Muslim99Muslim99

Sunan Al Kubra Bayhaqi · Book 2 · Chapter 508

نماز کا بیان

رکوع وغیرہ کے لیے تکبیر کہنے کا بیان

10 hadiths in this chapter

2491

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2491

Sahih

(۲۴۹۱) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ فِی آخَرِینَ قَالُوا حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو النَّضْرِ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرٍ الإِمَامُ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ کَانَ یُصَلِّی بِہِمْ ، فَیُکَبِّرُ کُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ ، فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ: وَاللَّہِ إِنِّی لأَشْبَہُکُمْ صَلاَۃً بِرَسُولِ اللَّہِ -ﷺ-۔ وَفِی حَدِیثِ یَحْیَی: فَلَمَّا انْصَرَفَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ یُوسُفَ عَنْ مَالِکٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ یَحْیَی بْنِ یَحْیَی۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩١) ابو سلمہ بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ حضرت ابوہریرہ (رض) نے انھیں نماز پڑھائی۔ جب بھی نیچے جاتے اور اوپر اٹھتے تو اللہ اکبر کہتے، پھر جب سلام پھیرا تو فرمایا : اللہ کی قسم ! میں تم میں سب سے زیادہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جیسی نماز پڑھتا ہوں۔ یحییٰ کی حدیث میں فَإِذَا انْصَرَفَ کی جگہ فَلَمَّا انْصَرَفَ ہے۔

2492

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2492

Sahih

(۲۴۹۲) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَیْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ مُکْرَمٍ حَدَّثَنَا عُبَیْدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ بُکَیْرٍ حَدَّثَنَا اللَّیْثُ عَنْ عُقَیْلٍ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَ یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- إِذَا قَامَ إِلَی الصَّلاَۃِ یُکَبِّرُ حِینَ یَقُومُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْکَعُ ، ثُمَّ یَقُولُ: سَمِعَ اللَّہُ لَمِنْ حَمِدَہُ ۔ حِینَ یَرْفَعُ صُلْبَہُ مِنَ الرَّکْعَۃِ ، ثُمَّ یَقُولُ وَہُوَ قَائِمٌ: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ۔ ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَہْوِی سَاجِدًا ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ ، ثُمَّ یَفْعَلُ ذَلِکَ فِی الصَّلاَۃِ کُلِّہَا حَتَّی یَقْضِیَہَا ، وَیُکَبِّرُ حِینَ یَقُومُ مِنَ الاِثْنَتَیْنِ بَعْدَ الْجُلُوسِ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ یَحْیَی بْنِ بُکَیْرٍ وَرَوَاہُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ عَنْ حُجَیْنِ بْنِ الْمُثَنَّی عَنِ اللَّیْثِ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۹]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٢) ابن شہاب سے روایت ہے کہ ابوبکر بن عبدالرحمن بن حارث نے انھیں خبر دی کہ انھوں نے ابوہریرہ (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب نماز کے لیے کھڑے ہوتے تو قیام کے وقت تکبیر کہتے، پھر رکوع کرتے ہوئے تکبیر کہتے، پھر سَمِعَ اللَّہُ لَمِنْ حَمِدَہُ کہتے۔ جب اپنی کمر رکوع سے سیدھی کرتے۔ پھر جب سیدھے کھڑے ہوجاتے تو کہتے : رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ ، پھر سجدے میں جھکتے ہوئے تکبیر کہتے۔ اس کے بعد سجدے سے سر اٹھاتے ہوئے تکبیر کہتے، پھر اسی طرح ساری نماز میں کرتے یہاں تک کہ اس کو مکمل کرلیتے اور دو رکعتوں کے بعد اٹھتے وقت بھی تکبیر کہتے۔

