Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 586

نماز کا بیان

تشہد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجنے کا بیان

8 hadiths in this chapter

2848

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2848

Sahih

(۲۸۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ مِنْ أَصْلِ کِتَابِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِیُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ نَافِعٍ حَدَّثَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ السَّلاَمِ الْوَرَّاقُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نُعَیْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ الْمُجْمِرِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدٍ الأَنْصَارِیَّ - وَعَبْدُ اللَّہِ بْنُ زَیْدٍ ہُوَ الَّذِی کَانَ أُرِیَ النِّدَائَ بِالصَّلاَۃِ - أَخْبَرَہُ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَنَحْنُ فِی مَجْلِسِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَۃَ فَقَالَ لَہُ بَشِیرُ بْنُ سَعْدٍ: أَمَرَنَا اللَّہُ أَنْ نُصَلِّیَ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللَّہِ ، فَکَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْکَ؟ قَالَ: فَسَکَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی تَمَنَّیْنَا أَنَّہُ لَمْ یَسْأَلْہُ ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : ((قُولُوا: اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ فِی الْعَالَمِینَ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ وَالسَّلاَمُ کَمَا قَدْ عُلِّمْتُمْ))۔ لَفْظُ حَدِیثِ یَحْیَی رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی إِلاَّ أَنَّہُ قَالَ: ((کَمَا بَارَکْتَ عَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ)) ۔ [صحیح۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۱۲۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٤٨) (ا) ابومسعود انصاری (رض) سے روایت ہے کہ سعد بن عبادہ (رض) کے ہاں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے تو بشیر بن سعد (رض) نے آپ سے عرض کیا کہ اللہ نے ہمیں آپ پر درود پڑھنے کا حکم دیا ہے تو ہم کیسے آپ پر درود پڑھیں ؟ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے ہم نے سوچا کہ بشیر بن سعد آپ سے نہ ہی سوال کرتے تو اچھا ہوتا۔ پھر رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہو اللہم صل علی ۔۔۔ ” اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحمت بھیج اور ان کی آل پر جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اپنی رحمت نازل فرمائی اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر برکتوں کا نزول فرما اور ان کی آل پر رحمت بھیج جس طرح تو نے تمام جہانوں میں ابراہیم (علیہ السلام) پر برکتیں نازل کی ہیں۔ بیشک تو تعریفوں والا بزرگی والا ہے۔ “ پھر فرمایا : ” اور سلام تو تم جانتے ہو۔ “ (ب) امام مسلم (رح) نے اپنی صحیح میں بھی یہ روایت نقل کی ہے مگر اس میں کما بارکت علی ابراہیم کے الفاظ بھی ہیں۔

