Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 513

نماز کا بیان

ہتھیلیوں کے گھٹنوں پر رکھنے کی سنت کا بیان اور تطبیق کے منسوخ ہونے کا بیان

6 hadiths in this chapter

2543

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2543

Sahih

(۲۵۴۳) أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ: عَلِیُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُبَیْدٍ الصَّفَّارُ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ الْفَضْلِ الأَسْفَاطِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنْ أَبِی یَعْفُورٍ قَالَ سَمِعْتُ مُصْعَبَ بْنَ سَعْدٍ یَقُولُ: صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ أَبِی ، فَطَبَّقْتُ بَیْنَ کَفَّیَّ ثُمَّ وَضَعْتُہُمَا بَیْنَ فَخِذَیَّ ، فَنَہَانِی أَبِی عَنْ ذَلِکَ وَقَالَ: کُنَّا نَفْعَلُ ہَذَا فَنُہِینَا عَنْہُ ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَضَعَ أَیْدِیَنَا عَلَی الرُّکَبِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی الْوَلِیدِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۹۰]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٤٣) ابویعفور سے روایت ہے کہ میں نے مصعب بن سعد کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے اپنے والد کے پاس نماز ادا کی تو میں نے اپنی ہتھیلیوں کو ملا کر اپنی رانوں کے درمیان رکھ دیا۔ میرے والد نے مجھے اس سے روکا اور فرمایا کہ ہم بھی پہلے اس طرح کرتے تھے، بعد میں ہمیں روک دیا گیا اور ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم اپنے ہاتھ گھٹنوں پر رکھیں۔

2544

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2544

Sahih

(۲۵۴۴) حَدَّثَنَا أَبُو سَعْدٍ: عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ أَبِی عُثْمَانَ الزَّاہِدُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِی طَاہِرٍ الْعَنْبَرِیُّ أَخْبَرَنَا جَدِّی یَحْیَی بْنُ مَنْصُورٍ الْقَاضِی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَۃَ حَدَّثَنَا قُتَیْبَۃُ بْنُ سَعِیدٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ أَبِی یَعْفُورٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: صَلَّیْتُ إِلَی جَنْبِ سَعْدٍ فَطَبَّقْتُ بِیَدَیَّ فَجَعَلْتُہُمَا بَیْنَ رُکْبَتَیَّ ، فَضَرَبَ بِیَدَیَّ -قَالَ- ثُمَّ صَلَّیْتُ مَرَّۃً أُخْرَی إِلَی جَنْبِہِ فَطَبَّقْتُ بِیَدَیَّ فَجَعَلْتُہُمَا بَیْنَ رُکْبَتَیَّ - قَالَ - فَضَرَبَ بِیَدَیَّ ، وَقَالَ: یَا بُنَیَّ إِنَّا کُنَّا نَفْعَلُ ہَذَا فَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالأَکُفِّ عَلَی الرُّکَبِ۔ رَوَاہُ مُسْلِمٌ فِی الصَّحِیحِ عَنْ قُتَیْبَۃَ وَغَیْرِہِ وَزَادَ: إِنَّا نُہِینَا عَنْ ہَذَا ، وَأُمِرْنَا أَنْ نَضْرِبَ بِالأَکُفِّ عَلَی الرُّکَبِ۔ وَأَخْرَجَہُ مِنْ حَدِیثِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٤٤) (ا) حضرت مصعب بن سعد سے روایت ہے کہ میں نے اپنے والد کے پہلو میں کھڑے ہو کر نماز ادا کی۔ میں نے اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں کے درمیان رکھ دیا تو انھوں نے میرے ہاتھ پر چٹکی ماری۔ مصعب کہتے ہیں : میں نے ایک مرتبہ پھر ان کے پہلو میں نماز پڑھی تو اپنے ہاتھوں کو اپنی رانوں کے درمیان رکھ دیا۔ انھوں نے پھر میرے ہاتھ پر چٹکی لگائی اور فرمایا : میرے پیارے بیٹے ! بیشک ہم بھی پہلے اس طرح کیا کرتے تھے ، پھر ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم ہتھیلیوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔ (ب) امام مسلم نے اپنی صحیح میں اس کو قتیبہ وغیرہ سے روایت کیا ہے اور اس میں یہ اضافہ ہے کہ ہمیں اس سے منع کردیا گیا تھا اور ہمیں گھٹنوں پر ہاتھ رکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔

2545

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2545

Sahih

(۲۵۴۵) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِاللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُوبَکْرٍ: أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُوالْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ عَفَّانَ الْعَامِرِیُّ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَۃَ عَنْ إِسْمَاعِیلَ یَعْنِی ابْنَ أَبِی خَالِدٍ عَنِ الزُّبَیْرِ بْنِ عَدِیٍّ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: کُنْتُ أُصَلِّی إِلَی جَنْبِ أَبِی ، فَلَمَّا رَکَعْتُ قُلْتُ کَذَا - وَطَبَّقَ یَدَیْہِ بَیْنَ رِجْلَیْہِ - فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: کُنَّا نَفْعَلُ ہَذَا، ثُمَّ أُمِرْنَا أَنْ نَرْفَعَ إِلَی الرُّکَبِ۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٤٥) سیدنا مصعب بن سعد (رح) سے روایت ہے کہ میں اپنے والد کے پاس نماز ادا کررہا تھا۔ جب میں نے رکوع کیا تو میں نے اس طرح کیا۔ انھوں نے اپنے ہاتھوں کو ملا کر انھیں اپنی ٹانگوں کے درمیان رکھ دیا۔ جب میرے والد نماز سے فارغ ہوئے تو انھوں نے فرمایا کہ ہم بھی اس طرح کیا کرتے تھے، لیکن بعد میں ہمیں حکم ملا کہ ہم ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھیں۔

