Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 38 · Chapter 2555

وراثت کا بیان

اس کی وراثت کا بیان جسے موت ہلاک کر دے

9 hadiths in this chapter

12255

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12255

Zaeef

(۱۲۲۵۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا زُہَیْرُ بْنُ مُعَاوِیَۃَ حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنِی أَبُو الزِّنَادِ عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ : أَمَرَنِی أَبُو بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہِ عَنْہُ حَیْثُ قُتِلَ أَہْلُ الْیَمَامَۃِ أَنْ یُوَرَّثَ الأَحْیَائُ مِنَ الأَمْوَاتِ وَلاَ أُوَرِّثُ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ۔ [ضعیف جداً]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٠) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں : مجھے ابوبکر (رض) نے حکم دیا جب اہل یمامہ شہید ہوئے کہ فوت شدہ کے زندوں کو وارث بنایا جائے اور ان فوت شدہ میں سے ایک دوسرے کو وارث نہ بناؤ۔

12256

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12256

Zaeef

(۱۲۲۵۱) وَبِہَذَا الإِسْنَادِ قَالَ : أَمَرَنِی عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ لَیَالِیَ طَاعُونَ عَمْوَاسٍ قَالَ : کَانَتِ الْقَبِیلَۃُ تَمُوتُ بِأَسْرِہَا فَیَرِثُہُمْ قَوْمٌ آخَرُونَ قَالَ فَأَمَرَنِی أَنْ أُوَرِّثَ الأَحْیَائَ مِنَ الأَمْوَاتِ وَلاَ أُوَرِّثَ الأَمْوَاتَ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ۔ [ضعیف جداً] قَالَ الشَّیْخُ وَقَدْ رُوِیَ عَنِ الشَّعْبِیِّ عَنْ عُمَرَ : أَنَّہُ وَرَّثَ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ مِنْ تِلاَدٍ أَمْوَالِہِمْ وَفِی رِوَایَۃٍ أَنَّہُ قَالَ لِعَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ : وَرِّثْ ہَؤُلاَئِ فَوَرَّثَہُمْ مِنْ تِلاَدِ أَمْوَالِہِمْ۔ وَعَنْ قَتَادَۃَ : أَنَّ عُمَرَ وَرَّثَ أَہْلَ طَاعُونِ عَمْوَاسٍ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ فَإِذَا کَانَتْ یَدُ أَحَدِہِمَا وَرِجْلُہُ عَلَی الآخَرِ وَرَّثَ الأَعْلَی مِنَ الأَسْفَلِ وَلَمْ یُوَرِّثِ الأَسْفَلَ مِنَ الأَعْلَی وَہَاتَانِ الرِّوَایَتَانِ مُنْقَطِعَتَانِ وَقَدْ قِیلَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ رَجَائِ بْنِ حَیْوَۃَ عَنْ قَبِیصَۃَ بْنِ ذُؤَیْبٍ عَنْ عُمَرَ وَہُوَ أَیْضًا مُنْقَطِعٌ فَمَا رُوِّینَا عَنْ عُمَرَ أَشْبَہُ وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥١) حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں : مجھے عمر بن خطاب (رض) نے طاعون عمواس میں حکم دیاجب کہ ایک قبیلہ ہلاک ہوگیا تھا اور ان کا وارث ایک دوسری قوم کا بنایا گیا انھوں نے کہا کہ میں فوت شدہ کا وارث ان کے زندہ لوگوں کو بناؤں اور فوت شدہ لوگوں کو ایک دوسرے کا وارث نہ بناؤں۔ امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : حضرت عمر (رض) سے منقول ہے کہ انھوں نے بعض کو بعض کے موروثی مال کا وارث بنایا اور ایک روایت میں ہے کہ انھوں نے حضرت علی (رض) سے کہا ان کو وارث بنادو ، پس انھوں نے ان کو موروثی مالوں کا وارث بنادیا، قتادہ سے روایت ہے کہ انھوں نے طاعون عمواس والوں کا وارث بعض کو بنایا، جب ایک کا ہاتھ اور پاؤں دوسرے پر تھا تو اعلیٰ کو نچلے پر فوقیت دے کر وارث بنایا اور نچلے کو بلند پروارث نہیں بنایا۔

