Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2779

نکاح کا بیان

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوتے اور وضو نہ کرتے

3 hadiths in this chapter

13391

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13391

Zaeef

(۱۳۳۸۵) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ حَسَنِ بْنِ مُہَاجِرٍ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ سَعِیدٍ الأَیْلِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَبْدِ رَبِّہِ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَنَّہُ قَالَ : بِتُّ عِنْدَ مَیْمُونَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَرَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا وَرَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عِنْدَہَا تِلْکَ اللَّیْلَۃَ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- ثُمَّ قَامَ یُصَلِّی فَقُمْتُ عَنْ یَسَارِہِ فَأَخَذَنِی فَجَعَلَنِی عَنْ یَمِینِہِ فَصَلَّی فِی تِلْکَ اللَّیْلَۃِ ثَلاَثَ عَشْرَۃَ رَکْعَۃً ثُمَّ نَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی نَفَخَ وَکَانَ إِذَا نَامَ نَفَخَ ثُمَّ أَتَاہُ الْمُؤَذِّنُ فَخَرَجَ فَصَلَّی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔ قَالَ عَمْرٌو فَحَدَّثْتُ بِہَا بُکَیْرَ بْنَ الأَشَجِّ فَقَالَ حَدَّثَنِی کُرَیْبٌ بِذَلِکَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ ہَارُونَ بْنِ سَعِیدٍ۔ [بخاری، مسلم ۷۶۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٨٥) ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے اپنی خالہ میمونہ کے گھر رات گزاری اور اس رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے پکڑا اور دائیں طرف کھڑا کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس رات تیرہ رکعات نماز پڑھیں۔ پھر سو گئے یہاں تک کہ سونے کی آواز بھی آنے لگی اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سوئے تو مجھے آواز آتی تھی، پھر موذن آیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے نکلے، لیکن وضو نہیں کیا۔

13392

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13392

Zaeef

(۱۳۳۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِیُّ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ : سَأَلْتُ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- کَیْفَ کَانَتْ صَلاَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فِی رَمَضَانَ؟ فَقَالَتْ : مَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَزِیدُ فِی رَمَضَانَ وَلاَ فِی غَیْرِہِ عَلَی إِحْدَی عَشْرَۃَ رَکْعَۃً یُصَلِّی أَرْبَعًا فَلاَ تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِہِنَّ ثُمَّ یُصَلِّی أَرْبَعًا فَلاَ تَسْأَلْ عَنْ حُسْنِہِنَّ وَطُولِہِنَّ ثُمَّ یُصَلِّی ثَلاَثًا قَالَتْ عَائِشَۃُ فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَتَنَامُ قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ؟ فَقَالَ : یَا عَائِشَۃُ إِنَّ عَیْنَیَّ تَنَامَانِ وَلاَ یَنَامُ قَلْبِی ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْقَعْنَبِیِّ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الْقَعْنَبِیِّ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [بخاری ۱۱۴۷۔ مسلم ۷۳۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٨٦) ابو سالم بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں نے عائشہ (رض) سے سوال کیا کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز رمضان میں کیسی تھی، تو انھوں نے کہا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعت سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) چار رکعت پڑھتے نہ سوال کر ان کی خوبصورتی اور لمبائی کا، پھر چار رکعات پڑھتے اور نہ سوال کر ان کے خوبصورتی اور لمبائی کا۔ پھر تین رکعت پڑھتے۔ عائشہ فرماتی ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) وتر پڑھنے سے پہلے سوتے نہیں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اے عائشہ ! میری آنکھیں سوتی ہیں لیکن دل جاگتا ہے۔

13393

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13393

Zaeef

(۱۳۳۸۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمُرَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِیُّ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا شَرِیکُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی نَمِرٍ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یُحَدِّثُنَا عَنْ لَیْلَۃِ أُسْرِیَ بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- مِنْ مَسْجِدِ الْکَعْبَۃِ : أَنَّہُ جَائَ ہُ ثَلاَثَۃُ نَفَرٍ قَبْلَ أَنْ یُوحَی إِلَیْہِ وَہُوَ نَائِمٌ فِی الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ فَقَالَ أَوَّلُہُمْ ہُوَ ہُوَ وَقَالَ وَسَطُہُمْ ہُوَ خَیْرُہُمْ وَقَالَ آخِرُہُمْ خُذُوا خْیَرَہُمْ فَکَانَتْ تِلْکَ فَلَمْ یَرَہُمْ حَتَّی جَائَ ہُ لَیْلَۃً أُخْرَی فِیمَا یَرَی قَلْبُہُ وَالنَّبِیُّ -ﷺ- تَنَامُ عَیْنُہُ وَلاَ یَنَامُ قَلْبُہُ وَکَذَلِکَ الأَنْبِیَائُ عَلَیْہِمُ الصَّلاَۃُ وَالسَّلاَمُ تَنَامُ أَعْیُنُہُمْ وَلاَ تَنَامُ قُلُوبُہُمْ۔ وَذَکَرَ الْحَدِیثَ بِطُولِہِ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ عَنْ سُلَیْمَانَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ ہَارُونَ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [بخاری ۳۵۷۰۔ مسلم ۳۵۷۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٨٧) عبداللہ بن ابو نمر کہتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) کو فرماتے ہوئے سنا وہ ہم کو معراج کی رات والی حدیث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرما رہے تھے کہ تین بندے وحی کے نازل ہونے سے پہلے آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد حرام میں سوئے ہوئے تھے۔ ایک نے کہا : کیا یہ وہی ہے ؟ درمیانے نے کہا : یہ بہترین بندہ ہے۔ آخری نے کہا : اس بہترین کو پکڑ لو، یہ اس رات تھا۔ اس کے بعد میں نے ان کو نہیں دیکھا یہاں تک کہ وہ دوسری رات پھر آئے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آنکھیں سوتی تھیں اور دل جاگتا تھا، اسی طرح تمام انبیاء کی آنکھیں سوتی اور دل جاگتا ہے۔