Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 39 · Chapter 2619

وصیت کا بیان۔

میت کی طرف سے حج اور قرض ادا کرنے کا بیان

2 hadiths in this chapter

12632

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12632

Sahih

(۱۲۶۲۷) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ قَالَ جَعْفَرُ بْنُ إِیَاسٍ أَخْبَرَنِی عَنْ سَعِیدِ بْنِ جُبَیْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ : أَنَّ رَجُلاً أَتَی رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ إِنَّ أُخْتِی نَذَرَتْ أَنْ تَحُجَّ وَإِنَّہَا مَاتَتْ قَالَ : لَوْ کَانَ عَلَیْہَا دَیْنٌ أَکُنْتَ قَاضِیَہُ ۔ قَالَ : نَعَمْ۔ قَالَ فَقَالَ : فَاقْضُوا اللَّہَ فَہُوَ أَحَقُّ بِالْوَفَائِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۱۸۵۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٢٧) حضرت ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس اس آیا، اس نے کہا : میری بہن نے نذر مانی تھی کہ وہ حج کرے گی اور وہ فوت ہوگئی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر اس پر قرض ہوتا تو ادا کرتا ؟ اس نے کہا : ہاں۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ کا حق ادا کرو وہ اس کا زیادہ حق دار ہے۔

12633

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12633

Zaeef

(۱۲۶۲۸) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ َخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا الْوَلِیدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ رُزَیْقٍ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً الْخُرَاسَانِیَّ عَنْ أَبِی الْغَوْثِ بْنِ الْحُصَیْنِ الْخَثْعَمِیِّ قَالَ قُلْتُ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ أَبِی أَدْرَکَتْہُ فَرِیضَۃُ اللَّہِ فِی الْحَجِّ وَہُوَ شَیْخٌ کَبِیرٌ لاَ یَتَمَالَکُ عَلَی الرَّاحِلَۃِ فَمَا تَرَی الْحَجَّ عَنْہُ۔ قَالَ : نَعَمْ فَحُجَّ عَنْہُ ۔ قَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ وَکَذَلِکَ مَنْ مَاتَ مِنْ أَہْلِینَا وَلَمْ یُوصِ بِالْحَجِّ فَنَحَجُّ عَنْہُ۔ قَالَ : نَعَمْ وَتُؤْجَرُونَ ۔ قَالَ : وَیُتَصَدَّقُ عَنْہُ وَیُصَامُ عَنْہُ قَالَ : نَعَمْ وَالصَّدَقَۃُ أَفْضَلُ ۔ وَکَذَلِکَ فِی النَّذْرِ وَالْمَشْیِ إِلَی الْمَسَاجِدِ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ بَیْنَ عَطَائٍ الْخُرَاسَانِیِّ وَمَنْ فَوْقَہُ وَمَعْنَاہُ مَوْجُودٌ فِی الْحَدِیثِ الثَّابِتِ قَبْلَہُ۔ [ضعیف۔ تقدم برقم ۸۶۷۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٢٨) ابوالغوث بن حصین فرماتے ہیں کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میرے باپ کو اللہ کے فریضہ حج نے پا لیا ہے اور وہ بوڑھے ہیں۔ سواری کی طاقت نہیں رکھتے، آپ ان کی طرف سیحج کے بارے میں کیا کہتے ہیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اس کی طرف سے حج کیا جائے گا۔ اس نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمارے گھر والوں میں سے جو بھی فوت ہوگیا اور اس نے حج کی وصیت نہ کی ہو کیا اس کی طرف سے بھی حج کیا جائے گا ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : ہاں اور تمہیں بھی اجر دیا جائے گا، اس نے کہا : اس کی طرف سے صدقہ کیا جائے اور روزے رکھے جائیں، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہاں اور صدقہ افضل ہے، اسی طرح نذر میں اور مسجد کی طرف چلنے میں۔