2493

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2493

Zaeef

(۲۴۹۳) أَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا بْنُ أَبِی إِسْحَاقَ الْمُزَکِّی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِی قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ: مُحَمَّدُ بْنُ یَعْقُوبَ أَخْبَرَنَا الرَّبِیعُ بْنُ سُلَیْمَانَ أَخْبَرَنَا الشَّافِعِیُّ أَخْبَرَنَا مَالِکٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَکَرِیَّا وَأَبُو بَکْرٍ قَالاَ حَدَّثَنَا أَبُو الْعَبَّاسِ حَدَّثَنَا بَحْرُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ قُرِئَ عَلَی ابْنِ وَہْبٍ أَخْبَرَکَ مَالِکُ بْنُ أَنَسٍ وَیُونُسُ بْنُ یَزِیدَ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنِ بْنِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ قَالَ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- یُکَبِّرُ کُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ - قَالَ - فَلَمْ تَزَلْ تِلْکَ صَلاَتُہُ حَتَّی لَقِیَ اللَّہَ عَزَّ وَجَلَّ۔ وَہُوَ مُرْسَلٌ حَسَنٌ۔ وَہَذِہِ اللَّفْظَۃُ الأَخِیرَۃُ قَدْ رُوِیَتْ فِی الْحَدِیثِ الْمَوْصُولِ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ أَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبِی سَلَمَۃَ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ مالک فی الموطا ۱۶۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٣) علی بن حسین بن علی بن ابی طالب (رح) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب بھی نیچے جاتے یا اوپر اٹھتے تو تکبیر کہتے تھے۔ آپ کی یہی نماز رہی حتیٰ کہ آپ اللہ کو پیارے ہوگئے۔

2494

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2494

Sahih

(۲۴۹۴) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ: أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْمُزَنِیُّ حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِیسَی حَدَّثَنَا أَبُو الْیَمَانِ أَخْبَرَنَا شُعَیْبٌ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَلِیٍّ الرُّوذْبَارِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ دَاسَۃَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ حَدَّثَنَا أَبِی وَبَقِیَّۃُ عَنْ شُعَیْبٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ أَخْبَرَنِی أَبُو بَکْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَأَبُو سَلَمَۃَ: أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ کَانَ یُکَبِّرُ فِی کُلِّ صَلاَۃٍ مِنَ الْمَکْتُوبَۃِ وَغَیْرِہَا ، فَیُکَبِّرُ حِینَ یَقُومُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْکَعُ ، ثُمَّ یَقُولُ: سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ۔ ثُمَّ یَقُولُ: رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ قَبْلَ أَنْ یَسْجُدَ ، ثُمَّ یَقُولُ: اللَّہُ أَکْبَرُ حِینَ یَہْوِی سَاجِدًا ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَسْجُدُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَرْفَعُ رَأْسَہُ ، ثُمَّ یُکَبِّرُ حِینَ یَقُومُ مِنَ الْجُلُوسِ فِی اثْنَتَیْنِ ، فَیَفْعَلُ ذَلِکَ فِی کُلِّ رَکْعَۃٍ حَتَّی یَفْرُغَ مِنَ الصَّلاَۃِ ، ثُمَّ یَقُولُ حِینَ یَنْصَرِفُ: وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنِّی لأَقْرَبُکُمْ شَبَہًا بِصَلاَۃِ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- إِنْ کَانَتْ ہَذِہِ لَصَلاَتَہُ حَتَّی فَارَقَ الدُّنْیَا ۔ قَالَ أَبُو دَاوُدَ رَحِمَہُ اللَّہُ: ہَذَا الْکَلاَمُ الأَخِیرُ یَحْمِلُہُ مَالِکٌ وَالزُّبَیْدِیُّ وَغَیْرُہُمَا عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ عَلِیِّ بْنِ حُسَیْنٍ ، وَوَافَقَ عَبْدُ الأَعْلَی عَنْ مَعْمَرٍ شُعَیْبَ بْنَ أَبِی حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ۔ قَالَ الشَّیْخُ رَحِمَہُ اللَّہُ: قَدْ أَخْرَجَ الْبُخَارِیُّ حَدِیثَ شُعَیْبٍ عَنْ أَبِی الْیَمَانِ عَنْ شُعَیْبٍ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۲/ ۲۷۰/ ۷۶۴۵]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٤) (ا) ابوبکر بن عبدالرحمن اور ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ سیدنا ابوہریرہ (رض) فرض نماز اور غیر فرض نماز میں تکبیر کہتے تھے۔ جب کھڑے ہوتے تو تکبیر کہتے، پھر رکوع کے وقت تکبیر کہتے، پھر سجدے سے پہلے سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ اور رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُکہتے، پھر سجدہ کے لیے جھکتے ہوئے اللہ اکبر کہتے، پھر سجدے سے سر اٹھاتے ہوئے اللہ اکبر کہتے، پھر دوسرے سجدے کے لیے بھی تکبیر کہتے، اس کے بعد دوسرے سجدے سے اٹھتے ہوئے بھی تکبیر کہا کرتے تھے۔ دو رکعتوں کے بعد قعدہ سے اٹھتے ہوئے بھی اللہ اکبر کہتے۔ آپ ہر رکعت میں اس طرح کرتے حتیٰ کہ نماز سے فارغ ہوجاتے۔ ایک مرتبہ سلام پھیرنے کے بعد فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے میں تم میں رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کے سب سے زیادہ قریب ہوں، آپ کی یہی نماز رہی حتیٰ کہ دنیا سے انتقال فرما گئے۔ (ب) امام ابوداؤد (رح) فرماتے ہیں : یہ آخری کلام امام مالک اور امام زہری ; وغیرہ کا ہے۔