12257

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12257

Zaeef

(۱۲۲۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا سَعِیدُ بْنُ أَبِی مَرْیَمَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ قَالَ حَدَّثَنِی أَبِی عَنْ خَارِجَۃَ بْنِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ عَنْ أَبِیہِ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ أَنَّہُ قَالَ فِی قَوْمٍ مُتَوَارِثِینَ ہَلَکُوا فِی ہَدْمٍ أَوْ غَرَقٍ أَوْ غَیْرِ ذَلِکَ مِنَ الْمَتَالِفِ فَلَمْ یُدْرَ أَیُّہُمْ مَاتَ قَبْلَ قَالَ : لاَ یَتَوَارَثُونَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٢) خارجہ بن زید اپنے والد زید بن ثابت (رض) سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے ایسی قوم کے بارے میں فرمایا جو ایک دوسرے کے وارث بننے والے تھے، لیکن غرق ہو کر فوت ہوگئے یا کسی اور وجہ سے تلف ہوگئے پس علم نہ ہوا کہ ان میں سے کون پہلے فوت ہوا وہ ایک دوسرے کے وارث نہ بنیں گے۔

12258

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12258

Sahih

(۱۲۲۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الرَّفَّائُ أَخْبَرَنَا عُثْمَانُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بِشْرٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الْقَاضِی حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی أُوَیْسٍ وَعِیسَی بْنُ مِینَائَ قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِی الزِّنَادِ عَنِ الْفُقَہَائِ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ کَانُوا یَقُولُون : کُلُّ قَوْمٍ مُتَوَارِثِینَ مَاتُوا فِی ہَدْمٍ أَوْ غَرَقٍ أَوْ حَرِیقٍ أَوْ غَیْرِہِ فَعَمِیَ مَوْتُ بَعْضِہِمْ قَبْلَ بَعْضٍ فَإِنَّہُمْ لاَ یَتَوَارَثُونَ وَلاَ یَحْجُبُونَ وَعَلَی ذَلِکَ کَانَ قَوْلُ زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَقَضَی بِذَلِکَ عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٣) ابوالزناد فقہاء اہل مدینہ سے نقل فرماتے ہیں کہ وہ کہتے تھے : ہر ایسی قوم جو ایک دوسرے کا وارث بننے والی تھی وہ فوت ہوجائیں کوئی چیز گرنے سے یا غرق ہو کر یا جل کر یا کسی بھی وجہ سے موت آجائے ایک دوسرے سے پہلے وہ نہ وارث بنیں گے اور نہ حاجب (روکنے والے) اور یہی قول زید بن ثابت کا ہے اور اسی کے مطابق عمر بن عبدالعزیز (رح) نے فیصلہ کیا۔

12259

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12259

Zaeef

(۱۲۲۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَکَرِیَّا حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ یُونُسَ حَدَّثَنَا الدَّرَاوَرْدِیُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِیہِ أَنَّ أُمَّ کُلْثُومٍ بِنْتَ عَلِیٍّ وَابْنَہَا زَیْدًا وَقَعَا فِی یَوْمٍ وَاحِدٍ وَالْتَقَتِ الصَّائِحَتَانِ فَلَمْ یُدْرَ أَیُّہُمَا ہَلَکَ قَبْلُ فَلَمْ تَرِثْہُ وَلَمْ یَرِثْہَا وَإِنَّ أَہْلَ صِفِّینَ لَمْ یَتَوَارَثُوا وَإِنَّ أَہْلَ الْحَرَّۃِ لَمْ یَتَوَارَثُوا۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٤) حضرت جعفر بن محمد اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ ام کلثوم بنت علی اور اس کے بیٹے زید دونوں کو ایک ہی دن تکلیف پہنچی۔ پس علم نہ ہوسکا کہ پہلے کون ہلاک ہوا، نہ ام کلثوم کی ان کی وارث بنی اور نہ زید ام کلثوم کے وارث بنے اور اہل صفین ایک دوسرے کے وارث نہ بنائے گئے اور اہل حرۃ ایک دوسرے کے وارث نہ بنائے گئے۔

12260

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12260

Zaeef

(۱۲۲۵۵) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الْفَارِسِیُّ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ أَحْمَدَ الْخَلاَّلِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو یَعْلَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِی الزِّنَادِ قَالَ قَالَ أَبُو الزِّنَادِ أَخْبَرَنِی الثِّقَۃُ : أَنَّ أَہْلَ الْحَرَّۃِ حِینَ أُصِیبُوا کَانَ الْقَضَائُ فِیہِمْ عَلَی زَیْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَفِی النَّاسِ یَوْمَئِذٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَمِنْ أَبْنَائِہِمْ نَاسٌ کَثِیرٌ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٥) ابوالزناد فرماتی ہیں : مجھے ثقہ نے خبر دی کہ اہل حرہ جب تکلیف دیے گئے تو ان کا فیصلہ کرنے والے زید بن ثابت تھے اور لوگوں میں اس دن نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اصحاب اور ان کی اولادیں بھی تھیں۔

