Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 643

نماز کا بیان

عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھے

8 hadiths in this chapter

3250

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3250

Zaeef

(۳۲۵۰) أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی وَأَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مَالِکٌ وَابْنُ أَبِی ذِئْبٍ وَہِشَامُ بْنُ سَعْدٍ وَغَیْرُہُمْ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ زَیْدٍ الْقُرَشِیَّ حَدَّثَہُمْ عَنْ أُمِّہِ: أَنَّہَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَۃَ زَوْجَ النَّبِیِّ -ﷺ- مَاذَا تُصَلِّی فِیہِ الْمَرْأَۃُ مِنَ الثِّیَابِ ، فَقَالَتْ: فِی الْخِمَارِ وَالدِّرْعِ السَّابِغِ الَّذِی یُغَیِّبُ ظُہُورَ قَدَمَیْہَا۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ بَکْرُ بْنُ مُضَرٍ وَحَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ وَإِسْمَاعِیلُ بْنُ جَعْفَرٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ عَنْ أُمِّہِ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ مَوْقُوفًا۔ وَرَوَاہُ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ دِینَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدٍ مَرْفُوعًا۔ [ضعیف۔ اخرجہ مالک ۳۲۴، ابوداود ۶۳۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥٠) محمد بن زید قرشی اپنی والدہ سے نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے ام المومنین ام سلمہ (رض) سے پوچھا : عورت کتنے کپڑوں میں نماز پڑھ سکتی ہے ؟ انھوں نے جواب دیا کہ ایک بڑی چادر اور بڑی قمیض میں نماز پڑھے جو پاؤں کے اوپر والے حصے کو ڈھانپ لے۔

3251

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3251

Zaeef

(۳۲۵۱) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی وَأَبُو صَادِقٍ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْعَطَّارُ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَیْدِ بْنِ الْمُہَاجِرِ عَنْ أُمِّہِ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ: أَنَّہَا سَأَلَتِ النَّبِیَّ -ﷺ- أَتُصَلِّی الْمَرْأَۃُ فِی دِرْعٍ وَخِمَارٍ لَیْسَ عَلَیْہَا إِزَارٌ؟ فَقَالَ: ((إِذَا کَانَ الدِّرْعُ سَابِغًا یُغَطِّی ظُہُورَ قَدَمَیْہَا))۔ [منکر۔ اخرجہ ابوداود ۶۴۰، الدار قطنی ۲/۶۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥١) ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ میں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پوچھا : کیا عورت ایک اوڑھنی اور قمیص میں تہبند کے بغیر نماز پڑھ سکتی ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اگر قمیص اتنی کھلی اور کشادہ ہو جو پاؤں کے اوپر والے حصے کو ڈھانپ لے تو پھر پڑھ سکتی ہے۔

3252

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3252

Sahih

(۳۲۵۲) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِیلُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ الْقَاضِی حَدَّثَنَا سُلَیْمَانُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ أَیُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((إِنَّ الَّذِی یَجُرُّ ثَوْبَہُ مِنَ الْخُیَلاَئِ لاَ یَنْظُرُ اللَّہُ إِلَیْہِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ))۔فَقَالَتْ أُمُّ سَلَمَۃَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ فَکَیْفَ بِالنِّسَائِ ؟ قَالَ: ((شِبْرٌ))۔قَالَتْ: إِذًا تَخْرُجَ سُوقُہُنَّ ، أَوْ قَالَتْ أَقْدَامُہُنَّ۔قَالَ: ((فَذِرَاعٌ وَلاَ یَزِدْنَ عَلَیْہِ))۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲/۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥٢) حضرت ابن عمر (رض) بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص تکبر کے ساتھ اپنے کپڑے کو نیچے لٹکا کر گھسٹ کر چلتا ہے تو اللہ تعالیٰ کل قیامت کے روز اس کی طرف (نظر رحمت سے) نہیں دیکھے گا۔ ام سلمہ (رض) نے کہا : اے اللہ کے رسول ! عورتوں کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک ہاتھ، انھوں نے کہا : تب تو پنڈلیاں نکل جاتی ہیں یا کہا کہ ان کے قدم نکل جائیں گے ؟ آپ نے فرمایا : ایک ذراع تک کرلیں اس سے زیادہ نہ کریں۔

