Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 4 · Chapter 764

کتاب الصلوة

نماز کی رکعتوں میں شک ہوجانے کا بیان کہ تین ہوئیں یا چار ؟

13 hadiths in this chapter

3800

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3800

Sahih

(۳۸۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا حَمْزَۃُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ الْفَضْلِ بْنِ الْحَارِثِ الْعَقَبِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ دَاوُدَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَتِہِ ، فَلَمْ یَدْرِ کَمْ صَلَّی ثَلاَثًا أَمْ أَرْبَعًا؟ فَلْیَطْرَحِ الشَّکَّ وَلْیَبْنِ عَلَی مَا اسْتَیْقَنَ ، وَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ ، فَإِنْ کَانَ ہِیَ خَمْسًا کَانَتَا شَفْعًا ، وَإِنْ صَلَّی تَمَامَ الأَرْبَعِ کَانَتَا تَرْغِیمًا لِلشَّیْطَانِ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی خَلَفٍ عَنْ مُوسَی بْنِ دَاوُدَ۔ [صحیحح۔ اخرجہ احمد ۳/ ۷۲/ ۱۱۲۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٠) حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب کسی کو اپنی نماز میں شک ہوجائے کہ تین رکعتیں پڑھی ہیں یا چار تو وہ شک کو چھوڑ کر یقین پر عمل کرے اور سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرلے۔ اگر وہ پانچ رکعتیں ہوں گئی ہوں تو دو سجدے اس کو جفت بنادیں گے اور اگر اس نے پوری چار پڑھی لی تھیں تو یہ (دو سجدے) شیطان کے لیے باعثِ ذلت ہوں گے۔

3801

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3801

Sahih

(۳۸۰۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَغَیْرُہُمَا قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَدَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ وَہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ أَنَّ زَیْدَ بْنَ أَسْلَمَ حَدَّثَہُمْ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : ((إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی الصَّلاَۃِ فَلاَ یَدْرِی کَمْ صَلَّی ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا؟ فَلْیَقُمْ فَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً ، ثُمَّ لِیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ قَبْلَ السَّلاَمِ ، فَإِنْ کَانَتِ الرَّکْعَۃُ الَّتِی صَلَّی خَامِسَۃً شَفَعَہَا بِہَاتِینِ السَّجْدَتَیْنِ ، وَإِنْ کَانَتْ رَابِعَۃً فَالسَّجْدَتَانِ تَرْغِیمٌ لِلشَّیْطَانِ))۔ إِلاَّ أَنَّ ہِشَامًا بَلَغَ بِہِ أَبَا سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّ۔ ہَکَذَا رَوَاہُ بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ الْخَوْلاَنِیُّ وَغَیْرُہُ عَنِ ابْنِ وَہْبٍ وَرَوَاہُ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَہْبٍ عَنْ عَمِّہِ ابْنِ وَہْبٍ فَجَعَلَ الْوَصْلَ لِدَوُادَ بْنِ قَیْسٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠١) حضرت عطاء بن یسار (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کو نماز کے بارے میں شک ہو اور اسے معلوم نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں تین یا چار تو وہ ایک رکعت پڑھے اور سلام پھیرنے سے پہلے بیٹھے بیٹھے دو سجدے کرلے۔ اگر پڑھی جانے والی رکعت پانچویں ہوگی تو وہ ان دو سجدوں سے جفت بن جائے گی اور اگر پڑھی جانے والی رکعت چوتھی ہوگی تو یہ دو سجدے شیطان کے لیے باعث ذلت و رسوائی ہوں گے۔

3802

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3802

Sahih

(۳۸۰۲) أَخْبَرَنَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَہْبٍ حَدَّثَنَا عَمِّی قَالَ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَیْسٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ وَہْبٍ، وَرِوَایَۃُ بَحْرِ بْنِ نَصْرٍ کَأَنَّہَا أَصَحُّ، وَقَدْ وَصَلَ الْحَدِیثَ جَمَاعَۃٌ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ مَعَ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ وَہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ۔ [صحیح۔ وتقدم برقم ۳۸۰۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٢) ایک دوسری سند سے یہی حدیث حضرت ابوسعید خدری (رض) سے منقول ہے۔