12261

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12261

Zaeef

(۱۲۲۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ أَخْبَرَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا شَیْخٌ مِنْ أَہْلِ الْبَصْرَۃِ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ حَزْنٍ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ وَرَّثَ قَتْلَی الْجَمَلِ فَوَرَّثَ وَرَثَتَہُمُ الأَحْیَائُ ۔ [ضعیف جداً] قَالَ وَأَخْبَرَنَا یَزِیدُ أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ طَرِیفٍ الْبَاہِلِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ أَنَّ قَتْلَی الْجَمَلِ وَالْحَرَّۃِ وُرِّثَ وَرَثَتُہُمُ الأَحْیَائُ ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٦) عمارہ بن حزن اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے جنگِ جمل میں قتل ہونے والوں کے زندوں کو ان کا وارث بنایا۔ یحییٰ بن سعید سے ہے کہ جنگ جمل اور حرہ والوں کا وارث ان کے زندہ لوگوں کو بنایا گیا۔

12262

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12262

Zaeef

(۱۲۲۵۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ ہِشَامٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ حَزْنِ بْنِ بَشِیرٍ الْخَثْعَمِیُّ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ عَلِیًّا وَرَّثَ رَجُلاً وَابْنَہُ أَوْ أَخَوَیْنِ أُصِیْبَا بِصِفِّینَ لاَ یُدْرَی أَیُّہُمَا مَاتَ قَبْلَ الآخَرِ فَوَرَّثَ بَعْضَہُمْ مِنْ بَعْضٍ کَذَا قَالَ وَنَحْنُ إِنَّمَا نَأْخُذُ بِالرِّوَایَۃِ الأُولَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٧) حزن بن بشیرخثمعی اپنیوالد سے نقل فرماتے ہیں کہ حضرت علی (رض) نے ایک آدمی کو وارث ٹھہرایا اور اس کا بیٹا اور اس کے دو بھائی صفین میں مارے گئے تھے، وہ یہ نہ جانتے تھے کہ دونوں میں سے پہلے کون فوت ہوا، پس بعض کو بعض کا وارث بنادیا۔ [ضعیف ]

12263

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12263

Sahih

(۱۲۲۵۸) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ غَیْرِ وَاحِدٍ مِنْ عُلَمَائِہِمْ : أَنَّہُ لَمْ یَتَوَارَثْ مَنْ قُتِلَ یَوْمَ الْجَمَلِ وَیَوْمَ صِفِّینَ وَیَوْمَ الْحَرَّۃِ ثُمَّ کَانَ یَوْمُ قُدَیْدٍ فَلَمْ یَتَوَارَثْ أَحَدٌ مِمَّنْ قُتِلَ مِنْہُمْ مِنْ صَاحِبِہِ شَیْئًا إِلاَّ مَنْ عُلِمَ أَنَّہُ قُتِلَ قَبْلَ صَاحِبِہِ۔ [صحیح] قَالَ مَالِکٌ : وَذَلِکَ الأَمَرُ الَّذِی لاَ اخْتِلاَفَ فِیہِ عِنْدَنَا وَلاَ شَکَّ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ بِبَلَدِنَا۔ قَالَ الإِمَامُ أَحْمَدُ رَحِمَہُ اللَّہُ وَرُوِیَ عَنْ إِیَاسِ بْنِ عَبْدٍ الْمُزَنِیِّ أَنَّہُ قَالَ : یُوَرَّثُ بَعْضُہُمْ مِنْ بَعْضٍ وَقَوْلُ الْجَمَاعَۃِ أَوْلَی۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٢٥٨) ربیعہ بن عبدالرحمن اپنے علماء سے نقل فرماتے ہیں کہ انھوں نے جمل، صفین اور حرہ کے دن مارے جانے والوں کو ایک دوسرے کا وارث نہیں بنایا، پھر قدید کے دن بھی کسی کو وارث نہ بنایا گیا جو قتل ہوا اس کا مگر یہ جان کر کہ کون پہلے فوت ہوا۔ امام مالک (رح) نے فرمایا : اس معاملہ میں ہمارے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور ہمارے امام احمد (رح) ایاس بن عبدالمزنی سے نقل فرماتے ہیں کہ ان میں سے بعض کو بعض کا وارث بنایا جائے گا۔