Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 39 · Chapter 2615

وصیت کا بیان۔

آدمی کہے کہ میرا ثلث مال فلاں کے لیے ہے وہ جہاں مرضی خرچ کرلے اور جس کے لیے وصیت کی گئی ہے وہ جہاں مرضی خرچ کر دے میت کے رشتہ داروں پر، ہمسائیوں وغیرہ پر حتی کہ انھیں غنی کر دے

7 hadiths in this chapter

12611

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12611

Sahih

(۱۲۶۰۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَخْتُوَیْہِ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ عَنْ مَالِکٍ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ أَنَّہُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ : کَانَ أَبُو طَلْحَۃَ أَکْثَرَ أَنْصَارِیٍّ بِالْمَدِینَۃِ مَالاً وَکَانَ أَحَبَّ مَالِہِ إِلَیْہِ بَیْرُحَائَ وَکَانَتْ مُسْتَقْبِلَۃَ الْمَسْجِدِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَدْخُلُہَا وَیَشْرَبُ مِنْ مَائٍ فِیہَا طَیِّبٍ قَالَ أَنَسٌ : فَلَمَّا نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّی تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ } قَامَ أَبُو طَلْحَۃَ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ اللَّہَ یَقُولُ فِی کِتَابِہِ { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّی تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ } وَإِنَّ أَحَبَّ أَمْوَالِی إِلَیَّ بَیْرُحَائَ وَإِنَّہَا صَدَقَۃٌ لِلَّہِ أَرْجُو بِرَّہَا وَذُخْرَہَا عِنْدَ اللَّہِ فَضَعْہَا یَا رَسُولَ اللَّہِ حَیْثُ أَرَاکَ اللَّہُ فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : بَخٍ ذَلِکَ مَالٌ رَائِحٌ أَوْ رَابِحٌ ۔ شَکَّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ : وَقَدْ سَمِعْتُ مَا قُلْتَ وَإِنِّی أَرَی أَنْ تَجْعَلَہَا فِی الأَقْرَبِینَ۔ فَقَالَ أَبُو طَلْحَۃَ : أَفْعَلُ یَا رَسُولَ اللَّہِ فَقَسَمَہَا أَبُو طَلْحَۃَ فِی أَقَارِبِہِ وَبَنِی عَمِّہِ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۷۶۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٠٦) اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے انس بن مالک (رض) سے سنا، وہ کہتے ہیں کہ ابو طلحہ مدینہ کے انصاریوں میں زیادہ مالدار تھے، ان کا پسندیدہ مال بیرحاء تھا اور وہ مسجد کے سامنے تھا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس میں داخل ہوتے تھے اور اس کا پانی پیتے تھے، جب یہ آیت نازل ہوئی : { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّی تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ } ابو طلحہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اللہ اپنی کتاب میں فرماتے ہیں : { لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّی تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ } اور بیشک میرے پسندیدہ اموال میں سے بیرحاء ہے اور وہ اللہ کے لیے صدقہ کیا ہے اور میں اس کی نیکی اور اس کا ذخیرہ ہونے کی امید کرتا ہوں۔ اللہ سے۔ اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اسے رکھ لیں جہاں آپ کو اللہ حکم دے وقف کردینا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : شاباش بڑا نفع بخش مال ہے اور جو تو نے کہا میں نے اسے سن لیا اور میرے خیال میں اسے اپنے رشتہ داروں میں خرچ کر دو ۔ ابو طلحہ کہتے ہیں : میں نے کہا : میں ایسا ہی کرتا ہوں، اے اللہ کے رسول ! پس ابو طلحہ نے اپنے رشتہ داروں اور چچا کے لڑکوں میں تقسیم کردیا۔

12612

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12612

Sahih

(۱۲۶۰۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ الدَّرَابِجَرْدِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ فَذَکَرَہُ وَقَالَ بَرِیحَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَسْلَمَۃَ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٠٧) حضرت مالک سے پچھلی روایت کی طرح منقول ہے، لیکن اس میں ” بریحا “ کے الفاظ ہیں۔

12613

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12613

Zaeef

(۱۲۶۰۸) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ َخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : یَحْرُمُ مِنَ الرَّضَاعَۃِ مَا یَحْرُمُ مِنَ الْوِلاَدَۃِ ۔ [بخاری]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٠٨) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی بیوی حضرت عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رضاعت سے وہی چیز حرام ہوجاتی ہے، جو ولادت سے حرام ہوجاتی ہے۔

