Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2918

نکاح کا بیان

عورت کے پاس آنے کا بیان حائضہ عورت کے پاس آنے کا بیان اللہ کا فرمان ہے : { فَاعْتَزِلُوا النِّسَائَ فِی الْمَحِیضِ وَلاَ تَقْرَبُوہُنَّ حَتَّی یَطْہُرْنَ } [البقرۃ ٢٢٢] ” حالت حیض میں عورتوں سے جدا رہو اور پاکی تک ان کے قریب نہ جاؤ۔ “

5 hadiths in this chapter

14086

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14086

Sahih

(۱۴۰۸۰) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَرْسَلَ إِلَی عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا ہَلْ یُبَاشِرُ الرَّجُلُ امْرَأَتَہُ وَہِیَ حَائِضٌ؟ فَقَالَتْ : لِتَشْدُدْ إِزَارَہَا عَلَی أَسْفَلِہَا ثُمَّ یُبَاشِرُہَا إِنْ شَائَ ۔ ہَذَا مَوْقُوفٌ وَقَدْ رُوِیَ مُرْسَلاً وَمَوْصُولاً عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٨٠) نافع حصرت عبداللہ بن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے مجھے حضرت عائشہ (رض) کے پاس بھیجا کہ کیا مرد اپنی عورت سے حالت حیض میں مباشرت کرسکتا ہے، فرماتی ہیں کہ وہ اپنا لنگوٹ نچلے حصہ پر کس لے ۔ پھر وہ اس سے مباشرت کرسکتا ہے اگر چاہے۔

14087

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14087

Sahih

(۱۴۰۸۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ قَالاَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرِو بْنُ نُجَیْدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ : أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : مَا یَحِلُّ لِی مِنِ امْرَأَتِی وَہِیَ حَائِضٌ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لِتَشُدَّ عَلَیْہَا إِزَارَہَا ثُمَّ شَأْنَکَ بِأَعْلاَہَا ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٨١) زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : جب میری بیوی حائضہ ہو تو میرے لیے اس سے کیا حلال ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ اپنے نچلے حصہ پر مضبوطی سے لنگوٹ باندھ لے پھر اوپر والے حصہ سے تیری جو حالت ہو۔

14088

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14088

Sahih

(۱۴۰۸۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی النَّضْرِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- سُئِلَ مَا یَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ الْمَرْأَۃِ یَعْنِی الْحَائِضَ قَالَ : مَا فَوْقَ الإِزَارِ ۔ ہَذَا مَوْصُولٌ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِی کِتَابِ الطَّہَارَۃِ فِیہِ طَرِیقَیْنِ آخَرَیْنِ وَہُمَا یُؤَکِّدَانِ ہَذِہِ الرِّوَایَۃَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٨٢) حضرت عائشہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا گیا کہ جب عورت حائضہ ہو تو مرد کے لیے کیا جائز ہے ؟ فرمایا : جو لنگوٹ سے اوپر ہو۔

14089

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14089

Sahih

(۱۴۰۸۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الإِیَادِیُّ الْمَالِکِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ بْنِ خَلاَّدٍ النَّصِیبِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی مَرْیَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنِی شَرِیکٌ أَخْبَرَنِی عَطَائُ بْنُ یَسَارٍ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہَا قَالَتْ : کُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی لِحَافٍ وَاحِدٍ فَانْسَلَلْتُ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : مَا شَأْنُکِ؟ ۔ فَقُلْتُ : حِضْتُ قَالَ : شُدِّی عَلَیْکِ إِزَارَکِ ثُمَّ ادْخُلِی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٨٣) عطاء بن یسار حضرت عائشہ (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک لحاف میں تھی، میں چپکے سے نکل گئی تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : تیری کیا حالت ہے ؟ میں نے کہا : میں حیض والی ہوگئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنی ازار باندھ لو، پھر داخل ہوجاؤ۔

14090

Sunan Al Kubra Bayhaqi #14090

Zaeef

(۱۴۰۸۳) عطاء بن یسار حضرت عائشہr سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ نبیe کے ساتھ ایک لحاف میں تھی، میں چپکے سے نکل گئی تو نبیeنے پوچھا: تیری کیا حالت ہے؟ میں نے کہا: میں حیض والی ہوگئی۔ آپe نے فرمایا: اپنی ازار باندھ لو، پھر داخل ہو جاؤ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٤٠٨٤) حضرت میمونہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب اپنی حائضہ عورت سے مباشرت کرنا (یعنی ساتھ لیٹنا) چاہتے تو حکم فرماتے کہ وہ اپنی لنگوٹ کس لے۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : حالت حیض میں عورت کے ساتھ لیٹنا اور اس کے پاس آنا اس میں اختلاف ہے اور وہ اپنے خون والی جگہ پر کپڑا رکھ لے۔