Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 39 · Chapter 2634

وصیت کا بیان۔

یتیم کے والی کا یتیم کے مال سے معروف طریقے سے کھانا جب وہ (والی) فقیر ہو

3 hadiths in this chapter

12673

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12673

Sahih

(۱۲۶۶۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عِیسَی الْحِیرِیُّ َخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ عَنْ ہِشَامٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا فِی قَوْلِہِ عَزَّ وَجَلَّ { مَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ } أَنَّہَا نَزَلَتْ فِی وَالِی الْیَتِیمِ إِذَا کَانَ فَقِیرًا أَنْ یَأْکُلَ مِنْہُ مَکَانَ قِیَامِہِ عَلَیْہِ بِالْمَعْرُوفِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی کُرَیْبٍ کِلاَہُمَا عَنِ ابْنِ نُمَیْرٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۲۱۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٦٨) حضرت عائشہ (رض) اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں فرماتی ہیں : { مَنْ کَانَ غَنِیًّا فَلْیَسْتَعْفِفْ وَمَنْ کَانَ فَقِیرًا فَلْیَأْکُلْ بِالْمَعْرُوفِ } یہ آیت یتیم کے والی کے بارے میں نازل ہوئی جب وہ فقیر ہو تو اس کے مال سے معروف طریقے سے کھالے۔

12674

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12674

Sahih

(۱۲۶۶۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا حُمَیْدُ بْنُ مَسْعَدَۃَ أَنَّ خَالِدَ بْنَ الْحَارِثِ حَدَّثَہُمْ قَالَ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَجُلاً أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : إِنِّی فَقِیرٌ لَیْسَ لِی شَیْئٌ وَلِی یَتِیمٌ قَالَ فَقَالَ : کُلْ مِنْ مَالِ یَتِیمِکَ غَیْرَ مُسْرِفٍ وَلاَ مُبَادِرٍ وَلاَ مُتَأَثِّلٍ۔ [صحیح۔ احمد ۲/۱۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٦٩) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا، اس نے کہا : میں فقیر ہوں اور میرے پاس کوئی چیز نہیں ہے اور میرے پاس ایک یتیم ہے (میں اس کا والی ہوں) ۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : یتیم کے مال سے بغیر اسراف کیکھا لے اور نہ جلدی جلدی کرنا اور نہ جمع کرنا۔

12675

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12675

Sahih

(۱۲۶۷۰) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی َخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ : مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ َخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ عَنِ الْقَاسِمٍ بْنِ مُحَمَّدٍ قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ فَقَالَ : یَا أَبَا عَبَّاسٍ إِنَّ لِی إِبِلاً وَأَنَا أَمْنَحُ مِنْہَا وَأُفْقِرُ وَفِی حَجْرِی یَتِیمٌ وَلَہُ إِبِلٌ فَما یَحِلُّ لِی مِنْ إِبِلِ یَتِیمِی؟ قَالَ : إِنْ کُنْتَ تَبْغِی ضَالَّۃَ إِبِلِہِ وَتَہْنَأُ جَرْبَاہَا وَتَلُوطُ حِیَاضَہَا وَتَسْعَی عَلَیْہَا فَاشْرَبْ غَیْرَ مُضَرٍّ بِنَسْلٍ وَلاَ نَاہِکٍ فِی حَلْبٍ۔ وَقَدْ رُوِّینَا فِی کِتَابِ الْبُیُوعِ عَنْ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ فِی قَضَائِ مَا أَکَلَ مِنْہُ إِذَا أَیْسَرَ وَہُوَ قَوْلُ عَبِیدَۃَ وَمُجَاہِدٍ وَسَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ وَأَبِی الْعَالِیَۃِ وَرُوِّینَا عَنِ الْحَسَنِ الْبَصْرِیِّ وَعَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ لاَ یَقْضِیہِ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٧٠) قاسم بن محمد کہتے ہیں : ایک آدمی ابن عباس (رض) کے پاس آیا، اس نے کہا : اے ابن عباس ! میرا ایک اونٹ ہے وہ کسی کو دے دیا ہے اور میں فقیر ہوں اور میری کفالت میں ایک یتیم ہے، اس کا بھی اونٹ ہے۔ پس میرے لیے یتیم کے اونٹ سے کیا حلال ہے ؟ ابن عباس (رض) نے کہا : اگر تو اس کا گمشدہ اونٹ تلاش کرتا ہے، خارش زدہ اونٹ کو تیل ملتا ہے، ان کے پینے کے حوض کو درست کرتا ہے اور پانی کی باری پر انھیں پانی پلاتا ہے تو ان کی نسل کو نقصان دیے بغیر اور سارا دودھ نکالے بغیر پی لیا کر۔