Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2922

نکاح کا بیان

وطی کی حالت میں پردہ کرنا

2 hadiths in this chapter

14101

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14101

Zaeef

(۱۴۰۹۵) أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرٍ : عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ حَدَّثَنَا مَنْدَلُ بْنُ عَلِیٍّ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِذَا أَتَی أَحَدُکُمْ أَہْلَہُ فَلْیَسْتَتِرْ وَلاَ یَتَجَرَّدَانِ تَجَرُّدَ الْعَیْرَیْنِ۔ [ضعیف] تَفَرَّدَ بِہِ مَنْدَلُ بْنُ عَلِیٍّ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ وَہُوَ وَإِنْ لَمْ یَکُنْ ثَابِتًا فَمَحْمُودٌ فِی الأَخْلاَقِ۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : وَأَکْرَہُ أَنْ یَطَأَہَا وَالأُخْرَی تَنْظُرُ لأَنَّہُ لَیْسَ مِنَ التَّسَتُّرِ وَلاَ مَحْمُودِ الأَخْلاَقِ وَلاَ یُشْبِہُ الْعِشْرَۃَ بِالْمَعْرُوفِ وَقَدْ أُمِرَ أَنْ یُعَاشِرَہَا بِالْمَعْرُوفِ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٩٥) حضرت عبداللہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی اپنی بیوی کے پاس آئے تو پردہ کرلے اور وہ دونوں کپڑے نہ اتاریں جیسے برہنہ ہونے والے کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ ضعیف ہے لیکن یہ اچھے اخلاق میں شمار ہوتا ہے۔ امام شافعی (رح) نے فرمایا : مجھے یہ ناپسند ہے کہ ایک وطی کررہا ہو اور دوسری اسے دیکھ رہی ہو، اس لیے کہ یہ بھی ستر نہیں ہے اور نہ اچھا اخلاق اور نہ ہی حسن معاشرت میں شامل ہے۔ حالانکہ اسے حکم دیا گیا ہے کہ بیوی کے ساتھ حسن معاشرت رکھے۔

14102

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14102

Zaeef

(۱۴۰۹۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِالرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِالْعَزِیزِ قَالَ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی حَدِیثِ الْحَسَنِ فِی الرَّجُلِ یُجَامِعُ الْمَرْأَۃَ وَالأُخْرَی تَسْمَعُ قَالَ : کَانُوا یَکْرَہُونَ الْوَجْسَ۔ حَدَّثَنَاہُ عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ عَنْ غَالِبٍ الْقَطَّانِ عَنِ الْحَسَنِ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ : الْوَجْسُ ہُوَ الصَّوْتُ الْخَفِیُّ۔ وَقَدْ رُوِیَ فِی مِثْلِ ہَذَا مِنَ الْکَرَاہَۃِ مَا ہُوَ أَشَدُّ مِنْہُ وَہُوَ فِی بَعْضِ الْحَدِیثِ حَتَّی الصَّبِیِّ فِی الْمَہْدِ۔ قَالَ وَأَمَّا حَدِیثُ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّہُ کَانَ یَنَامُ بَیْنَ جَارِیَتَیْنِ سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ الْعَوَّامِ یُحَدِّثُہُ عَنْ أَبِی شَیْبَۃَ قَالَ سَمِعْتُ عِکْرِمَۃَ یُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّہُ کَانَ یَنَامُ بَیْنَ جَارِیَتَیْنِ۔ قَالَ أَبُو عُبَیْدٍ وَإِنَّمَا ہَذَا عِنْدِی عَلَی النَّوْمِ لَیْسِ عَلَی الْجِمَاعِ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٩٦) ابوعبید حضرت حسن کی حدیث میں کہتے ہیں کہ ایک شخص اپنی بیوی سے مجامعت کرتا ہے اور دوسری سنتی ہے، فرماتے ہیں : وہ مخفی آواز کو بھی ناپسند کرتے تھے اور بعض میں تو اتنی کراہت بیان کی گئی ہے کہ بچہ اپنے جھولے میں بھی نہ سنے۔ (ب) ابن عباس (رض) کی حدیث میں ہے کہ وہ اپنی دو لونڈیوں کے درمیان میں سوتے۔ (ج) عکرمہ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ اپنی دو لونڈیوں کے درمیان سوتے۔ ابو عبید کہتے ہیں : یہ صرف سونے کی حالت ہے جماع کی نہیں۔