Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 4 · Chapter 680

کتاب الصلوة

نماز میں ہاتھ سے کوئی چیز پکڑنے یا آنکھ سے اشارہ کرنے کا بیان

4 hadiths in this chapter

3426

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3426

Sahih

(۳۴۲۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ یَعْنِی ابْنَ مِہْرَانَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ الْمُرَادِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ وَہْبٍ عَنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ حَدَّثَنِی رَبِیعَۃُ بْنُ یَزِیدَ عَنْ أَبِی إِدْرِیسَ الْخَوْلاَنِیِّ عَنْ أَبِی الدَّرْدَائِ أَنَّہُ قَالَ: قَامَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُصَلِّی فَسَمِعْنَاہُ یَقُولُ: ((أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنْکَ))۔ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ: ((أَلْعَنُکَ بِلَعْنَۃِ اللَّہِ))۔ثَلاَثًا ، وَبَسَطَ یَدَہُ کَأَنَّہُ یَتَنَاوَلُ شَیْئًا ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنَ الصَّلاَۃِ قُلْنَا: یَا رَسُولَ اللَّہِ سَمِعْنَاکَ تَقُولُ فِی الصَّلاَۃِ شَیْئًا لَمْ نَسْمَعْکَ تَقُولُہُ قَبْلَ ذَلِکَ ، وَرَأَیْنَاکَ بَسَطْتَ یَدَکَ۔فَقَالَ: ((إِنَّ عَدُوَّ اللَّہِ إِبْلِیسَ لَعَنَہُ اللَّہُ جَائَ بِشِہَابٍ مِنْ نَارٍ ، لِیَجْعَلَہُ فِی وَجْہِی فَقُلْتُ: أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنْکَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قُلْتُ أَلْعَنُکَ بِلَعْنَۃِ اللَّہِ التَّامَّۃِ ، فَلَمْ یَسْتَأْخِرْ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ أَرَدْتُ أَنْ آخُذَہُ ، وَاللَّہِ لَوْلاَ دَعْوَۃُ أَخِینَا سُلَیْمَانَ لأَصْبَحَ مُوثَقًا یَلْعَبُ بِہِ وِلْدَانُ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ))۔رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَۃَ الْمُرَادِیِّ۔ وَقَدْ مَضَی بَعْضُ مَعْنَاہُ مِنْ حَدِیثِ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فِی مَسْأَلَۃِ قَضَائِ الْفَائِتَۃِ۔[صحیح۔ اخرجہ مسلم ۵۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٤٢٦) (ا) سیدنا ابود رداء (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز پڑھ رہے تھے ہم نے سنا کہ آپ نے تین مرتبہ أَعُوذُ بِاللَّہِ مِنْکَ پڑھا۔ پھر فرمایا : میں تجھ پر اللہ کی لعنت کرتا ہوں۔ یہ کلمات بھی تین بار کہے اور اپنے ہاتھ پھیلائے ، گویا کوئی چیز پکڑ رہے ہیں۔ جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز سے فارغ ہوئے تو ہم نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہم نے نماز میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو کچھ ایسے کلمات کہتے سنا، جو اس سے پہلے آپ نہیں کہا کرتے تھے اور ہم نے آپ کو نماز میں ہاتھ پھیلائے دیکھا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کا دشمن ابلیس اللہ کی اس پر پھٹکار پڑے وہ آگ کا شعلہ لے کر آیا تھا، تاکہ میرے چہرے کے سامنے ڈال دے تو میں نے تین بار اعوذ باللہ منک پڑھا، پھر کہا : میں تجھ پر اللہ کی لعنت بھیجتا ہوں پھر بھی وہ پیچھے نہ ہٹا تو میں نے ارادہ کیا کہ اس کو پکڑ لوں۔ اگر ہمارے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی دعا نہ ہوئی تو میں اسے پکڑ کر باندھ لیتاتا کہ اہل مدینہ کے بچے اس سے کھیلتے۔ (ب) ابوہریرہ (رض) سے اس کے ہم معنی حدیث فوت ہونے والی قضاء نمازوں کے مسئلے میں گزر چکی ہے۔