2546

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2546

Sahih

(۲۵۴۶) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ أَخْبَرَنَا مِسْعَرٌ عَنْ أَبِی حَصِینٍ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ قَالَ: أَقْبَلَ عُمَرُ فَقَالَ: أَیُّہَا النَّاسُ سُنَّتْ لَکُمُ الرُّکَبُ فَأَمْسِکُوا بِالرُّکَبِ۔ [صحیح۔ اخرجہ الطیالسی]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٤٦) ابو عبدالرحمن سلمی سے روایت ہے کہ ہم جب رکوع کرتے تھے تو اپنے ہاتھوں کو اپنی رانوں کے درمیان رکھ لیتے تھے۔ حضرت عمر (رض) نے فرمایا : اے لوگو ! تمہارے لیے سنت طریقہ یہ ہے کہ تم گھٹنوں کو پکڑ لو، لہٰذا رکوع میں گھٹنوں کو پکڑ لیا کرو۔

2547

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2547

Sahih

(۲۵۴۷) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الأَصَمُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَالِدِ بْنِ خَلِیٍّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ حَدَّثَنَا إِسْرَائِیلُ عَنْ أَبِی حَصِینٍ عَنْ أَبِی عَبْدِ الرَّحْمَنِ السُّلَمِیِّ قَالَ: کُنَّا إِذَا رَکَعْنَا جَعَلْنَا أَیْدِیَنَا بَیْنَ أَفْخَاذِنَا ، فَقَالَ عُمَرُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ: إِنَّ مِنَ السُّنَّۃِ الأَخْذَ بِالرُّکَبِ۔ [حسن]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٤٧) ابوعبدالرحمن سلمی فرماتے ہیں کہ ہم رکوع کرتے ہوئے اپنے ہاتھ رانوں میں رکھ لیتے تھے تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : سنت طریقہ گھٹنوں کو پکڑ لینا ہے۔

2548

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2548

Sahih

(۲۵۴۸) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَیُّوبَ أَخْبَرَنَا أَبُو الْوَلِیدِ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ حُصَیْنٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّۃَ عَنْ خَیْثَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِی سَبْرَۃَ الْجُعْفِیِّ قَالَ: قَدِمْتُ الْمَدِینَۃَ فَجَعَلْتُ أُطَبِّقُ کَمَا یُطَبِّقُ أَصْحَابُ عَبْدِ اللَّہِ وَأَرْکَعُ ، قَالَ فَقَالَ رَجُلٌ: یَا عَبْدَ اللَّہِ مَا یَحْمِلُکَ عَلَی ہَذَا؟ قُلْتُ: کَانَ عَبْدُ اللَّہِ یَفْعَلُہُ ، وَذَکَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ یَفْعَلُہُ۔ قَالَ: صَدَقَ عَبْدُ اللَّہِ ، وَلَکِنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- رُبَّمَا صَنَعَ الأَمْرَ ، ثُمَّ أَحْدَثَ اللَّہُ لَہُ الأَمْرَ الآخَرَ ، فَانْظُرْ مَا اجْتَمَعَ عَلَیْہِ الْمُسْلِمُونَ فَاصْنَعْہُ۔ قَالَ: فَلَمَّا قَدِمَ کَانَ لاَ یُطَبِّقُ۔ قَالَ الشَّیْخُ: وَہَذَا الَّذِی صَارَ الأَمْرُ إِلَیْہِ مَوْجُودٌ فِی حَدِیثِ أَبِی حُمَیْدٍ السَّاعِدِیِّ وَغَیْرِہِ فِی صِفَۃِ رُکُوعِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَفِی ذَلِکَ مَا دَلَّ عَلَی أَنَّ أَہْلَ الْمَدِینَۃِ أَعْرَفُ بِالنَّاسِخِ وَالْمَنْسُوخِ مِنْ أَہْلِ الْکُوفَۃِ ، وَبِاللَّہِ التَّوْفِیقُ۔ [صحیح]ٍ

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٤٨) (ا) خیثمہ بن عبدالرحمن فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا۔ چونکہ میں بھی عبداللہ بن مسعود (رض) کے شاگردوں کی طرح رکوع میں ہاتھ رانوں کے درمیان رکھ لیتا تھا۔ ایک آدمی نے کہا : آپ کو اس کام پر کس نے ترغیب دی ؟ میں نے کہا : عبداللہ بن مسعود (رض) اس طرح لیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس طرح کرتے تھے۔ اس نے کہا : عبداللہ (رض) نے سچ فرمایا، لیکن رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کچھ عرصہ اس طرح کیا، پھر اللہ تعالیٰ نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے لیے نیا حکم جاری کیا۔ لہٰذا مسلمانوں کے اتفاقی مسئلے پر عمل کرو۔ راوی کہتے ہیں : جب وہ دوبارہ تشریف لائے تو تطبیق نہیں کرتے تھے۔ (ب) شیخ بیہقی فرماتے ہیں : اسی پر تمام لوگوں کا عمل ہے۔ ابو حمید ساعدی کی حدیث میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے رکوع کی کیفیت ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ اہل مدینہ ناسخ اور منسوخ کے بارے میں اہل کوفہ سے زیادہ جان پہچان رکھتے ہیں۔ وباللہ التوفیق