Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 4 · Chapter 879

کتاب الصلوة

مذکورہ بالا دو جگہوں میں سے ایک میں نماز پڑھنے کی کراہت کا بیان

8 hadiths in this chapter

4356

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4356

Sahih

(۴۳۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنِ الْبَرَائِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ : سُئِلَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ عَنِ الصَّلاَۃِ فِی مَبَارِکِ الإِبِلِ فَقَالَ : ((لاَ تُصَلُّوا فِیہَا ، فَإِنَّہَا مِنَ الشَّیَاطِینِ))۔وَسُئِلَ عَنِ الصَّلاَۃِ فِی مَرَابِضِ الْغَنَمِ فَقَالَ : ((صَلُّوا فِیہَا فَإِنَّہَا بَرَکَۃٌ))۔ حَدِیثُہُمَا سَوَائٌ۔ [صحیح۔ ابوداؤد ۴۹۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٥٦) براء بن عازب (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہاں نماز نہ پڑھو کیونکہ وہ شیاطین ہیں۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہاں نماز پڑھ لیا کرو؛ کیونکہ یہاں برکت ہے۔

4357

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4357

Sahih

(۴۳۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِیعِ حَدَّثَنَا ہُشَیْمٌ أَخْبَرَنَا یُونُسُ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : ((صَلُّوا فِی مَرَابِضِ الْغَنَمِ ، وَلاَ تُصَلُّوا فِی أَعْطَانِ الإِبِلِ ، فَإِنَّہَا خُلِقَتْ مِنَ الشَّیَاطِینِ))۔ کَذَا رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ۔ وَقَالَ یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ عَنْ یُونُسَ بْنِ عُبَیْدٍ : کُنَّا نُؤْمَرُ لَمْ یَذْکُرِ النَّبِیَّ ﷺ۔ [صحیح۔ تقدم برقم ۴۳۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٥٧) عبداللہ بن مغفل (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھو اور اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو کیونکہ یہ شیاطین سے پیدا کیے گئے ہیں۔

4358

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4358

Sahih

(۴۳۵۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو الْقَاسِمِ السَّرَّاجُ وَغَیْرُہُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ طَلْحَۃَ بْنِ کَرِیزٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُغَفَّلٍ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ قَالَ : ((إِذَا أَدْرَکَتْکُمُ الصَّلاَۃُ وَأَنْتُمْ فِی مَرَاحِ الْغَنَمِ فَصَلُّوا فِیہَا ، فَإِنَّہَا سَکِینَۃٌ وَبَرَکَۃٌ ، وَإِذَا أَدْرَکَتْکُمُ الصَّلاَۃُ وَأَنْتُمْ فِی أَعْطَانِ الإِبِلِ فَاخْرُجُوا مِنْہَا فَصَلُّوا ، فَإِنَّہَا جِنٌّ مِنْ جِنٍّ خُلِقَتْ ، أَلاَ تَرَی أَنَّہَا إِذَا نَفَرَتْ کَیْفَ تَشْمَخُ بَأَنْفِہَا))۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ فِی رِوَایَۃِ أَبِی سَعِیدٍ وَفِی قَوْلِ النَّبِیِّ ﷺ : ((لاَ تُصَلُّوا فِی أَعْطَانِ الإِبِلِ ، فَإِنَّہَا جِنٌّ مِنْ جِنٍّ خُلِقَتْ))۔دَلِیلٌ عَلَی أَنَّہُ إِنَّمَا نَہَی عَنْہَا کَمَا قَالَ حِینَ نَامَ عَنِ الصَّلاَۃِ : اخْرُجُوا بِنَا مِنْ ہَذَا الْوَادِی ، فَإِنَّہُ وَادٍ بِہِ شَیْطَانٌ ۔فَکَرِہَ أَنْ یُصَلِّیَ قُرْبَ شَیْطَانٍ ، وَکَذَا کَرِہَ أَنْ یُصَلِّیَ قُرْبَ الإِبِلِ لأَنَّہَا خُلِقَتْ مِنْ جِنٍّ لاَ لِنَجَاسَۃِ مَوْضِعِہَا ، وَقَالَ فِی الْغَنَمِ : ((ہِیَ مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّۃِ))۔ قَالَ الشَّیْخُ : أَمَّا الْحَدِیثُ فِی النَّوْمِ عَنِ الصَّلاَۃِ فَقَدْ مَضَی۔ وَأَمَّا حَدِیثُہُ فِی الْغَنَمِ۔ [صحیح۔ تقدم]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٥٨) عبداللہ بن مغفل (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم بکریوں کے باڑے میں ہو اور نماز کا وقت ہوجائے تو اس میں نماز پڑھ لو۔ کیونکہ اس میں سکونت اور برکت ہے اور اگر نماز کا وقت ہوجائے اور تم اونٹوں کے باڑے میں ہو تو وہاں سے نکل جاؤ، کسی اور جگہ نماز پڑھو یہ جنوں سے پیدا کیے گئے ہیں، کیا آپ نہیں دیکھتے کہ جب وہ بدکتا ہے تو کیسے ناک چڑھاتا ہے۔ (ب) ابو سعید فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اونٹوں کے باڑے میں نماز نہ پڑھو کیونکہ یہ جنوں سے پیدا کیے گئے ہیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے منع کیا جیسے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک وادی میں نماز سے سو گئے تو فرمایا : تم اس وادی سے نکلو کیونکہ اس میں شیطان ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شیطان کے قریب نماز کو ناپسند کیا۔ ایسے ہی اونٹ کے پاس کیونکہ یہ بھی جنوں سے پیدا کیے گئے ہیں۔