3427

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3427

Sahih

(۳۴۲۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی طَاہِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ الْخِرَقِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو قِلاَبَۃَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ خَلِیفَۃَ وَسَعِیدُ بْنُ عَامِرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((بَیْنَمَا أَنَا أُصَلِّی إِذِ اعْتَرَضَ لِی شَیْطَانٌ فَأَخَذْتُہُ فَخَنَقْتُہُ ، فَلَوْلاَ دَعْوَۃُ أَخِی سُلَیْمَانَ لأَوْثَقْتُہُ فِی بَعْضِ ہَذِہِ السَّوَارِی حَتَّی یَرَاہُ النَّاسُ أَوْ تَرَوْنَہُ))۔ وَرُوِّینَا فِی حَدِیثِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- فِی صَلاَۃِ الْکُسُوفِ قَالَ: ((إِنِّی رَأَیْتُ الْجَنَّۃَ أَوْ أُرِیتُ الْجَنَّۃَ فَتَنَاوَلْتُ مِنْہَا عُنْقُودًا))۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۴۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٤٢٧) (ا) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک دفعہ میں نماز پڑھ رہا تھا کہ ایک شیطان مجھ سے جھگڑنے لگا ، میں نے اس کو پکڑ کر اس کا گلا دبایا۔ اگر میرے بھائی سلیمان (علیہ السلام) کی دعا نہ ہوتی تو میں اس کو کسی ستون کے ساتھ باندھ دیتا تاکہ لوگ اسے دیکھ لیتے یا تم اس کو دیکھ پاتے۔ (ب) ابن عباس (رض) کی حدیث نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کسوف کے بارے میں ہے کہ میں نے جنت دیکھی یا فرمایا : مجھے جنت دکھلائی گئی تو میں اس سے ایک خوشہ لینے لگا تھا۔

3428

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3428

Sahih

(۳۴۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا السَّرِیُّ بْنُ خُزَیْمَۃَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِی النَّضْرِ مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عُبَیْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہَا قَالَتْ: کُنْتُ أَنَامُ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَرِجْلاَیَ فِی قِبْلَتِہِ ، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِی فَقَبَضْتُ رِجْلَیَّ ، وَإِذَا قَامَ بَسَطْتُہُمَا ، وَالْبُیُوتُ یَوْمَئِذٍ لَیْسَ فِیہَا مَصَابِیحُ۔رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی عَنْ مَالِکٍ۔[صحیح۔ مضی تخریجہ فی الحدیث ۶۱۵۔ ۶۱۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٤٢٨) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی زوجہ محترمہ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے سو رہی ہوتی تھی اور میری ٹانگیں رسول اللہ کے قبلہ کی طرف میں رکاوٹ تھیں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب سجدہ کرتے تو مجھے اشارہ کردیتے، میں اپنی ٹانگیں سمیٹ لیتی اور جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھڑے ہوجاتے تو میں انھیں پھر پھیلا لیتی، ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے۔

3429

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3429

Sahih

(۳۴۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوبَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْعَبْدِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ مَخْرَمَۃَ بْنِ سُلَیْمَانَ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا أَخْبَرَہُ: أَنَّہُ بَاتَ لَیْلَۃً عِنْدَ مَیْمُونَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا۔فَذَکَرَ الْحَدِیثَ فِی قِیَامِ النَّبِیِّ-ﷺ- وَوُضُوئِہِ وَصَلاَتِہِ۔ قَالَ عَبْدُاللَّہِ بْنُ عَبَّاسٍ: فَقُمْتُ فَصَنَعْتُ مِثْلَ الَّذِی صَنَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقُمْتُ إِلَی جَنْبِہِ ، فَوَضَعَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدَہُ الْیُمْنَی عَلَی رَأْسِی ، ثُمَّ أَخَذَ بِأُذُنِی الْیُمْنَی یَفْتِلُہَا۔أَخْرَجَاہُ فِی الصَّحِیحِ مِنْ حَدِیثِ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۱۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٤٢٩) سیدنا ابن عباس (رض) کے آزاد کردہ غلام کریب سے روایت ہے کہ ابن عباس (رض) نے انھیں خبر دی کہ میں نے اپنی خالہ ام المومنین سیدہ میمونہ (رض) کے ہاں رات گزاری۔۔۔ پھر انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے قیام، وضو اور آپ کی نماز کے متعلق حدیث بیان کی۔ عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں : میں بھی اٹھ کھڑا ہوا جو جو کام رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کیے میں بھی کرنے لگا، پھر میں آپ کی بائیں جانب کھڑا ہوگیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنا داہنا ہاتھ میرے سر پر رکھا، پھر میرے داہنے کان کو پکڑا اور آپ اس کو مڑور رہے تھے۔