3803

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3803

Sahih

(۳۸۰۳) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا الشَّیْخُ أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ أَسْلَمَ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا لَمْ یَدْرِ أَحَدُکُمْ ثَلاَثًا صَلَّی أَمْ أَرْبَعًا؟ فَلْیُتِمَّ وَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً ثُمَّ یَسْجُدُ بَعْدَ ذَلِکَ سَجْدَتَیِ السَّہْوِ وَہُوَ جَالِسٌ ، فَإِنْ کَانَتْ صَلاَتُہُ خَمْسًا شُفِعَتْ صَلاَتُہُ ، وَإِنْ کَانَتْ أَرْبَعًا کَانَتَا تَرْغِیمًا لِلشَّیْطَانِ))۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلاَنَ وَفُلَیْحُ بْنُ سُلَیْمَانَ وَمُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ مَوْصُولاً۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٣) حضرت ابوسعید خدری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کسی کو یہ پتہ نہ چلے کہ اس نے تین رکعتیں ادا کی ہیں یا چار تو اس کو چاہیے کہ وہ نماز مکمل کرے اور ایک رکعت مزید پڑھ لے۔ پھر اس کے بعد بیٹھے بیٹھے سہو کے دو سجدے کرلے۔ اگر اس کی پانچ رکعتیں ہوگئیں تو ان سجدوں کی وجہ سے اس کی نماز جفت ہوجائے گی اور اگر اس کی چار رکعتیں ہوگئیں تو وہ دو سجدے شیطان کے لیے باعث ذلت و رسوائی ہوں گے۔

3804

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3804

Sahih

(۳۸۰۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَۃَ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِیُّ وَسَعِیدُ بْنُ عُثْمَانَ التَّنُوخِیُّ فَرَّقَہُمَا فِی مَوْضِعَیْنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَہْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَلَسْتُ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ: یَا ابْنَ عَبَّاسٍ ہَلْ سَمِعْتَ مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الرَّجُلِ إِذَا نَسِیَ صَلاَتَہُ فَلَمْ یَدْرِ أَزَادَ أَمْ نَقَصَ مَا أَمَرَ بِہِ فِیہِ؟ قُلْتُ: وَمَا سَمِعْتَ أَنْتَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- شَیْئًا فِی ذَلِکَ؟ قَالَ: لاَ وَاللَّہِ مَا سَمِعْتُ مِنْہُ فِیہِ شَیْئًا ، وَلاَ سَأَلْتُ عَنْہُ إِذْ جَائَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: فِیمَا أَنْتُمَا؟ فَأَخْبَرَہُ عُمَرُ فَقَالَ: سَأَلْتُ ہَذَا الْفَتَی عَنْ کَذَا وَکَذَا فَلَمْ أَجِدْ عِنْدَہُ عِلْمًا۔ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ: لَکِنْ عِنْدِی لَقَدْ سَمِعْتُ ذَلِکَ مِنَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ عُمَرُ: فَأَنْتَ عِنْدَنَا الْعَدْلُ الرِّضَا ، فَمَاذَا سَمِعْتَ؟ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِیَّ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَتِہِ فَشَکَّ فِی الْوَاحِدَۃِ وَالثِّنْتَیْنِ فَلْیَجْعَلْہُمَا وَاحِدَۃً ، وَإِذَا شَکَّ فِی الاِثْنَتَیْنِ وَالثَّلاَثِ فَلْیَجْعَلْہَا اثْنَتَیْنِ ، وَإِذَا شَکَّ فِی الثَّلاَثِ وَالأَرْبَعِ فَلْیَجْعَلْہَا ثَلاَثًا ، حَتَّی یَکُونَ الْوَہَمُ فِی الزِّیَادَۃِ یَسْجُدُ سَجْدَتَیْنِ قَبْلَ أَنْ یُسَلِّمَ ثُمَّ یُسَلِّمَ))۔ وَبِمَعْنَاہُ رَوَاہُ جَمَاعَۃٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ یَسَارٍ۔ وَرَوَاہُ إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ ابْنُ عُلَیَّۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ کَمَا۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ احمد ۱۶۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٤) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس بیٹھا ہوا تھا تو انھوں نے کہا : اے ابن عباس ! کیا آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس طرح کا کوئی مسئلہ سنا ہے اس شخص کے بارے میں جو اپنی نماز میں بھول جائے اسے پتا نہ چلے کہ اس نے نماز میں کوئی زیادتی کی ہے یا کمی کی ہے جس کا اسے حکم نہیں دیا گیا تھا ؟ میں نے کہا : اے امیرالمومنین ! کیا آپ نے بھی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں کچھ نہیں سنا ؟ انھوں نے فرمایا : نہیں ! اللہ کی قسم ! میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں کچھ نہیں سنا اور نہ ہی آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں میں نے پوچھا ہے۔ اچانک حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) تشریف لائے تو انھوں نے فرمایا : تم کس مسئلہ میں پھنسے ہوئے ہو ؟ تو حضرت عمر (رض) نے ان کے سامنے وہ بات رکھ دی کہ میں نے اس نوجوان سے فلاں فلاں مسئلہ کے بارے میں پوچھا لیکن مجھے اس کے پاس سے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوا۔ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے فرمایا : لیکن میرے پاس اس بارے میں علم ہے۔ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس بارے میں سنا ہوا ہے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : آپ تو ہمارے نزدیک منصف اور پسندیدہ شخصیت ہیں تو آپ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کیا سنا ہے ؟ تو حضرت عبدالرحمن (رض) نے فرمایا : میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں شک ہوجائے تو اگر اس کو ایک اور دو رکعتوں میں شک ہوجائے تو ایک کو شمار کرے اور جب اسے دو یا تین میں شک ہوجائے تو ان کو دو سمجھے اور اگر تین اور چار (رکعتوں) میں شک پڑجائے تو انھیں تین بنا دے، جب وہم زیادہ میں ہو۔ سلام سے پہلے دو سجدے کرلے پھر سلام پھیر دے۔

