Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 34 · Chapter 2485

غیرآباد زمین کو آباد کرنے اور پانی کے حق کا بیان

جس کو زمین الاٹ ہوئی یا اس نے نشان لگایا پھر اسے آباد نہ کیا یا اس کا بعض حصہ آباد نہ کیا

3 hadiths in this chapter

11829

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11829

Zaeef

(۱۱۸۲۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ ہَانِئٍ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسَیَّبِ حَدَّثَنَا نُعَیْمُ بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ رَبِیعَۃَ بْنِ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنِ الْحَارِثِ بْنِ بِلاَلِ بْنِ الْحَارِثِ عَنْ أَبِیہِ : أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَخَذَ مِنَ الْمَعَادِنِ الْقَبَلِیَّۃِ الصَّدَقَۃَ وَأَنَّہُ أَقْطَعَ بِلاَلَ بْنَ الْحَارِثِ الْعَقِیقَ أَجْمَعَ فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ لِبِلاَلٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یُقْطِعْکَ لِتَحْجُرَہُ عَنِ النَّاسِ لَمْ یُقْطِعْکَ إِلاَّ لِتَعْمَلَ قَالَ فَأَقْطَعَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ لِلنَّاسِ الْعَقِیقَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٢٤) حارث بن بلال اپنے والد سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے پرانی کانوں سے صدقہ وصول کیا۔ آپ نے بلال بن حارث کو عقیق کی زمین دی۔ حضرت عمر (رض) نے اپنے زمانہ میں بلال سے کہا کہ تجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس لیے نہ دی تھی کہ تو لوگوں سے روک لے، بلکہ کام کرنے کے لیے دی تھی۔ پھر حضرت عمر (رض) نے وہ زمین لوگوں میں الاٹ کردی۔

11830

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11830

Zaeef

(۱۱۸۲۵) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ آدَمَ حَدَّثَنَا یُونُسُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ أَبِی بَکْرٍ قَالَ : جَائَ بِلاَلُ بْنُ الْحَارِثِ الْمُزَنِیُّ إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَاسْتَقْطَعَہُ أَرْضًا فَقَطَعَہَا لَہُ طَوِیلَۃً عَرِیضَۃً فَلَمَّا وَلِیَ عُمَرُ قَالَ لَہُ : یَا بِلاَلُ إِنَّکَ اسْتَقْطَعْتَ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- أَرْضًا َرِیضَۃً طَوِیلَۃً َطَعَہَا لَکَ وَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- لَمْ یَکُنْ یَمْنَعُ شَیْئًا یُسْأَلُہُ وَإِنَّکَ لاَ تُطِیقُ مَا فِی یَدَیْکَ فَقَالَ : أَجَلْ قَالَ : فَانْظُرْ مَا قَوِیتَ عَلَیْہِ مِنْہَا فَأَمْسِکْہُ وَمَا لَمْ تُطِقْ فَادْفَعْہُ إِلَیْنَا نَقْسِمُہُ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ فَقَالَ : لاَ أَفْعَلُ وَاللَّہِ شَیْئٌ أَقْطَعَنِیہِ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَقَالَ عُمَرُ : وَاللَّہِ لَتَفْعَلَنَّ فَأَخَذَ مِنْہُ مَا عَجَزَ عَنْ عِمَارَتِہِ فَقَسَمَہُ بَیْنَ الْمُسْلِمِینَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٢٥) حضرت عبداللہ بن ابوبکر فرماتے ہیں : بلال بن حارث مزنی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے زمین بطور جاگیر مانگی۔ آپ نے اسے لمبی چوڑی زمین دے دی۔ جب حضرت عمر (رض) خلیفہ بنے تو آپ نے کہا : اے بلال ! تو نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے لمبی چوڑی زمین حاصل کی تھی اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کسی سوال کرنے والے کو خالی نہ لوٹاتے تھے اور تو اس کی طاقت نہیں رکھتا جو تیرے پاس ہے۔ بلال نے کہا : ہاں۔ عمر نے کہا : تو اس کو دیکھ جو طاقت رکھتا ہے اتنی رکھ لے اور باقی دے دے۔ ہم مسلمانوں میں تقسیم کردیں بلال نے کہا : میں ایسا نہ کروں گا جو مجھے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دی ہے۔ حضرت عمر نے کہا : تجھے ایسا ضرور کرنا پڑے گا، پھر حضرت عمر نے اس سے زمین لے لی اور مسلمانوں میں تقسیم کردی۔

11831

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11831

Zaeef

(۱۱۸۲۶) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ قَالَ : قَطَعَ النَّبِیُّ -ﷺ- الْعَقِیقَ رَجُلاً وَاحِدًا فَلَمَّا کَانَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ کَثُرَ عَلَیْہِ فَأَعْطَاہُ بَعْضَہُ وَقَطَعَ سَائِرَہُ النَّاسَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٨٢٦) طاؤس اپنے والد سے اور وہ مدینہ کے ایک آدمی سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عقیق نام جگہ ایک آدمی کو دی، پھر حضرت عمر (رض) نے اپنے زمانہ میں وہ زیادہ محسوس کی تو بعض اس کو دی اور بعض دوسرے لوگوں میں بانٹ دی۔