Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 43 · Chapter 2959

مہر کا بیان۔

جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے یعنی خاوند کے حق مہر معاف کرنے کا بیان

10 hadiths in this chapter

14451

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14451

Sahih

(۱۴۴۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِیدِ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا عِیسَی بْنُ عَاصِمٍ عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : سَأَلَنِی عَلِیٌّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ قَالَ قُلْتُ : ہُوَ الْوَلِیُّ قَالَ : لاَ بَلْ ہُوَ الزَّوْجُ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٤٥) قاضی شریح کہتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے مجھ سے پوچھا : الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ سے کون مراد ہے ؟ میں نے کہا : وہ ولی ہے۔ فرمانے لگے : نہیں بلکہ خاوند ہے۔

14452

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14452

Zaeef

(۱۴۴۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ بْنُ الْمِنْہَالِ وَیَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ عَنْ عَمَّارِ بْنِ أَبِی عَمَّارٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ ہُوَ الزَّوْجُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٤٦) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ سے مراد خاوند ہے۔

14453

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14453

Zaeef

(۱۴۴۴۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ غَیْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو ہِشَامٍ الرِّفَاعِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ عَنْ إِسْرَائِیلَ عَنْ خُصَیْفٍ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ : ہُوَ الزَّوْجُ۔ کَذَا فِی ہَاتَیْنِ الرِّوَایَتَیْنِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَقَدْ رُوِیَ عَنْہُ بِخِلاَفِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٤٧) مجاہد ابن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اس سے مراد خاوند ہے۔

14454

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14454

Zaeef

(۱۴۴۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو مُحَمَّدٍ عُبَیْدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مَہْدِیٍّ الْقُشَیْرِیُّ لَفْظًا قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ : أَنَّ جُبَیْرَ بْنَ مُطْعِمٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنْ بَنِی نَصْرٍ فَسَمَّی لَہَا صَدَاقًا ثُمَّ طَلَّقَہَا مِنْ قَبْلِ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَقَرَأَ ہَذِہِ الآیَۃَ { إِلاَّ أَنْ یَعْفُونَ أَوْ یَعْفُوَ الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } قَالَ : أَنَا أَحَقُّ بِالْعَفْوِ مِنْہَا فَسَلَّمَ إِلَیْہَا صَدَاقَہَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٤٨) حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ جبیر بن مطعم نے بنو نصر کی ایک عورت سے شادی کی، حق مہر مقرر کردیا لیکن دخول سے پہلے ہی طلاق دے دی تو اس آیت کی تلاوت کی : { اِلَّآ اَنْ یَّعْفُوْنَ اَوْ یَعْفُوَا الَّذِیْ بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ } [البقرۃ ٢٣٧] ” مگر یہ کہ وہ عورتیں معاف کردیں یا وہ شخص معاف کر دے جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے۔ “ فرماتے ہیں کہ عورت سے بڑھ کر میں معاف کرنے کا حق رکھتا ہوں، تو اس کا حق مہر اس کے سپرد کردیا۔

14455

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14455

Sahih

(۱۴۴۴۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَعُبَیْدُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنِ ابْنِ سِیرِینَ عَنْ شُرَیْحٍ أَنَّہُ قَالَ : إِلاَّ أَنْ تَعْفُوَ الْمَرْأَۃُ فَتَدَعَ نِصْفَ صَدَاقِہَا أَوْ یَعْفُوَ الزَّوْجُ فَیُکْمِلَ لَہَا صَدَاقَہَا۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٤٩) ابن سیرین قاضی شریح سے نقل فرماتے ہیں کہ عورت معاف کرے، یعنی اپنا آدھا حق مہر معاف کر دے یا خاوند معاف کرے، یعنی مکمل حق مہر ادا کر دے۔

14456

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14456

Zaeef

(۱۴۴۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ وَعُبَیْدٌ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا یَحْیَی أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّہُ قَالَ : الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ ہُوَ الزَّوْجُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٥٠) سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے وہ خاوند ہے۔