3805

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3805

Sahih

(۳۸۰۵) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْفَضْلِ أَبُو عُبَیْدَۃَ السَّقَطِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مَکْحُولٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کُنَّا عِنْدَ عُمَرَ فَتَذَاکَرْنَا الرَّجُلَ یَسْہُو فِی صَلاَتِہِ ، فَلَمْ یَدْرِ کَمْ صَلَّی؟ قَالَ فَقُلْتُ: مَا سَمِعْتُ فِی ذَلِکَ شَیْئًا۔ قَالَ: فَبَیْنَا نَحْنُ کَذَلِکَ إِذْ جَائَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ فَقَالَ: فَیْمَ أَنْتُمْ؟ قُلْنَا: الرَّجُلُ یَسْہُو فِی صَلاَتِہِ فَلاَ یَدْرِی کَمْ صَلَّی؟ قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا سَہَا الرَّجُلُ فَلَمْ یَدْرِ ثِنْتَیْنِ أَوْ ثَلاَثًا أَوْ أَرْبَعًا فَلْیَجْعَلِ السَّہْوَ فِی الزِّیَادَۃِ وَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ))۔ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ فَلَقِیتُ حُسَیْنَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ فَذَاکَرْتُہُ ہَذَا الْحَدِیثَ فَقَالَ لِی: ہَلْ أَسْنَدَہُ لِکَ؟ قُلْتُ: لاَ۔ قَالَ: لَکِنْ حَدَّثَنِی مَکْحُولٌ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- بِمِثْلِ ہَذَا الْحَدِیثِ۔ وَرَوَاہُ الْمُحَارِبِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ بِمَعْنَی رِوَایَۃِ ابْنِ عُلَیَّۃَ فَصَارَ وَصْلُ الْحَدِیثِ لِحُسَیْنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ - وَہُوَ ضَعِیفٌ - إِلاَّ أَنَّ لَہُ شَاہِدًا مِنْ حَدِیثِ مَکْحُولٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٥) سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں : ہم سیدنا عمر (رض) کے پاس مذاکرہ کر رہے تھے کہ اگر کوئی نماز میں بھول جائے اور اسے یہ بھی یاد نہ رہے کہ اس نے کتنی (رکعت) نماز پڑھی ہے ؟ سیدنا عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں نے کہا کہ میں نے تو اس بارے میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کچھ نہیں سنا۔ سیدنا ابن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ ہم اسی طرح بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) تشریف لائے۔ تو انھوں نے کہا : کس مسئلہ میں (پریشان) ہو ؟ ہم نے کہا : اگر آدمی اپنی نماز میں بھول جائے اور اسے یہ بھی معلوم نہ ہو کہ اس نے کتنی رکعتیں پڑھی ہیں ؟ حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) نے فرمایا : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ آدمی جب نماز میں بھول جائے اور اسے پتا نہ چلے کہ اس نے دو رکعتیں پڑھی ہیں، تین پڑھی ہیں یا چار پڑھی ہیں تو وہ زیادہ کو شمار کرے اور سلام سے پہلے دو سجدے کرے۔

