Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2792

نکاح کا بیان

ہر نبی کو موت سے پہلے دنیا اور آخرت کا اختیار دیا جاتا ہے

1 hadith in this chapter

13423

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13423

Zaeef

(۱۳۴۱۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَاللَّفْظُ لَہُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الْمَحْبُوبِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ مَسْعُودٍ حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَیْلٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَۃُ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ قَالَ سَمِعْتُ عُرْوَۃَ بْنَ الزُّبَیْرِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا : کُنَّا نَسْمَعُ أَنَّ نَبِیًّا لاَ یَمُوتُ حَتَّی یُخَیَّرَ بَیْنَ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ قَالَتْ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی وَجَعِہِ الَّذِی تُوُفِّیَ فِیہِ أَخَذَتْہُ بُحَّۃٌ فَسَمِعْتُہُ یَقُولُ { مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ أُولَئِکَ رَفِیقًا } قَالَتْ : فَظَنَنْتُہُ خُیِّرَ بَیْنَ الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ۔ أَخْرَجَہُ الْبُخَارِیُّ وَمُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ مِنْ أَوْجُہٍ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [بخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٤١٧) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ہم سنا کرتی تھیں کہ نبی اس وقت تک فوت نہیں ہوتے جب تک کہ اس کو دنیا اور آخرت کا اختیار نہ دیا جائے اور فرماتی ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس بیماری میں تھے جس میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوئے ہیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آواز بھاری ہوچکی تھی۔ میں نے سنا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرما رہے تھے : { مَعَ الَّذِینَ أَنْعَمَ اللَّہُ عَلَیْہِمْ مِنَ النَّبِیِّینَ وَالصِّدِّیقِینَ وَالشُّہَدائِ وَالصَّالِحِینَ وَحَسُنَ أُولَئِکَ رَفِیقًا } [النساء ] فرماتی ہیں کہ میں نے سمجھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دنیا اور آخرت میں اختیار دیا جا رہا ہے۔