Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 653

نماز کا بیان

سجدے میں تہبند کے نیچے سے ستر کھلنے کا بیان

3 hadiths in this chapter

3300

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3300

Sahih

(۳۳۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: سُلَیْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ اللَّخْمِیُّ حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّی وَیُوسُفُ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا ابْنُ کَثِیرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: کَانُوا یُصَلُّونَ مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَہُمْ عَاقِدُونَ أُزُرَہُمْ مِنَ الصِّغَرِ عَلَی رِقَابِہِمْ فَقِیلَ لِلنِّسَائِ لاَ تَرْفَعْنَ رُئُ وسَکُنَّ حَتَّی یَسْتَوِیَ الرِّجَالُ جُلُوسًا۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٠) سہل بن سعد بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام (رض) رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز ادا کرتے تو اپنے تہبند چھوٹے ہونے کی وجہ سے اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے نماز ادا کرتے اور عورتوں کو کہا گیا کہ تم نماز میں اپنے سر اس وقت تک نہ اٹھاؤ۔ جب تک مرد حضرات سیدھے ہو کر بیٹھ نہ جائیں۔

3301

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3301

Sahih

(۳۳۰۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الشَّیْبَانِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ قُتَیْبَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِی شَیْبَۃَ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ أَبِی حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: لَقَدْ رَأَیْتُ الرِّجَالَ عَاقِدِی أُزُرِہِمْ فِی أَعْنَاقِہِمْ مِثْلَ الصِّبْیَانِ مِنْ ضِیقِ الأُزُرِ خَلْفَ النَّبِیِّ -ﷺ- فَقَالَ قَائِلٌ: یَا مَعْشَرَ النِّسَائِ لاَ تَرْفَعْنَ رُئُ وسَکُنَّ حَتَّی یَرْفَعَ الرِّجَالُ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ کَثِیرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ أَبِی شَیْبَۃَ۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ ابوداود ۸۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠١) سہل بن سعد سے روایت ہے کہ میں نے لوگوں کو دیکھا، وہ اپنے تہبند چھوٹے ہونے کی وجہ سے بچوں کی طرح اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے ہوتے اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پیچھے نماز پڑھتے۔ کسی نے کہا : اے خواتین کی جماعت ! اس وقت تک اپنے سر نہ اٹھایا کرو جب تک مرد سیدھے ہو کر بیٹھ نہ جائیں۔

3302

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3302

Sahih

(۳۳۰۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُتَوَکِّلِ الْعَسْقَلاَنِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مُسْلِمٍ أَخِی الزُّہْرِیِّ عَنْ مَوْلًی لأَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَسْمَائَ بِنْتِ أَبِی بَکْرٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا قَالَتْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- یَقُولُ: ((مَنْ کَانَ مِنْکُنَّ تُؤْمِنُ بِاللَّہِ وَالْیَوْمِ الآخِرِ فَلاَ تَرْفَعْ رَأْسَہَا حَتَّی یَرْفَعَ الرِّجَالُ رُئُ وسَہُمْ))۔کَرَاہِیَۃَ أَنْ یَرَیْنَ مِنْ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۳۱۔ ابوداود ۸۵۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٣٠٢) اسماء بنت ابی بکر (رض) بیان کرتی ہیں : میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے ہوئے سنا : تم میں سے جو عورت اللہ اور روز آخرت پر یقین رکھتی ہے وہ سجدے سے اپنا سر اس وقت تک نہ اٹھائے جب تک مرد اپنے سر نہ اٹھالیں۔ کہیں ان کی نظر مردوں کے ستر پر نہ پڑجائے۔