14457

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14457

Sahih

(۱۴۴۵۱) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الْعَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الْہَرَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَۃَ قَالَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا جَرِیرٌ عَنْ مُغِیرَۃَ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : تَزَوَّجَ رَجُلٌ مِنَّا امْرَأَۃً فَطَلَّقَہَا زَوْجُہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَعَفَا أَخُوہَا عَنْ صَدَاقِہَا فَارْتَفَعُوا إِلَی شُرَیْحٍ فَأَجَازَ عَفْوَہُ ثُمَّ قَالَ بَعْدُ : أَنَا أَعْفُو عَنْ صَدَاقِ بِنْتِی مَرَّۃً فَکَانَ یَقُولُ بَعْدُ : الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ الزَّوْجُ أَنْ یَعْفُوَ عَنِ الصَّدَاقِ کُلِّہِ فَیُسَلِّمَہُ إِلَیْہَا أَوْ تَعْفُوَ ہِیَ عَنِ النِّصْفِ الَّذِی فَرَضَ اللَّہُ لَہَا وَإِنْ تَشَاحَّا فَلَہَا نِصْفُ الصَّدَاقِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٥١) مغیرہ شعبی سے نقل فرماتے ہیں کہ ہمارے ایک شخص نے کسی عورت سے شادی کی اور دخول سے پہلے ہی طلاق دے دی تو اس عورت کے بھائی نے حق مہر معاف کردیا، معاملہ قاضی شریح کے پاس گیا تو انھوں نے حق مہر معاف کرنے کو درست قرار دیا، پھر کہنے لگے کہ ایک مرتبہ میں نے اپنی بیٹی کا حق مہر معاف کردیا، اس کے بعد فرمانے لگے : جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے وہ خاوند ہے کہ وہ مکمل حق مہر بیوی کے سپرد کر دے یا عورت اپنا نصف حق مہر معاف کر دے جو اللہ نے اس کے لیے فرض کیا ہے، اگر وہ جھگڑا کریں تو عورت کو نصف حق مہر ملے گا۔

14458

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14458

Sahih

(۱۴۴۵۲) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ عَنِ الشَّعْبِیِّ قَالَ : وَاللَّہِ مَا قَضَی شُرَیْحٌ قَضَائً قَطُّ کَانَ أَحْمَقَ مِنْہُ حِینَ تَرَکَ قَوْلَہُ الأَوَّلَ وَأَخَذَ بِہَذَا۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٥٢) اسی سند سے شعبی سے نقل فرماتے ہیں کہ اللہ کی قسم ! قاضی شریح نے کبھی ایسا فیصلہ نہیں کیا، فرماتے ہیں کہ وہ بیوقوف ہے جو پہلے قول کو چھوڑ کر اس پر عمل کرتا ہے۔

14459

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14459

Sahih

(۱۴۴۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ أَبِی بِشْرٍ عَنْ طَاوُسٍ وَعَطَائٍ وَأَہْلِ الْمَدِینَۃِ أَنَّہُمْ قَالُوا : الَّذِی بِیَدِہِ عُقْدَۃُ النِّکَاحِ ہُوَ الْوَلِیُّ فَأَخْبَرْتُہُمْ بِقَوْلِ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ : ہُوَ الزَّوْجُ فَرَجَعُوا عَنْ قَوْلِہِمْ۔ فَلَمَّا قَدِمَ سَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ قَالَ : أَرَأَیْتُمْ إِنْ عَفَا الْوَلِیُّ وَأَبَتِ الْمَرْأَۃُ مَا یُغْنِی عَفْوُ الْوَلِیِّ أَوْ عَفَتْ ہِیَ وَأَبِی الْوَلِیُّ مَا لِلْوَلِیِّ مِنْ ذَلِکَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٥٣) ابو بشر طاؤس، عطاء اور اہل مدینہ سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے، وہ ولی ہے۔ کہتے ہیں : میں نے ان کو سعید بن جبیر کے قول کی خبر دی کہ وہ خاوند ہے تو انھوں نے اپنے قول سے رجوع کرلیا۔ جب سعید بن جبیر آئے تو انھوں نے پوچھا : آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ولی حق مہر معاف کر دے اور عورت انکار کر دے تو ولی کا معاف کرنا کچھ کفایت کرے گا یا عورت معاف کرے اور ولی انکار کر دے تو ولی کا کوئی تعلق ہے ؟

14460

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14460

Zaeef

(۱۴۴۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ قَالاَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ غَیْلاَنَ حَدَّثَنَا أَبُو ہِشَامٍ الرِّفَاعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ شُرَیْحٍ قَالَ : ہُوَ الزَّوْجُ إِنْ شَائَ أَتَمَّ لَہَا الصَّدَاقَ۔ وَکَذَلِکَ قَالَ نَافِعُ بْنُ جُبَیْرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ کَعْبٍ وَطَاوُسٌ وَمُجَاہِدٌ وَالشَّعْبِیُّ وَسَعِیدُ بْنُ جُبَیْرٍ وَقَالَ إِبْرَاہِیمُ وَعَلْقَمَۃُ وَالْحَسَنُ : ہُوَ الْوَلِیُّ۔ وَرَوَی ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : وَلِیُّ عُقْدَۃِ النِّکَاحِ الزَّوْجُ۔ وَہَذَا غَیْرُ مَحْفُوظٍ وَابْنُ لَہِیعَۃَ غَیْرُ مُحْتَجٍّ بِہِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٤٥٤) شعبی قاضی شریح سے نقل فرماتے ہیں کہ خاوند اگر چاہے تو مکمل حق مہر ادا کر دے۔ (ب) ابراہیم، علقمہ اور حسن فرماتے ہیں : وہ ولی ہے۔ (ج) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نکاح کی گرہ کا ولی خاوند ہوتا ہے۔