Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2769

نکاح کا بیان

جب عورت سے اس کی رائے پوچھے بغیر آپ کے لیے اس سے نکاح کرنا جائز ہے تو پھر یہ بھی جائز ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے ولی سے بھی مشاورت نہ کریں، اللہ تعالیٰ نے اس کو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے خاص کردیا کہ نبی مومنوں کے جانوں سے بھی زیادہ قریب ہیں

2 hadiths in this chapter

13369

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13369

Sahih

(۱۳۳۶۳) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَارِمٌ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : أَنَّ امْرَأَۃً أَتَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَعَرَضَتْ نَفْسَہَا عَلَیْہِ فَقَالَ : مَا لِی بِالنِّسَائِ مِنْ حَاجَۃٍ ۔ فَقَالَ رَجُلٌ : یَا رَسُولَ اللَّہِ زَوِّجْنِیہَا۔ قَالَ : مَا عِنْدَکَ؟ ۔ قَالَ : مَا عِنْدِی مِنْ شَیْئٍ ۔ قَالَ : مَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ؟ ۔ قَالَ : کَذَا وَکَذَا۔ قَالَ : قَدْ مُلِّکْتَہَا بِمَا عِنْدَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَارِمٍ وَرَوَاہُ عَنْ عَمْرِو بْنِ عَوْنٍ عَنْ حَمَّادٍ قَالَ : فَقَدْ زَوَّجْتُکَہَا بِمَا مَعَکَ مِنَ الْقُرْآنِ ۔ وَکَذَلِکَ قَالَ مُسَدَّدٌ وَغَیْرُہُ عَنْ حَمَّادٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ خَلَفِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ حَمَّادٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۵۱۴۱۔ مسلم ۱۴۲۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٦٣) ایک عورت نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور اپنے آپ کو پیش کیا تو آپ نے فرمایا : مجھے عورتوں سے کوئی غرض نہیں۔ ایک صحابی نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! اس کو میرے نکاح میں دے دیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تیرے پاس کچھ ہے ؟ اس نے کہا : نہیں میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا، کیا تجھے قرآن آتا ہے تو اس نے کہا : جی فلاں فلاں سورت تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں تیری اس سے شادی قرآن کی وجہ سے کردیتا ہوں۔

13370

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13370

Sahih

(۱۳۳۶۴) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِیُّ حَدَّثَنَا فُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ عَنْ ہِلاَلِ بْنِ عَلِیٍّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : مَا مِنْ مُؤْمِنٍ إِلاَّ وَأَنَا أَوْلَی بِہِ فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَۃِ اقْرَئُ وا إِنْ شِئْتُمُ { النَّبِیُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنْفُسِہِمْ } فَمَنْ تَرَکَ مَالاً فَلِمَوَالِیہِ وَمَنْ تَرَکَ کَلاًّ أَوْ ضَیَاعًا فَأَنَا وَلِیُّہُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِی عَامِرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۷۴۵۔ مسلم ۱۶۱۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٦٤) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں ہر مومن کی خیر خواہی کا دنیا اور آخرت میں زیادہ حق دار ہوں اگر تم چاہو تو یہ پڑھو : { النَّبِیُّ أَوْلَی بِالْمُؤْمِنِینَ مِنْ أَنْفُسِہِمْ } جس نے مال چھوڑا وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے اور جس نے کوئی بوجھ وغیرہ چھوڑا تو میں اس کی طرف سے ادا کرنے والا ہوں۔