Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 4 · Chapter 702

کتاب الصلوة

نماز میں کنکریوں کو ہٹانے اور برابر کرنے کی کراہت کا بیان، اگر ضروری ہو تو ایک بار ہٹانے میں کوئی مضائقہ نہیں

5 hadiths in this chapter

3546

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3546

Zaeef

(۳۵۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدِ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ الرَّبِیعِ الْمَکِّیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ أَبِی ذَرٍّ یَبْلُغُ بِہِ النَّبِیَّ -ﷺ-۔ وَأَخْبَرَنَا أَبُوالْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُاللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دُرُسْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ الْحُمَیْدِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ حَدَّثَنَا الزُّہْرِیُّ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا الأَحْوَصِ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی ذَرٍّ یَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ-: ((إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَإِنَّ الرَّحْمَۃَ تُوَاجِہُہُ، فَلاَ یَمْسَحِ الْحَصَی))۔ قَالَ سُفْیَانُ فَقَالَ سَعْدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الزُّہْرِیُّ: مَنْ أَبُو الأَحْوَصِ؟ فَقَالَ الزُّہْرِیُّ: أَمَا رَأَیْتَ الشَّیْخَ الَّذِی یُصَلِّی فِی الرَّوْضَۃِ۔ فَجَعَلَ الزُّہْرِیُّ یَنْعَتُہُ وَسَعْدٌ لاَ یَعْرِفُہُ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الْحُمَیْدِیِّ وَفِی رِوَایَۃِ یَحْیَی : إِذَا قَامَ أَحَدُکُمْ إِلَی الصَّلاَۃِ فَإِنَّ الرَّحْمَۃَ تُوَاجِہُہُ فَلاَ یَمْسَحِ الْحَصَی ۔ لَمْ یُذْکَرْ قِصَّۃَ سَعْدٍ۔ [ضعیف۔ اخرجہ ابوداود ۹۴۵۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٤٦) (ا) حضرت ابوذر (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو رحمت الٰہی اس کے سامنے ہوتی ہے، اس لیے وہ کنکریاں نہ ہٹائے ۔ (ب) یحییٰ کی روایت میں ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے لیے کھڑا ہوتا ہے تو رحمتِ الٰہی اس کی طرف متوجہ ہوتی ہے، لہٰذا وہ کنکریاں نہ ہٹائے۔

3547

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3547

Sahih

(۳۵۴۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَبِی عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَیْمٍ حَدَّثَنَا شَیْبَانُ عَنْ یَحْیَی عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ قَالَ حَدَّثَنِی مُعَیْقِیبٌ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ فِی الرَّجُلِ یُسَوِّی التُّرَابَ حَیْثُ یَسْجُدُ قَالَ : ((إِنْ کُنْتَ فَاعِلاً فَوَاحِدَۃً))۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی نُعَیْمٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شَیْبَانَ وَمِنْ أَوْجُہٍ عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ عَنْ یَحْیَی بْنِ أَبِی کَثِیرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۱۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٤٧) ابوسلمہ بیان کرتے ہیں کہ مجھے معیقیب بن ابی فاطمہ (رض) نے حدیث بیان کی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس شخص کو فرمایا جو سجدے کی جگہ سے مٹی برابر کیا کرتا تھا : اگر ضروری ہو تو ایک بار کرنا جائز ہے۔

3548

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3548

Sahih

(۳۵۴۸) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ أَیُّوبَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْبَصْرِیُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ حَدَّثَنَا یَحْیَی عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ مُعَیْقِیبٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : ((لاَ تَمْسَحْ وَأَنْتَ تُصَلِّی ، فَإِنْ کُنْتَ لاَ بُدَّ فَاعِلاً فَوَاحِدَۃً تَسْوِیَۃَ الْحَصَی))۔ [صحیح۔ تقدم قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٤٨) معیقیب (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز پڑھتے ہوئے کنکریوں کو نہ ہٹا۔ اگر ضروری ہو تو صرف ایک بار کنکریوں کو برابر کرلیا کر۔