4359

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4359

Zaeef

(۴۳۵۹) فَأَخْبَرْنَاہُ أَبُو سَعْدٍ الْمَالِینِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ بْنُ عَدِیٍّ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ کَاسِبٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی حَازِمٍ عَنْ کَثِیرِ بْنِ زَیْدٍ عَنِ الْوَلِیدِ بْنِ رَبَاحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِیَّ ﷺ قَالَ : ((صَلُّوا فِی مَرَاحِ الْغَنَمِ وَامْسَحُوا رِغَامَہَا ، فَإِنَّہَا مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّۃِ))۔ وَرَوَاہُ مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ مُحَمَّدٍ الزُّہْرِیِّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنِ ابْنِ الْمُسَیَّبِ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ ﷺ وَرَوَاہُ حُمَیْدُ بْنُ مَالِکٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مَوْقُوفًا عَلَیْہِ ، وَقِیلَ مَرْفُوعًا وَالْمَوْقُوفُ أَصَحُّ ، وَرُوِّینَاہُ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ مَرْفُوعًا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٥٩) حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریوں کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کرو اور ان کے ناک کی بلغم صاف کردیا کرو۔ کیونکہ یہ جنت کے جانوروں میں سے ہے۔

4360

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4360

Zaeef

(۴۳۶۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو سَعِیدٍ : أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ حَاجِبٍ حَدَّثَنَا سَخْتُوَیْہِ بْنُ مَازِیَارَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عُیَیْنَۃَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا حَیَّانَ یَذْکُرُ عَنْ أَبِی زُرْعَۃَ بْنِ عَمْرِو بْنِ جَرِیرٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ ﷺ : ((إِنَّ الْغَنَمَ مِنْ دَوَابِّ الْجَنَّۃِ ، فَامْسَحُوا رِغَامَہَا وَصَلُّوا فِی مَرَابِضِہَا))۔ قَالَ الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ : فَأَمَرَ أَنْ یُصَلَّی فِی مَرَاحِہَا یَعْنِی وَاللَّہُ أَعْلَمُ فِی الْمَوْضِعِ الَّذِی یَقَعُ عَلَیْہِ اسْمُ مَرَاحِہَا الَّذِی لاَ بَعْرَ وَلاَ بَوْلَ فِیہِ۔ قَالَ : وَأَکْرَہُ لَہُ الصَّلاَۃَ فِی أَعْطَانِ الإِبِلِ وَإِنْ لَمْ یَکُنْ فِیہَا قَذَرٌ لِنَہْیِ النَّبِیِّ ﷺ فَإِنْ صَلَّی أَجْزَأَہُ لأَنَّ النَّبِیَّ ﷺ صَلَّی ، فَمَرَّ بِہِ شَیْطَانٌ فَخَنَقَہُ حَتَّی وَجَدَ بَرْدَ لِسَانِہِ عَلَی یَدِہِ ، وَلَمْ یُفْسِدْ ذَلِکَ صَلاَتَہُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٦٠) ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : بکریاں جنتی جانوروں میں سے ہیں، ان کے ناک کی بلغم صاف کردیا کرو اور ان کے باڑے میں نماز پڑھ لیا کرو۔ (ب) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں کہ میں اونٹوں کے باڑے میں نماز پڑھنے کو مکروہ جانتا ہوں، اگرچہ ان میں گندگی نہ بھی ہو کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منع کیا ہے۔ اگر کوئی نماز پڑھ لیتا ہے تو ہوجائے گی کیونکہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس سے شیطان گزرا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی گردن دبا دی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی زبان کی ٹھنڈک اپنے ہاتھ میں محسوس کی اور اس سے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز فاسد نہیں ہوئی۔