3806

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3806

Sahih

(۳۸۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ الْمَعْرُوفُ بِأَبِی الشَّیْخِ الأَصْبَہَانِیِّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَاصِمٍ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ سَیْفٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَاقِدٍ الْحَرَّانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتٍ بْنِ ثَوْبَانَ عَنْ أَبِیہِ عَنْ مَکْحُولٍ فَذَکَرَہُ نَحْوَ رِوَایَۃِ ابْنِ إِسْحَاقِ عَنْ مَکْحُولٍ عَنْ کُرَیْبٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ وَرُوِیَ أَیْضًا عَنْ ثَوْرِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ مَکْحُولٍ کَذَلِکَ مَوْصُولاً۔ وَرُوِیَ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ۔ [صحیح لغیرہ۔ وقد تقد]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٦) ایک دوسری سند سے یہ حدیث حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) سے بھی منقول ہے۔

3807

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3807

Sahih

(۳۸۰۷) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الأَنْصَارِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْمَکِّیُّ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: کُنْتُ أُذَاکِرُ عُمَرَ شَیْئًا مِنَ الصَّلاَۃِ ، فَأَتَی عَلَیْنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ: أَلاَ أُحَدِّثُکُمَا حَدِیثًا سَمِعْتُہُ مِنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-؟ قُلْنَا: بَلَی۔ قَالَ: أَشْہَدُ شَہَادَۃَ اللَّہِ لَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : ((إِذَا کَانَ أَحَدُکُمْ فِی شَکٍّ مِنَ النُّقْصَانِ فِی صَلاَتِہِ فَلْیُصَلِّ حَتَّی یَکُونَ فِی شَکٍّ مِنَ الزِّیَادَۃِ))۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَکِّیِّ ، وَرَوَاہُ أَیْضًا بَقِیَّۃُ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ بَحْرِ بْنِ کَثِیرٍ السَّقَّائِ عَنِ الزُّہْرِیِّ ، وَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ سُفْیَانَ بْنِ حُسَیْنٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ [صحیح لغیرہ۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٧) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ہم حضرت عمر (رض) کے پاس نماز کے کسی مسئلہ کے بارے میں بحث کر رہے تھے کہ اس دوران حضرت عبدالرحمن بن عوف (رض) ہمارے پاس تشریف لائے اور انھوں نے فرمایا : کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ بیان کروں جو میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے ؟ ہم نے کہا : کیوں نہیں ! ضرور سنائیے۔ انھوں نے فرمایا : میں گواہی دیتا ہوں کہ یقیناً میں نے یہ حدیث رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنی ہے کہ جب تم میں سے کسی کو نماز میں کسی کمی کا شک ہوجائے تو وہ نماز کو اس ترتیب پر پڑھے کہ شک زیادہ میں ہوجائے۔

3808

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3808

Sahih

(۳۸۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ فِی الْفَوَائِدِ الْکَبِیرِ لأَبِی الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ أَخْبَرَنَا جَعْفَرٌ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَتِہِ فَلَمْ یَدْرِ اثْنَتَیْنِ صَلَّی أَوْ ثَلاَثًا، فَلْیُلْقِ الشَّکَ وَلْیَبْنِ عَلَی الْیَقِینِ))۔ جَعْفَرُ ہَذَا ہُوَ ابْنُ عَوْنٍ ، وَکَذَا کَانَ فِی الأَصْلِ سَعِیدٌ یَعْنِی ابْنَ أَبِی عَرُوبَۃَ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [صحیح لغیرہ۔ وقد تقدم الکلام علیہ فی رقم ۳۸۰۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٨) حضرت انس (رض) سے روایت کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کسی شخص کو اپنی نماز کے متعلق شک پڑجائے تو اسے معلوم نہ ہو کہ دو پڑھی ہیں یا تین تو وہ شک کو چھوڑ کر یقین پر عمل کرے۔

