Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 36 · Chapter 2526

ہبہ کا بیان

غنی آدمی کو تطوعاً دینا

5 hadiths in this chapter

12045

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12045

Zaeef

(۱۲۰۴۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرٍ : أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ عَنِ الزُّہْرِیِّ حَدَّثَنِی سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عُمَرَ قَالَ سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقُولُ : کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُعْطِینِی الْعَطَائَ فَأَقُولُ أَعْطِہِ أَفْقَرَ إِلَیْہِ مِنِّی حَتَّی أَعْطَانِی مَرَّۃً مَالاً فَقُلْتُ أَعْطِہِ أَفْقَرَ إِلَیْہِ مِنِّی فَقَالَ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خُذْہُ فَتَمَوَّلْہُ أَوْ تَصَدَّقْ بِہِ وَمَا جَائَ کَ مِنْ ہَذَا الْمَالِ وَأَنْتَ غَیْرُ مُشْرِفٍ وَلاَ سَائِلٍ فَخُذْہُ وَمَا لاَ فَلاَ تُتْبِعْہُ نَفْسَکَ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ۔ [بخاری ۱۴۷۳۔ مسلم ۱۰۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٤٠) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب (رض) سے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے عطیہ دیا۔ میں نے کہا : آپ کسی محتاج کو دے دیں یہاں تک کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے مال دیا۔ میں نے کہا : آپ یہ کسی محتاج کو دے دیں تو مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : یہ لے لو اسے پاس رکھو یا صدقہ کر دو اور جو مال تیرے پاس آئے کہ نہ تجھے اس کا خیال تھا اور نہ تو نے اس کا سوال کیا تھا تو اسے لے لے اور جو چیز نہ ملے اپنے آپ کو اس کا حریص نہ بنا۔

12046

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12046

Sahih

(۱۲۰۴۱) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ حَدَّثَنَا ابْنُ وَہْبٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُوعَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُوعَمْرِو بْنُ أَبِی جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یُونُسَ حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاہِرِ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِی عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُعْطِی عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ الْعَطَائَ فَیَقُولُ لَہُ عُمَرُ أَعْطِہِ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَفْقَرَ إِلَیْہِ مِنِّی فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : خُذْہُ فَتَمَوَّلْہُ أَوْ تَصَدَّقْ بِہِ وَمَا أَتَاکَ مِنْ ہَذَا الْمَالِ وَأَنْتَ غَیْرُ مُشْرِفٍ وَلاَ سَائِلٍ فَخُذْہُ وَمَا لاَ فَلاَ تُتْبِعْہُ نَفْسَکَ ۔ قَالَ سَالِمٌ : فَمِنْ أَجْلِ ذَلِکَ کَانَ ابْنُ عُمَرَ لاَ یَسْأَلُ النَّاسَ شَیْئًا وَلاَ یَرُدُّ شَیْئًا أُعْطِیَہُ۔ قَالَ عَمْرٌو وَحَدَّثَنِی ابْنُ شِہَابٍ بِمِثْلِ ذَلِکَ عَنِ السَّائِبِ بْنِ یَزِیدَ عَنْ حُوَیْطِبِ بْنِ عَبْدِ الْعُزَّی عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ السَّعْدِیِّ عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ عَنْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الطَّاہِرِ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٤١) حضرت سالم بن عبداللہ اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) حضرت عمر بن خطاب (رض) کو عطیہ دیتے تھے اور عمر (رض) کہتے تھے : اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! کسی محتاج کو دے دیں۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا : اسے لے لو صدقہ کر دو یا اپنے پاس رکھو اور جو مال اس طرح تیرے پاس ہو کہ تجھے اس کا خیال نہ ہو اور نہ تو نے وہ مانگا ہو اسے لے لو اور جو نہ ملے اس کی تمنا نہ کرو۔ سالم نے کہا : اسی وجہ سے حضرت ابن عمر (رض) نہ لوگوں سے کسی قسم کا سوال کرتے تھے اور نہ عطیہ دی گئی چیز لوٹاتے تھے۔

