Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 551

نماز کا بیان

جو آدمی رکوع اور سجدے کو مکمل نہ کرے اس پر سختی کرنے کا بیان

6 hadiths in this chapter

2723

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2723

Sahih

(۲۷۲۳) أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ فَارِسٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا ہِشَامٌ عَنْ قَتَادَۃَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- قَالَ: ((أَتِمُّوا الرُّکُوعَ وَالسُّجُودَ ، فَوَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنِّی لأَرَاکُمْ مِنْ بَعْدِ ظَہْرِی إِذَا مَا رَکَعْتُمْ وَسَجَدْتُمْ))۔ أَخْرَجَہُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِیثِ ہِشَامٍ الدَّسْتَوَائِیِّ ، وَأَخْرَجَاہُ مِنْ حَدِیثِ شُعْبَۃَ عَنْ قَتَادَۃَ۔ وَقَدْ مَضَی حَدِیثُ أَبِی مَسْعُودٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: لاَ تُجْزِئُ صَلاَۃٌ لاَ یُقِیمُ الرَّجُلُ فِیہَا صُلْبَہُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۴۲]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢٣) (ا) حضرت انس (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : رکوع و سجود کو مکمل کرو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! میں تمہیں اپنی پیٹھ کے پیچھے سے دیکھ لیتا ہوں جب تم رکوع کرتے ہو اور سجدہ کرتے ہو۔ (ب) ابومسعود (رض) کی حدیث گزر چکی ہے کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو آدمی رکوع اور سجدے میں اپنی کمر کو برابر نہیں کرتا اس کی نماز نامکمل ہے۔

2724

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2724

Sahih

(۲۷۲۴) حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُ اللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ إِمْلاَئً حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: الْحَسَنُ بْنُ عِمْرَانَ الْقَاضِی بِہَرَاۃَ حَدَّثَنَا أَبُو حَاتِمٍ: عَبْدُ الْجَلِیلِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَنَا عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا الأَعْمَشُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ فُورَکَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا یُونُسُ بْنُ حَبِیبٍ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الأَعْمَشِ قَالَ سَمِعْتُ عُمَارَۃَ بْنَ عُمَیْرٍ یُحَدِّثُ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ الأَزْدِیِّ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ الْبَدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تُجْزِئُ صَلاَۃٌ لِرَجُلٍ لاَ یُقِیمُ صُلْبَہُ - أَوْ قَالَ ظَہْرَہُ - فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ)) لَفْظُ حَدِیثِ شُعْبَۃَ وَفِی حَدِیثِ عُبَیْدِ اللَّہِ: صُلْبَہُ ۔ بِلاَ شَکٍّ وَقَالَ عَنْ عُمَارَۃَ بْنِ عُمَیْرٍ عَنْ أَبِی مَعْمَرٍ عَنْ أَبِی مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطیالسی ۶۴۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢٤) ابومسعود بدری (رض) سے روایت ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اس آدمی کی نماز مکمل نہیں جو اپنی کمر کو رکوع اور سجدے میں برابر نہ رکھے۔

2725

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2725

Zaeef

(۲۷۲۵) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِیُّ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ أَبِی بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنِ الأَعْمَشِ عَنْ أَبِی سُفْیَانَ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِیَّ -ﷺ- قَالَ: ((لاَ تُجْزِئُ صَلاَۃٌ لاَ یُقِیمُ الرَّجُلُ فِیہَا صُلْبَہُ فِی الرُّکُوعِ وَالسُّجُودِ))۔ منکر۔

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢٥) سیدنا جابر (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : وہ نماز مکمل نہیں جس میں آدمی رکوع و سجود میں اپنی کمر سیدھی نہ کرے۔

