Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 572

نماز کا بیان

تشہد میں اشارے کرتے وقت نیت کا بیان

5 hadiths in this chapter

2792

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2792

Zaeef

(۲۷۹۲) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَیَّانَ حَدَّثَنَا الْفِرْیَابِیُّ حَدَّثَنِی أَبُو الأَصْبَغِ: عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ یَحْیَی حَدَّثَنِی مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِی أَنَسٍ عَنْ مِقْسَمٍ أَبِی الْقَاسِمِ قَالَ حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ قَالَ: صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ خُفَافِ بْنِ إِیمَائِ بْنِ رَحَضَۃَ ، فَرَآنِی أُشِیرُ بِإِصْبَعِی فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ: ابْنَ أَخِی لِمَ تَفْعَلُ ہَذَا؟ قُلْتُ: إِنِّی رَأَیْتُ خِیَارَ النَّاسِ وَفُقَہَائَ ہُمْ یَفْعَلُونَہُ۔ قَالَ: قَدْ أَصَبْتَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ إِذَا جَلَسَ یَتَشَہَّدُ فِی صَلاَتِہِ ، وَکَانَ الْمُشْرِکُونَ یَقُولُونَ: إِنَّمَا یَسْحَرُنَا۔ وَإِنَّمَا یُرِیدُ النَّبِیُّ -ﷺ- التَّوْحِیدَ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٩٢) ابوالقاسم مقسم سے روایت ہے کہ مجھے اہل مدینہ میں سے ایک شخص نے بیان کیا کہ میں نے خفاف بن ایماء بن رحضہ (رض) کے پاس نماز ادا کی۔ انھوں نے مجھے دیکھا کہ میں نماز میں اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کررہا تھا تو انھوں نے فرمایا : اے بھتیجے ! اس طرح کیوں کرتے ہو ؟ میں نے کہا کہ میں نے صلحا اور فقہا کو اس طرح کرتے دیکھا ہے، انھوں نے فرمایا : تم صحیح کہتے ہو، میں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو دیکھا، آپ جب نماز میں تشہد کے لیے بیٹھتے تو اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے تھے مشرکین کہتے : یہ تو ہم پر جادو کررہا ہے۔ حالانکہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس سے توحید مراد لے رہے ہوتے تھے۔

2793

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2793

Zaeef

(۲۷۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُوطَاہِرٍ الْفَقِیہُ قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُوجَعْفَرٍ: حَامِدُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا أَبُوالأَزْہَرِ حَدَّثَنَا یَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی عَنِ ابْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنِی عِمْرَانُ بْنُ أَبِی أَنَسٍ أَحَدُ بَنِی عَامِرِ بْنِ لُؤَیٍّ وَکَانَ ثِقَۃً عَنْ أَبِی الْقَاسِمِ: مِقْسَمُ مَوْلَی عَبْدِاللَّہِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ قَالَ حَدَّثَنِی رَجُلٌ مِنْ أَہْلِ الْمَدِینَۃِ قَالَ: صَلَّیْتُ فِی مَسْجِدِ بَنِی غِفَارٍ۔ فَذَکَرَ جُلُوسَہُ قَالَ: وَوَضَعْتُ یَدِی الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِی الْیُسْرَی، وَوَضَعْتُ یَدِی الْیُمْنَی عَلَی فَخِذِی الْیُمْنَی، وَنَصَبْتُ إِصْبَعِی السَّبَّابَۃَ قَالَ فَرَآنِی خِفَافُ بْنُ إِیمَائِ بْنِ رَحَضَۃَ الْغِفَارِیُّ وَکَانَتْ لَہُ صُحْبَۃٌ مَعَ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- وَأَنَا أَصْنَعُ ذَلِکَ قَالَ فَلَمَّا انْصَرَفْتُ مِنْ صَلاَتِی قَالَ لِی: لِمَ نَصَبْتَ إِصْبَعَکَ ہَکَذَا؟ قَالَ فَقُلْتُ لَہُ: رَأَیْتُ النَّاسَ یَصْنَعُونَ ذَلِکَ۔ قَالَ: فَإِنَّکَ قَدْ أَصَبْتَ، إِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ إِذَا صَلَّی یَصْنَعُ ذَلِکَ ، وَکَانَ الْمُشْرِکُونَ یَقُولُونَ: إِنَّمَا یَصْنَعُ ہَذَا مُحَمَّدٌ بِإِصْبَعِہِ لِیَسْحَرَ۔ وَکَذَبُوا إِنَّمَا کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یَصْنَعُ ذَلِکَ لِمَا یُوَحِّدُ بِہَا رَبَّہُ تَبَارَکَ وَتَعَالَی۔ [ضعیف۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٩٣) عبداللہ بن حارث بن نوفل کے غلام ابوالقاسم مقسم فرماتے ہیں کہ مجھے اہل مدینہ کے ایک آدمی نے حدیث بیان کی کہ میں نے بنی غفار کی مسجد میں نماز پڑھی۔ پھر انھوں نے اپنے قعدے کا ذکر کیا ۔ فرماتے ہیں کہ میں نے بائیں ہاتھ کو بائیں ران پر رکھا اور دائیں ہاتھ کو دائیں ران پر رکھا اور اپنی شہادت والی انگلی کو کھڑا کرلیا۔ مجھے خفاف بن ایماء بن رحضہ غفاری (رض) نے دیکھ لیا اور وہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابی تھے۔ جب میں نے اپنی نماز سے سلام پھیرا تو انھوں نے مجھے کہا کہ تم نے اپنی انگلی اس طرح کیوں کھڑی کی تھی ؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے لوگوں کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔ انھوں نے کہا : تم درست کہتے ہو۔ بیشک رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز پڑھتے تھے تو اس طرح کرتے تھے اور مشرک لوگ کہتے تھے کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی انگلی اس طرح اس لیے کرتا ہے تاکہ جادو کرے۔ وہ جھوٹ بولتے تھے، رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تو اس طرح اس لیے کرتے تھے تاکہ اس کے ساتھ اپنے رب کی توحید بیان کریں جو بابرکت اور بلند وبالا ہے۔