2849

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2849

Sahih

(۲۸۴۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ مِنْ أَصْلِہِ أَخْبَرَنَا أَبُو حَامِدٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی بْنِ بِلاَلٍ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ: إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ یَحْیَی حَدَّثَنَا الإِمَامُ أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ: أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ وَکَتَبْتُہُ مِنْ أَصْلِہِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنِی أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ قَالَ وَحَدَّثَنِی فِی الصَّلاَۃِ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- إِذَا الْمَرْئُ الْمُسْلِمُ صَلَّی عَلَیْہِ فِی صَلاَتِہِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ زَیْدِ بْنِ عَبْدِ رَبِّہِ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ: عُقْبَۃَ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: أَقْبَلَ رَجُلٌ حَتَّی جَلَسَ بَیْنَ یَدَیْ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَنَحْنُ عِنْدَہُ فَقَالَ: یَا رَسُولَ اللَّہِ أَمَّا السَّلاَمُ عَلَیْکَ فَقَدْ عَرَفْنَاہُ، فَکَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْکَ إِذَا نَحْنُ صَلَّیْنَا عَلَیْکَ فِی صَلاَتِنَا صَلَّی اللَّہُ عَلَیْکَ۔ قَالَ: فَصَمَتَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی أَحْبَبْنَا أَنَّ الرَّجُلَ لَمْ یَسْأَلْہُ ثُمَّ قَالَ: ((إِذَا أَنْتُمْ صَلَّیْتُمْ عَلَیَّ فَقُولُوا: اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ، وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الأُمِّیِّ ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاہِیمَ ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ))۔ لَفْظُہُمَا سَوَاء ٌ۔ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: ہَذَا حَدِیثٌ صَحِیحٌ بِذِکْرِ الصَّلاَۃِ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فِی الصَّلَوَاتِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٤٩) ابو مسعود عقبہ بن عامر (رض) فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، ایک آدمی آیا اور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے آکر بیٹھ گیا ، پھر عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! سلام تو ہمیں معلوم ہے لیکن ہم آپ پر اپنی نماز میں درود کیسے بھیجیں ؟ اللہ آپ پر اپنی رحمتیں نازل کرے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خاموش ہوگئے حتیٰ کہ ہم نے چاہا کہ کاش وہ سوال ہی نہ کرتا، پھر آپ نے فرمایا : جب تم (دوران نماز) مجھ پر درود بھیجو تو پڑھو ” اللہم صل علی۔۔۔ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر جو کہ نبی امی ہیں رحمت بھیج اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر بھی رحمت نازل فرما، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر رحمت نازل کی اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نبی امی پر برکت نازل فرما اور ان کی آل پر بھی رحمتیں اور برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر اور آلِ ابراہیم پر برکات نازل کیں، بیشک تو تعریفوں کے لائق اور بزرگی والا ہے۔ ابوعبداللہ کہتے ہیں کہ یہ صحیح حدیث نمازوں میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بارے میں ہے۔

2850

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2850

Sahih

(۲۸۵۰) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرٍ ہُوَ ابْنُ زِیَادٍ النَّیْسَابُورِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الأَزْہَرِ أَحْمَدُ بْنُ الأَزْہَرِ فَذَکَرَہُ بِنَحْوِہِ ثُمَّ قَالَ عَلِیٌّ: ہَذَا إِسْنَادٌ حَسَنٌ مُتَّصِلٌ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَقَدْ رُوِیَ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ یَعْقُوبَ بْنِ إِبْرَاہِیمَ بِنَحْوِہِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الدار قطنی ۱۳۵۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٥٠) ایک دوسری سند سے بھی اس جیسی حدیث منقول ہے جس کو امام دارقطنی نے اپنی سند سے بیان کیا۔

2851

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2851

Sahih

(۲۸۵۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَحْمَدَ الأَسَدِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِی إِیَاسٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ حَدَّثَنَا الْحَکَمُ قَالَ سَمِعْتُ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ أَبِی لَیْلَی یَقُولُ: لَقِیَنِی کَعْبُ بْنُ عُجْرَۃَ فَقَالَ لِی: أَلاَ أُہْدِی لَکَ ہَدِیَّۃً؟ إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- خَرَجَ عَلَیْنَا فَقُلْنَا لَہُ: یَا رَسُولَ اللَّہِ قَدْ عَلِمْنَا کَیْفَ نُسَلِّمُ عَلَیْکَ ، فَکَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْکَ؟ فَقَالَ: ((قُولُوا اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ ، وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ ، اللَّہُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ)) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ آدَمَ وَقَالَ: کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ۔ وَأَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ وَجْہٍ آخَرَ عَنْ شُعْبَۃَ کَذَلِکَ۔ وَقَوْلُہُ فِی الْحَدِیثِ: قَدْ عَلِمْنَا کَیْفَ نُسَلِّمُ إِشَارَۃً إِلَی السَّلاَمِ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- فِی التَّشَہُّدِ ، فَقَوْلُہُ: فَکَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْکَ أَیْضًا؟ یَکُونُ الْمُرَادُ بِہِ فِی الْقُعُودِ لِلتَّشَہُّدِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۳۷۰، ۴۷۹۷۔ مسلم ۴۰۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٥١) (ا) عبدالرحمن بن ابی لیلی فرماتے ہیں کہ کعب بن عجرہ (رض) مجھے ملے اور فرمایا : کیا میں تجھے کوئی تحفہ نہ دوں ؟ پھر فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہمارے پاس تشریف لائے تو ہم نے ان سے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! ہمیں معلوم ہوچکا ہے کہ آپ پر سلام کس طرح بھیجیں پر ہمیں یہ بتا دیجیے کہ آپ پر درو کس طرح پڑھیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہو : ” اللہم صل علی۔۔۔ ” اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل پر رحمت بھیج جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت بھیجی، بیشک تو تعریفوں والا اور بزرگی والا ہے۔ اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر برکتیں نازل فرما اور آلِ محمد پر بھی، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکتیں نازل کی۔ بیشک تو قابل تعریف، بزرگی والا ہے۔ “ (ب) بخاری میں کما بارکت علی ابراہیم کے الفاظ بھی ہیں۔ (ج) حدیث کے الفاظ قد علمنا کیف نسلم علیک میں تشہد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر سلام بھیجنے کی طرف اشارہ ہے اور اسی طرح ایک صحابی کے قول فکیف نصل علیک میں بھی تشہد میں درود کے بارے میں سوال تھا۔

