسَی یَدَہُ فَأَکَلَ وَقَامَ ابْنُ أَدْہَمَ إِلَی الْمَسْجِدِ یَکْنُسُہُ بِرِدَائِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٥٣٨) یحییٰ بن حسان بکری فرماتے ہیں کہ میں اور ابن قریر، ابن ادہم اور موسیٰ بن یسار تھے، ہمارے پاس کھانا لایا گیا تو موسیٰ بن یسار نے اپنا ہاتھ روک لیا۔ یحییٰ نے کہا : کھاؤ۔ ابو قرصافہ جو صحابی تھے انھوں نے ٢٠ برس اس مسجد میں ہماری امامت کروائی، وہ ایک دن روزہ رکھتے اور ایک دن افطار کرتے تھے۔ میرے ہاں بچہ پیدا ہوا تو میں نے دعوت دی تو وہ اس دن روزہ سے تھے۔ انھوں نے افطار کردیا، کہتے ہیں : تو موسیٰ نے اپنا ہاتھ پھیلایا اور کھایا اور ابن ادہم مسجد کو اپنی چادر سے صاف کر رہے تھے۔