3253

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3253

Sahih

(۳۲۵۳) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ أَبِی عُبَیْدٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- : ذَیْلُ الْمَرْأَۃِ شِبْرٌ۔ قُلْتُ: إِذًا تَخْرُجَ قَدَمَاہَا۔قَالَ: ((فَذِرَاعٌ لاَ یَزِدْنَ عَلَیْہِ))۔ وَفِی ہَذَا دَلِیلٌ عَلَی وُجُوبِ سَتْرِ قَدَمَیْہَا۔ [صحیح لغیرہ۔ اخرجہ الدارمی ۲۶۴۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥٣) (ا) ام المومنین سیدہ ام سلمہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : عورت کے کپڑے کے دامن کا نچلا حصہ ایک ہاتھ ہو۔ میں نے عرض کیا : تب تو اس کے قدم نکل جائیں گے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایک ذراع کرلیں لیکن اس سے تجاوز نہ کریں۔ (ب) اس حدیث میں عورت کے قدموں کے ڈھانپنے کے وجوب پر دلیل ہے۔

3254

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3254

Sahih

(۳۲۵۴) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عُمَرَ الْحَمَّامِیُّ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ (ح) وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ حَمْشَاذَ الْعَدْلُ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِیزِ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْہَالٍ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ عَنْ صَفِیَّۃَ بِنْتِ الْحَارِثِ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہَا عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ قَالَ: ((لاَ تُقْبَلُ صَلاَۃُ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ))۔لَفْظُ حَدِیثِ حَجَّاجٍ۔وَرَوَاہُ سَعِیدُ بْنُ أَبِی عَرُوبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ-۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۶۴۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥٤) سیدہ عائشہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ بالغ عورت کی نماز دوپٹہ کے بغیر قبول نہیں کرتا۔ امام ابوداؤد (رح) کہتے ہیں : اس حدیث کو سعید بن ابی عروبہ نے قتادہ اور حسن (رض) کے واسطے سے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کیا ہے۔

3255

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3255

Sahih

(۳۲۵۵) أَخْبَرَنَاہُ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی طَالِبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ بْنُ عَطَائٍ أَخْبَرَنَا سَعِیدٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنِ الْحَسَنِ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تُقْبَلُ صَلاَۃُ حَائِضٍ إِلاَّ بِخِمَارٍ))۔ [صحیح لغیرہ۔ تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥٥) قتادہ حسن (رض) سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ بالغ عورت کی نماز اوڑھنی کے بغیر قبول نہیں کرتا۔

3256

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3256

Sahih

(۳۲۵۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ الْفَضْلِ الْقَطَّانُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ دَرَسْتَوَیْہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ سُفْیَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی عَبْدُ اللَّہِ بْنُ لَہِیعَۃَ حَدَّثَنِی بُکَیْرٌ عَنْ بِشْرِ بْنِ سَعِیدٍ عَنْ عُبَیْدِ اللَّہِ الْخَوْلاَنِیِّ وَکَانَ یَتِیمًا فِی حِجْرِ مَیْمُونَۃَ قَالَ: رَأَیْتُ مَیْمُونَۃَ تُصَلِّی فِی دِرْعٍ سَابِغٍ وَخِمَارٍ لَیْسِ عَلَیْہَا إِزَارٌ۔ [صحیح۔ اخرجہ الحارث ۱۳۹/ زوائد الہیثمی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥٦) عبیداللہ خولانی سے روایت ہے، وہ سیدہ میمونہ (رض) کی گود میں پرورش پاتے تھے اور یتیم تھے، فرماتے ہیں : میں نے سیدہ میمونہ (رض) کو بڑی قمیص اور چادر میں نماز پڑھتے دیکھا، اس میں تہبند نہ تھا۔

3257

Sunan Al Kubra Bayhaqi #3257

Zaeef

(۳۲۵۷) أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ الْمِہْرَجَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ عَنِ الثِّقَۃِ عَنْ بُکَیْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الأَشَجِّ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ قَالَ: وَکَانَتْ تُصَلِّی فِی الدِّرْعِ وَالْخِمَارِ لَیْسَ عَلَیْہَا إِزَارٌ۔ قَالَ وَحَدَّثَنَا مَالِکٌ أَنَّہُ بَلَغَہُ عَنْ عَائِشَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ -ﷺ- :أَنَّہَا کَانَتْ تُصَلِّی فِی الدِّرْعِ وَالْخِمَارِ۔ [ضعیف۔ اخرجہ مالک ۳۲۳]

اردو ترجمہ · Urdu

(٣٢٥٧) (ا) ایک دوسری سند سے اسی جیسی روایت منقول ہے۔ فرماتے ہیں کہ وہ اوڑھنی اور قمیص میں تہبند کے بغیر نماز پڑھتی تھیں۔ (ب) امام مالک (رح) نے حدیث بیان کی کہ ام المومنین سیدہ عائشہ (رض) اوڑھنی اور چادر میں نماز ادا کیا کرتی تھیں۔