Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 4 · Chapter 714

کتاب الصلوة

مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اس کو دفن کرنا ہے

4 hadiths in this chapter

3588

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3588

Sahih

(۳۵۸۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو الْقَاسِمِ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ الأَسَدِیُّ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِیئَۃٌ وَکَفَّارَتُہَا دَفْنُہَا))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِی إِیَاسٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۰۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٨٨) قتادہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے انس بن مالک (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اسے چھپا دینا اس کا کفارہ ہے۔

3589

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3589

Sahih

(۳۵۸۹) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((الْبُزَاقُ فِی الْمَسْجِدِ خَطِیئَۃٌ وَکَفَّارَتُہَا دَفْنُہَا))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٨٩) ایک دوسری سند سے منقول ہے کہ سیدنا انس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ اسے دفن کردینا ہے۔

3590

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3590

Sahih

(۳۵۹۰) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ بْنِ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ مَوْلَی أَبِی عُیَیْنَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا تَمِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ حَدَّثَنَا وَاصِلٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ عُقَیْلٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَعْمَرَ عَنْ أَبِی الأَسْوَدِ عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((عُرِضَتْ عَلَیَّ أَعْمَالُ أُمَّتِی حَسَنُہَا وَسَیِّئُہَا ، فَوَجَدْتُ فِی مَحَاسِنِ أَعْمَالِہَا الأَذَی یُمَاطُ عَنِ الطَّرِیقِ ، وَوَجَدْتُ فِی مَسَاوِئِ أَعْمَالِہَا النُّخَاعَۃَ تَکُونُ فِی الْمَسْجِدِ لاَ تُدْفَنُ))۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِاللَّہِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ وَشَیْبَانَ بْنِ فَرُّوخَ۔[صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۵۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٩٠) ابوذر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھ پر اپنی امت کی نیکیاں اور برائیاں پیش کی گئیں تو میں نے نیک اعمال میں راستے سے تکلیف دہ چیز کا ہٹانا بھی دیکھا اور برائیوں میں وہ تھوک بھی دیکھا جو کسی نے مسجد میں گرایا ہو پھر اس کو دفن نہ کیا گیا ہو۔

3591

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3591

Sahih

(۳۵۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ قَالَ أَخْبَرَنَا الْقَعْنَبِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مَوْدُودٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی حَدْرَدٍ الأَسْلَمِیِّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((مَنْ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَبَزَقَ فِیہِ أَوْ تَنَخَّمَ فَلْیَحْفِرْ فَلْیَدْفِنْہُ ، فَإِنْ لَمْ یَفْعَلْ فَلْیَبْزُقْ فِی ثَوْبِہِ ثُمَّ لْیَخْرُجْ بِہِ))۔ [حسن۔ اخرجہ ابوداود ۴۷۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٩١) ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص مسجد میں آئے اور وہاں تھوک یا بلغم گرائے تو اسے مٹی میں کھود کر دبا دے۔ اگر ایسا نہیں کرسکتا تو پھر اپنے کپڑے میں تھوک لے اور جاتے وقت اسے ساتھ لے جائے۔