Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 42 · Chapter 2757

نکاح کا بیان

آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لہسن اور پیاز نہیں کھاتے تھے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر میرے پاس فرشتے نہ آتے ہوتے تو میں انھیں ضرور کھاتا

1 hadith in this chapter

13336

Sunan Al Kubra Bayhaqi #13336

Sahih

(۱۳۳۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی یُونُسُ عَنِ ابْنُ شِہَابٍ حَدَّثَنِی عَطَائُ بْنُ أَبِی رَبَاحٍ أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : مَنْ أَکَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلاً فَلْیَعْتَزِلْنَا أَوْ لِیَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا وَلْیَقْعُدْ فِی بَیْتِہِ ۔ وَإِنَّہُ أُتِیَ بِبَدْرٍ فِیہِ خَضِرَاتٌ مِنَ الْبُقُولِ فَوَجَدَ لَہَا رِیحًا فَسَأَلَ فَأُخْبِرَ بِمَا فِیہَا مِنَ الْبُقُولِ فَقَالَ : قَرِّبُوہَا ۔ إِلَی بَعْضِ أَصْحَابِہِ کَانَ مَعَہُ فَلَمَّا رَآہُ کَرِہَ أَکْلَہَا قَالَ : کُلْ فَإِنِّی أُنَاجِی مَنْ لاَ تُنَاجِی ۔ قَالَ أَحْمَدُ : بِبَدْرٍ فَسَّرَہُ ابْنُ وَہْبٍ : طَبَقٌ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ صَالِحٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ وَغَیْرِہِ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۸۵۴۔ مسلم ۵۶۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٣٣٣٠) حضرت جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس نے لہسن اور پیاز کھایا وہ ہم سے علیحدہ ہوجائے یا ہماری مسجد سے علیحدہ ہوجائے اور وہ اپنے گھر میں بیٹھ جائے۔ آپ کے پاس بدر والے دن سرسبز سبزیاں لائیں گئیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی بدبو کو محسوس کیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوال کیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بتایا گیا کہ سبزیوں کی بدبو ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس کو بعض صحابہ کے نزدیک کر دو جو آپ کے ساتھ تھے۔ جب دیکھا کہ وہ بھی ناپسند کرتے ہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کھالیا اور فرمایا : کھاؤ میں اس سے سرگوشی کرتا ہوں جس سے تم سرگوشی نہیں کرتے، یعنی (فرشتے) ۔