Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 37 · Chapter 2541

گری پڑی چیز اٹھانے کا بیان

راستے میں پڑی چیز کا اٹھانا اور اس کا ترک کرنا جائز نہیں ہے کہ ضائع ہوجائے

7 hadiths in this chapter

12133

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12133

Zaeef

(۱۲۱۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ أَنَّ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ أَخْبَرَہُ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ أَخْبَرَہُ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : الْمُسْلِمُ أَخُو الْمُسْلِمِ لاَ یَظْلِمُہُ وَلاَ یُسْلِمُہُ مَنْ کَانَ فِی حَاجَۃِ أَخِیہِ کَانَ اللَّہُ فِی حَاجَتِہِ وَمَنْ فَرَّجَ عَنْ مُسْلِمٍ کُرْبَۃً فَرَّجَ اللَّہُ عَنْہُ بِہَا کُرْبَۃً مِنْ کُرَبِ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ وَمَنْ سَتَرَ عَلَی مُسْلِمٍ سَتَرَہُ اللَّہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ قُتَیْبَۃَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [بخاری ۲۴۴۲۔ مسلم ۲۵۸۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٢٨) حضرت عبداللہ بن عمر (رض) نے خبر دی کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، وہ اس پر ظلم نہیں کرتا اور نہ اسے اکیلا چھوڑتا ہے۔ جو اپنے بھائی کی مدد کرتا ہے۔ اللہ اس کی مدد کرتے ہیں۔ جو مسلمان سے مصیبت دور کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس سے قیامت کی مصیبتوں کو دور کریں گے اور جو کسی مسلمان کی پردہ پوشی کرے گا اللہ قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی کریں گے۔

12134

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12134

Zaeef

(۱۲۱۲۹) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُوالنَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ حَدَّثَنَا أَبُوالْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ عَدِیٍّ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: مَنْ تَرَکَ مَالاً فَلِوَرَثَتِہِ وَمَنْ تَرَکَ کَلاًّ فَإِلَیْنَا۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ۔[بخاری ۲۳۹۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٢٩) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو مال چھوڑے تو وہ اس کے وارثوں کے لیے ہے اور جو قرض چھوڑے وہ ہمارے ذمہ ہے۔

12135

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12135

Sahih

(۱۲۱۳۰) حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِیُّ إِمْلاَئً أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ بَالُوَیْہِ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ ہَمَّامِ بْنِ مُنَبِّہٍ قَالَ ہَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ قَالَ وَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : أَنَا أَوْلَی النَّاسِ بِالْمُؤْمِنِینَ فِی کِتَابِ اللَّہِ فَأَیُّکُمْ مَا تَرَکَ دَیْنًا أَوْ ضَیْعَۃً فَادْعُونِی فَإِنِّی وَلِیُّہُ وَأَیُّکُمْ مَا تَرَکَ مَالاَ فَلْیُؤْثِرْ بِمَالِہِ عَصَبَتَہُ مَنْ کَانَ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣٠) حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : میں لوگوں میں سے مومنوں کے زیادہ قریب ہوں، اللہ کی کتاب میں۔ پس تم میں جو کوئی قرض چھوڑے یا کوئی چیز ضائع کر بیٹھے تو مجھے بتاؤ میں اس کا ولی ہوں اور جو تم میں سے مال چھوڑے تو وہ اپنا مال اپنے رشتہ داروں کے لیے وقف کرے۔

12136

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12136

Sahih

(۱۲۱۳۱) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ قَالاَ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِیَۃَ عَنِ الأَعْمَشِ عَنِ الْمَعْرُورِ بْنِ سُوَیْدٍ عَنْ عُمَرَ فِی قِصَّۃٍ ذَکَرَہَا قَالَ ثُمَّ قَرَأَ عُمَرُ ہَذِہِ الآیَۃَ { إِنَّ اللَّہَ اشْتَرَی مِنَ الْمُؤْمِنِینَ أَنْفُسَہُمْ وَأَمْوَالَہُمْ بِأَنَّ لَہُمُ الْجَنَّۃَ} الآیَۃَ فَجَعَلَ لَہُمُ الصَّفْقَتَیْنِ جَمِیعًا وَاللَّہِ لَوْلاَ أَنَّ اللَّہَ أَمَدَّکُمْ بِخَزَائِنَ مِنْ قِبَلِہِ لأَخَذْتُ فَضْلَ مَالِ الرَّجُلِ عَنْ نَفْسِہِ وَعِیَالِہِ فَقَسَمْتُہُ بَیْنَ فُقَرَائِ الْمُہَاجِرِینَ۔[صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣١) معرور بن سوید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) نے قصہ بیان کیا، پھر قرآن پاک کی یہ آیت پڑھی : بیشک اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے ان کی جانوں، مالوں کو جنت کے بدلے خرید لیا ہے، پھر دونوں ہاتھوں کو جوڑا اور کہا : اللہ کی قسم ! اگر اللہ نے اپنی طرف سے خزانوں کو نہ کھولاہوتا تو میں آدمی سے اس کے اور اس کے گھر والوں سے زائد مال لے لیتا اور مہاجرین فقراء کے درمیان تقسیم کردیتا۔