2495

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2495

Sahih

(۲۴۹۵) وَأَخْبَرَنَا بِحَدِیثِ عَبْدِ الأَعْلَی أَبُو الْحُسَیْنِ الْمُقْرِئُ أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا یُوسُفُ بْنُ یَعْقُوبَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِی بَکْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَی عَنْ مَعْمَرٍ عَنِ الزُّہْرِیِّ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ وَأَبِی بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: أَنَّہُمَا صَلَّیَا خَلْفَ أَبِی ہُرَیْرَۃَ ، فَلَمَّا رَکَعَ کَبَّرَ ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَہُ قَالَ: سَمِعَ اللَّہُ لَمِنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ۔ ثُمَّ سَجَدَ وَکَبَّرَ ، ثُمَّ رَفَعَ وَکَبَّرَ ، ثُمَّ کَبَّرَ حِینَ قَامَ مِنَ الرَّکْعَتَیْنِ ، ثُمَّ قَالَ: مَا زَالَتْ ہَذِہِ صَلاَۃُ رَسُولِ اللَّہِ -ﷺ- حَتَّی فَارَقَ الدُّنْیَا۔ [صحیح۔ وقد تقدم فی الذی قبلہ]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٥) ابوسلمہ اور ابوبکر بن عبدالرحمن سے روایت ہے کہ ہم نے حضرت ابوہریرہ (رض) کے پیچھے نماز پڑھی۔ جب انھوں نے رکوع کیا تو تکبیر کہی اور جب رکوع سے سر اٹھایا تو سَمِعَ اللَّہُ لَمِنْ حَمِدَہُ رَبَّنَا وَلَکَ الْحَمْدُ کہا ، پھر سجدہ کیا اور اللہ اکبر کہا، پھر سجدے سے سر اٹھایا تو بھی تکبیر کہی، پھر دو رکعتوں سے اٹھتے وقت بھی تکبیر کہی۔ پھر فرمایا : رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز اسی طرح رہی حتیٰ کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) دنیا سے رخصت ہوگئے۔

2496

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2496

Sahih

(۲۴۹۶) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنِی أَبُو أَحْمَدَ بْنُ أَبِی الْحُسَیْنِ الدَّارِمِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُسَیَّبِ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ شَاہِینَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ عَنِ الْجُرَیْرِیِّ عَنْ أَبِی الْعَلاَئِ عَنْ مُطَرِّفٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَیْنٍ قَالَ: صَلَّی مَعَ عَلِیٍّ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُ بِالْبَصْرَۃِ ، فَقَالَ عِمْرَانُ: ذَکَّرَنَا ہَذَا الرَّجُلُ صَلاَۃً کَانَ یُصَلِّیہَا بِنَا رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- فَذَکَرَ أَنَّہُ کَانَ یُکَبِّرُ کُلَّمَا رَفَعَ وَکُلَّمَا وَضَعَ۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ شَاہِینَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٦) سیدنا عمران بن حصین (رض) سے روایت ہے کہ انھوں نے بصرہ میں حضرت علی (رض) کے ساتھ نماز پڑھی۔ عمران (رض) کہتے ہیں کہ انھوں نے ہمیں وہ نماز سکھائی جو رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پڑھایا کرتے تھے، انھوں نے بیان کیا کہ وہ جب بھی اوپر نیچے ہوتے تو تکبیر کہتے تھے۔

