Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 20 · Chapter 2393

پابندی کا بیان

بچی جب رشد کو پہنچ جائے تو اس کا مال اسے واپس کردیا جائے، وہ اسی طرح اپنے مال کی مالک ہوگی جس طرح مرد اپنے مال کا مالک ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :{ وَابْتَلُوا الْیَتَامَی }[النساء : ٦] ۔ اس میں اللہ تعالیٰ نے فرق نہیں کیا سورة طلاق کی آیت میں اللہ

9 hadiths in this chapter

11331

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11331

Zaeef

(۱۱۳۲۶) وَأَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ بْنُ شَرِیکٍ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَشَجِّ عَنْ کُرَیْبٍ مَوْلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ مَیْمُونَۃَ بِنْتَ الْحَارِثِ أَخْبَرَتْہُ : أَنَّہَا أَعْتَقَتْ وَلِیدَۃً لَہَا وَلَمْ تَسْتَأْذِنْ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- فَلَمَّا کَانَ یَوْمُہَا الَّذِی یَدُورُ عَلَیْہَا فِیہِ قَالَتْ : أَشَعَرْتَ یَا رَسُولَ اللَّہِ أَنِّی قَدْ أَعْتَقْتُ وَلِیدَتِی فُلاَنَۃَ قَالَ : أَوَفَعَلْتِ ۔ قَالَتْ: نَعَمْ قَالَ : أَمَا إِنَّہُ لَوْ أَعْطَیْتِہَا أَخْوَالَکِ کَانَ أَعْظَمَ لأَجْرِکِ ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنِ ابْنِ بُکَیْرٍ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٢٦) ام المومنین میمونہ (رض) فرماتی ہیں کہ میں نے اپنی ایک لونڈی آزاد کی، لیکن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اجازت نہیں لی، چنانچہ جب وہ دن آیا جس میں آپ ان کے پاس آیا کرتے تھے تو فرمانے لگیں : اے اللہ کے رسول ! کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے اپنی فلاں لونڈی آزاد کردی ہے ؟ آپ نے فرمایا : کیا واقعی ؟ کہا : جی ہاں۔ آپ نے فرمایا : اگر تم وہ لو نڈی اپنے ماموؤں کو دیتی تو تمہیں اس سے کہیں بڑا اجر ملتا۔ [بخاری ٢٥٩٢]

11332

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11332

Zaeef

(۱۱۳۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ : مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْوَلِیدِ الْفَحَّامُ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ إِسْحَاقَ الأَنْمَاطِیُّ حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ عَبْدِاللَّہِ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی ابْنُ أَبِی مُلَیْکَۃَ أَنَّ عَبَّادَ بْنَ عَبْدِاللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ أَخْبَرَہُ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ: أَنَّہَا جَائَ تِ النَّبِیَّ -ﷺ- فَقَالَتْ : یَا نَبِیَّ اللَّہِ إِنَّہُ لَیْسَ لِی شَیْء ٌ إِلاَّ مَا أَدْخَلَ عَلَیَّ الزُّبَیْرُ فَہَلْ عَلَیَّ مِنْ جُنَاحٍ فِی أَنْ أَرْضَخَ مِمَّا یُدْخِلُ عَلَیَّ قَالَ : ارْضَخِی مَا اسْتَطَعْتِ وَلاَ تُوعِی فَیُوعِیَ اللَّہُ عَلَیْکِ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ ہَارُونَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ وَغَیْرِہِ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِیمِ وَغَیْرِہِ عَنْ حَجَّاجٍ۔ [مسلم ۱۰۲۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧ ١١٣) حضرت اسماء (رض) فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس آئی اور کہا : اے اللہ کے نبی ! میرے پاس صرف وہی کچھ ہوتا ہے، جو زبیر میرے پاس لاتے ہیں تو کیا مجھے گناہ ہوگا اگر میں اس کے مال میں سے کچھ رکھ لوں ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جتناضرورت ہو رکھ لیاکر اور گنتی نہ کر کہ پھر اللہ تعالیٰ بھی تمہیں گن گن کردے گا۔

11333

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11333

Zaeef

(۱۱۳۲۸) أَخْبَرَنَا أَبُوالْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَضْلِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی سَعِیدٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَقُولُ : یَا نِسَائَ الْمُسْلِمَاتِ لاَ تَحْقِرَنَّ جَارَۃٌ لِجَارَتِہَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاۃٍ ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَرَوَاہُ الْبُخَارِیُّ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [بخاری۲۵۶۶، مسلم ۱۰۳۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٢٨) حضرت ابوھریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرمایا کرتے تھے : اے مسلمان عورتو ! کوئی ہمسائی اپنی پڑوسن کا کوئی ہدیہ حقیر نہ سمجھے، اگرچہ وہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو۔