12137

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12137

Sahih

(۱۲۱۳۲) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ بَیَانٍ حَدَّثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ أَبُو النُّعْمَانِ حَدَّثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ عَنْ فِیلِ بْنِ عَرَادَۃَ عَنْ جَرَادِ بْنِ طَارِقٍ قَالَ : جِئْتُ أَوْ أَقْبَلْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ مِنْ صَلاَۃِ الْغَدَاۃِ حَتَّی إِذَا کَانَ فِی السُّوقِ فَسَمِعَ صَوْتَ صَبِیٍّ مَوْلُودٍ یَبْکِی حَتَّی قَامَ عَلَیْہِ فَإِذَا عِنْدَہُ أُمُّہُ فَقَالَ لَہَا : مَا شَأْنُکِ؟ قَالَتْ : جِئْتُ إِلَی ہَذَا السُّوقِ لِبَعْضِ الْحَاجَۃِ فَعَرَضَ لِی الْمَخَاضُ فَوَلَدَتُ غُلاَمًا قَالَ وَہِیَ إِلَی جَنْبِ دَارِ قَوْمٍ فِی السُّوقِ فَقَالَ : ہَلْ شَعُرَ بِکِ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ ہَذِہِ الدَّارِ وَقَالَ : مَا ضَیَّعَ اللَّہُ أَہْلَ ہَذِہِ الدَّارِ أَمَا إِنِّی لَوْ عَلِمْتُ أَنَّہُمْ شَعَرُوا بِکِ ثُمَّ لَمْ یَنْفَعُوکِ فَعَلْتُ بِہِمْ وَفَعَلْتُ ثُمَّ دَعَا لَہَا بِشُرْبَۃِ سَوَیْقٍ فَقَالَ : اشْرَبِی ہَذِہِ تَقْطَعُ الْحَشَا وَتَعْصِمُ الأَمْعَائَ وَتُدِرُّ الْعُرُوقَ ثُمَّ دَخَلْنَا الْمَسْجِدَ فَصَلَّی بِالنَّاسِ۔ [حسن] قَالَ الصَّعْقُ حَدَّثَنِی أَزْہَرُ عَنْ فِیلٍ قَالَ: وَلَوْ عَلِمْتُ أَنَّہُمْ شَعَرُوا بِکِ ثُمَّ لَمْ یَنْفَعُوکِ بِشَیْئٍ لَحَرَّقْتُ عَلَیْہِمْ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣٢) جراد بن طارق فرماتی ہیں : میں صبح کی نماز کے وقت حضرت عمر بن خطاب (رض) کے ساتھ آیا۔ ابھی بازار میں تھے کہ ایک مولود بچے کی آواز سنی وہ رو رہا تھا۔ اس کے پاس کھڑے ہوئے تو دیکھا کہ اس کی ماں بھی اس کے پاس ہے۔ اس سے کہا۔ تیرا کیا معاملہ ہے ؟ اس عورت نے کہا : میں اس بازار میں کسی کام کی غرض سے آئی تھی تو مجھے حمل نے آلیا ، میں نے بچے کو جنم دیا۔ راوی کہتے ہیں : وہ عورت بازار میں لوگوں کے گھر کے پاس تھی۔ عمر (رض) نے کہا : کیا اس گھر والوں نے تیری خبر لی ہے اور کہا اللہ اس گھر والوں کو برباد نہ کرے۔ اگر مجھے علم ہوجائے کہ ان کو تیری خبر ملی پھر انھوں نے تجھے کوئی فائدہ نہ دیا ہو تو میں ان کے ساتھ کچھ معاملہ کرتا۔ پھر ستو والا پانی منگوایا اور کہا : اسے پی، یہسانس کی بیماری کو دور کر دے گا، آنتوں کو صاف اور وریدوں کو صحیح کر دے گا، پھر ہم نے مسجد میں داخل ہو کر لوگوں کے ساتھ نماز پڑھی۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ اگر مجھے علم ہو کہ انھوں نے تیری خبر لی لیکن تجھے نفع نہ دیا تو ان کو آگ لگا دیتا۔