12614

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12614

Sahih

(۱۲۶۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَتَکِیُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الشَّعْرَانِیُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی مَالِکٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ عَمْرَۃَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَۃَ أُمِّ الْمُؤْمِنِینَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا سَمِعَتْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ : مَا زَالَ جِبْرِیلُ یُوصِینِی بِالْجَارِ حَتَّی ظَنَنْتُ إِنَّہُ لَیُوَرِّثُہُ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی أُوَیْسٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنْ مَالِکٍ۔ [صحیح۔ بخاری ۶۰۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦٠٩) ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سنا، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جبرائیل نے مجھے ہمسائے کے بارے میں وصیت کی یہاں تک کہ میں نے گمان کیا کہ وہ اسے وارث بنا دے گا۔

12615

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12615

Sahih

(۱۲۶۱۰) حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ َخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی عِمْرَانَ عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّہَا قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ إِنَّ لِی جَارَیْنِ فَإِلَی أَیِّہِمَا أُہْدِی؟ قَالَ : إِلَی أَقْرَبِہِمَا مِنْکِ بَابًا ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ مِنْہَالٍ وَغَیْرِہِ عَنْ شُعْبَۃَ۔ [صحیح۔ بخاری ۲۲۵۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦١٠) حضرت عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ میں نے کہا : اے اللہ کے رسول ! میرے دو ہمسائے ہیں دونوں میں سے کسے ہدیہ دوں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جس کا دروازہ تیرے زیادہ نزدیک ہے۔

12616

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12616

Zaeef

(۱۲۶۱۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحُسَیْنِ الدِّینَوَرِیُّ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ الْعَنْبَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ دَاخِرَۃَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ الْمُقَدَّمِیُّ قَالَ حَدَّثَتْنَا دَلاَلُ بِنْتُ أَبِی الْمُدِلِ قَالَتْ حَدَّثَتْنَا الصَّہْبَائُ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ : یَا رَسُولَ اللَّہِ مَا حَقُّ أَوْ قَالَ مَا حَدُّ الْجِوَارِ؟ قَالَ : أَرْبَعُونَ دَارًا ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦١١) حضرت عائشہ (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ہمسائے کی کیا حد ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : چالیس گھروں تک۔

12617

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12617

Zaeef

(۱۲۶۱۲) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ السَّرَّاجُ َخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : الْقَاسِمُ بْنُ غَانِمِ بْنِ حَمُّوَیْہِ الطَّوِیلُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْبُوشَنْجِیُّ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ سَیْفٍ حَدَّثَتْنِی سُکَیْنَۃُ قَالَتْ أَخْبَرَتْنِی أُمُّ ہَانِئٍ بِنْتُ أَبِی صُفْرَۃَ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : أَوْصَانِی جِبْرِیلُ عَلَیْہِ السَّلاَمُ بِالْجَارِ إِلَی أَرْبَعِینَ دَارًا عَشْرَۃٌ مِنْ ہَا ہُنَا وَعَشْرَۃٌ مِنْ ہَا ہُنَا وَعَشْرَۃٌ مِنْ ہَا ہُنَا وَعَشْرَۃٌ مِنْ ہَا ہُنَا ۔ قَالَ إِسْمَاعِیلُ عَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ یَسَارِہِ وَقُبَالَہُ وَخَلْفَہُ ۔ فِی ہَذَیْنِ الإِسْنَادَیْنِ ضَعْفٌ وَإِنَّمَا یُعْرَفُ مِنْ حَدِیثِ ابْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- مُرْسَلاً أَرْبَعِینَ دَارًا جَارٌ قِیلَ لاِبْنِ شِہَابٍ : وَکَیْفَ أَرْبَعِینَ دَارًا قَالَ : أَرْبَعِینَ عَنْ یَمِینِہِ وَعَنْ یَسَارِہِ وَخَلْفَہُ وَبَیْنَ یَدَیْہِ أَوْرَدَہُ أَبُو دَاوُدَ بِإِسْنَادِہِ عَنِ الزُّہْرِیِّ فِی الْمَرَاسِیلِ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٦١٢) حضرت عائشہ (رض) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نقل فرماتی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مجھے جبرائیل نے ہمسائے کے بارے میں چالیس گھروں تک وصیت کی، ہر طرف سے دس دس گھر ہیں۔ اسماعیل نے کہا : دائیں، بائیں، آگے اور پیچھے۔ (ب) ابن شہاب نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مرسلاً نقل فرماتے ہیں : چالیس گھر۔ ابن شہاب سے کہا گیا : کیسے چالیس گھر ؟ انھوں نے کہا : دائیں، بائیں، پیچھے اور آگے کی جانب سے۔