Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 4 · Chapter 984

کتاب الصلوة

مساجد کی فضیلت، ان کو نماز سے آباد رکھنے اور ان میں نمازوں کا انتظار کرنے کی فضیلت کا بیان

8 hadiths in this chapter

4983

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4983

Sahih

(۴۹۸۳) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُوسَی الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِیَاضٍ حَدَّثَنِی الْحَارِثُ یَعْنِی ابْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مِہْرَانَ مَوْلَی أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((أَحَبُّ الْبِلاَدِ إِلَی اللَّہِ مَسَاجِدُہَا ، وَأَبْغَضُ الْبِلاَدِ إِلَی اللَّہِ أَسْوَاقُہَا))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ ہَارُونَ بْنِ مَعْرُوفٍ وَإِسْحَاقَ بْنِ مُوسَی الأَنْصَارِیِّ۔ [صحیح۔ مسلم ۶۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٨٣) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تمام جگہوں سے زیادہ محبوب جگہ اللہ کے ہاں مسجدیں ہیں اور تمام جگہوں سے زیادہ ناپسند جگہ اللہ کے ہاں بازار ہیں۔

4984

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4984

Sahih

(۴۹۸۴) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ فِرَاسٍ بِمَکَّۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو حَفْصٍ : عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْجُمَحِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ الْطَالَقَانِیُّ حَدَّثَنَا جَرِیرُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِیدِ عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَیُّ الْبِقَاعِ خَیْرٌ؟ قَالَ : ((لاَ أَدْرِی))۔فَقَالَ : أَیُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟ قَالَ : ((لاَ أَدْرِی))۔قَالَ فَأَتَاہُ جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ فَقَالَ لَہُ النَّبِیُّ -ﷺ- : ((یَا جِبْرِیلُ أَیُّ الْبِقَاعِ خَیْرٌ؟))۔قَالَ : لاَ أَدْرِی قَالَ : ((أَیُّ الْبِقَاعِ شَرٌّ؟))۔قَالَ : لاَ أَدْرِی قَالَ : ((سَلْ رَبَّکَ))۔قَالَ : فَانْتَقَضَ جِبْرِیلُ انْتِقَاضَۃً کَادَ یُصْعَقُ مِنْہَا مُحَمَّدٌ -ﷺ-۔فَقَالَ : مَا أَسْأَلُہُ عَنْ شَیْئٍ ۔فَقَالَ اللَّہُ سُبْحَانَہُ لِجِبْرِیلَ عَلَیْہِ السَّلاَمُ : سَأَلَکَ مُحَمَّدٌ أَیُّ الْبِقَاعِ خَیْرٌ؟ فَقُلْتَ لاَ أَدْرِی ، وَسَأَلَکَ أَیُّ الْبِقَاعِ شَرُّ؟ فَقُلْتْ : لاَ أَدْرِی۔فَأَخْبِرْہُ أَنَّ خَیْرَ الْبِقَاعِ الْمَسَاجِدُ ، وَأَنَّ شَرَّ الْبِقَاعِ الأَسْوَاقُ۔ [حسن لغیرہ۔ ابن حبان ۱۵۹۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٨٤) محارب بن دثار ابن عمر (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک شخص نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کونسی جگہ بہتر ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نہیں جانتا۔ اس نے کہا : کون سی جگہ بری ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں نہیں جانتا، اتنے میں جبرائیل آئے تو نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جبرائیل سے پوچھا : اے جبرائیل ! کون سی جگہ بہتر ہے ؟ اس نے کہا : میں نہیں جانتا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کون سی جگہ بری ہے ؟ اس نے کہا : میں نہیں جانتا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رب تعالیٰ سے سوال کرو، جبرائیل نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دبایا، قریب تھا کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بیہوش ہوجاتے اور کہا : میں کسی چیز کے بارے میں سوال نہ کروں گا۔ اللہ تعالیٰ نے جبرائیل سے کہا : تجھ سے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سوال کیا : کون سی جگہ بہتر ہے ؟ آپ نے کہہ دیا : مجھے نہیں معلوم اور انھوں نے تجھ سے سوال کیا کہ کونسی جگہ بری ہے تو آپ نے کہہ دیا : مجھے معلوم نہیں، آپ ان کو خبر دے دیں کہ بہترین جگہیں مساجد ہیں اور بدترین جگہیں بازار ہیں۔