11334

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11334

Zaeef

(۱۱۳۲۹) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ بْنُ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ عَطَائٍ (ح) قَالَ وَحَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ قَالَ سَمِعْتُ عَطَائً قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ یَقُولُ : أَشْہَدُ عَلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- أَوْ قَالَ عَطَاء ٌ أَشْہَدُ عَلَی ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّہُ قَالَ : إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَطَبَ بَعْدَ الصَّلاَۃِ فِی یَوْمِ عِیدٍ ثُمَّ أَتَی النِّسَائَ وَظَنَّ أَنَّہُ لَمْ یُسْمِعْہُنَّ وَبِلاَلٌ مَعَہُ فَوَعَظَہُنَّ وَأَمَرَہُنَّ بِالصَّدَقَۃِ فَجَعَلَتِ الْمَرْأَۃُ تُلْقِی الْخَاتَمَ وَالْقُرْطَ وَبِلاَلٌ یَأْخُذُ فِی نَاحِیَۃِ ثَوْبِہِ۔ لَفْظُ حَدِیثِ حَمَّادٍ وَفِی رِوَایَۃِ شُعْبَۃَ : خَرَجَ یَوْمَ فِطْرٍ فَصَلَّی رَکْعَتَیْنِ ثُمَّ خَطَبَ ثُمَّ أَتَی النِّسَائَ فَأَمَرَہُنَّ بِالصَّدَقَۃِ وَمَعَہُ بِلاَلٌ فَجَعَلْنَ یُلْقِینَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ سُلَیْمَانَ بْنِ حَرْبٍ عَنْ شُعْبَۃَ قَرِیبًا مِنْ لَفْظِ حَمَّادٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی الرَّبِیعِ عَنْ حَمَّادٍ۔ [بخاری ، مسلم ۸۸۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٢٩) حضرت عبداللہ بن عباس (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عید کی نماز کے بعد خطبہ دیا، پھر عورتوں کے پاس آئے کیونکہ آپ کا گمان یہ تھا کہ آپ کی آواز عورتوں تک نہیں پہنچی، حضرت بلال (رض) آپ کے ساتھ تھے، آپ نے عورتوں کو وعظ کیا اور انھیں صدقہ کرنے کا حکم دیا، چنانچہ عورتیں اپنی انگوٹھیاں اور بالیاں کپڑے میں ڈالنے لگیں۔ کپڑا حضرت بلا ل نے پکڑا ہوا تھا۔ ایک حدیث میں یہ الفاظ ہیں : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف گئے دو رکعتیں نماز پڑھائی۔ پھر خطبہ دیا : پھر عورتوں کے پاس آئے اور انھیں صدقہ کرنے کو کہا اور حضرت بلال آپ کے ساتھ تھے تو وہ اپنے زیورات ڈالنے لگیں۔

11335

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11335

Zaeef

(۱۱۳۳۰) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ : عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ : حَامِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْہَرَوِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ : إِبْرَاہِیمُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِیرُ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ َنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَجُوزُ لِلْمَرْأَۃِ عَطِیَّۃٌ فِی مَالِہَا إِذَا مَلَکَ زَوْجُہَا عِصْمَتَہَا ۔ [ترمذی ۱۵۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٣٠) عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا سے روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : نے فرمایا : جب مرد کسی عورت کی عصمت کا مالک بن جائے تو عورت اپنے مال سے بھی بغیر اجازت کے عطیہ نہیں کرسکتی۔

11336

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11336

Zaeef

(۱۱۳۳۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا حَبِیبٌ الْمُعَلِّمُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ : إِذَا مَلَکَ الرَّجُلُ الْمَرْأَۃَ لَمْ تَجُزْ عَطِیَّتُہَا إِلاَّ بِإِذْنِہِ ۔ [ابو داؤد ۳۵۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٣١) انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : نے فرمایا : جب آدمی کسی عورت کا مالک بن جائے تو عورت بغیر اجازت کے عطیہ نہیں کرسکتی۔

11337

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11337

Zaeef

(۱۱۳۳۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَلِیٍّ وَمُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ قَالاَ حَدَّثَنَا مُوسَی بْنُ إِسْمَاعِیلَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِی ہِنْدٍ وَحَبِیبٍ الْمُعَلِّمِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَجُوزُ لاِمْرَأَۃٍ أَمْرٌ فِی مَالِہَا إِذَا مَلَکَ زَوْجُہَا عِصْمَتَہَا ۔ رَوَاہُ أَبُو دَاوُدَ عَنْ مُوسَی بْنِ إِسْمَاعِیلَ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٣٢) انہی سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : نے فرمایا : جب خاوند عورت کی عصمت کا مالک بن جائے تو عورت اپنے مال سے بھی بغیر اجازت کے کوئی تصرف نہیں کرسکتی۔

11338

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11338

Zaeef

(۱۱۳۳۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا أَبُو کَامِلٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا حُسَیْنُ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ أَنَّ أَبَاہُ أَخْبَرَہُ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ : لاَ یَجُوزُ لاِمْرَأَۃٍ عَطِیَّۃٌ إِلاَّ بِإِذْنِ زَوْجِہَا ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٣٣) حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) : نے فرمایا : عورت کا عطیہ اس کے خاوند کی اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے۔