3809

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3809

Zaeef

(۳۸۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَہْلِ بْنُ زِیَادٍ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی أَخِی عَنْ سُلَیْمَانَ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُکْرَمُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِی وَغَیْرُہُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِیلَ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُلَیْمَانَ بْنِ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلاَ یَدْرِی کَمْ صَلَّی ثَلاَثًا أَمْ أَرْبَعًا؟ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَۃً یُحْسِنُ رُکُوعَہَا وَسُجُودَہَا ، ثُمَّ یَسْجُدُ سَجْدَتَیْنِ))۔ رُوَاتُہُ ثِقَاتٌ۔ وَقَدْ وَقَفَہُ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ فِی الْمُوَطَّإِ۔ [منکر۔ اخرجہ ابن خزیمۃ ۱۰۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨٠٩) سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی نماز پڑھ رہا ہو اور اسے یاد ہی نہ رہے کہ کتنی رکعتیں ہوئی ہیں تین یا چار ؟ تو وہ ایک رکعت ادا کرے، اس کے رکوع اور سجود کو اچھی طرح کرے پھر (آخر میں) دو سجدے کرے۔

3810

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3810

Sahih

(۳۸۱۰) أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الْعَدْلُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ یَقُولُ: إِذَا شَکَّ أَحَدُکُمْ فِی صَلاَتِہِ فَلْیَتَوَخَّ الَّذِی یَظُنُّ أَنَّہُ نَسِیَ مِنْ صَلاَتِہِ فَلْیُصَلِّہِ ثُمَّ یَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ وَہُوَ جَالِسٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۱۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨١٠) حضرت سالم بن عبداللہ (رض) سے روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر (رض) فرماتے تھے : جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہوجائے تو جو وہ اپنی نماز سے جو بھول گیا اس پر سوچ بچار کر کے اپنی نماز کو مکمل کرے اور پھر آخر میں بیٹھے بیٹھے ہی (سلام سے پہلے) دو سجدے کرلے۔

3811

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3811

Sahih

(۳۸۱۱) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ: أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ کَانَ إِذَا سُئِلَ عَنِ النِّسْیَانِ فِی الصَّلاَۃِ یَقُولُ: لِیَتَوَخَّ أَحَدُکُمُ الَّذِی یَظُنُّ أَنَّہُ نَسِیَ مِنْ صَلاَتِہِ فَلْیُصَلِّہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨١١) حضرت نافع (رض) بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمر (رض) سے جب نماز میں نسیان کے بارے میں پوچھا جاتا تو فرماتے : اپنی نماز میں سے جس پر اسے یقین ہو اسی پر بنا کرتے ہوئے نماز پڑھ لے۔

3812

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3812

Sahih

(۳۸۱۲) وَبِإِسْنَادِہِ قَالَ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَفِیفِ بْنِ عَمْرٍو السَّہْمِیِّ عَنْ عَطَائِ بْنِ یَسَارٍ أَنَّہُ قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَکَعْبَ الأَحْبَارِ عَنِ الَّذِی یَشُکُّ فِی صَلاَتِہِ فَلاَ یَدْرِی أَثَلاَثًا صَلَّی أَمْ أَرْبَعًا فَکِلاَہُمَا قَالَ: فَلْیَقُمْ فَلْیُصَلِّ رَکْعَۃً أُخْرَی وَلْیَسْجُدْ سَجْدَتَیْنِ إِذَا صَلَّی۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۲۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٨١٢) عطاء بن یسار (رض) بیان کرتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عمرو بن عاص (رض) اور کعب احبار سے اس شخص کے بارے میں پوچھا جس کو اپنی نماز میں شک پڑجائے اور اسے پتہ ہی نہ چلے کہ اس نے کتنی رکعات ادا کی ہیں، تین یا چار تو ان دونوں نے فرمایا کہ وہ کھڑا ہو کر ایک رکعت مزید پڑھے اور سلام سے پہلے دو سجدے کرے۔