2852

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2852

Zaeef

(۲۸۵۲) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا إِبْرَاہِیمُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنِی سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی لَیْلَی عَنْ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- أَنَّہُ کَانَ یَقُولُ فِی الصَّلاَۃِ: ((اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ ، وَآلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَآلِ إِبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ وَآلِ إِبْرَاہِیمَ ، إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ))۔ [ضعیف۔ اخرجہ الشافعی ۲۷۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٥٢) کعب بن عجرہ (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز میں پڑھا کرتے تھے :” اللہم صل علی محمد۔۔۔ ” اے اللہ ! حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اپنی رحمت نازل فرما اور آل محمد پر بھی، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر رحمت اتاری اور برکت نازل فرما محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اور آپ کی آل پر جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) اور آل ابراہیم پر برکت اتاری، بیشک تو تعریفوں والا بزرگی والا ہے۔ “

2853

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2853

Sahih

(۲۸۵۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا ابْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنِ ابْنِ الْہَادِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ قُلْنَا: یَا رَسُولَ اللَّہِ ہَذَا السَّلاَمُ ، فَکَیْفَ نُصَلِّی عَلَیْکَ ؟ قَالَ: ((قُولُوا اللَّہُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ کَمَا صَلَّیْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ ، وَبَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاہِیمَ))۔ وَفِی ہَذَا أَیْضًا إِشَارَۃً إِلَی مَا أَشَارَ إِلَیْہِ حَدِیثُ کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ، وَقَدْ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۴۷۹۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٥٣) سیدنا ابو سعید فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! سلام ہمیں معلوم ہے لیکن ہم آپ پر درود کیسے بھیجیں ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : کہو : ” اے اللہ ! محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر رحمت بھیج جو تیرے بندے اور رسول ہیں، جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر رحمت اتاری اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر برکت نازل کر جس طرح تو نے ابراہیم (علیہ السلام) پر برکت اتاری۔ “

2854

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2854

Sahih

(۲۸۵۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو أَحْمَدَ: بَکْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّیْرَفِیُّ بِمَرْوٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یَزِیدَ الْمُقْرِئُ حَدَّثَنَا حَیْوَۃُ عَنْ أَبِی ہَانِئٍ عَنْ أَبِی عَلِیٍّ عَمْرِو بْنِ مَالِکٍ عَنْ فَضَالَۃَ بْنِ عُبَیْدٍ الأَنْصَارِیِّ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رَأَی رَجُلاً صَلَّی لَمْ یَحْمِدِ اللَّہَ وَلَمْ یُمَجِّدْہُ وَلَمْ یُصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- وَانْصَرَفَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- : عَجِلَ ہَذَا ۔ فَدَعَاہُ فَقَالَ لَہُ وَلِغَیْرِہِ: ((إِذَا صَلَّی أَحَدُکُمْ فَلْیَبْدَأْ بِتَحْمِیدِ رَبِّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَالثَّنَائِ عَلَیْہِ ، وَلْیُصَلِّ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ یَدْعُو بِمَا شَائَ))۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲۴۴۳۴۔ ابوداود ۱۴۸۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٥٤) فضالہ بن عبید انصاری (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو دیکھا، اس نے نہ اللہ کی عظمت بیان کی نہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجا اور سلام پھیرلیا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس نے جلدی کی ہے ، پھر اسے بلایا اور اسے یا کسی اور سے فرمایا : تم میں سے جب کوئی شخص نماز پڑھے تو پہلے اللہ تعالیٰ کی عظمت و بڑائی بیان کرے ، پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود پڑھے، پھر اس کے بعد جو چاہے دعا کرے۔

