Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2870

نکاح کا بیان

جس کلام کے ذریعہ نکاح منعقد ہوتا ہے امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : اللہ نے اپنے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے فرمایا : { فَلَمَّا قَضٰی زَیْدٌ مِّنْھَا وَطَرًا زَوَّجْنٰکَھَا } [الاحزاب ٣٧] ” جب زید نے اپنی ضروری پوری کرلی تو ہم نے اس کا نکاح آپ سے کردیا۔ “ اللہ کا فرمان : { وَامْرَاَ

6 hadiths in this chapter

13824

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13824

Sahih

(۱۳۸۱۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی حَازِمِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِیِّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- جَائَ تْہُ امْرَأَۃٌ فَقَالَتْ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنِّی قَدْ وَہَبْتُ نَفْسِی لَکَ فَقَامَتْ قِیَامًا طَوِیلاً فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا إِنْ لَمْ یَکُنْ لَکَ بِہَا حَاجَۃٌ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ عِنْدَکَ مِنْ شَیْئٍ تُصْدِقُہَا إِیَّاہُ ۔ فَقَالَ : مَا عِنْدِی إِلاَّ إِزَارِی ہَذَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّکَ إِنْ أَعْطَیْتَہَا إِزَارَکَ جَلَسْتَ لاَ إِزَارَ لَکَ فَالْتَمِسْ شَیْئًا ۔ قَالَ : لاَ أَجِدُ شَیْئًا قَالَ : فَالْتَمِسْ وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ فَالْتَمِسْ فَلَمْ یَجِدْ شَیْئًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ہَلْ مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ شَیْء ٌ ۔ قَالَ : نَعَمْ سُورَۃُ کَذَا وَسُورَۃُ کَذَا لِسُوَرٍ سَمَّاہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : قَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ زَائِدَۃُ بْنُ قُدَامَۃَ وَفُضَیْلُ بْنُ سُلَیْمَانَ وَعَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّرَاوَرْدِیُّ وَغَیْرُہُمْ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : قَدْ زَوَّجْتُکَہَا ۔ وَقَالَ ابْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ فِی إِحْدَی الرِّوَایَتَیْنِ عَنْہُ : قَدْ أَنْکَحْتُکَہَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ وَقَالَ فِی رِوَایَۃٍ أُخْرَی عَنْہُ : قَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ [صحیح۔ مسلم ۱۴۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨١٨) حضرت سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی : اے اللہ کے رسول ! میں نے اپنا نفس آپ کے لیے ہبہ کردیا ہے، وہ بہت دیر کھڑی رہی تو ایک شخص کھڑا ہوا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر آپ کو ضرورت نہیں تو میرا نکاح کردیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : مہر دینے کے لیے کچھ ہے۔ اس نے کہا : میری یہ چادر ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نے فرمایا : اگر یہ چادر اس کو دے دو گے تو تمہارے پاس کوئی چادر نہ ہوگی، کوئی اور چیز تلاش کرو۔ اس نے کہا : میں کچھ بھی نہیں پاتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوہے کی انگوٹھی ہی تلاش کرو۔ اس کو تلاش کے باوجود کچھ نہ ملا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : قرآن کا کوئی حصہ یاد ہے۔ اس نے کہا : فلاں فلاں سورت، ان کا نام لیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : قرآن کے عوض میں نے تیرا اس سے نکاح کردیا (یعنی قرآن اس کو یاد کروا دینا) (ب) حضرت سہل بن سعد دو روایتوں میں سے ایک سے نقل فرماتے ہیں کہ میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا ہے جو تجھے قرآن یاد ہے اس کے عوض۔ (ج) ایک دوسری روایت میں ہے کہ میں نے تیرا نکاح اس کے ساتھ کردیا ہے۔ اس کے عوض جو تیرے پاس قرآن ہے۔

13825

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13825

Sahih

(۱۳۸۱۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ زِیَادٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی عُمَرَ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی حَازِمِ بْنُ دِینَارٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ : کُنْتُ مَعَ الْقَوْمِ عِنْدَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ ہَذِہِ الْقَصَّۃَ لَمْ یَذْکُرِ الإِزَارَ وَقَالَ فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ : أَنْکِحْنِیہَا وَقَالَ فِی آخِرِہِ فَقَالَ : قَدْ أَنْکَحْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ سُفْیَانَ بْنِ عُیَیْنَۃَ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨١٩) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ میں لوگوں کے ساتھ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس تھا۔ اس نے یہ قصہ ذکر کیا، لیکن چادر کا نام نہیں لیا اور کہتے ہیں ایک شخص کھڑا ہوا۔ کہنے لگا : میرا نکاح اس سے کر دو ۔ اس کے آخر میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا جو تیرے پاس قرآن ہے اس کے بدلے۔