12138

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12138

Sahih

(۱۲۱۳۳) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَحْیَی السُّکَّرِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو بَکْرٍ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سُنَیْنٍ أَبِی جَمِیلَۃَ رَجُلٌ مِنْ بَنِی سُلَیْمٍ أَنَّہُ وَجَدَ مَنْبُوذًا زَمَانَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَجَائَ بِہِ إِلَی عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَقَالَ : مَا حَمَلَکَ عَلَی أَخْذِ ہَذِہ النَّسَمَۃِ۔ فَقَالَ : وَجَدْتُہَا ضَائِعَۃً فَأَخَذْتُہَا فَقَالَ لَہُ عَرِیفِی : یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ إِنَّہُ رَجُلٌ صَالِحٌ قَالَ: أَکَذَلِکَ؟ قَالَ : نَعَمْ۔ قَالَ عُمَرُ : اذْہَبْ فَہُوَ حُرٌّ وَلَکَ وَلاَؤُہُ وَعَلَیْنَا نَفَقَتُہُ۔ لَفْظُ حَدِیثِ الشَّافِعِیِّ وَحَدِیثُ عَبْدِ الرَّزَّاقِ مُخْتَصَرٌ أَنَّہُ الْتَقَطَ مَنْبُوذًا فَجَائَ بِہِ إِلَی عُمَرَ فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : ہُوَ حُرٌّ وَوَلاَؤُہُ لَکَ وَنَفَقَتُہُ عَلَیْنَا مِنْ بَیْتِ الْمَالِ۔ [صحیح۔ الموطا ۱۴۴۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣٣) بنو سلیم کے ایک آدمی ابوجمیلہ سے روایت ہے کہ اس نے حضرت عمر (رض) کے دور میں کوئی گری ہوئی چیز پائیتو وہ اسے سیدنا عمر بن خطاب (رض) کے پاس لے گیا۔ آپ نے کہا : تجھے اس جان کو اٹھانے پر کسی نے ابھارا ؟ اس نے کہا : میں نے اسے ضائع ہوتے ہوئے پایا تو میں نے اسے پکڑ لیا۔ ان کو میرے قبیلے کے سردار نے کہا : اے امیرالمومنین ! وہ نیک آدمی ہے، عمر (رض) نے کہا : واقعی ایسے ہے ؟ اس نے کہا : ہاں، حضرت عمر (رض) نے کہا : تو جا پس وہ آزاد ہے اور تیرے لیے اس کی ولاء ہے اور ہم پر اس کا خرچ ہے۔ ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ اس کو ایک بچہ ملا، وہ حضرت عمر (رض) کے پاس لے آئے، عمر (رض) نے اسے کہا : وہ آزاد ہے اور اس کی ولاء تیرے لیے ہے اور اس کا خرچ ہم پر ہے، بیت المال سے۔

12139

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12139

Sahih

(۱۲۱۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ : عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَبْدِ الْخَالِقِ الْمُؤَذِّنُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَنْبٍ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِیلَ التِّرْمِذِیُّ حَدَّثَنَا أَیُّوبُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی أُوَیْسٍ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ قَالَ قَالَ یَحْیَی أَخْبَرَنِی ابْنُ شِہَابٍ أَنَّ سُنَیْنًا أَبَا جَمِیلَۃَ أَخْبَرَہُ قَالَ وَنَحْنُ مَعَ سَعِیدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ جُلُوسٌ قَالَ وَزَعَمَ أَبُو جَمِیلَۃَ أَنَّہُ أَدْرَکَ النَّبِیَّ -ﷺ- : أَنَّہُ کَانَ خَرَجَ مَعَہُ عَامَ الْفَتْحِ فَأَخْبَرَہُ أَنَّہُ وَجَدَ مَنْبُوذًا فِی خِلاَفَۃِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ فَأَخَذَہُ قَالَ فَذَکَرَ ذَلِکَ عَرِیفِی فَلَمَّا رَآنِی عُمَرُ قَالَ : عَسَی الْغُوَیْرُ أَبْؤُسًا مَا حَمَلَکَ عَلَی أَخْذِکَ ہَذِہِ النَّسَمَۃِ قَالَ قُلْتُ : وَجَدْتُہَا ضَائِعَۃً فَأَخَذْتُہَا فَقَالَ عَرِیفِی: إِنَّہُ رَجُلٌ صَالِحٌ قَالَ: کَذَلِکَ؟ قَالَ: نَعَمْ قَالَ : فَاذْہَبَ بِہِ فَہُوَ حُرٌّ وَلَکَ وَلاَؤُہُ وَعَلَیْنَا نَفَقَتُہُ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢١٣٤) ابو جمیلہسنیننے حضرت عمر (رض) کی خلافت میں ایک بچہ راستے سے پایا، اس نے اسے پکڑ لیا اور اس نے کہا : میرے قبیلے کے سردار نے بتایا کہ جب حضرت عمر (رض) نے مجھے دیکھا تو فرمایا : ایسا نہ ہو کہ یہ غار آفت کا غار ہو۔ عمر (رض) نے کہا : تجھے یہ جان اٹھانے پر کس نے ابھارا ؟ وہ کہتے ہیں : میں نے کہا : میں نے اسے ضائع ہوتے ہوئے پایا تو میں نے اٹھا لیا، میرے قبیلے کے سردار نے کہا : وہ نیک آدمی ہے، عمر (رض) نے کہا : کیا واقعی ایسے ہے ؟ اس نے کہا : ہاں۔ عمر (رض) نے کہا : تو جا، وہ آزاد ہے اور تیرے لیے اس کی ولاء ہے اور ہم پر اس کا خرچ ہے۔