Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2889

نکاح کا بیان

اللہ کا فرمان ہے : { وَ اُمَّھٰتُ نِسَآئِکُمْ وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِھِنَّ } [النساء ٢٣] ” اور تمہاری عورتوں کی مائیں اور وہ بچیاں جو تمہاری بیویوں کی تمہاری گود میں ہیں جن سے تم نے دخول کرلیا

9 hadiths in this chapter

13909

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13909

Sahih

(۱۳۹۰۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی السَّرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا الثَّوْرِیُّ عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ : أَنَّ رَجُلاً مِنْ بَنِی شَمْخٍ مِنْ فَزَارَۃَ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً ثُمَّ رَأَی أُمَّہَا فَأَعْجَبَتْہُ فَاسْتَفْتَی ابْنَ مَسْعُودٍ عَنْ ذَلِکَ فَأَمَرَہُ أَنْ یُفَارِقَہَا وَیَتَزَوَّجَ أُمَّہَا فَتَزَوَّجَہَا فَوَلَدَتْ لَہُ أَوْلاَدًا ثُمَّ أَتَی ابْنُ مَسْعُودٍ الْمَدِینَۃَ فَسَأَلَ عَنْ ذَلِکَ فَأُخْبِرَ أَنَّہَا : لاَ تَحِلُّ فَلَمَّا رَجَعَ إِلَی الْکُوفَۃِ قَالَ لِلرَّجُلِ : إِنَّہَا عَلَیْکَ حَرَامٌ إِنَّہَا لاَ تَنْبَغِی لَکَ فَفَارِقْہَا۔[صحیح۔ اخرجہ عبدالرزاق ۱۰۸۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٠٣) حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ فزارہ قبیلہ کی شاخ بنو شمخ کی ایک عورت سے ایک شخص نے شادی کی۔ پھر اس بچی کی والدہ کو دیکھا تو وہ اس کو زیادہ اچھی لگی تو اس نے عبداللہ بن مسعود (رض) سے اس کے بارے میں فتویٰ طلب کیا تو عبداللہ بن مسعود (رض) نے فتویٰ دیا کہ بچی کو جدا کر کے اس کی والدہ سے شادی کرلو۔ اس شخص نے شادی کرلی، اس سے اولاد بھی ہوئی۔ پھر ابن مسعود (رض) مدینہ آئے تو انھوں نے اس کے بارے میں پوچھا تو ان کو بتایا گیا کہ یہ اس کے لیے جائز نہیں ہے پھر جب وہ کوفہ آئے تو اس شخص کو کہا : یہ تجھ پر حرام ہے، تمہارے لیے مناسب نہیں ہے اس کو الگ کر دو ۔