12047

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12047

Zaeef

(۱۲۰۴۲) حَدَّثَنَا الشَّیْخُ الإِمَامُ أَبُو الطَّیِّبِ : سَہْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِیسَی حَدَّثَنَا شَرِیکٌ عَنْ جَامِعِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِیہِ قَالَ : کَانَ رَجُلٌ فِی أَہْلِ الشَّامِ مَرْضِیًّا فَقَالَ لَہُ عُمَرُ : عَلَی مَا یُحِبُّکَ أَہْلُ الشَّامِ؟ قَالَ : أُغَازِیہِمْ وَأُوَاسِیہِمْ۔ قَالَ فَعَرَضَ عَلَیْہِ عُمَرُ عَشْرَۃَ آلاَفٍ قَالَ : خُذْہَا وَاسْتَعِنْ بِہَا فِی غَزْوِکَ قَالَ : إِنِّی عَنْہَا غَنِیٌّ قَالَ عُمَرُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَرَضَ عَلَیَّ مَالاً دُونَ الَّذِی عَرَضْتُ عَلَیْکَ فَقُلْتُ لَہُ مِثْلَ الَّذِی قُلْتَ لِی فَقَالَ لِی : إِذَا آتَاکَ اللَّہُ مَالاً لَمْ تَسْأَلْہُ وَلَمْ تَشْرَہْ إِلَیْہِ نَفْسُکَ فَاقْبَلْہُ فَإِنَّمَا ہُوَ رِزْقٌ سَاقَہُ اللَّہُ إِلَیْکَ ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٤٢) زید بن اسلم اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ شام کا ایک آدمی تھا، اسے حضرت عمر (رض) نے کہا : تجھے اہل شام کس وجہ سے پسند کرتے ہیں ؟ اس نے کہا : میں ان کے لیے غزوے میں جاتا ہوں اور ان سے دوستی (مواساۃ) رکھتا ہوں، حضرت عمر (رض) نے اسے دس ہزار دیے اور کہا : انھیں پکڑ لو اور ان سے غزوے میں مدد طلب کرو۔ اس نے کہا : میں ان سے بے پروا ہوں، حضرت عمر (رض) نے فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے اس مال کے علاوہ مال دیاجو میں نے تجھے دیا ہے، میں نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کہا : جس طرح تو نے مجھے کہا تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جب اللہ تجھے مال دے جس کا نہ تو نے سوال کیا ہو اور نہ تیرے دل میں اس کا خیال آیا ہو تو اسے قبول کرلے اس لیے کہ وہ رزق ہی جو اللہ نے تجھے دیا ہے۔

12048

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12048

Zaeef

(۱۲۰۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الْحَکَمِ أَخْبَرَنَا أَبِی وَشُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ قَالاَ أَخْبَرَنَا اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ الْہَادِ عَنْ عَمْرٍو عَنِ الْمُطَّلِبِ : أَنَّ عَبْدَ اللَّہِ بْنَ عَامِرٍ بَعَثَ إِلَی عَائِشَۃَ بِنَفَقَۃٍ وَکِسْوَۃٍ فَقَالَتْ لِرَسُولِہِ : یَا بُنَیَّ إِنِّی لاَ أَقْبَلُ مِنْ أَحَدٍ شَیْئًا فَلَمَّا خَرَجَ قَالَتْ رَدُّوہُ عَلَیَّ فَرَدُّوہُ فَقَالَتْ : إِنِّی ذَکَرْتُ شَیْئًا قَالَہُ لِی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- قَالَتْ قَالَ : یَا عَائِشَۃُ مَنْ أَعْطَاکِ عَطَائً بِغَیْرِ مَسْأَلَۃٍ فَاقْبَلِیہِ فَإِنَّمَا ہُوَ رِزْقٌ عَرَضَہُ اللَّہُ عَلَیْکِ ۔[ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٤٣) حضرت عبداللہ بن عامر (رض) نے حضرت عائشہ (رض) کی طرف نفقہ اور پہننے کے لیے کپڑے وغیرہ بھیجے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لانے والے سے کہا : اے بیٹے ! میں کسی سے کوئی چیز نہیں لیتی، جب وہ چلا گیا تو کہا : اسے بلاؤ۔ پھر کہا : مجھے یاد آیا کہ مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہا تھا، اے عائشہ ! جو تجھے بغیر مانگے کوئی چیز دے تو اسے قبول کرنا اس لیے کہ وہ رزق ہے جو اللہ نے تجھے دیا ہے۔

12049

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12049

Zaeef

(۱۲۰۴۴) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِی رَافِعٍ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ : مَا مِنْ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ یُہْدِی إِلَیَّ بِہَدِیَّۃٍ إِلاَّ قَبِلْتُہَا فَأَمَّا الْمَسْأَلَۃُ فَإِنِّی لَمْ أَکُنْ أَسْأَلُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٤٤) حضرت ابوہریرہ (رض) نے فرمایا : لوگوں میں سے کوئی بھی مجھے ہدیہ دیتا ہے میں اسے قبول کرتا ہوں، لیکن میں کسی سے سوال نہیں کرتا۔