2794

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2794

Zaeef

(۲۷۹۴) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ الْعَیْزَارِ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عَبَّاسٍ عَنِ الرَّجُلِ یَدْعُو یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ہُوَ الإِخْلاَصُ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٩٤) عیزار سے روایت ہے کہ ابن عباس (رض) سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو دعا کرتے ہوئے اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتا ہے تو ابن عباس (رض) نے فرمایا : ایسا کرنا اخلاص ہے۔

2795

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2795

Zaeef

(۲۷۹۵) وَرَوَاہُ الثَّوْرِیُّ فِی الْجَامِعِ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ عَنِ التَّمِیمِیِّ وَہُوَ أَرْبَدَۃُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: ہُوَ الإِخْلاَصُ۔ وَعَنْ أَبَانَ بْنِ أَبِی عَیَّاشٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: ذَلِکَ التَّضَرُّعُ۔ وَعَنْ عُثْمَانَ عَنْ مُجَاہِدٍ قَالَ: مَقْمَعَۃٌ لِلشَّیْطَانِ۔ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِبْرَاہِیمَ حَدَّثَنَا أَبُو نَصْرٍ الْعِرَاقِیُّ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ الْحَسَنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ الْوَلِیدِ عَنْ سُفْیَانَ فَذَکَرَہُنَّ۔ [ضعیف]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٩٥) (ا) ایک دوسری سند سے منقول ہے کہ سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ ایسا کرنا اخلاص ہے۔ (ب) سیدنا انس بن مالک (رض) سے روایت ہے کہ ایسا کرنا عاجزی ہے۔ (ج) عثمان مجاہد سے روایت کرتے ہیں کہ یہ شیطان کے لیے ہتھوڑا ہے۔

2796

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2796

Zaeef

(۲۷۹۶) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ زِیَادٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِیزِ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ حَدَّثَنِی سُلَیْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ عَبَّاسٍ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَعْبَدِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ أَخِیہِ إِبْرَاہِیمَ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ مَعْبَدِ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((ہَکَذَا الإِخْلاَصُ))۔ یُشِیرُ بِإِصْبَعِہِ الَّتِی تَلِی الإِبْہَامَ: ((وَہَذَا الدُّعَائُ))۔ فَرَفَعَ یَدَیْہِ حَذْوَ مَنْکِبَیْہِ: ((وَہَذَا الاِبْتِہَالُ))۔ فَرَفَعَ یَدَیْہِ مَدًّا۔ [منکر۔ اخرجہ الحاکم ۸۰۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٩٦) سیدنا ابن عباس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ایسا کرنا اخلاص ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی انگوٹھے کے ساتھ والی انگلی سے اشارہ کرتے اور دعا پڑھتے ، پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں کو کندھوں تک اٹھایا اور گڑگڑا کر دعا کی ، اس دوران آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اپنے ہاتھوں کو بلند کرلیا۔