2497

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2497

Sahih

(۲۴۹۷) أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ بِنَیْسَابُورَ وَأَبُو الْقَاسِمِ: عُبَیْدُ اللَّہِ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِیٍّ الْفَامِیُّ الْفَقِیہُ بِبَغْدَادَ قَالاَ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِیہُ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الطَّیَالِسِیُّ حَدَّثَنَا عَفَّانُ وَأَبُو سَلَمَۃَ قَالاَ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ حَدَّثَنَا قَتَادَۃُ عَنْ عِکْرِمَۃَ قَالَ: صَلَّیْتُ خَلْفَ شَیْخٍ بِمَکَّۃَ ، فَکَبَّرَ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ ثِنْتَیْنِ وَعِشْرِینَ تَکْبِیرَۃً ، فَأَتَیْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ: إِنِّی صَلَّیْتُ خَلْفَ شَیْخٍ أَحْمَقَ فَکَبَّرَ فِی صَلاَۃِ الظُّہْرِ ثِنْتَیْنِ وَعِشْرِینَ تَکْبِیرَۃً۔ قَالَ: ثَکِلَتْکَ أُمُّکَ تِلْکَ صَلاَۃُ أَبِی الْقَاسِمِ -ﷺ-۔ رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ فِی الصَّحِیحِ عَنْ أَبِی سَلَمَۃَ۔ [صحیح۔ اخرجہ البخاری ۷۸۷۔ ۷۸۸]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٧) حضرت عکرمہ سے روایت ہے کہ میں نے ایک بزرگ کے پیچھے مکہ میں نماز ادا کی۔ اس نے ظہر کی نماز میں بائیس تکبیریں کہیں۔ میں ابن عباس (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے عرض کیا کہ میں نے ایک احمق بوڑھے کے پیچھے نماز پڑھی۔ اس نے ظہر کی نماز میں بائیس تکبیریں کہی ہیں۔ ابن عباس (رض) نے فرمایا : تیری ماں تجھے گم پائے۔ ابوالقاسم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی یہی نماز ہے۔

2498

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2498

Sahih

(۲۴۹۸) أَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: زَیْدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْحُسَیْنِیُّ بِالْکُوفَۃِ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرٍ: مُحَمَّدُ بْنُ عَلِیِّ بْنِ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ بْنِ أَبِی الْحُنَیْنِ حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَۃَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَصَمِّ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ عَنِ التَّکْبِیرِ فِی الصَّلاَۃِ فَقَالَ: یُکَبِّرُ إِذَا رَکَعَ ، وَإِذَا سَجَدَ ، وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنَ السُّجُودِ ، وَإِذَا سَجَدَ ، وَإِذَا قَامَ فِی الرَّکْعَتَیْنِ۔ فَقَالَ لَہُ خُطَیْمٌ: عَمَّنْ تَحْفَظُ ہَذَا؟ فَقَالَ: عَنِ النَّبِیِّ -ﷺ- وَأَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمَا۔ فَقَالَ لَہُ خُطَیْمٌ: وَعُثْمَانَ ؟ قَالَ: وَعُثْمَانَ۔ ہَذَا ہُوَ الصَّوَابُ بِالْخَائِ الْمُعْجَمَۃِ وَقِیلَ حُطَیْمٌ بِالْحَائِ ۔ [صحیح۔ اخرجہ احمد ۳/ ۲۵۱/ ۱۳۶۷۱]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٨) عبدالرحمن اصم سے روایت ہے کہ میں نے انس بن مالک (رض) سے نماز میں تکبیر کے بارے پوچھا تو انھوں نے فرمایا : آپ جب رکوع اور سجدہ کرتے تو تکبیر کہتے اور جب سجدے سے سر اٹھاتے اور جب دوبارہ سجدہ کرتے یا جب دو رکعتوں سے اٹھاتے تب بھی تکبیر کہتے۔ خطیم نے ان سے پوچھا : آپ نے یہ کس سے یاد کی ہیں ؟ انھوں نے فرمایا : نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے، ابوبکر صدیق اور عمر فاروق (رض) سے۔ خطیم نے ان سے کہا : کیا عثمان (رض) سے بھی ؟ انھوں نے کہا : جی ہاں ! عثمان (رض) سے بھی۔ یہ لفظ خطیم ہے، بعض نے حطیم بھی کہا ہے۔