13826

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13826

Sahih

(۱۳۸۲۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ عُیَیْنَۃَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ سَمِعَ سَہْلَ بْنَ سَعْدٍ یَقُولُ : کُنْتُ فِی الْقَوْمِ عِنْدَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَامَتِ امْرَأَۃٌ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فَقَامَ رَجُلٌ مِنَ النَّاسِ فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا وَقَالَ فِی آخِرِہِ قَالَ : اذْہَبْ فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا عَلَی مَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٢٠) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں : میں لوگوں کے ساتھ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس موجود تھا۔ ایک عورت کھڑی ہوئی۔ انھوں نے حدیث کو ذکر کیا اور کہتے ہیں : لوگوں میں سے ایک شخص کھڑا ہوا۔ اس نے کہا : میری شادی اس سے کردیں۔ اس کے آخر میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جاؤ میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا جو تجھے قرآن یاد ہے اس کے عوض۔

13827

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13827

Sahih

(۱۳۸۲۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الْبِسْطَامِیُّ الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّ امْرَأَۃً جَائَ تْ إِلَی نَبِیِّ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَفِیہِ فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِہِ -ﷺ- فَقَالَ : أَیْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- إِنْ لَمْ یَکُنْ لَکَ بِہَا حَاجَۃٌ فَزَوِّجْنِیہَا وَقَالَ فِی آخِرِہِ قَالَ : فَاذْہَبْ فَقَدْ مَلَّکْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ دُونَ سِیَاقِہِ تَمَامَ الْمَتْنِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ یَعْقُوبَ وَعَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی ہَذَا الْحَدِیثِ : اذْہَبْ فَقَدْ مَلَّکْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ ثُمَّ قَالَ ہَذَا حَدِیثُ ابْنِ أَبِی حَازِمٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٢١) حضرت سہل بن سعد فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی۔ اس نے حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ میں سے ایک آدمی کھڑا ہوا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول ! اگر آپ کو ضرورت نہ ہو تو میرے ساتھ نکاح کردیں، اس کے آخر میں ہے کہ میں نے تجھے اس کا مالک بنادیا ہے اس قرآن کے عوض جو تیرے پاس موجود ہے (یعنی تجھے یاد ہے اسے بھی یاد کروا دینا) ۔ (ب) حضرت سہل بن سعد (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے منقول اس حدیث میں فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تجھے اس کا مالک بنادیا ہے اس کے بدلے جو تیرے ساتھ قرآن ہے۔ پھر کہا : یہ حدیث ابن ابی حازم کی ہے۔

13828

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13828

Sahih

(۱۳۸۲۲) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَعَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ فَذَکَرَ الْحَدِیثَ وَقَالَ فِیہِ : اذْہَبْ فَقَدْ مَلَّکْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ عَنِ ابْنِ أَبِی حَازِمٍ وَقَالَ فِی الْحَدِیثِ : اذْہَبْ فَقَدْ مَلَّکْتُکَہَا ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَنْ عَارِمٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٢٢) ابو حازم حضرت سہل بن سعد (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ اس نے حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے جاؤ میں نے تجھے اس کا مالک بنادیا (یعنی نکاح کردیا) اس کے عوض جو تیرے ساتھ قرآن ہے۔ (ب) قعنبی ابو حازم سے نقل فرماتے ہیں اور حدیث میں ہے کہ جاؤ میں نے تجھے اس کا مالک بنادیا ہے (یعنی نکاح کردیا ہے) ۔

