Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2961

مہر کا بیان۔

حق مہر یا اس کے قائم مقام کوئی چیز دینے سے پہلے دخول نہ کیا جائے

4 hadiths in this chapter

14467

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14467

Sahih

(۱۴۴۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِیسَی بْنِ أَبِی قُمَاشٍ وَعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ قَالاَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : لَمَّا تَزَوَّجْتُ فَاطِمَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- قُلْتُ ابْنِ بِی یَا رَسُولَ اللَّہِ۔ فَقَالَ : أَعْطِہَا شَیْئًا ۔ فَقُلْتُ : أَثِبْنِی یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا عِنْدِی شَیْء ٌ قَالَ : فَأَیْنَ دِرْعُکَ الْحُطَمِیَّۃُ ۔ قَالَ قُلْتُ : ہَا ہِیَ ذِی عِنْدِی قَالَ : أَعْطِہَا إِیَّاہَا ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٦١) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے فرمایا : جب میں نے فاطمہ بنت رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شادی کی تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! وہ مجھ سے دور رہے ؟ تو فرمایا : اسے کچھ دو تو میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حطمیہ ذرع کہاں ہے ؟ تو حضرت علی نے کہا : میرے پاس ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہی اس کو دے دو ۔

14468

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14468

Sahih

(۱۴۴۶۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ عُبَیْدٍ الْحِمْصِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو حَیْوَۃَ عَنْ شُعَیْبِ بْنِ أَبِی حَمْزَۃَ قَالَ حَدَّثَنِی غَیْلاَنُ بْنُ أَنَسٍ قَالَ حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- : أَنَّ عَلِیًّا لَمَّا تَزَوَّجَ فَاطِمَۃَ بِنْتَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَرَادَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَمَنَعَہُ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی یُعْطِیَہَا شَیْئًا فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ لَیْسَ لِی شَیْء ٌ۔ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَعْطِہَا دِرْعَکَ ۔ فَأَعْطَاہَا دِرْعَہُ ثُمَّ دَخَلَ بِہَا۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا کَثِیرٌ حَدَّثَنَا أَبُو حَیْوَۃَ عَنْ شُعَیْبٍ عَنْ غَیْلاَنَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَہُ۔ [حسن۔ اخرجہ السجستانی:۲۱۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٦٢) محمد بن عبدالرحمن بن ثوبان صحابہ میں سے کسی سے نقل فرماتے ہیں کہ جب حضرت علی (رض) نے فاطمہ سے شادی کی اور دخول کا ارادہ کیا تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع فرما دیا کہ پہلے فاطمہ کو کچھ دو تو حضرت علی (رض) کہتے ہیں : میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے، تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ذرع ہی دے دو تو حضرت علی (رض) نے ذرع دے کر دخول کیا۔

14469

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14469

Sahih

(۱۴۴۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی أَبُو الزُّبَیْرِ أَنَّہُ سَمِعَ عِکْرِمَۃَ یَقُولُ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا : إِذَا نَکَحَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ فَسَمَّی لَہَا صَدَاقًا فَأَرَادَ أَنْ یَدْخُلَ عَلَیْہَا فَلْیُلْقِ إِلَیْہَا رِدَائً أَوْ خَاتَمًا إِنْ کَانَ مَعَہُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٦٣) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : جب کوئی شخص کسی عورت سے شادی کرے اور حق مہر بھی مقرر کر دے اور دخول کا ارادہ ہو تو اپنی چادر یا انگوٹھی پہلے عورت کو دے اگر موجود ہو۔

14470

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14470

Sahih

(۱۴۴۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ : لاَ یَصْلُحُ لِلرَّجُلِ أَنْ یَقَعَ عَلَی الْمَرْأَۃِ حَتَّی یُقَدِّمَ إِلَیْہَا شَیْئًا مِنْ مَالِہِ مَا رَضِیَتْ بِہِ مِنْ کِسْوَۃٍ أَوْ عَطَائٍ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٦٤) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ کسی مرد کے لیے یہ درست نہیں کہ عورت کو کچھ دیے بغیر اس سے دخول کرے اس کی رضا مندی کے بغیر، لیکن اس کو کپڑا یا عطیہ دے کر راضی کرے۔