2855

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2855

Sahih

(۲۸۵۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ: الظُّفُرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْعَلَوِیُّ وَأَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ الشَّیْبَانِیُّ بِالْکُوفَۃِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَازِمِ بْنِ أَبِی غَرَزَۃَ الْغِفَارِیُّ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنْ أَبِی الأَحْوَصِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ قَالَ: کُنَّا إِذَا جَلَسْنَا بَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ فِی الصَّلاَۃِ لاَ نَدْرِی مَا نَقُولُ إِلاَّ أَنْ نُسَبِّحَ وَنُکَبِّرَ وَنَذْکُرَ اللَّہَ ، وَإِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- عَلِمَ جَوَامِعَ الْخَیْرِ وَفَوَاتِحَہُ ، فَأَقْبَلَ عَلَیْنَا بِوَجْہِہِ فَقَالَ: ((إِذَا جَلَسْتُمْ بَیْنَ الرَّکْعَتَیْنِ فَقُولُوا: التَّحِیَّاتُ لِلَّہِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّیِّبَاتُ ، السَّلاَمُ عَلَیْکَ أَیُّہَا النَّبِیُّ وَرَحْمَۃُ اللَّہِ وَبَرَکَاتُہُ ، السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ ، أَشْہَدُ أَنْ لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ ، وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہُ وَرَسُولُہُ))۔ قَالَ عَبْدُ اللَّہِ: وَإِذَا قَالَ السَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلَی عِبَادِ اللَّہِ الصَّالِحِینَ أَصَابَتْ کُلَّ عَبْدٍ صَالِحٍ أَوْ نَبِیٍّ مُرْسَلٍ ، ثُمَّ یَبْتَدِئُ بِالثَّنَائِ عَلَی اللَّہِ عَزَّ وَجَلَّ وَالْمَدْحَۃِ لَہُ بِمَا ہُوَ أَہْلُہُ وَبِالصَّلاَۃِ عَلَی النَّبِیِّ -ﷺ- ثُمَّ یَسْأَلُ بَعْدُ۔ [صحیح۔ اسنادہ صحیح]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٨٥٥) عبداللہ بن مسعود (رض) فرماتے ہیں کہ شروع میں ہم دو رکعتوں کے درمیان بیٹھتے تھے تو معلوم نہ ہونے کی وجہ سے تسبیح و تکبیر پڑھتے تھے اور اللہ کا ذکر کرتے۔ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بہترین کلمات جانتے تھے۔ آپ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا : جب تم دو رکعتوں کے درمیان بیٹھو تو کہو ” تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی ! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور اس کی برکتیں ہوں۔ ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلامتی ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ “ عبداللہ (رض) کہتے ہیں کہ آدمی جب ” السلام علینا وعلی عباد اللّٰہ الصالحین “ کہتا ہے تو ہر نیک بندے کو یا فرمایا : ہر نبیٔ مرسل کو وہ سلام پہنچ جاتا ہے، پھر اللہ کی ثنا کے ساتھ ابتدا کرے اور اللہ کی مدح و تعریف کرے جس کا وہ اہل ہے۔ پھر نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجے، پھر اللہ سے اس کے بعد مانگے جو چاہے۔