Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 568

نماز کا بیان

ان روایات کا بیان جن میں ہے کہ آپ نے صرف اشارہ کیا انگلی کو حرکت نہیں دی

3 hadiths in this chapter

2786

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2786

Sahih

(۲۷۸۶) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَّانِیُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ أَخْبَرَنِی زِیَادٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الزُّبَیْرِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ أَنَّہُ ذَکَرَ: أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- کَانَ یُشِیرُ بِإِصْبُعِہِ إِذَا دَعَا لاَ یُحَرِّکُہَا۔ قَالَ ابْنُ جُرَیْجٍ: وَرَأَیْتُ عَمْرَو بْنَ دِینَارٍ قَالَ أَخْبَرَنِی عَامِرٌ عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ رَأَیَ النَّبِیَّ -ﷺ- یَدْعُو کَذَلِکَ، یَتَحَامَلُ النَّبِیُّ -ﷺ- بِیَدِہِ الْیُسْرَی عَلَی رِجْلِہِ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ مُبَشِّرُ بْنُ مُکَسِّرٍ عَنِ ابْنِ عَجْلاَنَ۔ وَرُوِی عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ ابوداود ۸۴۱، ۹۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٨٦) (ا) عامر بن عبداللہ بن زبیر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشہد میں جب دعا کرتے تو اپنی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے تھے ، اس کو حرکت نہیں دیتے تھے۔ (ب) عامر اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو اسی طرح دعا کرتے ہوئے دیکھا، آپ اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھے ہوئے تھے۔

2787

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2787

Sahih

(۲۷۸۷) کَمَا أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ حَدَّثَنَا مُعَاوِیَۃُ بْنُ عَمْرٍو حَدَّثَنَا زَائِدَۃُ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ کُلَیْبٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبِی أَنَّ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ أَخْبَرَہُ قَالَ قُلْتُ: لأَنْظُرَنَّ إِلَی صَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ الْحَدِیثَ ، وَقَالَ فِیہِ: ثُمَّ قَعَدَ فَافْتَرَشَ رِجْلَہُ الْیُسْرَی ، وَوَضَعَ کَفَّہُ الْیُسْرَی عَلَی فَخِذِہِ وَرُکْبَتِہِ الْیُسْرَی ، وَجَعَلَ حَدَّ مِرْفَقِہِ الأَیْمَنَ عَلَیَ فَخِذِہِ الْیُمْنَی ، ثُمَّ قَبَضَ ثَلاَثَۃً مِنْ أَصَابِعِہِ ، وَحَلَّقَ حَلْقَۃً ، ثُمَّ رَفَعَ إِصْبَعَہُ فَرَأَیْتُہُ یُحَرِّکُہَا یَدْعُو بِہَا۔ فَیُحْتَمَلُ أَنْ یَکُونَ الْمُرَادُ بِالْتَحْرِیکِ الإِشَارَۃَ بِہَا لاَ تَکْرِیرَ تَحْرِیکِہَا ، فَیَکُونُ مُوَافِقًا لِرِوَایَۃِ ابْنِ الزُّبَیْرِ وَاللَّہُ تَعَالَی أَعْلَمُ۔ [حسن۔ اخرجہ ابن خزیمۃ ۷۱۴]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٨٧) (ا) وائل بن حجر (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے سوچا کہ میں ضرور رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو دیکھوں گا کہ آپ کیسے نماز پڑھتے ہیں ؟۔۔۔ انھوں نے مکمل حدیث ذکر کی۔ اس میں ہے کہ آپ بایاں پاؤں بچھا کر بیٹھے اور ہتھیلی کو بائیں ران اور گھٹنے پر رکھا اور دائیں کہنی کو دائیں ران پر رکھا، پھر انھوں نے اپنی تین انگلیوں کو بند کر کے حلقہ بنایا، پھر شہادت والی انگلی کو اٹھایا، آپ اس کو حرکت دیتے رہے، اس کے ساتھ دعا کرتے رہے۔ (ب) یہ احتمال ہوسکتا ہے کہ حرکت دینے سے مراد انگلی سے اشارہ کرنا ہے ، نہ کہ مسلسل حرکت دینا۔ اس طرح یہ حدیث ابن زبیر کی روایت کے موافق ہوجائے گی۔ واللہ اعلم

2788

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2788

Zaeef

(۲۷۸۸) وَقَدْ أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاہِیمَ الشَّافِعِیُّ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَرَجِ حَدَّثَنَا الْوَاقِدِیُّ حَدَّثَنَا کَثِیرُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((تَحْرِیکُ الإِصْبَعِ فِی الصَّلاَۃِ مَذْعَرَۃٌ لِلشَّیْطَانِ))۔ تَفَرَّدَ بِہِ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ الْوَاقِدِیُّ وَلَیْسَ بِالْقَوِیِّ۔ وَرُوِّینَا عَنْ مُجَاہِدٍ أَنَّہُ قَالَ: تَحْرِیکُ الرَّجُلِ إِصْبَعَہُ فِی الْجُلُوسِ فِی الصَّلاَۃِ مَقْمَعَۃٌ لِلشَّیْطَانِ۔ [ضعیف جدا]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٨٨) سیدنا ابن عمر (رض) سے روایت ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نماز میں انگلی کو حرکت دینا شیطان کے لیے نیزے کی طرح ہے۔ (ب) مجاہد فرماتے ہیں کہ نماز میں تشہد کے اندر آدمی کا انگلی کو حرکت دینا شیطان کے لیے ہتھوڑا ہے۔