2499

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2499

Sahih

(۲۴۹۹) أَخْبَرَنَا أَبُو طَاہِرٍ الْفَقِیہُ أَخْبَرَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْبَصْرِیُّ وَأَبُو الْفَضْلِ: الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قُوہْیَارَ قَالاَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْوَہَّابِ أَخْبَرَنَا یَعْلَی بْنُ عُبَیْدٍ حَدَّثَنَا سُفْیَانُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْقَاسِمِ: زَیْدُ بْنُ أَبِی ہَاشِمٍ الْعَلَوِیُّ أَخْبَرَنَا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ دُحَیْمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَیْنِ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُکَیْنٍ عَنْ سُفْیَانَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَصَمِّ قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا یَقُولُ: کَانَ رَسُولُ اللَّہِ -ﷺ- وَأَبُو بَکْرٍ وَعُمَرُ وَعُثْمَانُ رَضِیَ اللَّہُ عَنْہُمْ یُتِمُّونَ التَّکْبِیرَ إِذَا رَفَعُوا ، وَإِذَا وَضَعُوا۔ وَہَذَا وَمَا قَبْلَہُ أَوْلَی مِمَّا۔ [صحیح۔ اخرجہ المقدسی فی المختارۃ ۶/ ۴۰۶/ ۱۵۴۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٤٩٩) عبدالرحمن اصم سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا انس بن مالک (رض) کو فرماتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ابوبکر، عمر اور عثمان (رض) جب بھی نماز میں اوپر اٹھتے یا نیچے جاتے تو تکبیر کہتے تھے۔

2500

Sunan Al Kubra Bayhaqi #2500

Zaeef

(۲۵۰۰) أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَاقَ أَخْبَرَنَا أَبُو مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ (ح) وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّہِ الْحَافِظُ أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ الْکَعْبِیُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَیْمَانَ حَدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ حَمَّادٍ حَدَّثَنَا شُعْبَۃُ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عِمْرَانَ عَنْ عَبْدِ اللَّہِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِیہِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّہِ -ﷺ- کَانَ لاَ یُتِمُّ التَّکْبِیرَ ۔ وَفِی حَدِیثِ عَمْرٍو عَنِ ابْنِ عَبْدِالرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَی عَنْ أَبِیہِ: أَنَّہُ صَلَّی مَعَ النَّبِیِّ -ﷺ- وَکَانَ لاَ یُتِمُّ التَّکْبِیرَ۔ فَقَدْ یَکُونُ کَبَّرَ وَلَمْ یُسْمَعْ ، وَقَدْ یَکُونُ تَرَکَ مَرَّۃً لِیُبَیِّنَ الْجَوَازَ ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ۔ [ضعیف۔ اخرجہ احمد ۳/ ۴۰۶ ۱۵۴۲۶]

اردو ترجمہ · Urdu

(٢٥٠٠) (ا) عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر مکمل نہیں کہتے تھے۔ (ب) عمرو کی حدیث میں ابن عبدالرحمن بن ابزی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز پڑھی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تکبیر مکمل نہیں کہا کرتے تھے۔ (ج) یہاں یہ احتمال بھی ہوسکتا ہے کہ آپ نے تکبیر کہی ہو اور انھوں نے نہ سنی ہو یا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ نے جو ازی طور پر اس کو ایک آدھ بار چھوڑ بھی دیا ہو۔