4361

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4361

Sahih

(۴۳۶۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُدَیْلٍ حَدَّثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا سِمَاکُ بْنُ حَرْبٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَۃَ قَالَ : صَلَّیْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّہِ ﷺ صَلاَۃً مَکْتُوبَۃً فَضَمَّ یَدَہُ فِی الصَّلاَۃِ ، فَلَمَّا صَلَّی قُلْنَا : یَا رَسُولَ اللَّہِ أَحَدَثَ فِی الصَّلاَۃِ شَیْئٌ؟ قَالَ: ((لاَ إِلاَّ أَنَّ الشَّیْطَانَ أَرَادَ أَنْ یَمُرَّ بَیْنَ یَدَیَّ ، فَخَنَقْتُہُ حَتَّی وَجَدْتُ بَرْدَ لِسَانِہِ عَلَی یَدِی ، وَایْمُ اللَّہِ لَوْلاَ مَا سَبَقَنِی إِلَیْہِ أَخِی سُلَیْمَانُ لاَرْتُبِطَ إِلَی سَارِیَۃٍ مِنْ سَوَارِی الْمَسْجِدِ حَتَّی یُطِیفَ بِہِ وِلْدَانُ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ))۔ وَقَدْ مَضَی مَعْنَی ہَذَا فِی حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَفِی حَدِیثِ ابْنِ مَسْعُودٍ وَفِی حَدِیثِ أَبِی الدَّرْدَائِ ۔ [حسن۔ عبدالرزاق ۲۳۳۸، احمد ۲۰۴۹۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٦١) جابر بن سمرہ (رض) فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ فرض نماز پڑھی، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کی حالت میں اپنا ہاتھ ملایا، جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز پڑھ لی تو ہم نے پوچھا : اے اللہ کے رسول ! نماز میں کوئی نئی چیز آئی ہے یعنی حکم۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں بلکہ شیطان نے میرے سامنے سے گزرنے کی کوشش کی ۔ میں نے اس کی گردن دبا دی تو اس کی زبان کی ٹھنڈک میں نے اپنے ہاتھ میں محسوس کی۔ اللہ کی قسم ! اگر میرے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی دعا سبقت نہ لے جا چکی ہوتی تو میں اس کو مسجد کے ستونوں میں سے کسی ستون کے ساتھ باندھ دیتا اور صبح مدینہ کے بچے اس کے ساتھ کھیلتے۔

4362

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4362

Sahih

(۴۳۶۲) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ : مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ : أَنَّ النَّبِیَّ ﷺ صَلَّی إِلَی بَعِیرٍ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ صَدَقَۃَ بْنِ الْفَضْلِ عَنْ أَبِی خَالِدٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۴۳۰، مسلم ۵۰۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٦٢) عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اونٹ کو سترہ بنا کر نماز پڑھی ہے۔

4363

Sunan Al Kubra Bayhaqi #4363

Sahih

(۴۳۶۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَمْرٍو الأَدِیبُ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرٍ الإِسْمَاعِیلِیُّ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ وَأَخْبَرَنِی الْمَنِیعِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ فَذَکَرَہُ بِمِثْلِہِ إِلاَّ أَنَّ الْمَنِیعِیَّ قَالَ: إِلَی بَعِیرِہِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ وَمُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ نُمَیْرٍ۔ وَہَذَا وَإِنْ لَمْ یَکُنْ صَلاَۃٌ فِی مَوْضِعِ الإِبِلِ فَہِیَ صَلاَۃٌ قُرْبُ الإِبِلِ، ثُمَّ کَانَتْ جَائِزَۃً لِطَہَارَۃِ الْمَکَانِ، کَمَا کُرِہَ الصَّلاَۃُ قُرْبَ الشَّیْطَانِ فِی خَبَرٍ آخَرَ ثُمَّ مَرَّ بِہِ الشَّیْطَانُ فِی صَلاَتِہِ فَخَنَقَہُ ، وَلَمْ یُفْسِدْ عَلَیْہِ صَلاَتَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٤٣٦٣) اگرچہ یہ نماز اونٹوں کے باڑے میں نہیں لیکن اونٹ کے قریب ہے تو پھر اونٹوں والی جگہ پاک ہوئی۔ جیسا کہ ایک دوسری حدیث میں شیطان کے قریب نماز پڑھنے کو ناپسند کیا گیا ہے۔ لیکن جب شیطان حالتِ نماز میں آپ کے پاس سے گزرا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کی گردن دبائی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز باطل نہیں ہوئی۔