11339

Sunan Al Kubra Bayhaqi #11339

Sahih

(۱۱۳۳۴) أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ الأَصَمُّ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ قَالَ قَالَ الشَّافِعِیُّ یَعْنِی فِی ہَذَا الْحَدِیثِ سَمِعْنَاہُ وَلَیْسَ بِثَابِتٍ فَیَلْزَمُنَاأَنْ نَقُولَ بِہِ وَالْقُرْآنُ یَدُلُّ عَلَی خِلاَفِہِ ثُمَّ السُّنَّۃُ ثُمَّ الأَثَرُ ثُمَّ الْمَعْقُولُ وَقَالَ فِی مُخْتَصَرِ الْبُوَیْطِیِّ وَالرَّبِیعِ : قَدْ یُمْکِنُ أَنْ یَکُونَ ہَذَا فِی مَوْضِعِ الاِخْتِیَارِ کَمَا قِیلَ لَیْسَ لَہَا أَنْ تَصُومَ یَوْمًا وَزَوْجُہَا حَاضِرٌ إِلاَّ بِإِذْنِہِ فَإِنْ فَعَلَتْ فَصَوْمُہَا جَائِزٌ وَإِنْ خَرَجَتْ بِغَیْرِ إِذْنِہِ فَبَاعَتْ فَجَائِزٌ وَقَدْ أَعْتَقَتْ مَیْمُونَۃُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَبْلَ أَنْ تُعْلِمَ النَّبِیُّ -ﷺ- فَلَمْ یَعِبْ ذَلِکَ عَلَیْہَا فَدَلَّ ہَذَا مَعَ غَیْرِہِ عَلَی أَنَّ قَوْلَ النَّبِیِّ -ﷺ- إِنْ کَانَ قَالَہُ أَدَبٌ وَاخْتِیَارٌ لَہَا۔ قَالَ الشَّیْخُ الطَّرِیقُ فِی ہَذَا الْحَدِیثِ إِلَی عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ صَحِیحٌ وَمَنْ أَثْبَتَ أَحَادِیثَ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ لَزِمَہُ إِثْبَاتُ ہَذَا إِلاَّ أَنَّ الأَحَادِیثَ الَّتِی مَضَتْ فِی الْبَابِ قَبْلَہُ أَصَحُّ إِسْنَادًا وَفِیہَا وَفِی الآیَاتِ الَّتِی احْتَجُّ بِہَا الشَّافِعِیُّ رَحِمَہُ اللَّہُ دَلاَلَۃٌ عَلَی نُفُوذِ تَصَرُّفِہَا فِی مَالِہَا دُونَ الزَّوْجِ فَیَکُونُ حَدِیثُ عَمْرِو بْنِ شُعَیْبٍ مَحْمُولاً عَلَی الأَدَبِ وَالاِخْتِیَارِ کَمَا أَشَارَ إِلَیْہِ فِی کِتَابِ الْبُوَیْطِیِّ وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔

اردو ترجمہ · Urdu

(١١٣٣٤) امام شافعی (رح) فرماتے ہیں : یہ حدیث ہم نے سنی ہے لیکن یہ صحیح سند سے ثابت نہیں، اس لیے ہم پر لازم ہے کہ ہم اس کے بارے میں بتائیں۔ قرآن میں بھی اس کے خلاف دلائل ہیں، پھر سنت بھی اس کے خلاف ہے، آثار صحابہ بھی اس کے خلاف ہیں اور یہ عقل کے بھی خلاف ہے اور مختصربویطی اور ربیع میں کہا ہے، یہ ممکن ہوسکتا ہے کہ یہ پسندیدہ فعل ہو جیسا کہ کہا گیا ہے کہ جب عورت کا خاوند گھر پر ہو تو وہ ایک دن کا نفلی روزہ بھی خاوند کی اجازت کے بغیر نہ رکھے، لیکن اگر وہ روزہ رکھ لے تو جائز ہے اور اگر خاوند کی اجازت کے بغیر گھر سے نکلے اور بیع کرے تو جائز ہے اور حضرت میمونہ (رض) نے اپنی لونڈی آزاد کی تھی اور نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو بعد میں پتہ چلا تھا لیکن آپ نے کوئی عیب محسوس نہیں کیا۔ اس حدیث سے اور دوسرے دلائل سے بھی ثابت ہوا کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا مذکورہ فرمان ادب کے لیے ہے اور پسندیدہ ہے اور اس کا معنی یہ نہیں ہے کہ عورت اپنے مال کا تصرف بالکل نہیں کرسکتی، شیخ صاحب فرماتے ہیں : اس حدیث کی سند عمرو بن شعیب کے حوالے سے صحیح ہے اور جو شخص عمرو بن شعیب کی احادیث ثابت کرتا ہے مگر گزشتہ باب میں جو احادیث گزری ہیں وہ اصح الا سناد ہیں۔ انہی احادیث اور آیات قرآنی سے امام شافعی نے دلیل لی ہے کہ عورت اپنے مال کا تصرف بالکل کرسکتی ہے اور اس کا تصرف قبول ہوگا، لیکن خاوند کے مال میں کسی قسم کا تصرف نہیں کرسکتی لہٰذا عمرو بن شعیب کی حدیث ادب اور اختیار پر مجہول ہوگی۔