13910

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13910

Sahih

(۱۳۹۰۴) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا حُدَیْجُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِیَاسٍ وَہُوَ أَبُو عَمْرٍو الشَّیْبَانِیُّ : عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً مِنْ بَنِی شَمْخٍ فَرَأَی بَعْدُ أُمَّہَا فَأَعْجَبَتْہُ فَذَہَبَ إِلَی ابْنِ مَسْعُودٍ فَقَالَ : إِنِّی تَزَوَّجْتُ امْرَأَۃً لَمْ أَدْخُلْ بِہَا ثُمَّ أَعْجَبَتْنِی أُمُّہَا فَأُطْلِّقُ الْمَرْأَۃَ وَأَتَزَوَّجُ أُمَّہَا؟ قَالَ : نَعَمْ۔ فَطَلَّقَہَا فَتَزَوَّجَ أُمَّہَا فَأَتَی عَبْدُ اللَّہِ الْمَدِینَۃَ فَسَأَلَ أَصْحَابَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالُوا : لاَ یَصْلُحُ ثُمَّ قَدِمَ فَأَتَی بَنِی شَمْخٍ فَقَالَ : أَیْنَ الرَّجُلُ الَّذِی تَزَوَّجَ أَمَّ الْمَرْأَۃِ الَّتِی کَانَتْ تَحْتَہُ قَالُوا : ہَا ہُنَا قَالَ : فَلْیُفَارِقْہَا قَالُوا : وَقَدْ نَثَرَتْ لَہُ بَطْنَہَا قَالَ فَلْیُفَارِقْہَا فَإِنَّہَا حَرَامٌ مِنَ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ۔ وَبِہَذَا الْمَعْنَی رَوَاہُ إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٠٤) سعید بن ایاس فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے بنو شمخ کی ایک عورت سے شادی کی۔ اس شخص نے اس کے بعد اس کی والدہ کو دیکھا تو وہ اس کو اچھی لگی تو وہ شخص حضرت عبداللہ بن مسعود کے پاس گیا۔ کہنے لگا : میں نے ایک عورت سے شادی کی ہے لیکن مجامعت ابھی نہیں کی۔ پھر اس کی والدہ مجھے زیادہ اچھی لگی۔ کیا میں اس عورت کو طلاق دے کر اس کی والدہ سے شادی کرلوں ؟ تو عبداللہ بن مسعود فرمانے لگے : ہاں کرلو۔ اس نے طلاق دے کر اس کی والدہ سے شادی کرلی۔ پھر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے مدینہ آکر صحابہ سے سوال کیا تو انھوں نے فرمایا : یہ درست نہیں ہے، پھر عبداللہ بن مسعود بنو شمخ کے پاس آئے اور فرمایا : وہ شخص کدھر ہے جس نے عورت کی والدہ سے شادی کی تھی جو اس کے نکاح میں تھی۔ انھوں نے کہا : یہ ہے تو ابن مسعود (رض) فرمانے لگے : اس کو جدا کر دے۔ انھوں نے کہا کہ وہ حاملہ ہوچکی تھی۔ فرمایا : اس کو جدا کر دے۔ یہ اللہ کی جانب سے حرام ہے۔

13911

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13911

Zaeef

(۱۳۹۰۵) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ الْفَضْلِ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عَمْرٍو الشَّیْبَانِیِّ: أَنَّ رَجُلاً سَأَلَ ابْنَ مَسْعُودٍ عَنْ رَجُلٍ طَلَّقَ امْرَأَتَہُ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا أَیَتَزَوَّجَ أُمَّہَا؟ قَالَ : نَعَمْ فَتَزَوَّجَہَا فَوَلَدَتْ لَہُ فَقَدِمَ عَلَی عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَسَأَلَہُ فَقَالَ : فَرِّقْ بَیْنَہُمَا۔ قَالَ : إِنَّہَا قَدْ وَلَدَتْ قَالَ : وَإِنْ وَلَدَتْ عَشْرَۃً فَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٠٥) ابو عمرو شیبانی فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) سے سوال کیا کہ کیا مرد اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس کی والدہ سے شادی کرلے ؟ فرمانے لگے : ہاں۔ اس نے شادی کی، اولاد ہوگئی۔ حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) نے حضرت عمر (رض) سے سوال کیا، انھوں نے فرمایا : ان کے درمیان تفریق پیدا کرو۔ فرمانے لگے : اس کی تو اولاد ہوچکی۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اگر دس بچے بھی ہوچکے ۔ پھر بھی ان کے درمیان جدائی ڈال دو ۔