13829

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13829

Sahih

(۱۳۸۲۳) وَرَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ حَمَّادٍ کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ یَحْیَی بْنِ سُلَیْمَانَ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ ہِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : إِنَّ امْرَأَۃً وَہَبْتَ نَفْسَہَا لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ فَقَالَ : مَا لِی فِی النِّسَائِ حَاجَۃٌ الْیَوْمَ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ ضُعَفَائِ الْمُسْلِمِینَ : زَوِّجْنِیہَا یَا رَسُولَ اللَّہِ : فَقَالَ مَاذَا عِنْدَکَ ۔ فَقَالَ : مَا عِنْدِی شَیْء ٌ۔ قَالَ : أَعْطِہَا ثَوْبًا ۔ قَالَ : مَا أَجِدُ قَالَ : أَعْطِہَا وَلَوْ خَاتَمًا مِنْ حَدِیدٍ ۔ قَالَ : مَا أَجِدُ قَالَ : فَمَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ قَالَ کَذَا وَکَذَا قَالَ : فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ ہَذَا حَدِیثُ خَلَفٍ۔ وَفِی رِوَایَۃِ أَبِی الرَّبِیعِ : فَقَدْ زَوَّجْنَاکَہَا ۔ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنِ ابْنِ أَبِی مَرْیَمَ عَنْ أَبِی غَسَّانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلٍ قَالَ فِی الْحَدِیثِ فَقَالَ النَّبِیُّ -ﷺ- : أَمْلَکْنَاکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ (ت) وَرَوَاہُ الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی غَسَّانَ : مُحَمَّدِ بْنِ مُطَرِّفٍ فَقَالَ فِی الْحَدِیثِ قَالَ : زَوَّجْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ فَرِوَایَۃُ الْجَمْہُورِ عَلَی لَفْظِ التَّزْوِیجِ إِلاَّ رِوَایَۃَ الشَّاذِّ مِنْہَا وَالْجَمَاعَۃُ أَوْلَی بِالْحِفْظِ مِنَ الْوَاحِدِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ وَاسْتَدَلَّ بَعْضُ أَصْحَابِنَا فِی ذَلِکَ بِمَا رُوِّینَا فِی کِتَابِ الْحَجِّ فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی قِصَّۃِ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ قَالَ : فَاتَّقُوا اللَّہَ فِی النِّسَائِ فَإِنَّکُمْ أَخَذْتُمُوہُنَّ بِأَمَانَۃِ اللَّہِ وَاسْتَحْلَلْتُمْ فُرُوجَہُنَّ بِکَلِمَۃِ اللَّہِ ۔ قَالَ : أَصْحَابُنَا وَہِیَ کَلِمَۃُ النِّکَاحِ وَالتَّزْوِیجِ اللَّذَیْنِ وَرَدَ بِہِمَا الْقُرْآنُ۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٨٢٣) ابو حازم حضرت سہل بن سعد (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی۔ اس نے کہا کہ ایک عورت نے اپنا نفس اللہ اور رسول کے لیے ہبہ کردیا ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے آج کے دن عورت کی ضرورت نہیں ہے، تو کمزور مسلمانوں میں سے ایک نے کہا : اس کا نکاح میرے ساتھ کردیں، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ نے پوچھا : تیرے پاس کیا ہے ؟ اس نے کہا : میرے پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ نے فرمایا : اس کو کپڑا ہی دے دو ۔ وہ شخص کہنے لگا : میں نہیں پاتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چلو لوہے کی انگوٹھی ہی دے دو ۔ اس شخص نے کہا : میں نہیں پاتا، یعنی میرے پاس موجود نہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پوچھا : کیا قرآن یاد ہے ؟ اس نے کہا : فلاں فلاں سورت یاد ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تو میں نے قرآن کے عوض تیرا نکاح اس سے کردیا ہے۔ (ب) ابو ربیع کی روایت میں ہے کہ تحقیق ہم نے تیرا نکاح اس سے کردیا ہے۔ (ج) ابو حازم حضرت سہل سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہم نے تیرا نکاح اس سے کردیا قرآن کے بدلے جو آپ کو یاد ہے۔ (د) ابو غسان محمد بن مطرف سے نقل فرماتے ہیں کہ حدیث میں ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نے تیرا نکاح اس سے کردیا اس قرآن کے عوض جو تجھے یاد ہے۔ (ذ جمہور تو لفظ تزویج نقل کرتے ہیں۔ حضرت جابر بن عبداللہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حجۃ الوداع کے قصہ میں نقل فرماتے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرو کہ تم نے ان کو لیا ہوا ہے، اللہ کی امانت کی وجہ سے اور تم نے ان کی شرمگاہوں کو اللہ کے کلمہ (یعنی نکاح) کی وجہ سے حلال کیا ہے۔ لفظ نکاح اور تزوج دونوں قرآن میں آئے ہیں۔