Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 39 · Chapter 2622

وصیت کا بیان۔

میت کی طرف سے غلام آزاد کرنے کا بیان

7 hadiths in this chapter

12642

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12642

Sahih

(۱۲۶۳۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُوسُفَ السُّوسِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسُ الأَصَمُّ َخْبَرَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِیدِ بْنِ مَزْیَدٍ أَخْبَرَنَا أَبِی حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِیُّ حَدَّثَنِی حَسَّانُ بْنُ عَطِیَّۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ : أَنَّ الْعَاصَ بْنَ وَائِلٍ السَّہْمِیَّ أَوْصَی أَنْ یُعْتَقَ عَنْہُ مِائَۃُ رَقَبَۃٍ فَأَعْتَقَ ابْنُہُ ہِشَامٌ خَمْسِینَ رَقَبَۃً وَأَرَادَ ابْنُہُ عَمْرٌو أَنْ یُعْتِقَ عَنْہُ الْخَمْسِینَ الْبَاقِیَۃَ قَالَ حَتَّی أَسْأَلَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَأَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبِی أَوْصَی أَنْ یُعْتَقَ عَنْہُ مِائَۃُ رَقَبَۃٍ وَإِنَّ ہِشَامًا أَعْتَقَ عَنْہُ خَمْسِینَ وَبَقِیَتْ عَلَیْہِ خَمْسُونَ أَفَأُعْتِقُ عَنْہُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّہُ لَوْ کَانَ مُسْلِمًا فَأَعْتَقْتُمْ أَوْ تَصَدَّقْتُمْ عَنْہُ أَوْ حَجَجْتُمْ عَنْہُ بَلَغَہُ ذَلِکَ۔ [حسن۔ احمد ۲/ ۱۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٣٧) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ عاص بن وائل نے وصیت کی کہ اس کی طرف سے سو غلام آزاد کیے جائیں، پس اس کے بیٹے ہشام نے پچاس غلام آزاد کیے اور دوسرے بیٹے عمرو نے بھی باقی پچاس غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا اور کہا : میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کرلوں، وہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آیا اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے باپ نے وصیت کی تھی کہ اس کی طرف سے سو غلام آزاد کیے جائیں اور ہشام نے پچاس آزاد کردیے ہیں اور باقی پچاس رہ گئے ہیں، کیا میں اس کی طرف سے آزاد کر دوں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر وہ مسلم تھا تو تم اس کی طرف سے غلام آزاد کرو یا صدقہ کرو یا حج کرو اسے یہ پہنچ جائے گا۔

12643

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12643

Zaeef

(۱۲۶۳۸) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ َخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی عَمْرَۃَ الأَنْصَارِیِّ عَنْ أُمِّہِ : أَنَّہَا أَرَادَتْ أَنْ تُوصِیَ ثُمَّ أَخَّرَتْ ذَلِکَ إِلَی أَنْ تُصْبِحَ فَہَلَکَتْ وَقَدْ کَانَتْ ہَمَّتَ بِعِتْقٍ فَقَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ فَقُلْتُ لِلْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ : أَیَنْفَعُہَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْہَا فَقَالَ الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ إِنَّ سَعْدَ بْنَ عُبَادَۃَ قَالَ لِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- : إِنَّ أُمِّی ہَلَکَتْ فَہَلْ یَنْفَعُہَا أَنْ أُعْتِقَ عَنْہَا فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : نَعَمْ أَعْتِقْ عَنْہَا ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٣٨) عبدالرحمن بن ابی عمرہ انصاری اپنی والدہ سے نقل فرماتے ہیں، اس نے وصیت کا ارادہ کیا۔ پھر صبح تک مؤخر کردیا۔ پس وہ فوت ہوگئیں اور اس نے غلام آزاد کرنے کا ارادہ کیا تھا، عبدالرحمن نے قاسم بن محمد سے کہا : اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کروں تو اسے نفع ہوگا ؟ قاسم نے کہا : سعد بن عبادہ نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : میری ماں فوت ہوگئی، اگر اس کی طرف سے غلام آزاد کروں تو اس کو نفع ہوگا ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اس کی طرف سے غلام آزاد کر دو ۔