13912

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13912

Sahih

(۱۳۹۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ الْہَمْدَانِیِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الشَّیْبَانِیَّ قَالَ : کَانَ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْعُودٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یُرَخِّصُ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَمَاتَتْ قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا أَنْ یَتَزَوَّجَ أُمَّہَا قَالَ فَأَتَی الْمَدِینَۃَ فَکَأَنَّہُ لَقِیَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ فَرَجَعَ۔ کَذَا رَوَاہُ شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ فِی الْمَوْتِ وَخَالَفَہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ فَرَوَاہُ عَنْ أَبِی فَرْوَۃَ فِی الطَّلاَقِ۔ وَإِذَا اخْتَلَفَ سُفْیَانُ وَشُعْبَۃُ فَالْحُکْمُ لِرِوَایَۃِ سُفْیَانَ لأَنَّہُ أَحْفَظُ وَأَفْقَہُ وَمَعَ رِوَایَۃِ سُفْیَانَ رِوَایَۃُ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی عَمْرٍو۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٠٦) ابو عمرو شیبانی کہتے ہیں کہ حضرت عبداللہ بن مسعود اس شخص کو جس کی بیوی دخول سے پہلے فوت ہوگئی، اس کی والدہ سے نکاح کی رخصت دیتے تھے۔ پھر حضرت عبداللہ بن مسعود (رض) مدینہ آکر حضرت عمر (رض) سے ملے تو انھوں نے رجوع کرلیا۔

13913

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13913

Zaeef

(۱۳۹۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ قَالَ : سُئِلَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ عَنْ رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً فَفَارَقَہَا قَبْلَ یُصِیبُہَا ہَلْ تَحِلُّ لَہُ أُمُّہَا؟ فَقَالَ لَہُ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ : لاَ الأُمُّ مُبْہَمَۃٌ ، لَیْسَ فِیہَا شَرْطٌ وَإِنَّمَا الشَّرْطُ فِی الرَّبَائِبِ۔ ہَذَا مُنْقَطِعٌ۔ وَقَدْ رُوِیَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ أَنَّ زَیْدَ بْنَ ثَابِتٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ : إِنْ کَانَتْ مَاتَتْ فَوَرِثَہَا فَلاَ تَحِلُّ لَہُ أُمُّہَا وَإِنْ طَلَّقَہَا فَإِنَّہُ یَتَزَوَّجُہَا إِنْ شَائَ وَقَوْلُ الْجَمَاعَۃِ أَوْلَی۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٠٧) یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت سے سوال ہوا کہ کوئی شخص شادی کے بعد مجامعت سے پہلے اپنی بیوی کو طلاق دے کر اس کی والدہ سے شادی کرسکتا ہے ؟ تو حضرت زید بن ثابت فرمانے لگے : نہیں یہ تو اس کی والدہ ہے اس میں کوئی شک نہیں ہے اس میں کوئی شرط نہیں ہے، لیکن بچیوں کے بارے میں شرط ہے۔ (ب) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں : اگر وہ فوت ہوجائے تو اس کی والدہ سے نکاح جائز نہیں ہے۔ اگر اس کو طلاق دے دے تو پھر اگر چاہے تو نکاح کرلے۔

13914

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13914

Sahih

(۱۳۹۰۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ عِکْرِمَۃَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ : ہِیَ مُبْہَمَۃٌ وَکَرِہَہَا۔وَیُذْکَرُ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ قَالَ فِی رَجُلٍ تَزَوَّجَ امْرَأَۃً ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا أَوْ مَاتَ عَنْہَا أَنَّہَا لاَ تَحِلُّ لَہُ أُمُّہَا مَاتَ عَنْہَا أَوْ طَلَّقَہَا وَہُوَ قَوْلُ الْحَسَنِ وَقَتَادَۃَ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٠٨) حضرت عمران بن حصین نے ایک شخص کے بارے میں فرمایا جس نے کسی عورت سے شادی کی پھر دخول سے پہلے اس کو طلاق دی یا وہ فوت ہوگئی تو اس شخص کے لیے اس کی والدہ سے نکاح کرنا جائز نہیں ہے، چاہے طلاق دے یا فوت ہوجائے۔ یہ حضرت حسن اور قتادہ کا قول ہے۔