3549

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3549

Sahih

(۳۵۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِینَارٍ عَنْ أَبِی بَصْرَۃَ الْغِفَارِیِّ عَنْ أَبِی ذَرٍّ قَالَ: مَسْحُ الْحَصَی وَاحِدَۃٌ وَأَنْ لاَ أَفْعَلَہَا أَحَبُّ إِلَیَّ مِنْ مِائَۃِ نَاقَۃٍ سُودِ الْحَدَقِ۔ وَرَوَاہُ مُجَاہِدٌ عَنْ أَبِی ذَرٍّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی مَسْحِ الْحَصَی وَاحِدَۃً ، وَقِیلَ عَنْ مُجَاہِدٍ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ أَبِی ذَرٍّ۔ وَرُوِّینَا عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ أَنَّہُ سَوَّی الْحَصَی بِنَعْلَیْہِ قَبْلَ الدُّخُولِ فِی الصَّلاَۃِ۔[صحیح۔ اخرجہ الطیالسی ۴۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٤٩) (ا) سیدنا ابوذر (رض) سے روایت ہے کہ کنکریوں کو ہٹانا ایک بار ہی جائز ہے اور اگر میں ایک بار بھی نہ کروں تو یہ مجھے سیاہ آنکھ کی پتلی والی سو اونٹنیوں سے زیادہ محبوب ہے۔ (ب) مجاہد سے روایت ہے کہ سیدنا ابوذر (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کنکریوں کو ہٹانے کے بارے میں روایت نقل کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : صرف ایک بار ہٹانا جائز ہے۔ (ج) عثمان بن عفان (رض) کے واسطہ سے ہمیں روایت بیان کی گئی کہ وہ نماز شروع کرنے سے پہلے اپنے جوتوں کے ساتھ کنکریاں برابر کردیا کرتے تھے۔

3550

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3550

Sahih

(۳۵۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ أَبِی جَعْفَرٍ الْقَارِئِ أَنَّہُ قَالَ: رَأَیْتُ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ إِذَا ہَوَی یَسْجُدُ یَمْسَحُ الْحَصَی لِمَوْضِعِ جَبْہَتِہِ مَسْحًا خَفِیفًا۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَہَذَا الْقَدْرُ ہُوَ الْمُرَخَّصُ فِیہِ ، وَإِنَّمَا الْکَرَاہِیَۃُ فِی الْعَبَثِ بِہِ ، وَلَوْ سَوَّاہُ قَبْلَ الدُّخُولِ فِی الصَّلاَۃِ کَمَا فَعَلَ عُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَانَ أَوْلَی وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ وَرُوِّینَا عَنْ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ: أَنَّہُ رَأَی رَجُلاً یَعْبَثُ بِالْحَصَی فَقَالَ: لَوْ خَشَعَ قَلْبُ ہَذَا خَشَعَتْ جَوَارِحُہُ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک ۳۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٥٥٠) (ا) ابوجعفر قاری سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر (رض) کو دیکھا، جب وہ سجدے کے لیے جھکتے تو اپنے سجدے والی جگہ سے کنکریاں ہٹانے کے لیے معمولی سا عمل کرتے۔ (ب) امام بیہقی (رح) فرماتے ہیں : اتنی مقدار کی رخصت ہے اور جہاں لفظ کراہت استعمال ہوا ہے اس سے مراد یہ ہے کہ ان کے ساتھ فضول نہ کھیلے۔ اگر انھیں نماز سے پہلے برابر کر دے جیسا کہ سیدنا عثمان (رض) کے عمل سے ثابت ہے تو یہ بہت بہتر ہے۔ وباللہ التوفیق (ج) سعید بن مسیب کے واسطے سے ہمیں روایت بیان کی گئی کہ انھوں نے (دوران نماز) ایک شخص کو کنکریوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا تو فرمایا : اگر اس کے دل میں خشوع ہوتا تو اس کے دیگر اعضا بھی خشوع کرتے۔