4985

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4985

Sahih

(۴۹۸۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ (ح) وَحَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : کَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِی أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلٍ : بِشْرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِشْرٍ الإِسْفِرَائِنِیُّ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ عَقِیلٍ الْبَیْہَقِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الأَعْرَجِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ یَزَالُ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَۃٍ مَا دَامَتِ الصَّلاَۃُ تَحْبِسُہُ لاَ یَمْنَعُہُ أَنْ یَنْقَلِبَ إِلَی أَہْلِہِ إِلاَ الصَّلاَۃُ)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ وَغَیْرِہِ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔[صحیح۔ بخاری ۶۲۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٨٥) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم میں سے کوئی اتنی دیر نماز میں رہتا ہے، جتنی دیر نماز اس کو روکے رکھتی ہے کہ وہ اپنے گھر کی طرف واپس پلٹے۔

4986

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4986

Sahih

(۴۹۸۶) حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ إِمْلاَئً مِنْ کِتَابِہِ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ الْحَنَفِیُّ حَدَّثَنَا قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ قَالَ : انْتَظَرْنَا الْحَسَنَ فَرَاثَ عَلَیْنَا فَجَائَ وَقَالَ : دَعَانَا جِیرَانُنَا ہَؤُلاَئِ ثُمَّ قَالَ قَالَ أَنَسٌ : انْتَظَرْنَا النَّبِیَّ -ﷺ- ذَاتَ لَیْلَۃٍ حَتَّی کَانَ شَطْرُ اللَّیْلِ۔فَبَلَغَہُ فَجَائَ فَصَلَّی لَنَا ثُمَّ خَطَبَنَا فَقَالَ : ((أَلاَ إِنَّ النَّاسَ قَدْ صَلَّوْا وَرَقَدُوا ، وَإِنَّکُمْ لَنْ تَزَالُوا فِی صَلاَۃٍ مَا انْتَظَرْتُمُ الصَّلاَۃَ))۔قَالَ الْحَسَنُ : وَإِنَّ الْقَوْمَ لَنْ یَزَالُوا فِی خَیْرٍ مَا انْتَظَرُوا الْخَیْرَ۔قَالَ قُرَّۃُ ہُوَ مِنْ حَدِیثِ أَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الصَّبَّاحِ۔ [صحیح۔ بخاری ۸۱۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٨٦) قرہ بن خالد فرماتے ہیں کہ ہم نے حسن کا انتظار کیا۔ انھوں نے دیر کردی، پھر وہ آئے۔ انس (رض) فرماتے ہیں : ہم نے ایک رات نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا انتظار کیا تو تقریباً آدھی رات ہوگئی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو یہ خبر ملی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آئے اور نماز پڑھائی، پھر خطبہ دیا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : لوگوں نے نماز پڑھی اور سو گئے اور تم نماز میں رہے جتنی دیر تم نماز کا انتظار کرتے رہے۔ حسن کہتے ہیں : لوگ بھلائی میں رہے جتنی دیر بھلائی کا انتظار کرتے رہے۔