13915

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13915

Sahih

(۱۳۹۰۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِی ہِنْدٍ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ مَسْرُوقٍ فِی قَوْلِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ {وَأُمَّہَاتُ نِسَائِکُمْ} قَالَ : مَا أَرْسَلَ اللَّہُ فَأَرْسِلُوہُ وَمَا بَیَّنَ فَاتَّبِعُوہُ ثُمَّ قَرَأَ {وَأُمَّہَاتُ نِسَائِکُمْ وَرَبَائِبُکُمُ اللاَّتِی فِی حُجُورِکُمْ مِنْ نِسَائِکُمُ اللاَّتِی دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَإِنْ لَمْ تَکُونُوا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلاَ جُنَاحَ عَلَیْکُمْ} قَالَ فَأَرْسَلَ ہَذِہِ وَبَیَّنَ ہَذِہِ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَہُوَ قَوْلُ عَطَائٍ وَعِکْرِمَۃَ وَغَیْرِہِمْ وَقَدْ رُوِیَ فِیہِ حَدِیثٌ مُسْنَدٌ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩٠٩) حضرت مسروق اللہ کے فرمان : { وَ اُمَّھٰتُ نِسَآئِکُمْ } [النساء ٢٣] ” اور تمہاری بیویوں کی مائیں۔ “ فرماتے ہیں جس کو اللہ نے چھوڑ دیا ہے تم بھی ان کو چھوڑ دو اور جو واضح ہے اس کی اتباع کرو۔ پھر پڑھا : { وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِھِنَّ فَاِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِھِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ } [النساء ٢٣] ” اور تمہاری بیویوں کی بچیاں جو تمہاری گودوں میں ہیں، جن سے تم مجامعت کرچکے ہو۔ اگر تم نے مجامعت نہ کی ہو پھر تمہارے اوپر کوئی گناہ نہیں ہے۔ “ اس کو چھوڑا اور اس کی وضاحت کردی۔

13916

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13916

Zaeef

(۱۳۹۱۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا مُعَلَّی حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ حَدَّثَنَا مُثَنَّی عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِذَا نَکَحَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ ثُمَّ طَلَّقَہَا قَبْلَ أَنْ یَدْخُلَ بِہَا فَلَہُ أَنْ یَتَزَوَّجَ ابْنَتَہَا وَلَیْسَ لَہُ أَنْ یَتَزَوَّجَ أُمَّہَا ۔ مُثْنَی بْنُ الصَّبَّاحِ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩١٠) حضرت عبداللہ بن عمرو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص عورت سے شادی کے بعد مجامعت سے پہلے طلاق دے دے تو اس کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے۔ لیکن اس کی والدہ سے شادی نہیں کرسکتا۔

13917

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13917

Zaeef

(۱۳۹۱۱) وَقَدْ تَابَعَہُ عَلَی ہَذِہِ الرِّوَایَۃِ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ عَمْرٍو أَخْبَرَنَاہُ أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَسْوَدِ حَدَّثَنَا ابْنُ لَہِیعَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : أَیُّمَا رَجُلٍ نَکَحَ امْرَأَۃً فَدَخَلَ بِہَا أَوْ لَمْ یَدْخُلْ بِہَا فَلاَ یَحِلُّ لَہُ نِکَاحُ أُمِّہَا وَأَیُّمَا رَجُلٍ نَکَحَ امْرَأَۃً فَدَخَلَ بِہَا فَلاَ یَحِلُّ لَہُ نِکَاحُ ابْنَتِہَا فَإِنْ لَمْ یَدْخُلْ بِہَا فَلْیَنْکِحِ ابْنَتَہَا إِنْ شَائَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٩١١) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے داد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس شخص نے کسی عورت سے شادی کی اس سے مجامعت کی ہے یا نہیں اس کی والدہ سے نکاح نہیں کرسکتا اور جس شخص نے کسی عورت سے شادی کی اور مجامعت بھی کرلی تو اس کی بیٹی سے بھی نکاح نہیں کرسکتا۔ اگر دخول نہیں کیا تو اس کی بیٹی سے نکاح جائز ہے اگر چاہے۔