2726

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2726

Sahih

(۲۷۲۶) أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ: مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِی الْفَوَارِسِ الْحَافِظُ بِبَغْدَادَ أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیِّ بْنُ الصَّوَّافِ حَدَّثَنَا أَبُو عَلِیٍّ: بِشْرُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا أَبُو زَکَرِیَّا: یَحْیَی بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا مَہْدِیُّ بْنُ مَیْمُونٍ عَنْ وَاصِلٍ الأَحْدَبِ عَنْ أَبِی وَائِلٍ عَنْ حُذَیْفَۃَ: أَنَّہُ مَرَّ عَلَی رَجُلٍ یُصَلِّی لاَ یُتِمُّ رُکُوعًا وَلاَ سُجُودًا ، فَقَالَ لَہُ: مُذْ کَمْ تُصَلِّی ہَذِہِ الصَّلاَۃَ؟ فَقَالَ: مُنْذُ أَرْبَعِینَ سَنَۃً ، أَوْ قَالَ مُنْذُ کَذَا وَکَذَا۔ قَالَ: مَا صَلَّیْتَ لِلَّہِ صَلاَۃً مُنْذُ کَذَا وَکَذَا۔ قَالَ مَہْدِیٌّ: وَأَحْسِبُہُ قَالَ لَہُ: لَوْ مُتَّ لَمُتَّ عَلَی غَیْرِ سُنَّۃِ مُحَمَّدٍ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنِ الصَّلْتِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ مَہْدِیِّ بْنِ مَیْمُونٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۳۸۹، ۷۹۱، ۸۰۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢٦) حذیفہ (رض) سے روایت ہے کہ وہ ایک شخص کے پاس سے گزرے جو رکوع اور سجدے کو مکمل نہیں کررہا تھا، آپ (رض) نے انھیں کہا کہ تم کتنے عرصہ سے اس طرح کی نماز پڑھتے ہو ؟ تو اس نے کہا : میں چالیس سال سے اس طرح نماز پڑھ رہا ہوں یا کہا کہ اتنے عرصے سے پڑھ رہا ہوں تو حذیفہ (رض) نے فرمایا : پھر تو تم نے اتنے عرصہ سے اللہ کے لیے ایک نماز بھی نہیں پڑھی۔ مہری کہتے ہیں : میں گمان کرتا ہوں کہ انھوں نے اسے کہا : اگر تو مرجائے تو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقے کے خلاف پر تیری موت ہوگی۔

2727

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2727

Sahih

(۲۷۲۷) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّغَانِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ أَحْمَدَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ ہَاشِمٍ حَدَّثَنَا وَکِیعٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ بْنُ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِیہِ عَنْ تَمِیمِ بْنِ مَحْمُودٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- عَنْ ثَلاَثٍ: عَنْ نَقْرَۃِ الْغُرَابِ ، وَافْتِرَاشِ السَّبُعِ ، وَلاَ یُوطِنَ الرَّجُلُ الْمَکَانَ الَّذِی یُصَلِّی فِیہِ کَمَا یُوطِنُ الْبَعِیرُ۔ [صحیح۔ دون قولہ ولا یوطن… الخ۔ اخرجہ احمد ۱۵۶۱۷]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢٧) عبدالرحمن بن شبل (رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے دوران تین چیزوں سے منع فرمایا ہے : کوے کی طرح ٹھونگیں مارنے سے اور درندے کی طرح بازو پھیلانے سے اور آدمی جہاں پر نماز پڑھتا ہے اس کو اس طرح قیام گاہ نہ بنائے جس طرح اونٹ بناتا ہے، یعنی مسجد میں ایک جگہ مخصوص کرلینے سے منع فرمایا جس طرح اونٹ بیٹھنے کے لیے جگہ مخصوص کرلیتا ہے۔

2728

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2728

Sahih

(۲۷۲۸) أَخْبَرَنَا عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ مِلْحَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ بُکَیْرٍ حَدَّثَنِی اللَّیْثُ عَنْ یَزِیدَ بْنِ أَبِی حَبِیبٍ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ الْحَکَمِ عَنْ تَمِیمِ بْنِ مَحْمُودٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ شِبْلٍ قَالَ: نَہَی رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فِی الصَّلاَۃِ عَنِ افْتِرَاشِ السَّبُعِ ، وَأَنْ یَنْقُرَ نَقْرَ الْغُرَابِ ، وَأَنْ یُوطِنَ الرَّجُلُ الْمَقَامَ کَإِیطَانِ الْبَعِیرِ۔ [صحیح۔ دون قولہ ولا یوطن… الخ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢٨) عبدالرحمن بن شبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز میں درندے کی طرح بازو پھیلانے، کوے کی طرح ٹھونگیں مارنے اور اونٹ کی طرح (مسجد میں) ایک جگہ نماز کے لیے مخصوص کرنے سے منع فرمایا ہے۔