Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 36 · Chapter 2520

ہبہ کا بیان

والد کا اولاد کو ہبہ دے کر رجوع کرنا

7 hadiths in this chapter

12013

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12013

Sahih

(۱۲۰۰۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ السَّرَّاجُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ سَعْدٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ حُمَیْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَمُحَمَّدِ بْنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِیرٍ قَالَ أَتَی أَبِی النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ : إِنِّی نَحَلْتُ ابْنِی ہَذَا غُلاَمًا۔ قَالَ : أَکُلَّ بَنِیکَ نَحَلْتَ ۔ قَالَ : لاَ قَالَ : فَارْدُدْہُ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی وَقَدْ مَضَی فِی رِوَایَاتِ مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ فَقَالَ : فَارْجِعْہُ ۔ [صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٠٨) نعمان بن بشیر (رض) سے روایت ہے کہ مجھے میرے والد نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لائے اور کہا : میں نے اس بیٹے کو غلام کا عطیہ دیا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کیا تو نے سب بیٹوں کو عطیہ دیا ہے ؟ اس نے کہا : نہیں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اسے بھی واپس لوٹا دو ۔ فارجعہ کے لفظ ہی ہیں۔

12014

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12014

Sahih

(۱۲۰۰۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ یُوسُفَ السُّلَمِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَحِلُّ لأَحَدٍ یَہَبُ لأَحَدٍ ہِبَۃً ثُمَّ یَعُودُ فِیہَا إِلاَّ الْوَالِدَ ۔ ہَذَا مُرْسَلٌ وَقَدْ رُوِیَ مَوْصُولاً۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠٠٩) طاؤس کہتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی کے لیے حلال نہیں کہ کسی کو ہبہ کرے پھر اسے واپس لے سوائے والد کے۔

12015

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12015

Sahih

(۱۲۰۱۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ یُوسُفَ الأَزْرَقُ عَنْ حُسَیْنٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ قَالاَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَنْبَغِی لأَحَدٍ أَن یُعْطِیَ عَطِیَّۃً فَیَرْجِعَ فِیہَا إِلاَّ الْوَالِدَ فِیمَا یُعْطِیہُ وَلَدَہُ وَمَثَلُ الَّذِی یُعْطِی الْعَطِیَّۃَ ثُمَّ یَرْجِعُ فِیہَا کَالْکَلْبِ یَأْکُلُ حَتَّی إِذَا شَبِعَ تَقَیَّأَ ثُمَّ عَادَ فَرَجَعَ فِی قَیْئِہِ ۔ [صحیح۔ احمد ۲۱۲۰۔ ابوداود ۳۵۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠١٠) حضرت ابن عباس (رض) اور ابن عمر (رض) دونوں نے کہا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ عطیہ دے۔ پھر اسے واپس لے لے، سوائے والد کے جو اپنی اولاد کو عطیہ دیتا ہے اور اس شخص کی مثال جو عطیہ دے کر واپس لے لیتا ہے کتے کی طرح ہے کہ جب وہ کھا کر سیر ہوجاتا ہے تو قے کردیتا ہے اور پھر اس قے کو چاٹ جاتا ہے۔

12016

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12016

Zaeef

(۱۲۰۱۱) وَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ : مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ زُرَیْعٍ حَدَّثَنَا حُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ فَذَکَرَہُ بِإِسْنَادِہِ وَمَعْنَاہُ إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : لاَ یَحِلُّ لِرَجُلٍ یُعْطِی عَطِیَّۃً أَوْ یَہَبُ ہِبَۃً فَیَرْجِعَ فِیہَا إِلاَّ الْوَالِدَ فِیمَا یُعْطِیَ وَلَدَہُ ۔ ثُمَّ ذَکَرَ مَعْنَاہُ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ فِی السُّنَنِ عَنْ مُسَدَّدٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠١١) نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کسی کے لیے حلال نہیں کہ وہ عطیہ دے یا ہبہ کرے پھر اسے واپس لوٹائے سوائے والد کے جو اپنی اولاد کو عطیہ دیتا ہے۔

12017

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12017

Sahih

(۱۲۰۱۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : الْحُسَیْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْمِنْقَرِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ حَدَّثَنَا عَامِرُ الأَحْوَلِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : لاَ یَرْجِعُ فِی ہِبَتِہِ إِلاَّ الْوَالِدُ وَالْعَائِدُ فِی ہِبَتِہِ کَالْعَائِدِ فِی قَیْئِہِ ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ إِبْرَاہِیمُ بْنُ طَہْمَانَ وَسَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ عَامِرٍ الأَحْوَلِوَکَذَلِکَ رُوِیَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ عَنْ مَطَرٍ وَعَامِرٍ الأَحْوَلِ عَنْ عَمْرٍو۔ [صحیح۔ احمد ۶۷۰۵۔ ابن ماجہ ۲۳۷۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠١٢) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اپنے ہبہ کو واپس نہ لے سوائے والد کے اور ہبہ کو واپس لینے والا گویا اپنی قے کی طرف واپس آنے والا ہے۔

12018

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12018

Sahih

(۱۲۰۱۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ : أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الطَّیْبِیُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَاکِرٍ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِیسَی التِّنِّیسِیُّ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِی سَلَمَۃَ عَنْ سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ عَنْ مَطَرٍ وَعَامِرٍ الأَحْوَلِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَرْجِعُ الرَّجُلُ فِی ہِبَتِہِ إِلاَّ الْوَالِدَ مِنْ وَلَدِہِ وَالْعَائِدُ فِی ہِبَتِہِ کَالْعَائِدِ فِی قَیْئِہِ ۔ وَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ عَمْرُو بْنُ شُعَیْبٍ رَوَاہُ مِنَ الْوَجْہَیْنِ جَمِیعًا فَحُسَیْنٌ الْمُعَلِّمُ حُجَّۃٌ وَعَامِرٌ الأَحْوَلُ ثِقَۃٌ وَرُوِیَ عَنْ مَطَرٍ وَعَامِرٍ نَحْوُ رِوَایَۃِ عَامِرٍ وَحْدَہُ۔ [صحیح لغیرہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠١٣) حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کوئی اپنے ہبہ کو واپس نہ لے سوائے والد کے اولاد سے اور ہبہ کو واپس لینے والا گویا اپنی قے کی طرف واپس آنے والا ہے۔

12019

Sunan Al Kubra Bayhaqi #12019

Zaeef

(۱۲۰۱۴) وَفِیمَا بَلَغَنَا عَنْ عَلِیِّ بْنِ الْمَدِینِیِّ عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ أَبِی قِلاَبَۃَ قَالَ : کَتَب عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ یَقْبِضُ الرَّجُلُ مِنْ وَلَدِہِ مَا أَعْطَاہُ مَا لَمْ یَمُتْ أَوْ یَسْتَہْلِکْ أَوْ یَقَعْ فِیہِ دَیْنٌ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١٢٠١٤) ابوقلابہ فرماتے ہیں کہ عمر بن خطاب (رض) نے لکھا : آدمی اپنی اولاد سے واپس لے سکتا ہے جو اس نے دیا جب تک وہ فوت نہ ہو یا ہلاک نہ ہو یا اس پر قرض واقع نہ ہو۔ [ضعیف ]