4987

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4987

Sahih

(۴۹۸۷) حَدَّثَنَا أَبُو طَاہِرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَحْمَشٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ الطُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَرْوَزِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَکِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَلِیمِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ حَلِیمِ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مَیْمُونٍ الصَّائِغُ بِمَرْوَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْمُوَجِّہُ أَخْبَرَنَا عَبْدَانُ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ عَنْ خُبَیْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((سَبْعَۃٌ یُظِلُّہُمُ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ فِی ظِلِّہِ یَوْمَ لاَ ظِلَّ إِلاَّ ظِلُّہُ إِمَامٌ عَادِلٌ ، وَشَابٌّ نَشَأَ فِی عِبَادَۃِ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ، وَرَجُلٌ ذَکَرَ اللَّہَ فِی خَلاَئٍ فَفَاضَتْ عَیْنَاہُ ، وَرَجُلٌ کَانَ قَلْبُہُ مُعَلَّقًا فِی الْمَسْجِدِ ، وَرَجُلاَنِ تَحَابَّا فِی اللَّہِ ، وَرَجُلٌ دَعَتْہُ امْرَأَۃٌ ذَاتُ مَنْصِبٍ وَجَمَالٍ إِلَی نَفْسِہَا فَقَالَ : إِنِّی أَخَافُ اللَّہَ ، وَرَجُلٌ تَصَدَّقَ بِصَدَقَۃٍ فَأَخْفَاہَا حَتَّی لَمْ تَعْلَمْ شِمَالُہُ مَا صَنَعَتْ یَمِینُہُ)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلاَّمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْمُبَارَکِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۲۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٨٧) ابوہریرہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : سات قسم کے لوگوں کو اللہ اپنا سایہ نصیب کرے گا قیامت کے دن جس دن اس کے سائے علاوہ کوئی سایہ نہ ہوگا : انصاف کرنے والا حکمران اور وہ جوان جو اللہ کی عبادت میں اپنی جوانی صرف کرتا ہے اور وہ بندہ جو تنہائی میں اللہ کا ذکر کرتا ہے تو آنکھوں سے آنسو بہہ پڑتے ہیں اور وہ بندہ جس کا دل مسجد سے لگا ہوا ہے اور دو شخص جو اللہ کے لیے ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور وہ بندہ جس کو حسب و نسب اور جمال والی عورت برائی کی دعوت دے تو وہ کہتا ہے : میں اللہ سے ڈرتا ہوں اور وہ بندہ جو صدقہ کرتا ہے اور پوشیدہ رکھتا ہے کہ اس کے بائیں ہاتھ کو بھی علم نہیں جو اس کے دائیں نے کیا ہے۔

4988

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4988

Zaeef

(۴۹۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ قَالَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعِیدٍ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنْ دَرَّاجٍ حَدَّثَہُ عَنْ أَبِی الْہَیْثَمِ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا رَأَیْتُمُ الرَّجُلَ یَعْتَادُ الْمَسْجِدَ فَاشْہَدُوا عَلَیْہِ بِالإِیمَانِ))۔قَالَ اللَّہُ عَزَّ وَجَلَّ {إِنَّمَا یَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّہِ مَنْ آمَنَ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ} [التوبۃ : ۱۸] [ضعیف۔ ترمذی ۲۶۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٨٨) ابو سعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم کسی کو مسجد کی طرف جاتے دیکھو تو اس کے ایمان کی گواہی دے دو ۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : {إِنَّمَا یَعْمُرُ مَسَاجِدَ اللَّہِ مَنْ آمَنَ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ } [التوبۃ : ١٨] اللہ کی مسجدوں کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جن کا اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان ہو۔

4989

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4989

Zaeef

(۴۹۸۹) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ دَلَّوَیْہِ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ بْنِ مَنِیعٍ حَدَّثَنَا ہَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّیُّ عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِیِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ عُمَّارَ بُیُوتِ اللَّہِ ہُمْ أَہْلُ اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ))۔ صَالِحٌ الْمُرِّیُّ غَیْرُ قَوِیٍّ۔ [منکر۔ ابو یعلٰی ۳۶۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٨٩) انس بن مالک (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کے گھروں کو اللہ والے ہی آباد کرتے ہیں۔

4990

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4990

Sahih

(۴۹۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا صَدَقَۃُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی عَاتِکَۃِ الأَزْدِیُّ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ ہَانِئٍ الْعَنْسِیِّ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((مَنْ أَتَی الْمَسْجِدَ لِشَیْئٍ فَہُوَ حَظُّہُ))۔ [حسن۔ ابوداؤد ۴۷۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٩٩٠) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس غرض سے انسان مسجد میں آتا ہے وہی اس کا حصہ ہے۔