12644

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12644

Zaeef

(۱۲۶۳۹) وَرَوَاہُ ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً بِبَعْضِ مَعْنَاہُ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ َخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَیْدِ اللَّہِ یَعْنِی ابْنَ الْمُنَادِی حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ حَسَّانَ عَنِ الْحَسَنِ : أَنَّ سَعْدًا أَتَی النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أُمَّ سَعْدٍ کَانَتْ تُحِبُّ الصَّدَقَۃَ وَتُحِبُّ الْعَتَاقَۃَ فَہَلْ لَہَا أَجْرٌ إِنْ تَصَدَّقْتُ عَنْہَا أَوْ أَعْتَقْتُ۔قَالَ : نَعَمْ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٣٩) حسن سے منقول ہے کہ سعد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول ! ام سعد صدقہ پسند کرتی تھی اور غلام آزاد کرنا پسند کرتی تھی۔ اگر میں اس کی طرف سے صدقہ کر دوں یا غلام آزاد کر دوں تو اس کو اجر ملے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔

12645

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12645

Zaeef

(۱۲۶۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی کِتَابِ الْمُسْتَدْرَکِ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ الْعَدَنِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ عَطَائٍ عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ قَالَ رَجُلٌ : أُعْتِقَ عَنْ أَبِی یَا رَسُولَ اللَّہِ قَالَ: نَعَمْ۔ کَذَا أَخْبَرَنَا بِہِ وَہُوَ خَطَأٌ۔إِنَّمَا۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٤٠) حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول ! کیا میرے باپ کی طرف سے غلام آزاد کردیا جائے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔

12646

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12646

Zaeef

(۱۲۶۴۱) رَوَاہُ عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہِلاَلِیُّ فِی جَامِعِ الثَّوْرِیِّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْوَلِیدِ عَنِ الثَّوْرِیِّ عَنْ حَبِیبِ بْنِ أَبِی ثَابِتٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِی رَبَاحٍ : أَنَّ رَجُلاً قَالَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أُعْتِقُ عَنْ أَبِی وَقَدْ مَاتَ قَالَ : نَعَمْ ۔ أَخْبَرَنَاہُ أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَوْہَرِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ فَذَکَرَہُ مُرْسَلاً۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٤١) عطاء بن ابی رباح سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرا باپ فوت ہوگیا ہے، کیا اس کی طرف سے غلام آزاد کردیا جائے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں۔

12647

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12647

Sahih

(۱۲۶۴۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ َخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْکَارِزِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا أَبُو عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ عَائِشَۃَ : أَنَّ أَخَاہَا مَاتَ فِی مَنَامِہِ وَأَنَّ عَائِشَۃَ أَعْتَقَتْ عَنْہُ تِلاَدًا مِنْ تِلاَدِہِ یَعْنِی مَمَالِیکَ قُدَمَائَ۔ وَالتِّلاَدُ کُلُّ مَالٍ قَدُمَ۔ [صحیح۔ عبدالرزاق۶۳۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٤٢) حضرت عائشہ (رض) سے منقول ہے کہ ان کا بھائی نیند میں فوت ہوگیا، حضرت عائشہ (رض) نے اس کی طرف سے ہر آنے والا مال (غلام وغیرہ) آزاد کردیے۔

12648

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12648

Zaeef

(۱۲۶۴۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَۃَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الرَّفَّائُ َخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ مُوسَی بْنِ خَلَفٍ الْعَمِّیُّ حَدَّثَنَا أَبِی عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ مُوسَی بْنِ سَلَمَۃَ الْہُذَلِیِّ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قُلْتُ : الرَّجُلُ یُعْتِقُ الْعَبْدَ عَنْ وَالِدَیْہِ فَہَلْ لَہُ فِی ذَلِکَ مِنْ أَجْرٍ قَالَ نَعَمْ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٤٣) موسیٰ بن سلمہ ہزلی فرماتے ہیں کہ میں نے ابن عباس (رض) سے سوال کیا کہ آدمی اپنے والدین کی طرف سے غلام آزاد کرے تو ان کے لیے اجر ہوگا۔ ابن عباس (رض) نے کہا : ہاں۔