Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 549

نماز کا بیان

جب آدمی سجدہ لمبا کرے تو اپنے گھٹنوں پر سہارا لے سکتا ہے

2 hadiths in this chapter

2720

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2720

Zaeef

(۲۷۲۰) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو سَعِیدِ بْنُ أَبِی عَمْرٍو قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا شُعَیْبُ بْنُ اللَّیْثِ بْنِ سَعْدٍ حَدَّثَنَا أَبِی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلاَنَ عَنْ سُمَیٍّ مَوْلَی أَبِی بَکْرٍ عَنْ أَبِی صَالِحٍ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ قَالَ: شَکَا أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِلَی النَّبِیِّ -ﷺ- مَشَقَّۃَ السُّجُودِ عَلَیْہِمْ إِذَا انْفَرَجُوا فَقَالَ: اسْتَعِینُوا بِالرُّکَبِ ۔ زَادَ شُعَیْبٌ فِی رِوَایَتَہُ قَالَ ابْنُ عَجْلاَنَ: وَذَلِکَ أَنْ یَضَعَ مِرْفَقَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ إِذَا أَطَالَ السُّجُودَ وَأَعْیَا۔ [منکر۔ اخرجہ الترمذی ۲۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢٠) سیدنا ابوہریرہ (رض) سے روایت ہے کہ صحابہ نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے شکایت کی کہ جب وہ بازو کھول کر سجدہ کرتے ہیں تو انھیں مشقت ہوتی ہے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گھٹنے کا سہارا لے لیا کرو۔ شعیب نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ ابن عجلان کہتے ہیں : استعینوا بالرکب کا مطلب یہ ہے کہ آدمی اپنی کہنیوں کو اپنے گھٹنوں پر ٹیک دے لے جب وہ لمبا سجدہ کرے اور تھک جائے۔

2721

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2721

Sahih

(۲۷۲۱) وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: عَبْدُاللَّہِ بْنُ یُوسُفَ الأَصْبَہَانِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُوسَعِیدِ بْنُ الأَعْرَابِیِّ حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ یَعْنِی ابْنَ عُیَیْنَۃَ عَنْ سُمَیٍّ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ أَبِی عَیَّاشٍ قَالَ: شَکَوْنَا إِلَی رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- الاِعْتِمَادَ وَالاِدِّعَامَ فِی الصَّلاَۃِ ، فَرَخَّصَ لَہُمْ أَنْ یَسْتَعِینَ الرَّجُلُ بِمِرْفَقَیْہِ عَلَی رُکْبَتَیْہِ أَوْ فَخِذَیْہِ۔ وَکَذَلِکَ رَوَاہُ سُفْیَانُ الثَّوْرِیُّ عَنْ سُمَیٍّ عَنِ النُّعْمَانِ قَالَ: شَکَا أَصْحَابُ النَّبِیِّ -ﷺ- فَذَکَرَہُ مُرْسَلاً۔ قَالَ الْبُخَارِیُّ: وَہَذَا أَصَحُّ بِإِرْسَالِہِ۔ [ضعیف لانہ مرسل]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٧٢١) (ا) نعمان بن ابی عیاش فرماتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے نماز میں ٹیک لگانے اور سہارا لینے کی اجازت چاہی تو آپ نے ہمیں رخصت دے دی کہ آدمی اپنی کہنیوں کے ساتھ اپنے گھٹنوں اور رانوں پر سہارا لے لے۔ (ب) اسی طرح سفیان ثوری سمی سے اور وہ نعمان سے روایت کرتے ہیں کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے صحابہ نے شکایت کی۔۔۔ انھوں نے یہ حدیث مرسل ذکر کی ہے۔ امام بخاری (رح) فرماتے ہیں کہ زیادہ صحیح یہ ہے کہ یہ مرسل ہے۔